Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیر جل رہا ہے ” امن کی آشا” کہاں غائب ہے ؟

    کشمیر جل رہا ہے ” امن کی آشا” کہاں غائب ہے ؟

    لاہور : بھارت کی طرف سے کشمیر کو ہتھیانے کے باقاعدہ اعلان کے بعد جہاں اس ملک کے ذمہ دار حلقے بڑے غصے میں‌ہیں ، وہاں پاکستان کے طالب علم بھی بھارتی ہتھکنڈوں پر بڑے ناراض دکھائی دیتے ہیں ، بھارت کی طرف سے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے بعد باغی ٹی وی نے جہاں ملک کے سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات ، تنظیموں اور اداروں کے جزبات اپنے عزیز ہم وطنوں تک پہنچانے کے لیے اپنا فرض ادا کیا وہاں اس ملک کے مستقبل کے معماروں کی رائے بھی جاننے کے لیے ان کے تاثرات کو احاطہ تحریر میں لانے کی کوشش کی ہے.

    باغی ٹی وی نے سروے کے دوران پاکستان کی چند معروف یونیورسٹیوں کے ہونہار طالب علموں کے جو تاثرا ت لیے ہیں‌ وہ کچھ اس طرح ہیں کہ لاہور میں سروے کے دوران ا یک طالب علم رہنما نے تو حیران کردینے والی بات کی نوجوان رہنما کا کہنا تھا کہاں ہے اب سیفما ، کہاں ہے امن کی آشا؟ یہ بھارت نواز اس وقت تو بڑے متحرک تھے . اب ملت پر مشکل وقت آیا ہے اور یہ پاکستان کے لیے ایک لفظ تو درکنار ، نظر بھی نہیں آرہے ، کوئی بیرون ملک بھاگ گیا ہے تو کوئی بیٹھا مزید سازشوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے.

    یاد رہےکہ پاکستان کے چند بھارت نواز اینکرز جو ” امن کی آشا ” اور ” سیفما ” کی آڑ میں بڑے بڑے پروگرامز اور سیمینارز کروا کے بھارت کو معصوم قرار دینے کی کوشش کرتے تھے . لیکن اب جب بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کرکے ان کو زبردستی غلام بنانے کی سازش کی ہے وہ ” امن کی آشا” اور ” سیفما ” والے غائب ہوگئے ہیں کہیں وہ نظر نہیں آرہے . ان کو تو چاہیے تھاکہ وہ بھارت کی مذمت کرتے اور کشمیریوں کےحقوق کےلیے آواز بلند کرتے لیکن اب ان کو چپ لگ گئی ہے، کوئی بھارت کے خلاف بولنا گناہ سمجھتا ہے تو کئی بیرون ملک فرار ہوگئے

  • کشمیری عوام کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے، جگہ جگہ جھڑپیں، پاکستانی پرچم لہرائے جاتے رہے

    کشمیری عوام کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے، جگہ جگہ جھڑپیں، پاکستانی پرچم لہرائے جاتے رہے

    مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کیخلاف مقبوضہ وادی میں بھرپور احتجاج کیا جارہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کشمیری عوام کرفیو کی پابندیاں‌ توڑ کر سری نگر،پلوامہ،بارہ مولہ اوردیگر علاقوں میں سڑکوں پرنکل کر شدید احتجاج کر رہے ہیں، اس دوران بھارتی فوج اور کشمیری مظاہرین کے درمیان جگہ جگہ جھڑپوں‌ کا سلسلہ بھی جاری ہے، بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں‌ کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جارہا ہے،

    بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں‌ پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گن کے استعمال سے متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے ہے، نہتے کشمیریوں کی جانب سے پاکستانی پرچم بھی لہرائے جاتے رہے،

  • عمران خان نے پاک فوج کو دیا ایسا حکم کہ  نئی دہلی کے دل دہلا دیے، ہر طرف سکوت چھا گیا

    عمران خان نے پاک فوج کو دیا ایسا حکم کہ نئی دہلی کے دل دہلا دیے، ہر طرف سکوت چھا گیا

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں‌ وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتیں کمیٹی کے اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ 15اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا، مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انہوں‌ نے کہاکہ بھارت کی بہیمانہ نسلی نظریات پر مبنی پالیسیاں عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے گا، مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا،

    واضح‌ رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے پاک فوج کو چوکس رینے کی ہدایات پر بھارتی میڈیا اور حکومتی ایوانوں میں اچانک خاموشی چھا گئی ہے،

  • بریکنگ نیوز: اولمپک اب اسلام آباد میں ہوگی، شاندار اعلان کردیا گیا

    بریکنگ نیوز: اولمپک اب اسلام آباد میں ہوگی، شاندار اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کھیلوں کے مقابلے آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوں گے.

    اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے آئندہ ہفتے وفاقی دارالحکومت میں شروع ہوںگے۔ اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد رمضان قصوری نے بتایا کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلوں کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور ان مقابلوں میں فٹ بال ، بیس بال، سافٹ بال، رسہ کشی، نیٹ بال، تھرو بال، روک بال، فٹ سال، جوڈو اور کراٹے کے علاوہ دیگر مقابلے شامل ہیں۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن نے تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کو جشن آزادی کے حوالے سے مقابلے منعقد کروانے کےلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ مقابلے 17 اگست سے 25 اگست تک کھیلے جائیں گے۔

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، بھارت سے تجارت معطل، سفارتی تعلقات ختم اور فضائی حدود بند کرنے پر غور

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، بھارت سے تجارت معطل، سفارتی تعلقات ختم اور فضائی حدود بند کرنے پر غور

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں بھارت کیلیےپاکستانی فضائی حدودبند کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا ہے، اسی طرح بھارت سے سفارتی تعلقات پرنظرثانی کے آپشن پر غور کیا گیا ہے،

    قومی سلامتی کمیٹی میں بھارت کومنہ توڑ جواب دینے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو کم کیا جائے گا، بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب کی جائیں گی، مقبوضہ کشمیر کے معاملے کواقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں اٹھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سال یوم آزادی کشمیری عوام کےساتھ خیرسگالی کےطور پرمنایا جائے گا،

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز، اچانک ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز، اچانک ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

    جمیکا (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا.

    ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی، مہمان ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 22 رنز سے مات دی جبکہ تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے کالی آندھی کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز کلین سویپ کرلی۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔

    دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

  • وفاقی وزیر نے اسمبلی میں بھارت سے متعلق ایسی بات کر دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا؟ اہم خبر

    وفاقی وزیر نے اسمبلی میں بھارت سے متعلق ایسی بات کر دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا؟ اہم خبر

    وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ محض صدارتی حکم نامےسےبھارت کشمیرکاجغرافیہ تبدیل نہیں کرسکتا، بھارت سےتجارتی ، سفارتی تعلقات ختم کرنا پڑیں تو غور کی ضرورت ہے، خدانخواستہ جنگ ہوئی تو بچہ بچہ فوج کے پیچھے کھڑا ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا خوش آئند اقوام ہے مگر اجلاس میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کی جانی چاہیے ، اہم قومی امور کو سیاست کی نذر کرنا درست نہیں ، ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بھارت کیا کرنے جارہا ہے ؟بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،

    فہمیدہ مرزا نے کہاکہ مودی کااقدام بھارتی آئین کی بھی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہاکہ

  • سری لنکا کیخلاف سیریز کا حتمی شیڈول جاری، میچز کون کون سےشہر مییں ہوں گے؟

    سری لنکا کیخلاف سیریز کا حتمی شیڈول جاری، میچز کون کون سےشہر مییں ہوں گے؟

    کولمبو (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم جمعرات سے تین روزہ ٹور پریکٹس میچ سے دورہ سری لنکا کا آغاز کرے گی.

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم جمعرات سے تین روزہ ٹور میچ سے دورہ سری لنکا کا آغاز کرے گی۔ کیوی ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا پہنچ چکی ہے اور دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹور میچ کے بعد نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 اگست جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے قبل 29 اگست کو نیوزی لینڈ کی ٹیم پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر، دوسرا میچ 3 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • انگلش کرکٹ ٹیم کو تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا، پوری دنیا میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

    انگلش کرکٹ ٹیم کو تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا، پوری دنیا میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

    لارڈز (اے پی پی) اشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ‌ میچ میں انگلش فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن فٹنس مسائل کے باعث شرکت نہیں کرسکیں گے.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہو گا۔ آسٹریلوی ٹیم کےلئے بری خبر یہ ہے کہ سٹار انگلش فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف شیڈول دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔ وہ پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور صرف 4 اوورز ہی کرا سکے تھے۔ آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ایشز ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ انگلش ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گے، وہ انجری مسائل کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے دوسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر جوش ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اگست، چوتھا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

  • مفتاح اسماعیل پر کیا الزام لگا اور کس طرح گرفتار کیا گیا؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    مفتاح اسماعیل پر کیا الزام لگا اور کس طرح گرفتار کیا گیا؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پوری قوم کویکجا کرنے کا دن تھا، انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، مفتاح اسماعیل پربھی شاہد خاقان عباسی والا الزام لگایا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ آج آپ کومعلوم ہے مفتاح اسماعیل کوبھی نیب کے ذریعے گرفتار کیا گیا، اس وقت ان ہتھکنڈوں کوبندکر دیناچاہیے تھا لیکن نہیں کیا گیا، مسلم لیگ ن پاکستان کےمفادات کی جنگ لڑی رہی ہے، کوئی افسر کام کرنے کوتیار نہیں کہ کل نیب گرفتارکرلے گا، آج مفتاح اسماعیل جیسےایماندارآدمی کوبدنام کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،

    احسن اقبال نے کہاکہ کیا حکومت یہ پیغام دینا چاہتی ہے کوئی کام نہ کرواورصرف فائلیں گھماتے رہو، قومی یکجہتی پیداکرنےکی بجائے عمران نیازی انتقامی کارروائی پرکاربند ہیں، عمران نیازی نےاجلاس سےخطاب کر کےکئی سوالات اٹھا دیےہیں، اگرعمران نے پاکستان کی بات کرنی تھی توکشمیر پرآواز کیوں نہیں اٹھائی، عمران نیازی نوازشریف فوبیامیں مبتلاہیں، یہ پاکستان کی قیادت کیا کرینگے، پاکستانی قیادت کا امتحان ہےبھارت سےمضبوط موقف کیساتھ بات کرے،