Baaghi TV

Author: +9251

  • جس مسجد کو بنیاد بنا کر حافظ سعید پر دہشت گردی کا الزام لگا،باغی ٹی وی نے سراغ لگا لیا

    جس مسجد کو بنیاد بنا کر حافظ سعید پر دہشت گردی کا الزام لگا،باغی ٹی وی نے سراغ لگا لیا

    جس مسجد کی وجہ سے حافظ سعید پر دہشت گردی کا الزام لگا باغی ٹی وی کو اس مسجد کی تفصیلات موصول ہوگئیں، جانیے باغی کی خصوصی رپورٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق:حافظ سعید کو جس مسجد کے جرم میں دہشت گردی کا الزام لگا کر گرفتار کیا گیا باغی ٹی وی نے اس مسجد کی تفصیل حاصل کر لی جس کو بنیاد بنا کر حافظ سعید پر دہشت گردی کا ایکٹ لگایا گیا اور پھر ان کو گرفتار کر لیا گیا. باغی ٹی وی کو جواطلاعات موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق حافظ سعید نے 12 سال قبل گجرات کے علاقے ملک وال میں سات مرلے کی جگہ خریدی جس پر ایک مسجد بنانا مقصود تھا. اس مسجد کا نام "مسجد معاذ بن جبل” ہے .حافظ سعید نے اس مسجد کو ایک مقامی ٹرسٹ کے نام کر دیا تھا.آج سی‌ ٹی ڈی کی طرف سے حافظ سعید پر جو دہشت گردی کا الزام ہے اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں باغی ٹی وی نے یہ خبر خصوصی طور پر اپنے ذرائع سے حاصل کی ہے.


    یہ بھی پڑھیں:مسجد بنانا حافظ سعید کا جرم ٹھہرا

  • سمجھوتا ایکسپریس غیر معینہ مدت کے لیے بند

    سمجھوتا ایکسپریس غیر معینہ مدت کے لیے بند

    پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتا ایکسپریس کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کیا ۔
    بھارت نے پاکستان کی منتیں کرنا شروع کردیں ، کیوں کیں ؟ جانیئے اس خبر میں
    شیخ رشید نے مقبوضہ کشمیر میں سے آرٹیکل 370ہٹانے کے بھارتی فیصلہ کو سفاکانہ، ظالمانہ ،مجرمانہ،غیر ذمے دارانہ قرار دیا اور کہا کہ اس غیر ذمہ دارانہ فیصلہ کے بعد سمجھوتا ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آج سے سمجھوتاایکسپریس کی بوگیاں عید کی چھٹیوں پر دیگر ٹرینوں میں لگائی جائیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف شملہ معاہدے اور کشمیر سے متعلق عالمی اداروں کی قرارداد کو تہہ و بالا کیا بلکہ لائن آف کنٹرول کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی سیاست لال چوک سری نگر میں ختم ہوجائے گی۔

  • بطور والدہ دوستانہ رشتے کی قائل ہوں، ثمینہ پیرزادہ

    بطور والدہ دوستانہ رشتے کی قائل ہوں، ثمینہ پیرزادہ

    اسلام آباد۔ 8 اگست (اے پی پی)اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان کا اپنے بچوں سے دوستانہ رشتہ ہے۔ نجی ٹی وی پر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا بات کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور بچوں کا رشتہ انا سے پاک ہونا چاہیے اور ان کا آپس میں رشتہ دوستانہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بروکن فیملی کا فرد رہ چکی ہیں اور اس رشتے میں انا کی تلخی سے بھی گزر چکی ہیں اور اس لئے جب وہ ماں بنی تو انہوں نے اور ان کے شوہر عثمان پیرزادہ نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ بچوں کے والدین بننے کی بجائے ان کے دوست بنیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد اور والدہ کی آپس کی مخالفت نے ان کو ذہنی طور پر بہت متاثر کیا تھا جس سے وہ اپنی والدہ سے بہت دور ہوگئی تھیں جس کا آج بھی ان کو دکھ ہے۔

  • بھارت،رینبو شادی کیا ہے، کن کے درمیان ہوتی ہے، ایک دلچسپ رپورٹ

    بھارت،رینبو شادی کیا ہے، کن کے درمیان ہوتی ہے، ایک دلچسپ رپورٹ

    بھارتی ریاست بنگال میں ہندوستانی خواجہ سرا کی ایک تقریب میں شادی کر دی گئی۔ اسے ریاست کی پہلی ”رینبو شادی“قرار دیا جا رہا ہے۔

    خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 40سالہ دلہا دیپن چکروتی اور 38سالہ دلہن تیسا داس نے خاندان اور دوست احباب کے ساتھ رسموں میں حصہ لیا۔ شادی مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں سرانجام پائی۔

    تیسا داس نے اے ایف پی کو بتایا ،”درحقیقت ہم خوف محسوس کر رہے ہیں۔ ہم صنف سے باہر ہیں اور ہمیں مستثنیٰ ہونا پسند ہے اور ہمارے خیال میں ہمارے درمیان مضبوط رشتہ ہے۔“

    انہوں نے کہا ، ”یہ محبت کا بندھن ہے۔ یہ آزادی کا بھی ایک بندھن ہے اور یہ ہماری روحوں کی یکجہتی ہے۔“

    داس نے کہا کہ وہ انسان اور ایک عورت کی حیثیت سے اپنی شناخت کے حصول کے لئے ایک طویل عرصے تک لڑتی رہی ، انہوں نے مزید کہا:”مجھے اس سفاک معاشرے میں ایک انسان کی حیثیت سے بھی نہیں سمجھا جاتا تھا۔“

    جوڑے کے خواجہ سرا دوست، انوراگ میترائی نے کہا کہ یہ تقریب دو دلوں اور دو جانوں کی خوبصورت ، جذباتی اتحاد تھی۔

    میترائی نے کہا کہ تمام تمام مظالم کے باوجود ، میں نے دیکھا ہے کہ کس طرح تیسا اور اس کا مرد سے ایک عورت تک کا سفر اور اس کا رشتہ ، جذبات ، روح کے ساتھ ایک ایسے فرد کے ساتھ محبت ، جس کا سفر ایک عورت سے مرد تک ہے۔

    ہندوستان کی خواجہ سرا آبادی کے بارے میں سرکاری اندازوں کے بارے میں معلوم نہیں ہے لیکن ان کی تعداد کئی ملین ہے۔

    متعدد ہندوستانی خواجہ سرا معاشرے کے انتہائی کنارے پر رہتے ہیں ، بہت سے لوگوں کو جسم فروشی ، بھیک مانگنے یا معمولی نوکریوں پر مجبور کیا جاتا ہے۔

    صدیوں کے دوران معاشرے میں شاہی درباروں سے لے کر پیدائش کی تقریبات میں شرکت کرنے اور دوسرے اچھے مواقعوں میں خواجہ سرا مختلف کردار ادا کرتے رہے ہیں۔انہوں نے اپنے حقوق کے تحفظ اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے ایک طویل جنگ لڑی ہے۔

    ہندوستان کی سپریم کورٹ نے 2014 کے تاریخی فیصلے میں انہیں تیسری صنف کے طور پر تسلیم کیا۔

    منگل کے روز ، بھارتی ایوان زیریں نے قانون میں خواجہ سرا کے حقوق کو داخل کرنے کے لئے ایک خواجہ سرا بل پاس کیا۔ اس بل پر فی الحال ایوان بالا میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

    لیکن کمیونٹی کے ساتھ ساتھ حقوق انسانی کے کارکنوں نے یہ خدشات اٹھائے ہیں کہ بل کی زبان سے متعلق واضح نہیں ہے کہ کیا اس سے خواجہ سراﺅں کو خود شناخت کی اجازت دی جاتی ہے۔
    ہیومن رائٹس واچ ساوتھ ایشیاءکے ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ”ایک طویل عرصے سے ستائی برادری کے لئے خواجہ سرا بل ایک قابل ذکر کامیابی ہونا چاہئے ، لیکن موجودہ مسودہ ان کو شناخت دینے کے بنیادی حق دینے میں ناکام ہے۔“

    ”یہ بہت اہم ہے کہ یہ قانون خواجہ سرا کے حقوق کے بارے میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے عین مطابق ہو۔“

  • پی سی بی نے وفد کو بہترین سہولیات فراہم کیں ، سری لنکن وفد کے تاثرات

    پی سی بی نے وفد کو بہترین سہولیات فراہم کیں ، سری لنکن وفد کے تاثرات

    پی سی بی نے وفد کو بہترین سہولیات فراہم کیں ، سری لنکن وفد کے تاثرات نے جاتے ہوئے اپنے پیش کیے
    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق سری لنکن وفد کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم نے کراچی اور لاہور میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا ہے۔ پی سی بی نے وفد کو بہترین سہولیات فراہم کیں ۔ موہن ڈی سلوا واپس جاکر اپنی سفارشات اپنے بورڈ کو دیں گے ۔
    آج سری لنکن سیکیورٹی وفد کو لاہور میں سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل بریفننگ دی گئی ہے اسٹیڈیم اور روٹ کی سیکیورٹی پر بریفننگ دی گئی ہم سیکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لینے یہاں آئے ہیں ۔ ڈی سلوا

    انہوں نےکہاکہ ہم نے لاہور پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے لوگوں سے ملاقات کیں ۔ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں ، جنہوں نے سیکیورٹی انتظامات پت اعتماد میں لیا ۔ موہن ڈی سلوا ہم وطن واپس جا کر اپنی رپورٹ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو پیش کریں گیں

  • اگر پاکستان گرے لسٹ نہ نکل سکا تو! آئی ایم ایف نے پریشان کردینے والی خبر دے دی

    اگر پاکستان گرے لسٹ نہ نکل سکا تو! آئی ایم ایف نے پریشان کردینے والی خبر دے دی

    پشاور:پاکستانی اقدامات کے پر بین الاقوامی ادارے کیوں مطمئن نہیں ہورہے. ایک طرف پاکستان عالمی اداروں کی ہدایات کی روشنی میں اقدامات کررہا ہے تو دوسری طرف اس کے باوجود خطرات منڈلارہے ہیں. اسی سلسلے میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ اگر پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں سے نکلنے میں ناکام ہوگیا تو یہاں سرمائے کی آمد میں کمی واقع ہوجائے گی۔

    پشاور یونیورسٹی میں ’آئی ایم ایف پاکستان کیلئے فنڈز بڑھانے کے انتظامات‘ کے عنوان سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹیریسا ڈابن سانشیز کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے موزوں اقدامات نہ کرنے سے پروگرام پر اثر پڑ سکتا ہے۔

  • پاکستان وعدے کا پکا ،بھارت خوش رہے  کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ، کس نے یہ بات کہہ دی ؟

    پاکستان وعدے کا پکا ،بھارت خوش رہے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ، کس نے یہ بات کہہ دی ؟

    اسلام آباد : بھارت کی طرف سے کشمیر کو ہتھیانے کے باوجود پاکستان کئے گئے وعدے کے مطابق کرتارپور راہداری منصوبہ جاری رہے گا اور پاکستان اپنی طرف سے کرتارپور راہداری میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔

    اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ‘مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا راج ہے، کئی روز سے کرفیو نافذ ہے جس کے باعث مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیا کی کمی ہے جبکہ وادی میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس بھی بند ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ‘پاکستان، بھارت کا یہ مؤقف مسترد کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اس کا داخلی معاملہ ہے، مسئلہ کشمیر کا مکمل حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں پنہاں ہے، بھارت کے یکطرفہ فیصلے کے بعد وزیر اعظم نے تمام آپشنز استعمال کرنے کا کہہ دیا ہے،

  • مریم نواز کو حراست میں لے لیا گیا

    مریم نواز کو حراست میں لے لیا گیا

    مریم نواز کو حراست میں لے لیا گیا

    باٹی ٹی وی رپورٹ کےمطابق مریم نواز کو حراست میں لے لیا گیا.. نیب نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لیا.ہے ، مریم نواز اپنے والد نواز شریف کو ملنے کوٹ لکھپت جیل گئی تھیں جہاں انہیں‌ نیب نے حراست میں لے لیا ان کے ساتھ نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کیا گیا

    .نیب نے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو مریم کےساتھ ہی بلایا تھا.یوسف عباس اور مریم نواز کو چوہدری شوگر مل کیس اورمنی لانڈرنگ کےا لزام میں گرفتار کیا ہے…جس کیس میں ان کو گرفتار کیا گیا اس کیس کی مکمل تفصیل بھی مریم نواز کو نیب نے دی ہیں . نیب حکام نے ان کی گرفتاری کی وجہ بتاتےہوئے کہا کہ آپ نیب میں بلانے کے باوجود حاٍضر نہیں ہوئی.اس لیے آپ کو گرفتار کیا جا رہا ہے.گرفتاری کے بعد انہیں ٹھوکر نیاز بیگ نیب آفس لے جایا جائے گا جہاں ان کی گرفتاری ڈالی جائے گی .پھر انہیں ریمانڈ کےلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا

  • چنیوٹ کے اپنے شہری پینے کے پانی کو ترس گئے

    چنیوٹ کے اپنے شہری پینے کے پانی کو ترس گئے

    دوسرے شہروں کو پانی فراہم کرنے والے چنیوٹ کے اپنے شہری پینے کے پانی کو ترس گئے
    چنیوٹ کے کئی علاقوں میں عرصہ دو ماہ سے پینے کا پانی بند محلہ گیریاں, ڈھگی پار, معظم شاہ, راجاں والا کے مکینوں نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی جانب پہاڑی علاقوں میں سرکاری پائپ لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا جو عرصہ دو ماہ سے بند کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے سینکڑوں خاندانوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے پینے کے پانی کے اہلیان علاقہ کو دور دراز سے پانی لانا پڑتا ہے انتظامیہ کو کئی بار شکایت کرنے کے باوجود اہم ایشو کو حل نہیں کیا جارہا ہے یاد رہے کہ چنیوٹ سے پائپوں کے ذریعے فیصل آباد کو پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن چنیوٹ کے اپنے شہریوں کو پانی کو ترس گئے ہیں اہلیان علاقہ کی جانب سے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پانی کی فراہمی جلد شروع کی جائے

  • بڑے افسوس کے ساتھ : اب بھارتی پاکستانی ” امب ” چوپ نہیں‌ پائیں‌ گے

    بڑے افسوس کے ساتھ : اب بھارتی پاکستانی ” امب ” چوپ نہیں‌ پائیں‌ گے

    اسلام آباد: بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانے کے بعد پاکستان نے بھی اپنا ردعمل ریکارڈ کراتے ہوئے بھارت سے تعلقات منقطع کرنےکا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کے بعدپاک بھارت تجارتی سرگرمیوں کے تعطل سے بھارتی متعدد ایسی اشیا سے محروم ہو جائیں گے جو انہیں بہت پسند و مرغوب ہیں۔ ان سب میں سے بھارت میں مقبول ترین سوغات پاکستان کے آم ہیں جن کو بھارتی بڑے شوق سے چوپتے ہیں.

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی باہمی تجارت کے مطابق پاکستان سے بھارت بھیجی جانے والی اشیا میں 2016-17 کی نسبت 2017-18 میں اضافہ ہوا تھا۔اعداد و شما رکے مطابق 2016-17 میں پاکستان نے بھارت کو 455.5 بلین امریکی ڈالرز کی اشیا درآمد کی تھیں جو 20107-18 میں بڑھ کر 488.5 بلین ڈالرز کی ہوگئی تھیں۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی آم کی بھارت میں بہت مانگ ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف 2017 میں ہندوستان نے 63 کروڑ روپے کے پھل پاکستان سے منگوائے تھے۔ پاکستان سے بھارت جانے والی مقبول عام اشیا میں تربوز، خشک میوہ جات، آم، سمینٹ، چمڑے کا سامان، ملتانی مٹی، نمک، سلفر، پتھر، چونا، تیل، طبی آلات، عینکیں اور پٹرولیم اشیا شامل ہیں۔

    پاکستان سے بھارت جانے والی دیگر اشیا میں دستیاب اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان سے بھارت سوتی کپڑا، اسٹیل اور تانبہ جاتا ہے۔ چینی سے تیار ہونے والی بچوں کی کنفیکشنری بھی پاکستان سے ہی منگوائی جاتی ہیں۔

    اس حوالے سے دوسرا دلچسپ امریہ ہے کہ مشہور پاکستانی برانڈ ’جے ڈاٹ‘ (جنید جمشید) کے تیار کردہ کرتے بھارتیوں میں بہت مقبول ہیں اور وہ انتہائی ذوق و شوق سے خریدتے و پہنتے ہیں۔ جے ڈاٹ کے کرتے بھارتی ایک دوسرے کو تحفتاً بھی پیش کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بھارت میں لاہور کے تیار کردہ پشاوری سوٹ کی بہت مانگ ہے اور پشاوری چپل کے تو بھارتی دیوانے بتائے جاتے ہیں۔