Baaghi TV

Author: +9251

  • عید الاضحی پر فیصل آباد کی تمام اہم جیلوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

    فیصل آباد (اے پی پی) عید الاضحی پر پنجاب کی تمام اہم جیلوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی غرض سے سینٹرل جیل فیصل آباد سمیت دیگر ہائی سکیورٹی بیرکس پر مشتمل جیلوں کے افسرا ن و اہلکاران سے کہاگیاہے کہ وہ عید ا لاضحی کے ایام میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات مکمل رکھیں۔ جیل خانہ جات پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلہ میں جاری کئے گئے مراسلہ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ایسے جیل اہلکار جو جیل سے باہر کرایوں کے مکانات یا ذاتی رہائشوں میں قیام پذیر ہیں و ہ بھی عید کے ایام میں جیلوں سے ملحقہ اسیروں کیلئے تعمیر کئے گئے فیملی رومز میں شفٹ ہوں تاکہ کسی بھی ضرورت کی صورت میں ان کی خدمات سے فوری استفادہ کیاجاسکے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سینٹرل جیل فیصل آباد، سینٹرل جیل لاہور، سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی اور سینٹرل جیل ملتان میں قائم ہائی سکیورٹی بیرکس میں ہائی پروفائل اسیر موجود ہیں جن کی حفاظت کیلئے عید ا لاضحی پر خصوصی انتظامات کا حکم دیاگیاہے۔

  • بھارتی فوجیوں‌ کا انتہائی شرمناک سلوک، کشمیری بیٹیاں امت محمد کو مدد کیلئے پکار اٹھیں

    بھارتی فوجیوں‌ کا انتہائی شرمناک سلوک، کشمیری بیٹیاں امت محمد کو مدد کیلئے پکار اٹھیں

    جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ‌ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و دہشت گردی کی دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوجی کشمیری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا ریپ کر رہے ہیں، حکومت پاکستان اس کا نوٹس لے اور دنیا کو اصل صورتحال سے آگاہ کرے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بعض کشمیری جو سری نگر سے دہلی پنچے ہیں، میری ان سے بات ہوئی ہے انہوں‌ نے روتے ہوئے یہ سب کچھ بتایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ یہ سب کچھ کیا ہو رہا ہے؟ اس وقت کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں امت محمد کب بیدار ہو گی؟

    مشعال ملک کا نجی ٹی وی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کیلئے جو کر سکتا ہے کرے، اس وقت بھارت کشمیریوں سے دھوکہ کر رہا اور انہیں نہتا کر کے مار رہا ہے، کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار اور ان کی عملی مدد ہونی چاہیے. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے شوہر کو اس وقت ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور ان کی حالت اس قدر خراب ہے کہ وہ اپنے پاؤں‌ پر کھڑے بھی نہیں‌ ہو سکتے، حکومت پاکستان میرے شوہر کی رہائی کیلئے بھی کردار ادا کرے اور کشمیری خواتین کی عصمت دری کے واقعات پر بھی دنیا میں آواز بلند کرے، حکومت پاکستان کو ان معاملات کا ضرور نوٹس لینا چاہیے.

  • بریکنگ: اقوام متحدہ نے خاموشی توڑ دی، تازہ ترین بیان سامنے آگیا

    بریکنگ: اقوام متحدہ نے خاموشی توڑ دی، تازہ ترین بیان سامنے آگیا

    نیویارک (اے پی پی) اقوامِ متحدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے لیے سائبر حملوں کے ذریعے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز اور مختلف بینکوں سے تقریباً 2 ارب ڈالرز چرا لیے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ کو اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی شمالی کوریا پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی ایک خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے سائبر حملوں کی مدد سے بین الاقوامی سطح پر رقوم کی چوری کی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی شمالی کوریا پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کے ممبران شمالی کوریا کے معاملات کا گزشتہ 6 ماہ سے باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ شمالی کوریا کے خلاف یہ رپورٹ اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کمیٹی میں گزشتہ ہفتے پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا نے مختلف معاشی اداروں اور کرپٹو کرنسی ایکسچینج سے رقوم چرانے کے لیے سائبر حملوں کا سہارا لیا ہے اور سائبر حملوں کے ذریعے اپنے جوہری ہتھیاروں کے لیے سرمایہ جمع کررہا ہے،چرائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ بھی کرلی ہے۔

    ماہرین کے مطابق سائبر حملے ایسے انداز سے کیے جاتے تھے جس سے رقوم کی آمدن کا ذریعہ معلوم کرنا مشکل ہو اور جو روایتی بینکاری کے طریقوں سے بھی مختلف ہو۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ذمہ دار ممالک کو شمالی کوریا کی سائبر حملوں پر مشتمل سرگرمیوں کے خلاف اقدامات کرنے چاہیں، سائبر حملے شمالی کوریا کے غیرقانونی جوہری پروگرام اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی معاشی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

  • کرس گیل سے متعلق اچانک ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا میں نیا ہنگامہ برپا ہوگیا

    کرس گیل سے متعلق اچانک ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا میں نیا ہنگامہ برپا ہوگیا

    پروویڈینس (اے پی پی) کرس گیل کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 13 رنز درکار ہیں.

    تفصیلات کے مطابق جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 13 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ گیل جمعرات کو بھارت کے خلاف شیڈول پہلے ایک روزہ میچ میں لارا کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر گیل کامیاب ہوئے تو وہ ملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن جائیں گے، لارا نے 10405 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ گیل نے 10393 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کرس گیل کو جارحانہ بلےبازی کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے.

  • بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، اہم حکومتی عہدیدار کا ایسا اعلان کہ پورے بھارت کو سانپ سونگھ گیا

    بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، اہم حکومتی عہدیدار کا ایسا اعلان کہ پورے بھارت کو سانپ سونگھ گیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ‌ رشید احمد نے کہا ہے کہ مودی کےفیصلے سے کشمیریوں کی نئی سیاسی تحریک جنم لے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ‌ رشید احمد نے کہاکہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو بھارت میں گھاس نہیں اُگے گی اور نہ ہی چڑیاں‌ چہچہائیں گی، بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، یہ پاکستان کا آخری معرکہ ہوگا، میں دیکھ رہا ہے کہ تین سے چھ ماہ میں کشمیر کا فیصلہ ہو جائے گا،

    شیخ‌رشید احمد نے کہاکہ مذاکرات کے راستے ختم ہو گئے اب اعلان جنگ ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر میں فلسطین اور اسرائیل جیسی صورتحال پیدا کر دی ہے، اب کشمیر کی تحریک سری نگر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ بھارت کی دیگر ریاستوں تک جائے گی، انہوں‌نے کہاکہ بھارت کنٹرول لائن پر حملہ کر سکتا ہے، میں آنے والے تین سے چھ ماہ میں کشمیرکا فیصلہ ہوتے دیکھ رہا ہوں،

  • صدی کی بہترین لو اسٹوری

    صدی کی بہترین لو اسٹوری

    یہ لو اسٹوری لاہور کے مقیم عمار اور زینب کی ہے. دونوں ایک ہی کلاس کے طالب علم اور بعد میں ایک نجی کمپنی میں اکٹھے کام کرتے تھے. دونوں نے آپس میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا. دونوں کی شادی طے تو ہوگئی لیکن شادی سے دن قبل شوہر کو پتا چلا کہ بیوی کو کینسر ہے، نہ صرف کینسر ہے بلکہ ایسا خطرناک کینسر ہے جسے جان کر ڈاکٹرز نے کہا کہ لڑکی کی عمر 5 یا 7 دن ہی رہ گئی ہے.

    لڑکی یہ بیماری جان کر ڈر گئی کہ میری تو شادی 10 دن بعد ہے، کیا اب میری شادی ہو بھی سکے گی یا نہیں؟ خیر لڑکی نے ہمت کرکے یہ بات اپنے ہونے والے شوہر کو بتائی، لیکن لڑکی یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئی جب اس کے شوہر نے کہا کہ "اگر ڈاکٹرز نے یہ کہا ہے کہ تمہاری زندگی کے 5 یا 7 دن رہ گئے ہیں تو ہم شادی ابھی کرلیتے ہیں.

    لڑکا اور لڑکی نے نہ صرف شادی کرکے ثابت کیا کہ یہ صدی کی بہترین لو اسٹوری ہے بلکہ اس بات کو ڈیڈھ سال ہونے والے ہیں اور یہ لڑکی آج بھی اللہ کے حکم سے زندہ ہے. اس لڑکی کا علاج اس کے شوہر عمار چین سے کروارہا ہے جس پر ان کے کروڑوں روپے خرچ ہوچکے ہیں اور مزید بھی ہورہے ہیں. باغی ٹی وی نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ زینب کے علاج میں ان کے خاوند کی مدد کی جائے.

  • مقبوضہ کشمیر میں‌ مظاہرین کیخلاف مہلک ہتھیاروں‌ کا استعمال، کتنے کشمیری شہید ہو گئے؟ بڑی خبر

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند فائرنگ اور انہیں گولیوں کا نشانہ بنانے سے 6 کشمیری شہید اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین کے سینے او رچہروں کے نشانے لے کر پیلٹ گن کے چھرے بھی برسائے جاتے رہے جس سے کئی کشمیریوں کی آنکھوں اور چہرے پر پیلٹ کے چھرے لگے ہیں اوران کی بینائی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین پر مہلک ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کو روکنے کے لیے ٹی وی چینلز، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس گزشتہ روز بھی معطل رہی جس سے بدھ کے دن بھی کئی اخبارات نہیں چھپ سکے،

    رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بدھ کے دن بھی زبردست احتجاج کا سلسلہ جاری۔ اس دوران ہزاروں کشمیریوں نے کرفیو کی پابندیاں توڑ کر سری نگر،پلوامہ،بارہ مولہ، شوپیاں، اسلام آباد(اننت ناگ) اوردیگر علاقوں میں سڑکوں پرنکل کر شدید احتجاج کیا۔ قابض انتظامیہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی۔ تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی فوج اور کشمیری مظاہرین کے درمیان جگہ جگہ جھڑپیں ہوئی ہیں،

    بھارتی فوج اور سی آر پی ایف کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پرکی جانے والی اندھا دھند فائرنگ، لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گن کے استعمال سے 6 کشمیری شہید ایک سو سے زائد کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔ نہتے کشمیریوں کی جانب سے پاکستانی پرچم بھی لہرائے جاتے رہے اور اسلام، آزادی اور پاکستان کے حق میں زوردار نعرے لگائے گئے۔ آخری اطلاعات آنے تک کشمیر کے مختلف علاقوں میں زبردست احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے اس وقت پوری حریت قیادت حتیٰ کہ بھارت نواز سیاستدانوں کو بھی نظربند کر رکھا ہے۔

  • امریکہ نے بھارت کو اب تک کی سب سے بڑی دھمکی لگادی، اگلے چند گھنٹے انتہائی اہم

    امریکہ نے بھارت کو اب تک کی سب سے بڑی دھمکی لگادی، اگلے چند گھنٹے انتہائی اہم

    اسلام آباد: امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ بھارت نےکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنےسےپہلےنہ مشاورت کی نہ آگاہ کیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کشمیر کی صورتحال پر تازہ ترین بیان دیا ہے کہ بھارت نےکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنےسےپہلےنہ مشاورت کی نہ آگاہ کیا. امریکہ نے موقف اپنایا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پہلے بھارت کو مشاورت ضرور کرنی چاہیئے تھی. اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹمپ نے کشمیر کا مسلئہ حل کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کی تھی. ٹرمپ کئی بار پیشکش کرچکے ہیں کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، تاہم اب امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے موقف اپنایا ہے کہ بھارت کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل مشاورت لازمی کرنا چاہیئے تھی.

    یاد رہے کہ مودی سرکار نے آرٹیکل 35 اے اور 370 ختم کرکے کشمیر کی خود مختاری ختم کردی ہے جس پر پوری دنیا سے شدید ردعمل آرہا ہے، اسی سلسے میں اب امریکہ نے بھی ردعمل دیا ہے.

  • نجم سیٹھی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکہ

    نجم سیٹھی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکہ

    لاہور: سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی کا پروگرام بند کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ نگار کا پروگرام بند کردیا گیا ہے. نجم سیٹھی 24 نیوز چینل پر پروگرام کرتے ہیں. آج ان کا پروگرام بند کردیا گیا تاہم اس حوالے سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی کہ نجم سیٹھی کا پروگرام کیوں‌ بند کیا گیا ہے. یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ نجم سیٹھی کا پروگرام بند کیا گیا ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار ان کا پروگرام نشر ہونے سے قبل ہی بند کردیا جاتا ہے.

    یاد رہے کہ نجم سیٹھی پاکستان کے سینئر صحافی ہیں جو اس سے قبل جیو نیوز اور آپ نیوز کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں تاہم آجکل وہ 24 نیوز چینل پر پروگرام کرت ہیں جو اب بند کردیا گیا ہے.

  • بھارت کے حق میں بینرز، گرفتار شخص کس سیاسی جماعت کا عہدیدار نکلا؟ پول کھل گیا

    بھارت کے حق میں بینرز، گرفتار شخص کس سیاسی جماعت کا عہدیدار نکلا؟ پول کھل گیا

    اسلام آباد میں بھارت کے حق میں بینرز لگانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بینرز لگانے کے جرم میں جس شخص کو گرفتار کیا گیا وہ گوجرانوالہ یوتھ ونگ کا صدر بتایا جاتا ہے، اسلام آباد پولیس نے بینرز تیار کرنے والے پرنٹنگ پریس کے مالک کو بھی گرفتا رکر لیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں‌ رات کی تاریکی میں شہر کی سڑکوں‌ پر اکھنڈ بھارت اور مہا بھارت کے بینرز لگا دیے گئے تھے جس پر سوشل میڈیا پر زبردست احتجاج کیا گیا تھا. اس احتجاج کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوئے اور پہلے بینرز تیار کرنے والے پرنٹنگ پریس کے مالک اور پھر بینرز بنوانے والے شخص‌کو گرفتا رکیا گیا تو یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرانوالہ کا صدر ہے. مذکورہ شخص کی ہتھکڑی لگی تصویر بھی وائرل ہوئی ہے، سیاسی و سماجی حلقوں نے اس موقع پر بینرز لگا کر حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کو انتہائی مذموم حرکت قرار دیا ہے،