Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت نے اپنی موت کے پروانے پر دستخط کر دیے، جلد تقسیم ہو گا، مراد سعید

    بھارت نے اپنی موت کے پروانے پر دستخط کر دیے، جلد تقسیم ہو گا، مراد سعید

    وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ کشمیری ہمارےہیں اورکشمیر ہمارا ہے، ہمارےگھروں میں آج بھی جب دعاکیلیےہاتھ اٹھتےہیں تواس میں کشمیرکاذکرہوتا ہے،عمران خان کل بھارت کااصل چہرہ سامنےلائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ کل یہ احتجاج پروڈکشن آرڈرکیلیےکررہےتھےنہ کےوزیر اعظم کی عدم موجودگی کیخلاف، بھارت تقسیم ہو کر رہے گا، برہان وانی کی شہادت نےآزادی کشمیرتحریک میں نئی روح پھونکی، بھارت نےاپنی موت کےپروانےپرخود دستخط کرلیےہیں، بھارت نےصرف کشمیرپرنہیں چائناکی خودمختاری پربھی حملہ کیا ہے، زرداری صاحب نےبنگلادیش اورکشمیرکوملاکرخطرناک بات کی، جو پروڈکشن آرڈرپریہاں آئے ہیں وہ ایسی خطرناک باتیں کررہےہیں،

    مراد سعید نے کہاکہ بھارت تقسیم ہو کر رہے گا،

  • وزیر اعظم ووزیر اعلیٰ پورٹل کے تحت موصول ہونے والی شکایات کو بروقت نمٹانے کی ہدایت

    وزیر اعظم ووزیر اعلیٰ پورٹل کے تحت موصول ہونے والی شکایات کو بروقت نمٹانے کی ہدایت

    سرگودھا۔07اگست(اے پی پی)قائم مقام ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پورٹل کے تحت موصول ہونے والی شکایات پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ شکایات کی بنیادوں او روجوہات کو ختم کیا جائے تاکہ کم سے کم شکایات جنم لیں او رعوام سکون کا سانس لے۔ انہوں نے تمام شکایات کو بروقت نمٹانے کی ہدایت کی۔ پورٹل شکایات کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا او ربار بار آنے والی شکایات کو جواز کے ساتھ رد کرنے اور عادی شکایتوں کا ازالہ کرنے کی ہد ایت کی۔ انہوں نے کہاکہ پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹ مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کو سخت بنائیں۔ دکانداروں کو حکومت کے مقرر کر دہ نرخ نامے آویزاں کرنے او ران پر عمل درآمدکرنے کا پابند بنائیں۔

  • کوئٹہ مشن چوک دھماکے کامقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج.

    پولیس(اے پی پی) کوئٹہ مشن چوک دھماکے کا مقدمہ درج،مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او قائدآباد کی مدعیت درج کرلیا، پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ مشن روڈ پر دھماکے کا مقدمہ درج مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او قائد آ باد کی مدعیت میں درج ہواہے،ایف آئی آر نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج ہوئی،مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ، قتل،اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں،مشن چوک پرگذشتہ روز ہونیوالے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور13زخمی ہوئے تھے،دھماکے میں زخمی ہونیوالے 5زخمی سول ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، زیرعلاج زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • یوم ِآزادی کی تقریبات ملی جذبے سے منائی جائیں، کیپٹن (ر)شعیب علی

    یوم ِآزادی کی تقریبات ملی جذبے سے منائی جائیں، کیپٹن (ر)شعیب علی

    سرگودھا۔07اگست(اے پی پی)قائم مقام ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شعیب علی نے تمام وفاقی‘ صوبائی ونجی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 14اگست کی تقریبات ملی وقومی جذبے سے سرشار ہو کر منائیں اور نوجوان نسل کو تحریک آزادی او رقیام پاکستان کے حصول کے مقاصد سے آگاہ کریں تاکہ وہ ریاست پاکستان کو قائد اعظم اور اپنے آباؤاجداد کے خوابوں کے عین مطابق ڈھالنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جشن ِآزادی کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلا س میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں، بلدیاتی اداروں کے سربراہان، ضلعی وصوبائی محکموں کے افسران اور نمائندے بھی موجود تھے۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ14 اگست ہماری آزادی کا دن ہے اس کو شایان شان طریقے سے منانا زندہ قوم ہونے کی نشانی ہے۔انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس دن کو عقیدت واحترام او رملی یکجہتی کے طو رپر منائیں تمام اداروں میں دن کا آغاز ملک کی سلامتی سے کریں۔ مساجد میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے۔سکولوں او رکالجوں میں تحریک پاکستان اور یوم ِآزادی کے حوالہ سے تقریری وتحریری مذاکرے اور مباحثے کروائے جائیں۔ آرٹس کونسل تصویری نمائش لگائے۔انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ 14اگست کو جناح ہال کمپنی باغ میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دیں۔ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ شہر بھر میں جھنڈے او رجھنڈیاں آویزاں کی جائیں۔ شام کو چراغاں کیا جائے۔ ا

  • کوئٹہ میں سانحہ سول ہسپتال کی یاد شہید باز محمد فاونڈیشن کی جانب سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد.

    (اے پی پی)کوئٹہ میں سانحہ سول ہسپتال کی یاد شہید باز محمد فاونڈیشن کی جانب سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، تفصیلا ت کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ میں میں سانحہ سول ہسپتال کی یاد شہید بازمحمد کاکٹر فاؤنڈیشن کی جانب سے تعز یتی ریفرنس کاانعقاد تعزیتی ریفرنس میں وکلاء برادری،سیاسی و سماجی رہنماوں،ڈاکٹرز سمیت سول سوسائٹی کے رہنماوں نے شرکت کی،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہناتھا کہ سانحہ سول ہسپتال ملک کا المناک ترین واقع تھا جس میں 70 سے زائد وکلاء اور میڈیا کے افراد شہید ہوئے ہمیں اپنے شہداء آ ج ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں، ہمیں ان وکلاء کے مشن کو آگے لے کر جانا ہے اس طرح کے واقعات سے وکلاء خوفزدہ نہیں ہونگے بلکہ وکلاء کے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں مقررین کا کہناتھا کہ شہد باز محمد فاؤنڈیشن نے ہمیشہ وکلاء برادری کی فلاح بہبود کے لیے کام کیا ہے اور اس مشین کو مزید آگے بڑھائیں گے تاکہ صوبے میں مزید وکلاء پیدا کیا جا سکے۔

  • کرکٹ شائقین کےلیے خوشی کی خبر آگئی ،

    کرکٹ شائقین کےلیے خوشی کی خبر آگئی ،

    کرکٹ شائقین کےلیے خوشی کی خبر آگئی ، پاکستان کےلیے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے لگے.
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری داخلہ سندھ نے خوش خبری سناتےہوئے کہا یکم اکتوبر کو پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں ہونے کا امکان ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا وفد کل لاہور کادورہ کرےگا.سری لنکن حکام نے کراچی میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کردی. سری لنکن حکام نے کراچی کی سیکیورٹی پراطمینان کا اظہار کردیا

  • اپوزیشن  پوائنٹ سکورنگ کر ہی،کشمیرکی فکر نہیں، مراد سعید

    اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ کر ہی،کشمیرکی فکر نہیں، مراد سعید

    اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ کر ہی،کشمیرکی فکر نہیں، مراد سعید

    باغی ٹی وی رپورٹ : مراد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور کشمیری ہمارے دل میں بستے ہیں.ہر نماز کے بعد دعا میں کشمیر شامل ہوتی ہے. کشمیر بھی ہر دم نعرہ لگاتےہیں کہ پاکستان ہمارا ہے ہم پاکستانی ہیں. پھر ان کو پاکستانی پرجم میں دفنایا جاتا ہے .
    کل جب وزیر اعظم صاحب نے بات کی تو انہوں نے دو قومی نظریے کی بات کی.انہوں نے وہ بات کی جو بات قائد اعظم نے بات کی . وزیر اعظم ایوان سے باہر نہیں‌تھے وہ ادھر موجود تھے لیکن اپوزیشن والے پروڈکشن آرڈر مانگ رہے تھے.
    اس کاغذ کےآئین کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہو گا، وہی ہو گا جو کشمیری چاہیں گے. انہوں نےبرہان کو شہید کر کے سمجھا کہ کشمیر ہمارا ہو گا.لیکن پوری نوجوان نسل کشمیرکی آزادی کےلیے اٹھ کھڑی ہوئی ہے.
    اپوزیشن لیڈرز صرف پوائنٹ سکورنگ کر ہے ہیں کہ چین نے کچھ نہیں کہا چین نےبھارت کےاس اقدام کو اپنی سلامتی پر حملہ کہا ہے .

  • غزہ: یرغمال اسرائیلی فوجی کی والدہ کی حکومت پرشدید تنقید

    غزہ: یرغمال اسرائیلی فوجی کی والدہ کی حکومت پرشدید تنقید

    فلسطین میں القسام بریگیڈ کی جانب سے جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی ارون شاﺅل کی والدہ زھاوا شاﺅل نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    زھاوا نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو میرے بیٹے کو چھڑانے اور اسے آزاد کرانے میں دانستہ لاپرواہی اور تاخیر کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ارون شاﺅل کو حماس کے ساتھ ڈیل ہی گھر واپس لا سکتی ہے۔

    اسرائیلی چینل ”کے اے این“ کے مطابق زھاوا شاﺅل نے کہا کہ اگر نیتن یاھو مغویوں کو رہا کرانا چاہتے تو کب سے میرا بیٹا اپنے گھر ہوتا۔

    مسز شاﺅل کا مزید کہنا تھا کہ کوئی نہیں جانتا کہ کئی سال گذر جانے کے بعد کیا ہوگا۔

    زھاوا شاﺅل نے مزیدکہا کہ میرے بیٹے کو حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈٰیل ہی واپس لا سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ 2014ء میں فلسطینی القسام بریگیڈ نے چار اسرائیلی فوجیوں کو جنگی قیدی بنایا تھا۔

  • ملتان ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں معیاری اور بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا میرا مشن ہے

    ملتان ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں معیاری اور بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا میرا مشن ہے

    خانیوال(اے پی پی)کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں معیاری اور بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا میرا مشن ہے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کو رول ماڈل ہسپتال بنایا جائے گا۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کے اچانک معائنہ کے دوران کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری‘ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر زاہد اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر نے ہسپتال میں سی سی یو‘ او پی ڈی‘ایمرجنسی‘ ڈائیلاسز یونٹ‘ پیڈز وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمپیوٹرائز ڈ پرچی سسٹم میں مزید بہتری لائی جائے کمشنر نے ہسپتال کی چار دیواری کے ساتھ سایہ دار درخت اور پودے لگانے کی بھی ہدایت کی۔

  • علماء امن کے داعی اور منبر ومحراب کے وارث ہیں، چوہدری فیصل فاروق چیمہ

    علماء امن کے داعی اور منبر ومحراب کے وارث ہیں، چوہدری فیصل فاروق چیمہ

    سرگودھا۔07اگست(اے پی پی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے کہا ہے کہ علماء امن کے داعی اور منبر ومحراب کے وارث ہیں۔ وہ معاشرے میں اخوت وبھائی چارا‘ اتفاق ومحبت او ررواداری کے جذبو ں کو فروغ دیں۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔ دشمن انتہائی شاطر اور چالباز ہے۔وہ ہمارے باہمی نفاق سے ہمارے امن عامہ میں نقب لگاسکتاہے۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر ضلع کونسل رانا جمیل، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت قدیر گورائیہ،سول ڈیفنس آفیسر ثناء اللہ خان، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر وحید ا حمد،علماء کرام قاری وحید، قاری احمد علی ندیم، پیر جاوید قادری، تاجر رہنما نعیم کپور، ناصر سہگل، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر فاروق، شاہین احسان مغل، بھائی عبدالرحمان، ڈاکٹر مسرت ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران ونمائندے بھی موجود تھے۔چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے کہا کہ سرگودہا پرامن ضلع ہے ا س کے امن کے قیام میں علماء کا کلیدی کردار ہے۔ امن کمیٹی کے اراکین باہمی مشاورت سے تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے اس ضلع میں کسی قسم کی امن عامہ کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ تحصیل سطح پر امن کمیٹیوں کے اجلاس بلائیں او ر معاملات باہمی مشاورت سے نمٹائیں۔ انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی او رعید گاہوں میں ساؤنڈ سسٹم اور صفائی کے اعلیٰ انتظامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے علماء کی نشاندہی پر شہر میں چنگ چی رکشوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل کو کنٹرول کرنے کے لئے رکشوں کو روٹس کے مطابق رنگ الاٹ کرنے کی تجویز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی اور رکشوں کے شہر میں داخلوں پر پابندی لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ون ویلنگ کے قوانین پر سختی سے عملد درآمد کروانے کی ہدایت کی تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دیں ا نہیں زندگی سے پیارکرنا سیکھائیں۔انہوں نے علماء پر زور دیاکہ وہ اپنے خطبات میں والدین او ربچوں کی اخلاقی وروحانی تربیت کریں اور بہترین سماجیات پر زور دیں۔ اجلاس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شعیب علی نے ضلع کے قیام امن میں علماء اور تاجروں کے کردار کو سراہا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں علماء اور تاجروں نے اجلاس کو امن عامہ کے قیام کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہاکہ سرگودہا کے تمام مکاتبِ فکر کے علماء میں باہمی ہم آہنگی او ربھائی چارے کی فضا قائم ہے او رہر فرقہ وارانہ معاملات میں ایک پیج پر ہیں۔