سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہاسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میانوالی،،بھکر،خوشاب،وادی سون ،مٹھہ ٹوانہ،قائداباد،نورپورتھل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےباغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکےسرگودہا، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مالاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دیر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Author: +9251
-

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے,زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا
اسلام آباد :اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مالاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دیر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
-

ہواوئے ٹیکنالوجیز نے نیا سمارٹ فون متعارف کروادیا
بیجنگ (اے پی پی) ہواوئے ٹیکنالوجیز نے نیا سمارٹ فون آنر20 پرو فروخت کےلئے پیش کردیا.
تفصیلات کے مطابق چین کی موبائل ساز کمپنی ہواوئے ٹیکنالوجیز نے رواں ماہ 5 بہترین خصوصیات کا حامل اپنا نےا سمارٹ فون ہونر20 پرو کو فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ آنر 20 پرو کالے اور نیلے رنگ میں دستیاب ہے جس کی فروخت رواں ماہ سے شروع کر دی گئی ہے۔ آنر 20 پُرو سمارٹ فون کی قیمت 1 ہزار 999 درہم مقرر کی گئی ہے۔ آنر20 پرو میں 48 میگا پکسل سُونی ٹیکنالوجیز کا حامل آئی ایم ایکس586 ای ایل کواڈ کےمری کا استعمال کیا ہے جو کم روشنی میں بھی بہترین پکچر رزلٹ فراہم کرتا ہے۔
مذکورہ فون میں دنیا کے پہلے فیشن ایبل ڈیزائن ہولوگرافک بیک کا استعمال کیا گیا ہے جس کو ٹرپل ماش ٹیکنالو جی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ آنر20 پرو میں4,000 ایم اے ایچ کی بیٹری استعمال کی گی ہے جو فون کو بغیر کسی رکاوٹ کے سارا دن استعمال کے قابل بناتی ہے۔
-
کوئٹہ میں سرکاری بکرا منڈی قائم کر دی گئی۔
کوئٹہ میں قربانی کے جانور کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں قیمت 410 روپے کلو مقرر محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے سرکاری بکرا منڈی قائم کر دی گئی جہاں اس سال قربانی کے جانور قیمت 410 روپے کلو رکھی گئی ہے۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی میں لائیو اسٹاک کا حصہ 53 فیصد ہے، لیکن اسے نظر انداز کیا گیا۔ شعبے کی ترقی اور کانگو وائرس کے خاتمے کے لئے چینی ماڈؒل سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اگلے سال تک کانگو وائرس کا خاتمہ کر دیں گے۔ اس سلسلے میں گزشتہ سال چائنا کے دورے بھی کئے تھے۔ڈی جی لائیو اسٹاک غلام حسین کا کہنا ہے کہ صوبے میں کانگو سے بچائو کے لئے اب تک چار لاکھ سے زائد جانوروں کو اسپرے کیا گیا ہے۔ صرف کوئٹہ میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد قربانی کے جانوروں کو اسپرے کیا گیا۔سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین جمالدینی نے کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ کوئٹہ کے شہریوں کے لئے قربانی کے جانوروں کی کوئی کمی نہیں۔ بلوچستان سے جانوروں کی دوسرے صوبوں کو سپلائی اچھی روایت اور منافع بخش ہے۔
-

تعلقات ختم ہونے پر بھارتی سیاستدان بوکھلا اٹھے، کیسے کیا گھبراہٹ کا اظہار؟ اہم خبر
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران بھارت سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کرنے اور بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان چھوڑنے جیسے فیصلوں پر بھارتی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں کھلبلی مچ گئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا نے پاکستانی حکومت کے ان فیصلوں کو بڑی بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا ہے وہیں دوسری جانب بھارتی سیاستدان نت نئی بولیاں بولتے نظر آ رہے ہیں، ہندو انتہاپسند تنظیم بی جے پی کے لیڈر رام مادھونے کہا ہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ جموں وکشمیرمیں آرٹیکل 370 پرفیصلہ لیا ہے اوریہ ہمارا داخلی معاملہ ہے۔ اس معاملے پرکسی بھی دوسرے ملک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔ اس معاملے میں فیصلہ لینے کا اختیارہندوستان کے پاس ہے۔ اسلام آباد کو اسے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت بند کرنے کی بنیاد نہیں بنانی چاہئے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق وزیرخارجہ ایس خورشید کا کہنا ہے کہ آخرانہیں اس سے کیا فائدہ ہوگا؟ لیکن اگروہ علامتی فیصلہ لینا چاہتے ہیں تو لیں، ان کی مرضی ہے،
-

امریکی ڈالر حیرت زدہ حد تک گر گیا، عمران خان کی پہلی بڑی فتح
اسلام آباد: پاکستانی روپے میں مسلسل آتھ روز سے بہتری دیکھنے میں آرہی ہے.
تفصیلات کے مطابق پچھلے آٹھ روز سے مسلسل پاکستانی روپے میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جبکہ امریکی ڈالر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے. یہ خبر پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے بہت اچھی ہے، اس حوالے سے بزنس مین اور معیشت کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی معیشت میں مزید بہتری آئے گی. روپے میں بہتری کی خبر کو عمران خان کی فتح قرار دیا جارہا ہے. جبکہ دوسری جانب سرحد کے دوسری پار بھارت میں آرٹیکل 35 اے اور 370 کی منسوخی کے بعد بھارتی معیشت ڈوب گئی ہے. بھارت میں ڈالر ڈیڈھ روپے مہنگا ہوا ہے اور وہاں کی اسٹاک مارکیٹ کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں.
-

حافظ سعید رہا ، بھا رت میں کھلبلی مچ گئی
نئی دہلی : حافظ محمد سعید کو رہا کردیا گیا ، یہ خبریں بھارتی میڈیا پر بریکنگ کے طور پر نشر کی جارہی ہیں، بھارت کی طرف سے کشمیر کو ہتھیانےکے بعد کشمیریوں اور پاکستانیوں کی طرف سے حکومت پاکستان سے درخواست کی جارہی تھی کہ کشمیریوں کے پشتی بان حافظ محمد سعید کو رہا کیا جائے
اطلاعات کے مطابق اس وقت بھارت کے تمام بڑے چینلز پروفیسر حافظ محمد سعید کی رہائی کی خبریں بریکنگ نیوز کے طور نشر کررہے ہیں،ذرائع کے مطابق حافظ محمد سعید اس وقت ٹویٹر ٹرینڈ پر چھائے ہوئے ہیں اور ٹاپ پر ہیں،
بھارتی ذرائع ابلاغ ٹویٹر اور دوسرے سوشل میڈیا پر فیک خبروں کو حقیقت کے طور پر نشر کرکے جان بوجھ کر کشیدہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ،
بھارت میں اس وقت ہنگامی حالات کی کیفیت برپا ہوچکی ہے ، اینکرز پرسنز ، دفاعی تجزیہ نگار اور حکومتی عہدیدار حافظ محمد سعید کے بارے میں یہ بار بار خبریں دے رہے ہیں کہ حافظ محمد سعید کو رہا کردیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں حافظ محمد سعید کی رہائی کے بارے میں ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں ، سوشل میڈیا پر حافظ محمد سعید کی پرانی ویڈیوز کو ٹیگ کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ شاید کہ حافظ محمد سعید رہا ہوگئے ہیں۔
-

کشمیریوں کے قتل پر ملالہ یوسفزئی کی پراسرار خاموشی؟ سوشل میڈیا صارفین ملالہ کیخلاف پھٹ پڑے
بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے پر نوبل انعام حاصل کرنے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی جانب سے پراسرار خاموشی اور کسی قسم کا ردعمل نہ دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ملالہ یوسفزئی کے خاموشی اختیار کئے جانے پر اس قدر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا اور غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں ٹویٹر پر یہ معاملہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے.
پاکستان کے معروف صحافی ہارون الرشید نے ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں کہا ہے کہ کسی پوچھا ہے کشمیریوں کے قتل عام پر ملالہ نے کبھی کوئی ٹویٹ کیوں نہیںکی؟ بھائی یہ وہ لوگ ہیںجو مغرب کی نگاہ سے پاکستان کو دیکھتے ہیں، جو فقط اپنے ذاتی مفاد کیلئے حرکت میں آتے ہیں،
ایک صارف زین علی نے لکھا ہے کہ وہ پوچھنا یہ تھا کہ امن کی نوبل یافتہ ملالہ یوسفزئی اور پگڑی والے دلووں کا کوئی بیان آیا کشمیر پہ ؟
https://twitter.com/aazii_/status/1159166943250853889?s=20
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ وہ ملالہ یوسفزئی کہاں ہے جسے عورتوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر نوبل پرائز ملا تھا۔ ویسے تو لبرل بڑھ چڑھ کر
@Malala
کی ہمایت کرتے ہیں ۔ آج کہاں گئی وہ ملالہ جب کشمیر میں مسلمان لڑکیوں پر سرعام تشدد ہو رہا ہےوہ ملالہ یوسفزئی کہاں ہے جسے عورتوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر نوبل پرائز ملا تھا۔ ویسے تو لبرل بڑھ چڑھ کر @Malala کی ہمایت کرتے ہیں ۔ آج کہاں گئی وہ ملالہ جب کشمیر میں مسلمان لڑکیوں پر سرعام تشدد ہو رہا ہے pic.twitter.com/OyunP2sJhZ
— Z A c K 𝕏 (@ZahidNabiGill) August 7, 2019
ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ کبھی اپنے ملک پاکستان کا ساتھ نہیں دینگے ملالہ یوسفزئی کی کیا اوقات ہے کہ وہ پاکستان کی سیاست پر یا کشمیر پر بات کرےیہ کبھی اپنے ملک پاکستان کا ساتھ نہیں دینگے ملالہ یوسفزئی کی کیا اوقات ہے کہ وہ پاکستان کی سیاست پر یا کشمیر پر بات کرے
— Ibbi khan (@ibr_hmk) August 7, 2019
سوشل میڈیا پر ملالہ یوسفزئی کیخلاف اس قدر ٹویٹ ہو رہی ہیں کہ یہ معاملہ ٹاپ ٹرینڈمیں ہیں اور پوری پاکستانی قوم سمیت دنیا بھر میں موجود لوگوں کی طرف سے ملالہ کے اس دوہرے معیار پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، -
تمام سرکاری ہسپتالوں میں عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ایمر جنسی یونٹس کھلے رہینگے
فیصل آباد (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خصوصی احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت حکومت پنجاب نے عید ا لاضحی کی تعطیلات کے دوران صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر، تحصیل ہیڈ کوارٹر و دیگر ہسپتالوں میں ایمر جنسی سٹاف موجود رکھنے کی ہدائت کی ہے جبکہ سرجنز، فزیشنز، سپیشلسٹس، ٹیکنیشنز، نرسنگ سٹاف، دیگر ہیلتھ اہلکار بھی آن کال رہیں گے اور انہیں بغیر اجازت سٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے اے پی پی کو بتا یا کہ عید ا لاضحی کی تعطیلات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری نمٹنے اور بر وقت طبی امداد کی فراہمی کیلئے مذکورہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ عید ا لاضحی کی تعطیلات کے دوران تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایمر جنسی یونٹس میں ضروری ادویات بھی ذخیرہ رکھنے کی ہدائت کی گئی ہے.
-
شاباش سعودی حکومت: حاجیوں کو اب تک کی بہترین سہولت دیدی گئی
مکہ (اے پی پی) سعودی عرب میں راستہ بھولنے والے حاجیوں کیلئے رہنما نقشہ جاری کردیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق مکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گمشدہ حاجیوں کی رہنمائی کے لئے منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں رہنما مراکز قائم کر دیئے۔ جہاں رہنما نقشے جاری کئے گئے ہیں جو راستہ بھولنے والے حجاج کو اپنے کیمپوں تک پہنچنے میں مدد دیں گے ۔ واضح رہے کہ حج مقامات کے نئے نقشوں میں خیموں کا محل وقوع متعین کیا گیا ہے جبکہ منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات کے اہم مقامات کو بھی نمایاں اجاگر کیا گیا ہے۔ حاجیوں کو رہنما نقشہ جاری کرنا بلاشبہ ایک بہترین قدم ہے جس سے اب کوئی حاجی راستہ بھول بھی جائے تو اپنے کیمپوں تک پہنچ سکے گا.
