بپھرے ہوئے بیل نے دکانوں کو نقصان پہنچانے کے علاؤہ کئی راہگیروں کو بھی ٹکریں ماریں.مظفرگڑھ میں دیہات سے ایک بیل کو قربانی کے لیے جھنگ روڈ پر لایاگیا تو ٹریفک کے رش اور شور کی وجہ سے بیل بے قابو ہوگیا.ریسکیو کیمطابق بپھرے ہوئے بیل نے رسی تڑواتے ہوئے نہ صرف کئی راہگیروں کو ٹکریں ماریں بلکہ جھنگ روڈ پر واقع دکانوں کو بھی نقصان پہنچایا.ریسکیو نے شہریوں کی مدد سے بپھرے ہوئے بیل کو قابو کرکے مالک کے حوالے کردیا.
Author: +9251
-

بڑے احتجاج کے بعد کارگل میں کرفیو نافذ کیا گیا۔ کشمیری خاتون رائیٹر
کشمیری خاتون رائیٹر شہلا رشید نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وادی کشمیر سے آوازیں اٹھنے کے بعد ، جموں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے-یہاں جشن جشن منانے والے تو تھے لیکن احتجاج کی کسی کو اجازت نہیں تھی۔
کارگل میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف ایک بہت بڑا احتجاج ہوا ، لہذا کارگل کو کرفیو میں ڈال دیا گیا اور انٹرنیٹ سروس منقطع کردی گئی۔
-

پاکستان نے دیا بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا، کس چیز پر لگائی پابندی؟ اہم خبر
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت تمام منفی حربے استعمال کرکے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا ہے اور کشمیریوں پر مظالم دنیا کے سامنے لانے نہیں دے رہا، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک بن کر سامنے آئی ہے، بھارت جہاں جہاں کشمیریوں کا استحصال کرے گا پاکستان وہاں سامنے کھڑا ہوگا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے خلاف دیگر اقدامات کی طرح پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر بھی پابندی لگا دی ہے، کسی ہندوستانی فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی. پاکستان اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے ہر آپشن استعمال کرے گا اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد میں عوام کے جذبات کی ترجمانی کی گئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کشمیریوں کے ساتھ رشتے کے عکاس ہیں،
انہوں نے کہاکہ سیاسی و عسکریت قیادت نے کشمیریوں کی ہر ممکن مدد و حمایت کا فیصلہ کیا اور ان کی آواز سے آواز ملائی ہے، ملکی قیادت نے اہل کشمیر سے مکمل اظہار یکجہتی کیا اور دنیا کو پیغام دیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کے حقوق سلب کر رکھے ہیں اور انڈیا نے کشمیر میں میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے،
-

وائی فائی پاسورڈ نہ دینے پر بھائی نے بہن کے ساتھ کیا سلوک کیا
وائی فائی پاس ورڈ پر لڑائی کے دوران ایک نوجوان نے اپنی بہن کا گلا دبا کر قتل کر دیا جس کے نتیجے میں اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
جارجیا سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ کیون واٹکنز کی فروری 2018 میں حملے کے وقت عمر 16 سال کی تھی۔
اپنے مقدمے کی سماعت کے دوران کیون نے کہا کہ اس نے اپنی فیملی کے وائی فائی کے پاس ورڈ کو تبدیل کردیا کیوں کہ پاس ورڈ شیئر کرنے سے اس کا گیم سست ہو گیا تھا۔
جب اس کی والدہ نے اپنے کمرے سے کنسول ہٹانے کی کوشش کی ، تو ان کی 19 سالہ بہن الیکسس واٹکنز نے اس خوف کے مارے قدم بڑھایا کہ یہ دلیل جسمانی ہوسکتی ہے۔
اس کے بعد واٹکنز نے اپنی بہن کے گلے کو 10منٹ تک دبائے رکھا۔جب اس کی والدہ نے پولیس کو فون کیا تو پولیس 10منٹ بعد پہنچی تو واٹکنز نے بہن کو پکڑا ہوا تھا۔ واٹکنز کواسپتال لے جایاگیا اوراس رات کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔
ضلعی اٹارنی کے مطابق ، واٹکنز کوسنگین قتل کا مرتکب پایا گیا ، کیونکہ اس نے جان بوجھ کر اپنی بہن کے گلے کو دبائے رکھا۔
-

مریم نواز کو کشمیر پر بات کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، ن لیگ
باغی ٹی وی رپورٹ :پاکستان مسلم لیگ نون نے الزام لگایا ہےکہ مریم نواز کو کشمیر پر آواز بلند کرنے پر گرفتار کیا گیا.ہے ، مسلم لیگ کی طرف سے یہ الزام اس وقت سامنے آیا جب نیب کی ٹیم نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لے لیا.
واضحرہے کہ یوسف عباس اور مریم نواز کو چوہدری شوگر مل کیس اورمنی لانڈرنگ کےا لزام میں گرفتار کیا ہے…جس کیس میں ان کو گرفتار کیا گیا اس کیس کی مکمل تفصیل بھی مریم نواز کو نیب نے دی ہیں . نیب حکام نے ان کی گرفتاری کی وجہ بتاتےہوئے کہا کہ آپ نیب میں بلانے کے باوجود حاٍضر نہیں ہوئی.اس لیے آپ کو گرفتار کیا جا رہا ہے.گرفتاری کے بعد انہیں ٹھوکر نیاز بیگ نیب آفس لے جایا جائے گا جہاں ان کی گرفتاری ڈالی جائے گی .پھر انہیں ریمانڈ کےلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا
-

آبنائے ہرمز سے ہر گزرنے والے امریکی و برطانوی جہاز کو حکم نامہ جاری کر دیا گیا
امریکی میری ٹائم انتظامیہ نے اپنے ہرتجارتی جہاز پر لازم قرار دے دیا کہ وہ اپنے رکنے کے اوقات سے امریکی انتظامیہ کو آگاہ کرے، یہ حکم نامہ آبنائے ہرمز اور خلیج عربی کے ہر جہاز کے لیے ارسال کیا گیا ہے.
بدھ کے روز جاری میمو میں واضح کیا گیا ہے کہ "خطے میں بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیاں اور سیاسی کشیدگیاں ابھی تک تجارتی جہازوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں”۔
حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی حادثے یا مشکوک سرگرمی کی صورت میں جہازوں پر لازم ہے کہ وہ امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے اور مملکت متحدہ میں میری ٹائم بزنس آپریشنز کو منتبہ کریں۔ جہازوں کے عملے کو چاہیے کہ چڑھائی کرنے والے کسی بھی ایرانی فریق کے خلاف مزاحمت نہ کریں۔
گذشتہ ماہ ایک برطانوی تیل بردار جہاز پر ایرانی پاسداران انقلاب کے قبضے کے بعد برطانیہ اپنے پرچم بردا0ر جہازوں کو تجارتی جہازوں کے ہمراہ کر دینے پر مجبور ہو گیا۔ -
مقبوضہ کشمیر، مسلسل چوتھے روز کرفیو، وادی کے لوگ کس حال میں ہیں
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چوتھے روز بھی کرفیو نافذ ہے اور دیگر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بیرونی دنیا کے ساتھ اس خطے کے تمام مواصلاتی رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔
کشمیر کی موجودہ صورتحال 1846کے مقابلے میں بدترین ہے۔ کشمیری صحافی مزمل جلیل
کشمیر میڈیا سروسس کے مطابق بھارتی حکومت نے جموں و کشمیرسے آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر کو فوجی محاصرے میں رکھا تھا۔ہزاروں ہندوستانی فوجی ، نیم فوجی دستے اور پولیس اہلکار مقبوضہ وادی میں ویران سڑکوں پر پہرہ دیتے ہیں۔ سری نگر میں تعینات فوجیوں نے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو آنے جانے سے منع کر دیاہے۔ وادی کشمیر میں سڑکیں ویران ہیں ، جبکہ جموں ، کٹھوعہ ، سمبا ، پونچھ ، ڈوڈا ، راجوری ، ادھم پور ، کشتواڑ اور دیگر علاقوں میں بھی ایسی صورتحال ہے۔
وادی میں چوتھے روز بھی مواصلات کا بلیک آوٹ جاری ہے ، قابض حکام انٹرنیٹ اور ٹیلیفون کے رابطوں کو معطل رکھتے ہیں۔ حکام نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لئے ٹیلیویڑن ، ٹیلیفون اور انٹرنیٹ رابطوں کومنقطع کر دیا تھاجس کی وجہ سے مقبوضہ وادی کا پوری دنیا رابطہ کٹ گیا ہے ۔ لینڈ لائن فون تک کو بند کر دیا گیا ہے ، جس سے لوگوں میں زیادہ پریشانی پھیل رہی ہے۔ ان پابندیوں کی وجہ سے ، مقامی اخبار اپنے آن لائن ایڈیشن بھی اپ لوڈ نہیں کر سکے۔ زیادہ تر اخبارات پرنٹ ہی نہیں ہوسکے۔ تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔
اشیائے ضروریہ کی قلت ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتی جا رہی ہے کیونکہ رہائشیوں ، بچوں اور مریضوں کے لئے دودھ ، دودھ کی چیزیں اور دوائیں حاصل کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔
-

سفارتی تعلقات کم کرنے کے اعلان پر مودی سرکار التجاؤں پر اتر آئی
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات پر پاکستان کے کرارے جواب نے بھارت کی ہوائیاں اڑا دیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات کم کرنے کے اعلان پہ التجاؤں پر اتر آئی ہے۔
بھارت کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے اقدامات پہ نظر ثانی کرے تاکہ نارمل سفارتی تعلقات بحال رہیں۔
افسوسناک امر ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ ایک جانب پاکستان سے الجائیں کررہی ہے تو دوسری جانب وزیر خارجہ جے شنکر اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مؤقف اپنائے ہوئے ہیں کہ جموں و کشمیر اور آئین کی شق 370 بھارت کا اندرونی مسئلہ ہیں۔
واضح رہےکہ بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا تھا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔
راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے۔ بھارت نے اب یہ دونوں بل لوک سبھا سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے ہیں۔
-

کیا بھارت کشمیر کو فلسطین بنانے جا رہا ہے؟ وزیٹرز کی اکثریت نے تصدیق کر دی
باغی ٹی وی کے پول میں اکثریت نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ بھارت کشمیر کو فلسطین بنانے جا رہا ہے۔ 92فیصد وزیٹرز نے ہاں میں ووٹ دیا جبکہ صرف 8فیصد نے اس بات کو ماننے سے انکار کردیا کہ بھارت کشمیر کو فلسطین میں تبدیل کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ باغی ٹی وی کے روزانہ ہونے والے پول میں مختلف معاملات پر لوگوں سے رائے لی جاتی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس میں رائے دیتی ہے۔
-

پاکستان کو خوشحال و ترقی یافتہ دیکھنا پی ٹی آئی کا خواب ہے، الحاج ممتاز اختر کاہلوں
سرگودھا۔08اگست(خبر رساں ایجنسی) پاکستان کو خوشحال و ترقی یافتہ دیکھنا پی ٹی آئی کا خواب ہے جس کی تعبیر ملنے کے قریب ہے انشاء اللہ جلد اہلیان پاکستان دیکھیں گے کہ پاکستان میں تبدیلی کا عمل شروع ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں قیام امن‘ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح معاشی استحکام ہے جس کیلئے پی ٹی آئی نے فریم ورک مکمل کرلیا ہے اور انشاء اللہ اس کے تحت عوام کو تبدیلی نظر آئیگی۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے عوام نے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے جس کی حکومت قدر کرتی ہے انشاء اللہ کو عوام بہت جلد ریلیف محسوس کرینگے۔