Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیریوں کے حق میں ہوا ایسے ملک میں احتجاج کہ پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی، اہم خبر

    کشمیریوں کے حق میں ہوا ایسے ملک میں احتجاج کہ پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی، اہم خبر

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف جہاں‌ دنیا بھر کے دیگر خطوں و علاقوں‌ میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں وہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی احتجاج کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں مظاہرہ طلباء کی جانب سے کیا گیا جنہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کشمیریوں‌ سے یکجہتی کا اظہار کیا، نجی ٹی وی کے مطابق تہران میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ بھارتی سفارت خانے کے سامنے کیا گیا، مظاہرہ کرنے والے طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کیخلاف تحریریں‌ درج تھیں،

    یاد رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کی طرح مختلف ملکوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں اور بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی جارہی ہے، ایک دن قبل برطانیہ میں سکھوں کی طرف سے بھی احتجاج کیا گیا تھا، انسانی حقوق کی تنظیموں کے اراکین بھی بھارت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں،

  • مریم نواز نے اپنا اگلا جلسہ کہاں کرنا تھا؟ ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

    مریم نواز نے اپنا اگلا جلسہ کہاں کرنا تھا؟ ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی قائد مریم نواز نے اپنا اگلا جلسہ نریندر مودی کیخلاف مظفر آباد میں 15 اگست کو کرنا تھا.

    تفصیلات کے مطابق سابق تاحیات نااہل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنا اگلا جلسہ 15 اگست کو مظفر آباد میں نریندر مودی کیخلاف کرنا تھا، ساتھ ہی انہوں نے ریلی بھی نکلالنی تھی اور نریندر مودی کو للکارنہ تھا. تاہم اب وہ یہ جلسہ گرفتاری کی وجہ سے نہیں کرسکتیں. یاد رہے کہ مریم نواز کو آج نیب کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل کے احاطے سے گرفتار کیا جہاں وہ اپنے والد نواز شریف سے ملنے کیلئے آئیں تھیں. نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے، اس حوالے سے ن لیگی کارکنان کا سخت ردعمل بھی دیکھنے کو مل رہا ہے.

    واضح رہے کہ مریم نواز نے گرفتاری سے قبل اپنا آخری جلسہ پاکپتن میں کیا تھا.

  • ماں کے ہاتھوں بیٹی قتل، دردناک واقعہ ، شرمناک وجہ سامنے آگئی

    ماں کے ہاتھوں بیٹی قتل، دردناک واقعہ ، شرمناک وجہ سامنے آگئی

    بیجنگ : جہاں دین نہیں وہاں رحم نہیں ، چین کے صوبے شادنگ کے علاقے زوپنگ میں ایک ماں کی طرف سے اپنی 7 سالہ بیٹی کو جس طرح قتل کیا گیا اس سے پہلے یہ واقعہ پہلے شاید کسی نے ناں سنا ہو، چینی میڈیا نے اس واقعہ کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ماں نے کھانے کے اداب کا خیال رکھنے پر اپنی بیٹی کو مار مار کر مار ہی دیا

    چینی میڈیا کے مطابق اس چینی خاتون نے جب اپنی بیٹی کو دیکھا کہ وہ کھانا بے وقت کھارہی ہے تو اس کی ماں کو اس پر بہت غصہ آگیا اور اس نے لوہے کے راڈ مار مار کر اپنی بیٹی کو قتل کردیا . پولیس کے مطابق جب اس خاتون کے خاوند سے پوچھا گیا کہ اس نے اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش کیوں نہ کی تو خاوند نے جواب دیا کہ میری بیوی بہت سخت طبیعت کی مالک ہے مجھے ڈر تھا کہ اگر میں آگے بڑھا تو وہ مجھے بھی مار دے گی

    پولیس آفیسر کے مطابق ماں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور بچی کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے.. پولیس حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور خاتون کے جیل بھیج دیا گیا ہے.

  • ن لیگی ایم پی اے کس شرمناک حرکت میں تھا ملوث؟ کہاں ہوا فرار؟ خبر آ گئی

    ن لیگی ایم پی اے کس شرمناک حرکت میں تھا ملوث؟ کہاں ہوا فرار؟ خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عطاءالرحمان پر 21سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام کا معاملہ دن بدن مزید بگڑتا جارہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے ایم پی اے کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ دبئی فرار ہو گیا ہے، متاثرہ لڑکی ایک ہفتہ غائب رہنے کے بعد لاہور سے بازیاب ہوئی ہے جسے پولیس حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے،

    پولیس نے واقعہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ لڑکی کو بیان کے لیے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا، ایم پی اے عطاءالرحمان پر طالبہ سے مبینہ طور پر11 ماہ سے زیادتی اورویڈیو بنانے کا الزام ہے، واضح‌ رہے کہ سوشل میڈیا پر مذکورہ ایم پی اے کی ایک ویڈیو بھی حالیہ دنوں میں‌ وائرل ہوئی ہے جس میں وہ طالبہ سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے دکھائی دیتا ہے. اس واقعہ کے بعد لوگوں کی جانب سے ن لیگی ایم اپی اے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،

  • ریحام خان نے کپتان کو اچانک اہم پیغام بھجوا دیا، ملکی سیاست میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

    ریحام خان نے کپتان کو اچانک اہم پیغام بھجوا دیا، ملکی سیاست میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

    اسلام آباد: ریحام خان نے عمران خان کی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ مہربانی فرماکر کافی کی ایک بریک لیں اور ہمیں بھی کافی کی بریک لینے دیں.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں اس حکومت کی مزید ناکامیوں کو برداشت نہیں کرسکتی، روز ہی کوئی نہ کوئی فضول بریکنگ نیوز آجاتی ہے. ساتھ ہی ریحام خان نے عمران خان کی حکومت کو مشورہ دیا کہ مہربانی فرماکر کافی کی ایک بریک لیں اور ہمیں بھی کافی کی بریک لینے دیں. انہوں نے یہ ٹویٹ مسلم لیگ ن کی قائد مریم نواز کی گرفتاری کے بعد کیا.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی قائد مریم نواز کو نیب نے آج گرفتار کرلیا ہے. مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے احاطے سے گرفتار کیا گیا. گرفتاری کیخلاف ن لیگی کارکنان کا سخت ردعمل سامنے آرہا ہے، تاہم اب عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی مریم نواز کے حق میں ٹویٹ کردی ہے.

  • برکھادت باغی ہوگئی ، بھارت پر پریشانی کے سائے

    برکھادت باغی ہوگئی ، بھارت پر پریشانی کے سائے

    نئی دہلی : بھارتی خاتون صحافی صحافی برکھادت بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر کو ہتھیانے کی شدید مخالف نکلیں اور مودی کے اس اقدام سے اعلان بغاوت کردیا ہے، بھارت میں غیرجانبدار لکھاری کی حیثیت سے پہچان رکھنے والی صحافی برکھادت نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی بھارت کے لیے نقصان دہ ہوگی

    صحافی برکھادت بھارتی حکومت کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ دنیا بھر میں جہاں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کی پُرزور مذمت کی جارہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو کے دوران لی گئیں تصاویر بھارتی صحافی برکھادت نے ٹوئٹر پر شیئر کیں جس میں انہوں نے لکھا کہ ’لوگ سہمے ہوئے ہیں۔

    صحافی برکھادت کہتی ہیں کہ آرٹیکل70 کا خاتمہ تازہ دھچکا ہے، لوگ اس کے اثرات کی سنگینی کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، اصل امتحان تو اس وقت ہوگا جب عید کے بعد کرفیو اٹھایا جائے گا، فون کھولے جائیں گے۔ برکھادت مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اپنے ٹوئٹس سے مؤقف واضح کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔

  • نجی اکیڈمی میں موبائل کے تنازعہ پر طلب علم نے چاقو کے وار کرکے ساتھی طالب علم کو زخمی کردیا

    مظفرگڑھ میں موبائل فون کے تنازع پر ایک طالب علم نے چاقو کے وار کرکے دوسرے طالب علم کو زخمی کردیا۔زخمی طالب علم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ کے علاقے جھنگ روڈ پر 19 سالہ طالب علم عزت اللہ نے چاقو کے وار کرکے اپنے کلاس فیلو طالب علم ہمایوں خان کو شدید زخمی کردیا.ریسکیو ذرائع کیمطابق دونوں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم تھے اور نجی اکیڈمی میں زیرتعلیم تھے۔دونوں طالب علموں میں موبائل فون کے لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور عید کی چھٹیوں پر گھرجاتے ہوئے ایک طالب علم نے چاقو کے وار کرکے دوسرے کو زخمی کردیا.ریسکیو کیمطابق زخمی ہونے والے نوعمر لڑکے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،حملہ آور اور زخمی ہونے والے دونوں طالب علموں کا تعلق صوبہ بلوچستان سے بتایا جاتا ہے.

  • مریم نواز کو جیل اور گھر کی بجائے کہاں‌ قید کر دیا گیا؟ کیا ہوں گی پابندیاں؟ اہم خبر

    مریم نواز کو جیل اور گھر کی بجائے کہاں‌ قید کر دیا گیا؟ کیا ہوں گی پابندیاں؟ اہم خبر

    نیب لاہورمیں قائم ڈے کیئر سینٹر کو مریم نواز کیلئے سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، ویمن پولیس پنجاب کوفوری طورپرنیب لاہورطلب کرلیاگیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سب جیل میں مکمل طورپرخواتین اہلکاروخواتین نیب اسٹاف کی تعیناتی کےاحکامات جاری کئے گئے ہیں، سب جیل کی سکیورٹی پربھی خواتین پولیس اہلکاروں کوتعینات کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے،

    سب جیل میں کوئی مرداہلکارداخل نہیں ہوسکےگا، ریمانڈتک مریم نوازکوجیل یاگھرپرنظربندنہیں کیاجائےگا، واضح‌ رہے کہ آج نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، نیب نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لیا.ہے ، مریم نواز اپنے والد نواز شریف کو ملنے کوٹ لکھپت جیل گئی تھیں جہاں انہیں‌ نیب نے حراست میں لے لیا ان کے ساتھ نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،

  • ایف بی آر نے کتنے ارب ڈالرز کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا حاصل کر لیا؟ سن کر حیران رہ جائیں گے

    ایف بی آر نے کتنے ارب ڈالرز کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا حاصل کر لیا؟ سن کر حیران رہ جائیں گے

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو 7 سے 8 ارب ڈالرز کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ڈیٹا میں یواے ای، دوسرے ممالک کی شہریت والے پاکستانیوں کا ڈیٹا شامل نہیں ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کا کتنا پیسا ہے اس کا پتا نہیں چل سکتا ، جو ڈیٹا ملا ہے اس کی بنیاد پر بتا رہا ہوں،

    چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام سے معلومات کے تبادلے پر بات چیت جاری ہے، ایف بی آر کو 7 سے 8 ارب ڈالرز کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا ہے،

  • بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ منایا جائیگا، راجہ عبدالوہاب

    سرگودھا۔08اگست(خبر رساں ایجنسی) 15 اگست کو پورے ملک میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا جائے گا، جس میں بلا تفریق تمام سیاسی مذہبی فلاحی تنظیمیں حصہ لیں گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن ضلع سرگودھا کے صدر راجہ عبدالوہاب نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں بھارت کا دہشتگرد چہرہ دکھانے کے لئے پوری قوم نے جس طرح متحد ہوکر ثابت کیا ہے کہ جب بھی ملک پر کوئی برا وقت آیا پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔ راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر اُسے منہ توڑ جواب دے گی۔