Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاڑی : ناگہانی صورتحال سے نبردآزما کیلئے موک ایکسرسائز

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) حالیہ ملکی صورتحال کے پیش نظر دہشت گردی کی بیخ کنی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیر نگرانی سیکورٹی کے حوالہ سے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول وہاڑی کے قریب اینٹی ٹیررسٹ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا

    جس کا مقصد اداروں کی صلاحیت اور آپس میں کوآر ڈی نیشن کو جانچنا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے آسانی سے نپٹا جاسکے ۔تربیتی پروگرام میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ ، فائر بریگیڈ سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا.

    ریہرسل کے دوران10بجے صبح ریسکیو 15 پر اطلاع ملی کہ ایم سی گرلز سکول کے باہر ایک مشکوک بیگ پڑا ہے جس میں بم فکس ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداے موقع پر پہنچے اور ایریا کو کارڈن کر لیا گیا اور فرضی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

  • محکمہ صحت ملتان ہائی الرٹ

    محکمہ صحت ملتان ہائی الرٹ

    بنوں میں پانچ پولیو کیسز سامنے آنے پر محکمہ صحت ملتان کو الرٹ رہنے کی ہدایت (نمائندہ باغی ٹی وی )
    ملتان۔ 8 اگست ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے محکمہ صحت ملتان کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ یہ الرٹ انہوں نے بنوں میں ایک ہی دن پولیو کے پانچ کیس سامنے آنے کے بعد جاری کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کو بس اڈوں پر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے والی ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں تین شفٹوں میں تعینات کی جائیں اور ان کی بس اڈوں پر 24 گھنٹے موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ عامر خٹک نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان سے آنے والی بسوں کے سٹینڈزپر تعینات کی جائیں اور ان علاقوں سے آنے والے بچوں کے نام، ولدیت اور ایڈریس پر مشتمل ڈیٹا تیار کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا ہے کہ آئی پی وی انجکشن لگانے والی ٹیموں کو بھی متحرک کر دیاجائے۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • اب زمبابوے کبھی بھی کرکٹ نہیں کھیل سکے گا؟

    اب زمبابوے کبھی بھی کرکٹ نہیں کھیل سکے گا؟

    دبئی (اے پی پی) نائیجیریا اور نمیبیا کی ٹیمیں زمبابوین ٹیموں کی جگہ مینز اینڈ ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی.

    تفصیلات کے مطابق نائیجیریا اور نمیبیا کی ٹیمیں زمبابوین ٹیموں کی جگہ رواں سال شیڈول مینز اینڈ ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حکومتی مداخلت پر زمبابوے کرکٹ کو معطل کر دیا تھا جس کی وجہ سے زمبابوے کی مینز اینڈ ویمنز ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم ہو گئی تھیں۔ نائیجیرین ٹیم کی مینز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ میں شمولیت کے بعد افریقن ٹیموں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ کینیا اور نمیبیا پہلے ہی ایونٹ کا حصہ ہیں۔ ٹورنامنٹ یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

    اسی طرح نمیبیا کی ٹیم کو ویمنز ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ سکاٹ لینڈمیں کھیلا جائے گا۔

  • بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، وجہ کیا بنی؟ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

    بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، وجہ کیا بنی؟ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

    بھارتی ایئرفورس کا ایک جنگی طیارہ ریاست آسام میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، تباہ ہونے والا طیارہ ایس یو تھرٹی بتایا جاتا ہے جو تیز پور علاقہ میں گر کر تباہ ہواہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو اس حادثہ میں شدید زخمی ہوئے ہیں، دونوں‌ کو ریسکیو کر لیا گیا اور ہسپتال پہنچا کر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، کہا گیا ہے کہ لڑاکا طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے اچانک گر کر تباہ ہوا،

    بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کے زیر استعمال ایس یو تھرٹی طیارہ خوش قسمتی سے آبادی پر نہیں گرا جس سے بڑے نقصان سے بچت ہو گئی، طیارے کی تباہی کے بعد ملبے کو تحویل میں جبکہ پائلٹس کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا تاکہ بلیک باکس حاصل کیا جاسکے، یاد رہے کہ 2015 میں بھی تیز پور کے علاقے میں ایس یو تھرٹی جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوا تھا، ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال فروری سے لے کر اب تک بھارتی فضائیہ کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، فروری میں پاکستانی ائیرفورس نے بھارت کا مگ طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد مارچ میں ایک مگ 27 طیارہ جودھ پور میں تباہ ہوا تھا، قبل ازیں بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل مار کر گرا دیا تھا جس پر اسے سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا.

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا، میچز کب اور کہاں؟ فیصلہ ہوگیا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، میچز کب اور کہاں؟ فیصلہ ہوگیا

    لاہور: پاکستان اور سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی تاریخیں سامنے آگئیں.

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ سیریز کیلئے تاریخیں دے دیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکا کا سیکیورٹی وفد بھی پاکستان میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں ٹیسٹ میچز کی تاریخیں سری لنکا کرکٹ کو دی ہیں جس کے تحت پہلا ٹیسٹ کراچی میں یکم سے 5 اکتوبر تک کھیلنے جبکہ لاہور میں دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سری لنکن ٹیم کراچی ٹیسٹ سے تین روز قبل پاکستان آئے گی.

    واضح رہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے 2 سال قبل لاہور آچکی ہے.

  • کل لاہور میں ہو گی ”کھوتا ریلی“ ، مگر کس کے خلاف؟ جان کر ہوں‌ حیران

    کل لاہور میں ہو گی ”کھوتا ریلی“ ، مگر کس کے خلاف؟ جان کر ہوں‌ حیران

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلہ میں کل پیس فار لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بھی احتجاجی مظاہرہ کی کال دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ہونے والا یہ مظاہرہ منفرد نوعیت کا ہے اور اس احتجاج میں کھوتا/گدھا ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں‌ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ ساتھ گدھوں کے ساتھ ریلی نکال کر مودی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا،

    احتجاجی مظاہرہ کے دوران مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیاجائے گا، مظاہرہ کل 9 اگست شام چھ بجے ہو گا جبکہ اسی طرح ٹوٹل پمپ تیزاب احاطہ سے 73 پیلی کوٹھی تک ریلی نکالی جائے گی،

  • نریندر مودی کشمیریوں کی منتوں پر اتر آئے، عوام سے خطاب میں کیا کہا؟ اہم خبر

    نریندر مودی کشمیریوں کی منتوں پر اتر آئے، عوام سے خطاب میں کیا کہا؟ اہم خبر

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے جو فائدے بھارت میں عوام کو مل رہے ہیں وہ کشمیریوں‌ کو بھی ملیں گے، انہیں روزگار ملے گا، جموں کشمیر اور لداخ کے لوگوں‌ کو پولیس، فوج اور نیم فوجی دستوں میں بھرتی کیا جائے گا، بھرتی میلہ کا انعقاد کیا جائے گا اور کشمیری روزگار حاصل کر سکیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے جمعرات کی رات عوام سے خطاب میں کشمیری عوام کو ترقی و روزگار کے خواب دکھاتے ہوئے کہاکہ سردار پٹیل نے جو خواب دیکھا تھا اسے پورا کیا گیا ہے، آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کے بعد اب ملک بھر کے تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں اور ان کے فرائض بھی یکساں ہیں، اب جموں و کشمیر کے عوام کو بھی تمام حقوق میسر ہوں گے، جموں‌ کشمیر کی ترقی میں‌رکاوٹیں‌ دور ہو گئی ہیں،

    نریندر مودی نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت نے جو قدم اٹھائے ہیں ان کی وجہ سے کشمیر کی صورتحال بہتر ہو گی، لداخ اور جموں کشمیر میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا، دہائیوں کی اقربا پروری نے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو قیادت کا موقع ہی نہیں دیا تھا اب جموں‌ کشمیر کے نوجوانوں میں سے قیادت آگے آئے گی، انہوں نے کہاکہ کشمیر میں کچھ دیر تک مرکز کی حکومت ہو گی پھر جموں‌ کشمیر میں یہ نظام نہیں رہے گا اور کشمری کی نوجوان قیادت خود انتظام سنبھالے گی، کشمیری نوجوان مت گھبرائیں یہ ان کی اپنی اسمبلی ہو گی،

    واضح‌ رہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے آرٹیکل 370 ختم کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے، کشمیری عوام نے بھارتی وزیر اعظم کے دعووں‌ کو دھوکہ اور دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے،

  • سینئر ترین کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    سینئر ترین کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    جوہانسبرگ: مایہ ناز اوپننگ بلےباز ہاشم آملہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ہاشم آملہ ڈومیسٹک کرکٹ سمیت مختلف کرکٹ لیگ کھیلتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ ہاشم آملہ نے 28 نومبر 2004 کو بھارت کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، انہوں نے 124 ٹیسٹ میچز میں 46.64 کی اوسط سے 9282 رنز بنائے جن میں 28 سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین اسکور 311 رنز ہے۔ آملہ نے ون ڈے کیریئر کا آغاز 2008 میں بنگلہ دیش کیخلاف کیا، 181 ون ڈے میچز میں انہوں نے 27 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 8113 رنز بنائے۔

    دوسری جانب جنوبی افریقی بالر ڈیل اسٹین نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہوا ہے.

  • بھارتی گدھی مشہور گلوکارہ ،اکثر ہندو "ایملی ” کے دیوانے

    بھارتی گدھی مشہور گلوکارہ ،اکثر ہندو "ایملی ” کے دیوانے

    پونے: ہندوانتہا پسندوں کی محبوبہ گلوکارہ "ایملی ” نے ہر طرف دھوم مچا دی ، اطلاعات کے مطابق بھارت کی ایک غیر روایتی گلوکارہ نے اپنے بڑے بڑے دانتوں، چمکدار سفید جلد، چار ٹانگوں اور مدھر آواز سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پونے شہر میں رہنے والی ایک گدھی نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے ریکارڈ توڑ دیے۔ گزشتہ برس ایملی نامی گدھی کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

    دوسری طرف ایملی کے گانے کی ویڈیو بھی جانوروں کے کیئر سینٹر کے اسٹاف ممبر نے بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جہاں وہ دیکھتے ہی دیکھتے چھا گئی۔

  • عاطف اسلم حج کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گئے

    عاطف اسلم حج کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گئے

    پاکستان اور بھارت کے معروف گلوکار عاطف اسلم اس سال حج کی سعادت نصیب کرنے والے ہیں. اس نیک عمل کے لیے آج عاطف اسلم مکہ مکرمہ پہنچ گئے.

    عاطف اسلم نے مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کیا اور خانہ کعبہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی. اور ایک تصویر صحافی ندیم ملک کے ساتھ بھی شیئر کی. عاطف اسلم کے ہمراہ ندیم ملک بھی حج کا فریضہ ادا کریں گے.

    یاد رہے عاطف اسلم اور ندیم ملک کے ساتھ تمام حجاج 10 تاریخ بروز ہفتہ کو حج کا فریضہ ادا کریں گے. تاہم عاطف نے ابھی تک اپنی اہلیہ اور بیٹے کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی.