پاکستان ایسوسی ایشن دبئی آزادی کپ کے نام سے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔ جو سکائی لائن یونیورسٹی شارجہ میں 8 ، 9 اور 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔ آج مورخہ 9اگست کو اس سلسلے میں رنگا رنگ کٹ لانچنگ سرمنی کا انعقاد کیا گیا۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپورٹس کمیٹی کے ڈائریکٹر ابو بکر امتیاز نے مہمانوں اور سپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام کےایوینٹ مینجر عمران علی جان اور آرگنائزرزنعیم رسول،داؤد شریف سعید الرحمان، اسد پرویز، افتخار احمد، نقاش ریاض، عامر علی جان ، صدام حسین، لیاقت عزیز،رضوان شریف اور جملہ ٹیم کو کامیاب پروگرام کروانے پر مبارکباد پیش کی۔
اس ٹورنامنٹ میں یو اے ای کی 8 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے شارجہ سکائی لائن یونیورسٹی کرکٹ گراونڈ میں لازمی تشریف لائیں۔ شکریہ
اس موقع پر چنار ونگ کے Co-Founder جناب راجہ محمد خان صاحب، فیوچر ویز کے منیجنگ ڈائریکٹر محترم ساجد عباسی صاحب، منسٹری آف لیبر سے جناب فہد صاحب، پاکستان قونصلیٹ سے ویزہ قونسلر ذوالفقارجی ایچ کے پراپرٹیزکے منیجنگ ڈائریکٹر محترم حماج مختار گوندل، منصر علی جان صاحب خصوصی مہمان تھے۔ پروگرام میں
سپانسرز (این وائی سی، جی ایچ کے پراپرٹیز، راجہ امجد کبیر، سہیل اشرف ٹریولز)، صدر جے کے جے ایف راجہ اسد خالد اور ان کی ٹیم ، ٹیم کیپٹنز اور کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آخر میں مسرور گیلانی صاحب ڈائریکٹر پبلک ریلیشن پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نےتمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا




Author: +9251
-

پاکستان ایسو سی ایشن دبئی” آزادی کپ "کے نام سے شارجہ میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہے
-

آصف زرداری کا چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد دوبارہ لانے کا اعلان
سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے کے خلاف دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق .آصف زرداری نے یہ اعلان آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا تحریک عدم اعتماد کا آپشن دوبارہ استعمال کریں گے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا انشاء اللہ انشاء اللہ!
آصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین کے خلاف دوبارہ قراداد لانے کے لیے تین ماہ کا وقت ہوتا ہے۔ ایک دفعہ جنگ نہیں جیت سکے دوبارہ جیت جائیں گے۔
ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی اپنی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں، ان کے بیانات پر ردعمل نہیں دینا چاہتا۔
واضح رہے اس قبل بھی اپویشن چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنے کے لیے تحریک لائی تھی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی -

اونٹ نے کوئیک ریسپانس یونٹ اور ریسکیو اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں
لاہور : کبھی کبھی ایسے بھی ہوتا ہے کہ تصور میں نہ آنے والے کام پر جب ہوجاتے ہیں تو انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے جیسے کہ ایک اونٹ نے کرکے دکھا دیا. اطلاعات کے مطابق سمن آباد ایل او ایس نالے میں قربانی کا اونٹ جا گرا، ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد اونٹ کو نالے سے باہر نکالا۔
ریسکیواہلکاروں کے مطابق سمن آباد کے علاقے ایل او ایس کے قریب قربانی کا اونٹ مالک سے رسی چھڑوا کر نالے میں جا گرا، اطلاع ملنے پر ریسکیو، کوئیک ریسپانس یونٹ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ شہریوں کے ہجوم کے باعث ایل او ایس پر ٹریفک بھی جام رہی،
ذرائع کے مطابق اس دوران نالہ ڈھانپنے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد ایل اوایس نالے میں گرنے والے اونٹ کو بحفاظت باہر نکال لیا۔اونٹ کے مالک نے ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ قربانی کے لیے لاہور میں بیچنے کے لیے لایا تھا
-
محکمہ اینٹی کرپشن کا گوجرانولہ شہر کی تاریخ میں کرپشن کے سب سے بڑے ، میگا کرپشن سکینڈل میں بڑی کاروائی
محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کا گوجرانولہ شہر کی تاریخ میں کرپشن کے سب سے بڑے ، میگا کرپشن سکینڈل میں بڑی کاروائی!
میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ میں ہونے والی غضب کرپشن اور بڑے پیمانے پر ہونے والی بے ضابطگیوں کی عجب داستانیں رقم کرنے اور سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے پر
1۔ سابقہ میئر گوجرانوالہ، ثروت اکرام ،میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ
2۔ سرفراز خان شاہد ، سابقہ ٹی ۔ایم۔او، قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن
3۔ شہزاد احمد کھوکھر ، سپر اینٹینڈ ینٹ (ریگولیشن) میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ سمیت سینکڑوں لینڈ قبضہ مافیا ڈان کے خلاف مقدمہ درج! دیگرملوث سینئر افسران و اہلکاران وکرپٹ عناصر کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری دوکانوں کی لیز کی مد میں میگا کرپشن کی گئی۔ جلد اہم گرفتاریا ں متوقع!
سابقہ میئر گوجرانوالہ، ثروت اکرام کی زیر پرستی ،بلد یہ گوجرانوالہ کے کرپٹ افسران و اہلکاران اور لینڈ ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ کی ملی بھگت سے بیش قیمت اراضی پر تعمیر شدہ ، قیمتی کمرشل ایریا میں موجود اربوں روپے مالیت کی دوکانوں کوکوڑیوں کے بھاؤ پر، بغیر مارکیٹ اسسمنٹ و نیلامی کئے ،پرانے لیز ریٹ پر دے دیا گیا۔
گوجرانوالہ شہر میں کرپٹ مافیا کا راج !گوجرانوالہ شہرمیں میں جی ٹی روڈ پر واقع مہنگی ترین کمرشل جگہوں پر واقع ، سینکڑوں کمرشل دوکانوں کا سرکاری مارکیٹ کرایہ لاکھوں روپے ماہانہ ، جن کو کوڑیوں کے بھاؤ ، انتہائی کم کرایہ پر اونے پونے داموں(سینکڑوں کے حساب سے) لیز پر دے دیا گیا۔
سابقہ میئر گوجرانوالہ، ثروت اکرام نے قیمتی کمرشل مارکیٹوں و دوکانوں کی نہ ہی مارکیٹ اسسمنٹ کروائی، نہ کی نیلامی کروائی گئی ، جس سے ایک طر ف تو سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا دو سر ی جانب ، بلدیہ گوجرانوالہ کے کرپٹ افسران و اہلکاران ، خصوصی طور پر لینڈ سپرنٹنڈنٹ کی ملی بھگت سے دوکانیں لیز پر دینے کے بعد دوکانداروں کو بلیک میل کر کے، کرایہ کی وصولی کمرشل مارکیٹ ریٹ پر کی جاتی ۔ جس سے ساری رقم کرپٹ ڈان مافیا کے جیبوں میں چلی جاتی اور بلدیہ کے کرپٹ افسران و اہلکاران ماہانہ لاکھوں روپے کماتے۔
بلدیہ گوجرانوالہ کی انتظامہ کی جانب سے تمام تر قانونی تقاضوں کو پش پست ڈال دیا گیا ۔ان کی غفلت سے شہر کی اربوں روپے کی پراپر ٹی کی اہم دستاویزات کا ریکارڈ نہ رکھا گیا اور بیش قیمت کمرشل دوکانوں کو دوکاندار خودساختہ قیمت پر آگے فروخت کرتے رہے۔
میگا کرپشن سکینڈل ، کاروائی عوامی حلقوں ،صحافی و سماجی تنظیموں اور شہریوں کی کثیر تعداد کی جانب سے شکایات اور اینٹی کرپشن کی خفیہ سورس رپورٹ پر عمل میں لائی گئ
اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، زوہیب مشتاق نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے کرپشن فری پاکستان کے وژن کے عین مطابق اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات کے مطابق ،کرپٹ مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ان سے لوٹی ہوئی رقم، ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔ سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کو جلد قانون کے کٹہر ے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
-

تائیوان میں زلزلہ کے زوردار جھٹکے
تائیوان کے یی یان کاونٹی میں جمعرات کی صبح زلزلہ کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کے جھٹکے 10سیکنڈ تک محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4تھی۔
زلزلہ کا مرکز زمین سے 30 کلومیٹر، 24.52 ڈگری مشرقی طول البلد اور 121.96 میٹر شمالی عرض البلد کی گہرائی میں بتایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تائیوان بھر میں محسوس کیے گئے تھے ، جس کی وجہ سے 1300 سے زیادہ مکانات کی بجلی بند ہوگئی ۔ تائیوان ریلوے انتظامیہ نے سیاحوں کے مشہور ہاٹ مقام یلن میں کچھ خدمات معطل کردی ہیں۔
اپریل میں آئے زلزلہ میں 17افراد زخمی ہو گئے تھے۔
-

اپنے بچوں کا خیال رکھیئے ، اغوا کی وارداتیں شروع ، 2 بہن بھائی اغوا
لاہور:جیسے جیسے عید قریب آرہی ہے شہر میں جرائم میںاضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے. اطلاعات کے مطابق لاہور میں اغواکی وارداتیں شروع ہوگئی ہیں. فیکٹری ایریا کے علاقے پاک ٹاؤن سے 2 سگے بہن بھائی اغوا ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے 4 سالہ احمد اور 9 سالہ طیبہ کی تلاش شروع کر دی۔
فیکٹری ایریا سے اغوا ہونے والے بچوں کے والد نذیر کے مطابق 4 سالہ احمد اپنی بہن طیبہ کے ساتھ دکان تک گیا جن کا 2 روز بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرہ شہری نذیر کا کہنا تھا کہ 2 روز تک پولیس کی جانب سے بچوں کی تلاش کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی مقدمہ درج کیا گیا جبکہ انہوں نے پورے علاقہ میں اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا گیا مگر بچے نہ مل سکے۔
پنجاب پولیس کی کارکردگی دیکھیں تو حرانی ہوتی ہےکہ کے پولیس خاموش تماشائی کے طور پر کام کررہی ہے اور بچوں کے والدین پر قیامت برپا ہے. دو روز بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔
-

برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کے تحفظ کو عالمی سلامتی کا معاملہ قرار دے دیا
برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی سلامتی کا معاملہ بین الاقوامی سلامتی کےساتھ تعلق رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کے ترجمان نےایک بیان میں کہا کہ برطانوی بحری جنگی جہاز’مونٹ روز’ اس وقت خلیجی پانیوں میں موجود ہے۔ جلد ہی اس کےساتھ برطانی پرچم بردار جہاز شامل ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ برطانیہ کا تیل بردار طیارہ ایران کے پاسداران انقلاب نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا اس قبل برطانیہ نے ایران کا طیارہ جبل الطارق پر اپنے قبضے میںلیا تھا . برطانیہ نے آبنائے ہرمز اور خلیجی پانیوں میں تیل بردار اور دیگر تجارتی بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے’ماونٹ روز’ خلیجی پانیوں میں تعینات کیا ہے۔
-

کیلی فورنیا ، طیارہ حادثہ میں دو افراد ہلاک
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں کماریلو ہوائی اڈے پر طیارہ حادثہ میں 2افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 30 منٹ پر ہوا۔
کے ٹی ایل میڈیا کے مطابق جہاز ایک انجن والا 2000 سیریز کا ہے. حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
-

ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے دفاعی نظام ‘پاور 373’ کےافتتاح کا اعلان
ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے دفاعی نظام ‘پاور 373’ کےافتتاح کا اعلان کیا ہے۔دفاعی نظام کا افتتاح تسیری بارکیا جا چکا ہےل
تفصیلات کے مطابق کے مطابق ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے دفاعی نظام کا تیسری بار دفاع کر دیا. ایران نے ‘پاور 373’ کا پہلی بار افتتاح 19 دسمبر 2011ء کو کیا گیا۔ اس وقت ایران نے روسی ساختہ ‘ایس 300’ میزائل ڈیفنس سسٹم کا افتتاح کرنا تھا مگر ماسکو کی طرف سے اس نظام کی فراہمی میں تاخیر کے باعث ایران نے اپنے دفاعی نظام کا افتتاح کیا ایران کے فضائی دفاعی بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا تھا کہ ‘ایس 300’ کے بدلے میں ایران نے اپنے ‘پاور 373′ کا افتتاح کیا ہے۔
ایران نے سنہ 2008ء کو روس کے ساتھ’ایس 300’ فضائی دفاعی نظام کا معاہدہ کیا۔ معاہدے میں ایرانی ماہرین کی روس میں اس حوالے سے خصوصی تربیت بھی شامل تھ مگر ایران پر عالمی پابندیوں کے باعث روس یہ نظام ایران کو فراہم نہیں کرسکا، تاہم سنہ 2015ء کو ایران اور عالمی طاقتوں میں معاہدے کے تحت روس نے اپنے اتحادی ایران کو ‘ایس 300’ دفاعی نظام فراہم کر دیا تھا۔ اس سے پیشتر ایران نے روس سے اس کا ‘ٹور ۔ ایم’ فضائی دفاعی نظام خرید کیا تھا
-

شرافت کا لبادہ اوڑھ کر کیا کیا ہوتا رہا،کتنے ارب کی کرپشن کی سب سامنے آگیا
جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)تیسری مرتبہ ایم این اے بننے والے چوہدری افتخار نذیر ان کے بھائی عطاالرحمان نے پی پی رہنما کے ساتھ مل کر جعلسازی کی ،قومی خزانے کو پانچ ارب کا نقصان ہوا۔
تفصیلات کے مطابق افتخار نذیر پہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے عام انتخابات 2008 میں حلقہ این اے 159 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔اس کے بعد وہ 2013 میں لیگ کے ٹکٹ سے ایک بار پھر ایم این اے بنے ۔
اپنے پہلے دور اقتدارمیں لیگی ارکان اسمبلی نے سکھر سے وفاقی وزیر خورشید شاہ کی مدد سے فیصل آباد کے بند یونٹ کو بیمارصنعت قرار دیا۔اس جعل سازی میں انہوں نے خورشید شاہ کو بھی اپنا ساتھی اور شئیر ہولڈر بنالیا۔پانچ ارب روپے سے زیادہ مالیت کے ادار کو محض سات کروڑ کی مالیت کا ظاہر کرکے خریداگیا۔جس کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ہوا۔اس کے علاوہ یہ انکشاف بھی ہوا کہ فکیٹری خریدتے ہی بینکوں میں جعلی اکاونٹ کھلوائے گئے جن میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنزکی گئیں۔بینک میں اکاونٹس کی ذمہ داری ایک سابق بینکر کو سونپی گئی تھی۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس کام میں خورشید شاہ 25 فیصد شئیرز کے مالک تھے مگر ان کا نام کہیں بھی ظاہرنہیں کیاگیا۔