بھارتی ریاست اتر پردیش کے قنوج میں ایک بار پھر نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اطلاعات ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج، قنوج کے وارڈ بوائے نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ پولیس نے وارڈ بوائے کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔
راوالپنڈی : راوالپنڈی کا مستری چھا گیا . یہ مستری کوئی عام نہیں بلکہ آٹو ورکشاپ کا مالک راجہ اعجاز ہے جس نے بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹری سے چلنے والا منفرد موٹر سائیکل تیارکردیا،پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قمیتوں سے جہاں عوام پریشان ہیں تو ایسے میں راولپنڈی کے ایک آٹو میکنک نے ایک ایسا منفرد موٹرسائیکل تیار کیا ہے جو فیول کی بجائے برقی بیٹریوں سے چلتا ہے۔
راوالپنڈی سے ذرائع کے مطابق پٹرول سے جان چھڑانے میں کردار ادا کرنے والے دونوں باپ بیٹا ہیں. اطلاعات کے مطابق کمیٹی چوک میں آٹو ورک شاپ کے مالک راجہ اعجاز نے اپنے بیٹے کیساتھ مل کر اس موٹر سائیکل کو تیار کیا۔اس موٹر سائیکل میں ایک ہارس پاور کی موٹر اور 4 بیٹریاں لگائی گئی ہیں، جسے کسی بھی جگہ پر بجلی کی مدد سے چارج کیا جاسکتا ہے۔
راجہ اعجاز کا کہنا ہے کہ اس ایجاد کے بعد آٹو میکینکس کے مطابق اس موٹر سائیکل سے ماحولیاتی آلودگی پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔موٹر سائیکل 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آٹو مکینک نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے تاکہ بڑے پیمانے پر اس طرح کی مزید موٹرسائیکلز کو تیار کیا جاسکے جس سے ناصرف ماحول کو صاف کرنے میں مدد ملے گی، بلکہ اندھن کی بھی بچت ہوگی۔
لاہور: حکومتیں بدل گئیں، نظام بدل گئے مگر جو نہ بدل سکی اس کا نام ہے پولیس، پولیس گردی کی انہتا ہوگئی ، سی آئی اے اقبال ٹاؤن کے اہلکاروں کی دادا گیری، مبینہ طورپر شہری کو الٹا لٹکا کر تشدد ، آئی جی پولیس کو دادرسی کیلئے درخواست دیدی۔
ذرائع کے مطابق ایک زمین کے تنازعے میں چچا نے رنجش پراقبال ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کروایا، تفتیش میں بے گناہ قرار دیا گیا مگرگزشتہ روز گھر آتے ہوئے سی آئی اے اہلکاروں نے غیر قانونی حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس پولیس گردی سے متاثر شخص کو پولیس نے انصاف دینے کی بجائے اس پر اس قدر ظلم کیا کہ اس کے جسم میں بہت زیادہ ضربیں آگئی ہیں اور اس کے لیے چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے.اس پولیس گردی سے متاثر طاہر نامی شہری نے آئی جی پنجاب سے بھی انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے تشدد میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی صوبہ پنجاب کے لدھیانہ واقع سندر نگر میں تریمورتی ہوزری مل میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ آگ کی لپٹیں کافی تیز ہیں اور اس پر قابو پانے کے لیے موقع پر تقریباً 50 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود ہیں۔
آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا جبکہ آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی۔ آگ سے کافی مالی نقصان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میںبھارتی اقدام کی شدید مزمت کی گئی او اقوام متحدہ سے اس کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی.
مطفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس جاری ،اجلاس میں شہدا کی بلندی درجات کی دعا کی گئی.اجلاس میں ایم ایل اے عبدالمجیدنے قرارداد پیش کی جس میں بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری کی شدید مزمت کی گئی . کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے اورکشمریوں پر ظلم و ستم کی شدید مزمت کی گئی. اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی کہ وہ کشمریوں کےجائز حق خود اردیت کو یقینی بنائے.
ایوان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آزاد کشمیر کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے .قراداد میں بھارت کیطرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس پر نوٹس لے اور بھارت کو اس ظلم و ستم سے روکے.اجلاس میں کشمیر کو اقوام متحدہ کی 1948 کی قراداد کےمطابق حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا.
بھارتی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج بدھ کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
بھارتی صدر نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ذریعہ منظور شدہ بلوں پردستخط کردیے ہیں جس کے بعد یہ قانون بن گیا اور جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے بھی مسترد کیا ہے۔ یہ بل پیر کو راجیہ سبھا میں جبکہ منگل کو لوک سبھا میں منظور ہوا۔
کوٹ ڈیجی : خاوند بیوی کی لڑائی تو اکثر ہوتے دیکھی مگر کسی نے بیوی کی خاطر اپنا کان کٹوانا اس سے پہلے شاید نہ دیکھا ہوگا ، یہ واقعہ کوٹ ڈیجی کے علاقے راجپاری میں روٹھی ہوی بیوی کومنانا شوہرکومہنگاپڑگیا۔ بیوی کے بھائیوں نےنوجوان شوکت کاکان کاٹ دیا۔
ذرائع کے مطابق خاوند بیوی کی لڑائی نے عجیب صورت حال اختیار کرلی، روٹھی ہوئی بیوی کو منانا شوہر کو مہنگا پڑ گیا۔ بیوی کو منانے سسرال پہنچنے والے نوجوان پر سالوں نے کلہاڑیوں سے حملہ کر کے اس کا کان کاٹ دیا۔شوہر کی اپنی بیوی سے محبت کی انتہا دیکھیں شوہر کو بیوی تو نہ ملی نو جوان کٹے ہوے کان کے ساتھ اسپتال جا پہنچا۔زخمی نوجوان شوکت شنبانی کا کہنا ہے کہ بیوی کو منانے سسرال پہنچا تو سالوں صیفل لکمیر اور میوے شنبانی نے حملہ کردیا۔ زخمی نوجوان شوکت شنبائی کا کہنا ہے کہ پولیس مقدمہ بھی درج نہیں کر رہی۔
گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کے پہلے گانے’ ایک اور ایک دو تین‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن 1 ملین سے زائد ویووز کے ساتھ انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔
معروف بین الاقوامی گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر نے بھی بھائی سے متاثر ہو کر پہلی ہی میوزک ویڈیو "ایک اور ایک دو تین” کے ذریعے کامیابی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔ 5 منٹ اور 11 سیکنڈ کی گانے کی ویڈیو کو محض 1 دن میں دس لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر چکا ہے جس کے بعد ان کا گانا موسیقی کے شعبے میں ہمیشہ نمایاں رہنے والے گانوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے.
"ایک اور ایک دو تین” گانے کی ویڈیو معروف ہدایت کار عبداللہ کی زیر نگرانی میں بنایا گیا اور دانیال ظفر نے نہ صرف گانا گایا ہے بلکہ اس کی دھن بھی خود بنائی اور ویڈیو میں ہانیہ عامر کے ہمراہ نمایاں کردار بھی ادا کیا ہے۔ یو ٹیوب کے ذریعے دنیا بھر میں اس گیت کو پسند کرنے والوں کا کہنا ہے کہ گانے کی موسیقی اور شاعری کے ساتھ ویڈیو بھی بہت منفرد ہے اور نئی نسل بھی اسی لئے اس گانے کو دیکھ کر اپنی رائے دے رہی ہے۔
یاد رہے موسیقی کی دنیا میں دانیال ظفر کی آمد کسی تہلکے سے کم نہیں ۔ دانیال نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گانے کے ذریعے قوالی اور مغربی سازوں کا فیوژن بہت الگ ہے۔ دوسری جانب ایک اور ایک تین کو دنیا بھر سے ملنے والا رد عمل بھی سب کے سامنے ہے۔ میں اس پر بے حد خوش ہوں۔
کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد اجلاس ہوا۔ میٹنگ کے بعد کمیٹی نے کہا کہ مودی وادی کشمیر: مسلسل تیسرے دن کرفیو، موبائل،انٹرنیٹ سروس تاحال بند
حکومت نے غیر جمہوری طریقے سے آئین کی دفعہ 370 ختم کی اور آئین میں موجود ضابطوں کی غلط تشریح کر کے جموں و کشمیر ریاست کے ٹکڑے کرنے کا کام کیا ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے اس کے لیے مودی حکومت کی مذمتی قراردادبھی پاس کی ۔
میٹنگ کے بعد قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے کشمیر کے معاملے میں آئینی قانون، جمہوری عمل، ریاستوں کے اختیارات، پارلیمانی عمل اور جمہوری حکومت کے ہر اصول کی خلاف ورزی کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ”آرٹیکل 370 کو پنڈت جواہر لال نہرو، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور بی آر امبیڈکر نے این گوپالاسوامی آینگر اور وی پی مین نے مل کر تیار کیا تھا ۔ اس آرٹیکل نے جموں و کشمیر ریاست اور حکومت ہند کے درمیان پل کا کام کیا تھا۔ سبھی طبقوں کے صلاح و مشورہ اور انھیں اعتماد میں لے کر اس میں ترمیم کی جانی چاہیے تھی۔“
سی ڈبلیو سی کے مطابق بی جے پی حکومت نے پیر اور منگل کو جو کچھ کیا اس کے پیچھے منفی سوچ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
اجلاس کی صدارت راہول گاندھی نے کی۔ اجلاس میں سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کمیٹی کے دوسرے ممبران نے شرکت کی۔
رواں ہفتے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 158.45 روپے کا ہو گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں 20 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 158.65 سے کم ہوکر 158.45 روپے ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر158 روپے 65 پیسے میں فروخت ہوتا رہا۔
امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ جاری ہے، آٹھ کاروباری دنوں میں ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ آج بھی ڈالر کے ریٹ میں 20 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں 158 روپے 45 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔ ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے سبب بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 200 ارب کی کمی واقع ہوئی ہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 30 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ مارکیٹ گزشتہ ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح 31 ہزار کی حد سے بھی نیچے آ گئی ہے۔