Baaghi TV

Author: +9251

  • رحیم یارخان: // ہندو برادری کی کشمیر سے اظہار یکجیتی ریلی

    رحیم یارخان: // ہندو برادری کی کشمیر سے اظہار یکجیتی ریلی

    رحیم یار خان کی ہندو برادری اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آج پریس کلب رحیم یار خان سے دعا چوک تک ریلی نکالی گئی۔
    ریلی سے سابق ایم پی اے کانجی رام، صدارتی ایوارڈ یافتہ برائے انسانی حقوق بھیارام انجم، ٹکٹ ہولڈر ایم۔این۔اے پی پی پی پیٹر جان بھیل، ضلعی صدر ن لیگ بابو لیلا رام،سماجی کارکن رمیش جئےپال، مذہبی رہنما گرو سکھ دیو جی،سابق کونسلر دادورام، چھوڑرام، جمعہ جی شاد، انیل کمار، نند لعل، سنتوش کمار، کرشن رام، راجیش بھاٹیہ سمیر کپور و پنڈت اشوک کمارنے کشمیر پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی اور اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے کامطالبہ کیا۔ہندو اقلیت کے نمائندوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور قدم بڑھائو پاک فوم پاکستانی ہندو آپ کے ساتھ سے خراج تحسین پیش کیا۔

  • بولڈ ڈانس "نوری ” کے لیے ، ماہرہ خان نے تو حد ہی کردی

    بولڈ ڈانس "نوری ” کے لیے ، ماہرہ خان نے تو حد ہی کردی

    کراچی : پاکستانی کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے آنے والی فلم میں اپنے کردار، اپنے ڈانس اور بولڈ کردار پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ’سپر اسٹار‘ میں بولڈ ڈانس کرنا فلم میں ان کے کردار کے لیے ضروری تھا۔ یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان جلد ہی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ’سپر اسٹار‘ میں پہلی بار قدرے بولڈ کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کا کردار انتہائی بولڈ ہے اور اگر فلم سے ’نوری‘ کا کردار نکال لیا جائے تو فلم میں کچھ نہیں بچتا۔بولڈ ادکارہ کہا کہ اس نے فلم میں گانوں پر ڈانس کے لیے کوئی تربیت نہیں لی اور نہ ہی انہیں ریہرسل کرنے کا زیادہ وقت ملا۔

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں ان کا گانا ’مورے سیاں‘ سلجھا ہوا اور کتھک ڈانس پر بنایا گیا ہے، تاہم ’نوری‘ جیسے بولڈ گانے پر منفرد رقص کرنا ان کے لیے چیلنج تھا اور انہوں نے یہ چیلینج قبول کر دکھایا۔یاد رہے کہ چند دنوں سے ماہرہ خان چند بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں.

  • حوثی باغیوں کو یمن کے امن و امان کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے.سربراہ عرب اتحاد

    حوثی باغیوں کو یمن کے امن و امان کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے.سربراہ عرب اتحاد

    حوثی باغیوں کو یمن کے امن و امان کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے.سربراہ عرب اتحاد

    تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ اتحاد کی مشترکہ کمان تشویش کے ساتھ عبوری دارالحکومت عدن میں صورت حال کی پیش رفت کا جائزہ لے رہی ہے۔

    المالکی کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں حوثی ملیشیا اور دہشت گرد تنظیموں مثلا القاعدہ اور داعش کے گھات لگائے عناصر کو کوئی موقع نہیں دیا جانا چاہیے کہ وہ یمنی قوم کے اندر فتنے اور تفرقے کی آگ بھڑکائیں۔

    ادھر "جنوبی تحریک کے عناصر” نے جنوب کے جنوب کے ساتھ تنازع سے خبردار کیا ہے جو مرکزی دشمن ایران اور اس کی دست راس حوثی ملیشیا کے ہی کام آئے گا۔

    جنوبی تحریک کے عناصر نے آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان خطرات کو ختم کرنے کے واسطے کام کریں جن کا مقصد آئینی حکومت کی سپورٹ کی کوششوں اور یمنی قوم میں از سر نو امید کی واپسی کو سبوتاژ کرنا ہے

  • بھارت نے جموں و کشمیر کے بعد ایک اور ضلع میں دفعہ 144نافذ کر دی، جانئے اس رپورٹ میں

    بھارت نے جموں و کشمیر کے بعد ایک اور ضلع میں دفعہ 144نافذ کر دی، جانئے اس رپورٹ میں

    مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370سے ہٹائے جانے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کئے جانے کے بعد بھارت نے مقبوضہ وادی میں مسلسل چاردن سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ اب بھارتی حکام نے لداخ کے ضلع کارگل میں دفعہ 144 نافذکر دی ہے۔
    کشمیری عوام کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے، جگہ جگہ جھڑپیں، پاکستانی پرچم لہرائے جاتے رہے

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے بعد مسلم اکثریتی علاقہ کارگل میں مکمل ہڑتال اور احتجاج شروع ہوا۔ کارگل کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر بھارتی اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یہ فیصلہ جموں و کشمیر کے عوام کی رائے جانے بغیر کیا گیا ہے۔

    ہندوستانی حکومت کے فیصلے کے خلاف لوگوں کے احتجاج کو روکنے کے لئے حکام نے کارگل میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کردیں۔

    دریں اثنا ، ضلع بھر کی تمام سیاسی اور مذہبی تنظیموں کے اتحاد ، آل پارٹیز ایکشن کمیٹی (اے پی اے سی) کارگل نے ہندوستانی صدر کو ایک یادداشت میں آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب تک تنازعہ کشمیر حل نہیں ہوتا صورتحال مزید خراب ہوتی رہے گی۔

  • 27 فروری کو یاد رکھیں ، بھارت کو یہ شرم والی بات کس نے یاد کرائی

    27 فروری کو یاد رکھیں ، بھارت کو یہ شرم والی بات کس نے یاد کرائی

    اسلام آباد: بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی حرکتوں سے باز آجائے ، اگر بھارت نے مزید کوئی ایسی حرکت کی تو پھر وہ یاد رکھے کہ جس طرح 27 فروری کو بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ، دوبارہ پھر اسی ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا

    ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی حدود میں رہے ، کشمیر کشمیریوں کا ہے پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا. پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو مایوس نہیں ہونے دے گا.

  • بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370پر فیصلہ سنا دیا

    بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370پر فیصلہ سنا دیا

    بھارتی سپریم کورٹ نے جموں کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے سے متعلق آرٹیکل 370 کی دفعات کوہٹائے جانے کی آئینی و قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی اور کشمیر کے متعلق دیگر درخواستوںپر فوری سماعت سے انکار کر دیا۔
    مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانے کا معاملہ، پاکستانی وکیل کا بھارتی سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس کے لیے خط

    درخواست گزار منوہر لال شرما نے اپنی درخواست میں کہا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ غیر آئینی ہے اور پاکستان اقوام متحدہ میں چیلنج کرنے جا رہا ہے،ایسا نہ ہو کہ ہندوستان، جموں کشمیر کو ہمیشہ کے لئے کھو دے۔

    اس پر جسٹس رمننا نے پوچھا”کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ ہندوستان کے آئینی ترمیم پر پابندی لگائے گا؟“ اس پر درخواست گزار نے کیا کہ ایسا نہیں ہے۔

    عدالت عظمی نے مسٹر شرما کی درخواست پر فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی اس پرسماعت کے لئے تاریخ مقرر کریں گے۔

    اسی طرح کی ایک اور درخواست میں جموں وکشمیر سے فوری طور پر کرفیو ہٹانے اور نظر بند کئے گئے رہنماوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ درخواست تحسین پونےوالا نے دائر کی ہے۔ اس درخواست پر بھی فوری سماعت سے انکار کر دیا گیا۔

  • بھارت کیا نیا ڈرامہ رچا سکتا ہے….؟ ، وزیر خارجہ نے بتا دیا

    بھارت کیا نیا ڈرامہ رچا سکتا ہے….؟ ، وزیر خارجہ نے بتا دیا

    وزیر خارجہ نے بھارت کے عزائم کے متعلق بڑی بات کہہ دی.بھارت کیا کر سکتا ہے.بھارت پلوامہ جیسا ڈراما رچاسکتا ہے.
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہم بھارتی اقدام کو شدت سے مسترد کرتے ہیں.. بھارت کا کہنا کہ آرٹیکل 370 کی ترمیم کا مقصد کشمیری عوام کو ریلیف دینا ہے تو کیا 70 سال سے ان کے حقوق نہیں دیے جارہے تھے.جو آج بھارت دینے جارہا ہے.کشمیر میں 9 لاکھ فوج مسلط ہیں کیا یہ بھی ان کی فلاح‌و بہبود کے لیے مسلط کی گئی.کشمیر کا مسئلہ متنازع تسلیم شدہ ہے.ہم نے 28 ممالک کو اپنی تسشویش سے آغاہ کر دیا ہے.

    بھارت کا یہ کہنا کہ بھارت ہمارا اندرونی مسئلہ ہے تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ بات پاکستان کے دفتر خارجہ کی نہیں بلکہ نہرو کی ہے کہ جو انہوں نے اقوام متحدہ میں کہا تھا.جب انہوں نے دنیا کے سامنے تسلیم کیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کشمیرکے مسئلے کو حل کریں گے..انہوں نے بھارتی وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے اقتصابات پڑھ کر عالمی برادری کو بتایا کہ بھارت کتنی بار عالمی فورم پر کشمیر کو متنا زع تسلیم کر چکا ہے.. انہوں نے کہا کہ بھارت نے 14 دفع کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وعدہ کیا ہے.لیکن اب تک اس پر عمل کرنے سے جان چھڑا رہا ہے..میں انٹر نیشنل کمیونٹی کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیں ڈر ہے کہ بھارت کوئی پلوامہ جیسا ڈرامہ رچا سکتا ہے. اس لیے ہم نے پیشگی آگاہ کیا ہے .اور اگر ایسا ہوا تو بھارت کے لیے بہت نقصان دہ ہوگا.

  • جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ فقط یہ ایک کام کرلیں ، کیا ہے وہ کام جان ہوجائیں گے حیران

    جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ فقط یہ ایک کام کرلیں ، کیا ہے وہ کام جان ہوجائیں گے حیران

    سڈنی : آسٹریلوی ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ صرف ٹی وی بند کردینے سے بھی وزن کم کرنا ممکن ہے، آسٹریلوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوتا یہ ہے کہ اکثر لوگ کھانے کے دوران ٹی وی دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے انہیں اس بات کا اندازہ نہیں ہوپاتا کہ وہ کتنی تعداد میں کھانا کھا لیتے ہیں۔

    ڈاکٹروں نے نئی تحقیق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوبہر اور رات کے کھانے کے وقت ٹی وی دیکھنے یا ریڈیو سننے کی عادت چھوڑ دیں تو صرف ایسا کرنے سے ہی وزن میں کمی آسکتی ہے؟

    ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دراصل اس کی سب سےبڑی وجہ یہ ہے کہ ٹی وی دیکھنے کے دوران کھانا کھاتے وقت آپ اپنے چبانے کی آواز نہ تو سن پاتے ہیں اور نہ ہی اس کی جانب دیہان دیتے ہیں۔لیکن اگر آپ یہ عادت چھوڑ دیں تو آپ کے چبانے کی آواز آپ کو زیادہ کیلوریز جسم کا حصہ بنانے نہیں دیتی۔

  • بلوچستان کوئٹہ میں بھارت کی کشمیر میں جارحیت بربریت کے خلاف ریلی کا انقاد۔

    تحریک محبان آزادی جمو کشمیر کی جانب سے بھارت کی جارحیت بربریت اور کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بھارت کو اس بلوچستان سے پیغام دیا جس کے بارے میں بھارت کہتا ہے کے اگلا قدم بلوچستان ہوگا بلوچستان کی غیرت مند اور محب وطن قوم نے کشمیر ریلی کا انقاد کیا اور مظاہرہ میں لوگوں کا بھرپور جوش و خروش اور جذبہ دیکھنے میں آیا مظاہرے میں مختلف شعبوں۔ سول سوسائٹی۔ تاجر برادری۔ اسٹودنتس۔ وکلاء۔ اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی. شرکاء اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی شرکاء نے کشمیر سے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کیا اور کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کشمیر بنےگا پاکستان، ہم بھارت سے لیں گے آزادی کی فلک شگاف نعروں سے کوئٹہ کی فضا گونج اٹھی بلوچستان کی عوام نے اپنے کشمیری بھائیوں بھرپور محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا مظاہرہ کوئٹہ کی محتلف شاہراوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پر اختتام پزیر ہوا جہاں مختلف رہنماوں نے خطاب کئے اور بھارت کے خلاف بھرپور نفرت کا اظہار کیا اور کہا کے اب مسلہ کشمیر کا حل مزاکرات سے ممکن نہیں بلکہ کشمیر کی آزادی صرف جنگ کی صورت میں ہی ممکن ہے ہم پاکستانی بلوچستان کی لوگ اپنے کشمیریوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کی لئے تیار ہیں ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کا بھارت سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنا ایک حوصلہ افزاء قدم ہے تاہم ابھی اور بہت سے اقدامات باقی ہیں۔

  • سرگودھا میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب

    سرگودھا میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب

    سرگودھا۔08اگست(خبر رساں ایجنسی ) سرگودھا میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے علاوہ 7 تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور مختلف بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی 200 سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں جن کو پُر کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے تاکہ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جاسکے جس سے عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔