Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر پابندی ختم

    امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر پابندی ختم

    امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں اور دیگر سفارتی عملے کی نقل و حرکت پرعائد پابندی 15 ماہ بعد ہٹا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 2018میں پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت پر لگائی گئی پابندی ختم کردی گئی ہے اور وہ کہیں بھی جانے میں آزاد ہیں۔

    امریکی حکومتی حکام نے باضابطہ طور پر پاکستانی دفترخارجہ اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارتی حکام کو فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانےکے اہلکار اور ان کے گھر والے اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    حکام کے مطابق پاکستان نے بھی امریکی سفارتی عملےکی نقل وحرکت پر پابندی ختم کی ہے اور دونوں ممالک سفارتی مشنز کو حائل رکاوٹیں ختم کرنےکی کوششوں کےلیے پرُعزم ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کو آزاد نقل و حرکت کی اجازت نہ دینے پر امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کی تھی۔

  • لاہور بھی دوبئی بننے جارہا ہے ، کیسے ؟ جانیئے اس خبر میں

    لاہور بھی دوبئی بننے جارہا ہے ، کیسے ؟ جانیئے اس خبر میں

    لاہور : پاکستان میں بلند عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ کافی عرصے سے رکا ہوا تھا تاہم اب حکومت نے ایل ڈی اے کو یہ ہدایت کی ہےکہ وہ لاہور میں بھی دبئی طرز کی بلندو بالا عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کریں ، اس سلسلے میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کیلئے تجاویز مرتب کرنے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کثیر المنزلہ عمارتوں کے فروغ کے لئے نقشہ منظوری آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاﺅن میں ہونے والے اجلاس میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی صدارت میں یہ بتایا گیا کہ کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کے لئے نقشوں کی منظوری کا عمل آسان بنایاجائے گا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ عمارتوں کی بلندی کے اعتبار سے خصوصی بلڈنگ زون بنائے جائیں گے۔

    دوسری طرف بلند وبالا عمارتوں کی تعمیر پر کچھ تحفظات بھی پائے گئے تاہم شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان تحفظات کو جلد دور کردیا جائے گا. اس اجلاس میں وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا کہ تعمیراتی قوانین میں تبدیلی کیلئے شہریوں کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا، زمینی حقائق اور زمانی ضروریات کے مطابق تعمیراتی قوانین میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان علاقوں میں ضرورت کے مطابق واٹر سپلائی ، سیوریج سسٹم اور دیگر انفراسٹرکچر تعمیر کیاجائے گا، عمارتوں کی چھتوں پر روف ٹاپ گارڈننگ بھی متعارف کروائی جائے گی۔

  • چھت کیا گری کہ 2 بہنوں کو زخم ہی دے گئی ، افسوس ناک خبر سے ہر آنکھ نم

    چھت کیا گری کہ 2 بہنوں کو زخم ہی دے گئی ، افسوس ناک خبر سے ہر آنکھ نم

    لاہور : بارشوں کی وجہ سے کئی مکانوں کی چھتیں خستہ حال اور کئی چھتیں گرگئیں. ایسا ہی ایک واقعہ شمالی چھاؤنی صدر بازار میں پیش آیا جہاں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 2 بہنیں ملبے تلے دب گئیں، ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ملبے سے اقرا اور عائشہ کو نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔

    مکان کی چھت گرنے کی خبر ہر طرف پھیل گئی ، دوسری طرف حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد عائشہ اور اقرا کو ملبے سے نکال کر سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔اب ان دونوں بہنوں کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے

    یاد رہے کہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے جہاں ملک بھر میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا وہاں لاہور میں بھی بڑے لوگ متاثر ہوئے ، تازہ واقعہ کے بارے میں ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خستہ حالی کے باعث مکان کی چھت گری جبکہ پولیس نے متعلقہ ادارے کے ہمراہ ضروری کارروائی کے بعد مکان کو سیل کر دیا۔

  • مفتاح اسماعیل کے ریمانڈ کی توسیع کا معاملہ، نیب پراسکیوٹر  کی زبان پھسل گئی

    مفتاح اسماعیل کے ریمانڈ کی توسیع کا معاملہ، نیب پراسکیوٹر کی زبان پھسل گئی

    عدالت نے مفتاح اسماعیل کےجسمانی ریمانڈ کی ایک دن کی توسیع کر دی، مفتاح اسمعیل کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی توسیع کی مخالفت کی.

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق عدالت نے مفتاح اسماعیل کےجسمانی کی ایک دن کی توسیع کر دی، مفتاح اسماعیل کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی توسیع کی مخالفت کر دی.مفتاح اسماعیل کے وکیل کا موقف تھا کہ نیب اسلام آباد ہائی کورٹ میں کہہ چکی کہ ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے.عدالت سے جب نیب پراسکیوٹر نے جسمانی ریمانڈ کی تو سیع کی درخواست کی تو جواب میں نیب وکیل کی زبان پھسل گئی اور کہہ دیا کہ سر 15 سال کا جسمانی ریمانڈ چاہیے. پھر فورا ہی معذرت کرنے ہوئے کہا کہ سوری سر زبان پھسل گئی

  • سرگودہا،شاہ نکڈرمیں تیز رفتار کار نہر میں گرگئی،ریسکیو آپریشن جاری

    سرگودہا،شاہ نکڈرمیں تیز رفتار کار نہر میں گرگئی،ریسکیو آپریشن جاری

    سرگودہا،شاہ نکڈر(نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے147 لکھوانہ کے قریب تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے سےنہر میں گر گئی،کار میں سوار باپ اور دو بچے ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئے،مرنے والے باپ کا نام فاروق اور بچوں کے نام فاروق اور اللہ داد بتایا جا رہا ہے ، ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن کے ذریعے دو خواتین سمیت تین افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ ایک بچے کی تلاش کیلیے آپریشن جاری ہے ،
    بدقسمت خاندان فاتحہ خوانی پر جا رہے تھے

  • پاکستان نے بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیا  ہے. عالمی دفاعی تجزیہ نگاروں نےدعویٰ کردیا

    پاکستان نے بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے. عالمی دفاعی تجزیہ نگاروں نےدعویٰ کردیا

    لندن :پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو بھارت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گا ، پاکستان نے بھارتی غنڈہ گردی کا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کسی بھی وقت خطے میں کچھ ہوسکتا ہے. ان خیالات کا اظہار برطانوی تھنک ٹینک اور عالمی حالات پر نظر رکھنے والی شخصیات نے اپنی تجزیاتی رپورٹوں میں کیا ہے.

    برطانیہ کے اس تھنک ٹینک کے سربراہ ایف جیفری نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ پاکستان نے بھارت کو کشمیریوں کے ساتھ زیادتی کا سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے. پاکستان کس طرح یہ بدلہ لے گا اس کا تعین اعلیٰ فوجی قیادت اور عمران خان کریں گے.
    https://twitter.com/IndoPac_Info/status/1158925697114505216
    ایف جیفری کہتے ہیں کہ پاکستان نے یہ فیصلہ بھارت کی طرف سے بار بار بد عہدی کے بعد کیا ہے. پاکستان نے اب بھرپور کھل کر بھارت کو چن چن کر زخم لگانے کی ٹھان لی ہے. اور پاکستان اب کسی کے دباو میں نہیں آئے گا. پاکستان بھارت کو وہ زخم دے گا جس سے خون کے فوارے پھوٹتے رہیں.

    بھارت کی طرف سے کشمیر کو ہتھیانے کے بعد پاکستان کو کس قدر غصہ ہے اس پر انڈو پیسفیک فورم کے ماہرین نے بھی اپنا ماہرانہ تجزیہ پیش کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا . پاکستان اب ہر صورت بھارت کی خباثت کا جواب دے گا کیسے اور کب دے گا یہ پاکستان کی ذمہ دار قیادت ہی جانتی ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، 500سے زائد کشمیری گرفتار

    مقبوضہ کشمیر، 500سے زائد کشمیری گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں ، پیر کو بھارت نے ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کے بعد سے 500 سے زیادہ سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
    مقبوضہ کشمیر میں‌ مظاہرین کیخلاف مہلک ہتھیاروں‌ کا استعمال، کتنے کشمیری شہید ہو گئے؟ بڑی خبر
    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل پارٹیز حریت چیئرمین سید علی گیلانی ، اور حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے یسین ملک اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی سمیت تقریباً تمام حریت رہنماوں کو نظربند یا جیلوں میں رکھا گیا ہے۔سری نگر کے علاوہ وادی کے دیگر حصوں میں بھی سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ، 560 کارکن سری نگر ، بارہمولہ ، گوریج اور دیگر علاقوں میں عارضی نظربند مراکز میں بند ہیں۔ وادی کی جیلوں اور پولیس اسٹیشنوں میں جھوٹے مقدمات کے تحت پہلے ہی سیکڑوں حریت رہنماوں اور کارکنوں کی وجہ سے بھر چکی ہیں۔

    اس بار ، قابض حکام نے بھارت نواز سیاست دانوں جیسے فاروق عبد اللہ ، عمر عبد اللہ ، محبوبہ مفتی اور سجاد لون کو بھی نہیں بخشا – جو کشمیری عوام کی تکالیف کی قیمت پر بھی ہمیشہ علاقے میں ہندوستان کے مفادات کو آگے بڑھاتے ہیں۔

    وادی کشمیر سے مظاہرین اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں لیکن اب تک مواصلاتی رابطوں پر پابندی کی وجہ سے تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے خلاف مظاہروں پر ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 6 افراد شہید اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

    دریں اثنا ، سخت کرفیو کے درمیان ، سری نگر میں ایک خاموشی طاری ہے ، ویران گلیوں میں کنسرٹینا تار کی رکاوٹیں، بھارتی پولیس و مسلح افواج کے اہلکاروں کی بھاری تعیناتی اور سخت پابندیوں کی وجہ سے لوگ زیادہ تر گھر کے اندر ہی قید رہتے ہیں کیونکہ حکام نے بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لئے مواصلاتی رابطے ختم کردیئے ہیں۔

    گورگاوں کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں سسٹم انجینئر عادل ڈار نے وادی کشمیر سے واپسی پر کہا ،”معلومات کے بہاو¿ پر مکمل پابندی ہے – ڈیٹا ، آواز اور ٹیلی مواصلات کی سہولیات جیسی لینڈ لائن چھین لی گئی ہیں“۔

    ”ہم نہیں جانتے کہ یہ کب تک جاری رہے گا۔ ہمارے نزدیک اور عزیزوں کے حالات کو جاننے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ کشمیر سے باہر یا شہر کے اندر سے کسی سے رابطہ نہیں ہے “۔ہوٹل کے منیجر امتیاز بیگ نے بتایا ، جو سرحدی شہر کپواڑہ میں اپنے کنبے کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔

  • کشمیر کشیدگی: دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینے کا سعودیہ کا مشورہ

    کشمیر کشیدگی: دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینے کا سعودیہ کا مشورہ

    سعودی عرب نے کشمیر کے مسئلے پر اپنا رد عمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کا پرامن حل بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں نکالا جائے۔دونوں ممالک تحمل سے کام لیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر اپنا رد عمل پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن واستحکام کی حفاظت اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاض نے اس امر کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ تنازع جموں وکشمیر کا پرامن حل بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں نکالا جائے۔

    سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق ریاض دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے بیان میں کہا کہ’سعودی عرب جموں و کشمیر کے موجووہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ جس کی وجہ بھارتی دستور آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی ہے۔ آرٹیکل 370 جموں وکشمیر کےلئے خودمختاری کی ضمانت ہے‘۔

    سعودی عرب نے جموں وکشمیر کے حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ز ور دیا کہ متعلقہ بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق تنازع کا پر امن طریقے سے حل نکالا جائے۔ متعلقہ فریق خطے میں امن و استحکام کی حفاظت اور کشمیریوں کے مفادات کا لحاظ کریں۔

  • روس : سڑک حادثہ میں4 افراد ہلاک، 44 زخمی

    روس : سڑک حادثہ میں4 افراد ہلاک، 44 زخمی

    روس کے صوبہ کریسنوڈار کے شہر نوووروسیسک کے قریب بس اور کار کے درمیان زوردارتصادم جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چارافراد ہلاک ہو گئے جبکہ 44 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں21بچے بھی شامل ہیں۔
    لیبیا، دو کشتیوں کا حادثہ، 150افراد کی ہلاکت کا خدشہ
    بس ڈرائیور اپنا کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے اس کی کار کے ساتھ ٹکر ہو گی۔ حادثہ کی وجہ کا پتہ لگانے کے لئے ٹیم جائے وقوعہ پر بھیجی جا چکی ہے۔

  • حالات مزید کشیدہ ،کچھ بھی ہوسکتا ہے،  پاکستان نے فضائی راستے تبدیل کردیئے

    حالات مزید کشیدہ ،کچھ بھی ہوسکتا ہے، پاکستان نے فضائی راستے تبدیل کردیئے

    لاہور:مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور دونوں ملک کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں. پاکستان نے بھی بھارتی جارحیت کو بھانپتے ہوئے جوابی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے ، حالات کے پیش نظرپاکستان نے اپنے فضائی روٹس تبدیل کردیئے ہیں .

    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنیانوٹم جاری کردیا۔ اس نئے نوٹم میں ہدایت کی گئی ہےکہ طیارےفضائی راستوں پرصبح سات بج کر 45 منٹ سےشام چاربجے تک 46 ہزارفٹ سے نیچے فلائنگ نہیں کریں گے۔ افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونےطیاروں کو بھی متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے فضائی راستے پہلے بھی بند کررکھے تھے . لیکن چند دن قبل عالمی مطالبات اور بھارتی درخواست پر دوبارہ کھول دیئے تھے .