سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ شب سرگودہا میں یکجہتی کشمیر جلسے سے مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 25 جولائی 2018 میں ووٹ چوری نہیں ہونے دیا سرگودہا کے شیروں نے اپنے ووٹ کا پہرہ احسن انداز میں دیا،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ، 20 حلقوں کا الیکشن کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے،بجلی ۔گیس ،روٹی سب منگائی ہوئی گئی ،
نیازی اور اس کی حکومت نااہل ہے ،نیازی صاحب کو اپنے آس پاس کرپٹ نظر نہیں آتے۔۔
حکومت نے مودی کے ساتھ کشمیر کا سودا کر دیا مگر ھم ایسا نہیں ہونے دے گئے، مریم نواز نواز شریف کا پیغام لے کے آئی ہے. اس حکومت کی ٹانگیں کانپتی ہے مریم نواز سے
میاں نواز شریف کی شیرنی کشمیریوں کی آواز بلند کرنے آئی ہے،ہم ہندوستان کی مودی کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ملک کو بند کرنے کا نعرہ لگانے والا آج ایک لڑکی سے ڈر رہا ہے.نواز شریف نے 11000 میگاواٹ بجلی بنائی عمران خان نے ایک میگاواٹ بھی بجلی نہیں بنائی
عمران خان کہتا ہے سب کو جیلوں میں ڈالوں گا لیکن اسکو اپنی باجی نظر نہیں آتی کہتاہے کہ ان کو جیل میں ڈالو گا
عمران خان نالائق ہے اس کو سمجھ نہیں آتی
یہ نواز شریف ، حمزہ اور مریم نواز سے اس لئے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ غریبوں کی بات کرتے ہیں مریم اورنگزیب نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگوائے
Author: +9251
-

سرگودھا: نااہل حکومت نے کشمیرکاسوداکردیالیکن ہم ایسانہیں ہونے دیں گے، مریم اورنگ زیب
-

پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن، 2.5 ارب سے زائد مالیتی حشیش پکڑ لی
سمندری حدود میں منشیات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں 2.5پونڈ کی 1600 کلو ہشیش برآمد کی گئی .آپریشن پاک بحریہ کا سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنےکا مظہر ہے،پاک بحریہ کے ترجمان کےمطابق آپریشن انسداد منشیات فورس کے تعاون سےکیاگیا،
پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب سمندر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر انٹی نارکوٹکس آپریشن کیا جس میں بھاری مالیت کی منشیات کو قبضے میں لے لیاترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن پاکستان نیوی کے سمندری حدود کی نگرانی میں سرگرم رہنے کی بھر پور عکاسی کرتا ہے۔ پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
-

کینڈا، نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کاجموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق تشویش کا اظہار
کینیڈا کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی)نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت کے کریک ڈاون کی خبروں پر شدید تحفظات ہیں۔ بھارتی اقدام سے خطے میں مزید انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھیں گی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل دیگرسول سوسائٹی گروپ کی طرح ہم بھی بھارتی اقدام سے پریشان ہیں۔
این ڈی پی نے مزید کہا کہ کشمیری رہنماوں کو گرفتار،ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی ،ٹیلیفون اورانٹرنیٹ کو بند کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ریاست جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کے ہٹائے جانے کے بعد مسلسل تین دن سے کرفیو نافذ ہے۔ اخبارات بھی شائع نہیں ہو رہے۔ جبکہ پوری وادی میں دفعہ 144کا نفاذ ہے۔
-

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جدہ سے وطن واپس پہنچ گئے.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جدہ سے وطن واپس پہنچ گئے.وزیر خارجہ آج اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جدہ سے وطن واپس پہنچ گئے.وزیر خارجہ آج اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے
شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے کشمیر پر رابطہ گروپ کے ہنگامی اجلاس میں جدہ میں شرکت کی، وطن واپسی شاہ محمود بھارت کی طرف سے کیے گئے اقدام کو کاؤنڑ کرنے کے لیے اپنی سفارتی سرگرمیاں جاری رکھیں گے.اس کے علاوہ جدہ میں او آئی سی کےاجلاس کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیںگے.واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے پر جو حالات پیدا ہوئے اس کےبعد وزیر خارجہ پر شدید تنقید کی جا رہی تھی .کہ انہوں اس وقت پاکستان میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیئے.
-

وادی کشمیر: مسلسل تیسرے دن کرفیو، موبائل،انٹرنیٹ سروس تاحال بند
وادی کشمیرمیں مسلسل تیسرے دن کرفیو نافذ ہے۔ موبائل، انٹرنیٹ سروس تاحال بند ہے۔ حساس علاقوں میں سخت حفاظتی بندوبست ہے۔ شہری علاقوں میں بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز تعینات ہیں۔ وادی میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ سری نگرکے علاوہ تمام علاقوں میں سکیورٹی فورسیس کوتعینات کر دیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں دو دن سے اخبارات شائع نہ ہو سکے
وادی میں حریت رہنماﺅں کو گرفتار یا نظر بند کر دیا گیا ہے۔ بھارت نواز سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو بھی نظربند کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں آج بھی دفعہ 144کا نفاذ ہے۔ وادی میں مواصلاتی نظام پوری طرح بند ہے۔ کل کے مقابلے نسبتاً بڑی تعداد میں افواج تعینات کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد مودی حکومت کو بھارت نواز کشمیری سیاسی جماعتوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔اگرچہ بھارتی حکام یہ دعوی کر رہے ہیں کہ کشمیر میں صورت حال نارمل ہے تاہم کرفیو اورمواصلاتی نظام کی بندش سے کشمیر کے حوالے سے کوئی خبر بھی نہیں آرہی۔دوسری طرف کشمیر میں اخبارات بھی بند ہیں۔
-

افغانستان میں زور دار دھماکہ،34زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 34افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح نوبجے ہوا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بم کارمیں نصب تھا جس نے پولیس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔
-

چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹرکو جھاڑ پلا دی
سوال کا جواب نہ ملنے پر چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر کو جھاڑ پلا دی،
انہوں نے کہا کہ اگر کیس کے متعلق مکمل آگہی نہیں تو روسڑم میں کیا لینے آگئے.باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق ملزمان سلیم جہانگیر اوریار محمد کی درخواست ضمانت پرسندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے متعلق سوال کا جواب نہ ملنے پر معزز چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کیس سے متعلق کچھ نہیں معلوم توآپ کےعدالت میں ہونے نہ ہونے کاکوئی فائدہ نہیں،چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اس سے متعلق معلوم نہیں توروسٹرم کیوں آگئے؟
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسپیشل پراسیکیوٹرعدالت کی معاونت نہیں کرسکتا توپراسیکیوٹر جنرل کوطلب کرلیتے ہیں ،
نیب کےاسپیشل پراسیکیوٹرزکوکیس کاکچھ بھی نہیں پتا،ملزمان سلیم جہانگیر اوریار محمد کی درخواست ضمانت پرسندھ ہائیکورٹ میں سماعت پر چیف جسٹس نے نیب پراسکیوٹر پر برہمی کا اظہار کرتےہوئے کہا تھا. -

بھارتی پائلٹ کوگرانے اور واپس کرنےسےپاکستان کابیانیہ کمزور نہیں ہوا،فردوس عاشق اعوان
بھارتی پائلٹ کوگرانا اور واپس کرنےسےپاکستان کابیانیہ کمزور نہیں ہوا،فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں وضاحت پیش کرتےہوئے کہا کہ
باغی ٹی وی رپورٹ : معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی ہواکے گھوڑے پر سوار اور خطے میں سپر پاور کا خواب دیکھ رہاہے،
لیڈر شپ محاذ آرائی پر نہیں مشاورت پر یقین رکھتی ہے ،پاکستان سمجھ رہا تھا الیکشن کے بعد بھارت کو خطے میں استحکام کی اہمیت کا اندازہ ہوجائےگا،
جس معاملےکاڈرافٹ نہیں ہواوزیراعظم کس بات پراعتماد میں لیتے،انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے اور لانے میں وقت لگا،مقبوضہ کشمیر پر تحریک لائی گئی تو اپوزیشن نے آصف زردار ی کے پروڈکشن آرڈرکامطالبہ کردیا،وزیراعظم گیارہ بجے سے چیمبر میں بیٹھ کر پارلیمنٹ کاسیشن دیکھ رہے تھے،
-

جموں وکشمیر سے آرٹیکل370 کے ہٹائے جانے کے بعد راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر نے کیا کہا
راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر منوج جہا نے آرٹیکل 370کے ہٹائے جانے کے بعد مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سابق بھارتی وزیرداخلہ چدمبرم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کیا کہا
منوج نے جموں وکشمیر سے آرٹیکل370ہٹاکر کشمیر کو خطہ زمین پر ایک اور فلسطین بنانے کی تیاری قراردیا۔منوج نے کہاکہ آنے والے پانچ سالوں میں یہ بات اسی ایوان میں بات کی جائے گی کہ کوئی تھا جو ایوان میں حکومت کے بدبختی پر مبنی اقدام کے خلاف کھڑے ہوا اور کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
-

ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدر کے ساتھ ملاقات میں کیا کہا، جانیے تفصیل میں
ملیحہ لودھی کی سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات ، کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے پر تشویش سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کی ہیئت اور جغرافیائی حیثیت تبدیل کر رہا ہے.بھارتی اقدام سے خطے کے امن و امان کو شیدید خطرہ ہے.اقوام متحدہ کو اپنا کردارادا کرنا ہو گا تاکہ کشمیر کا مسئلہ کسی خطرناک صورت حال تک نہ پہنچ جائے جس سے پور ے خطے کا امن تہہ و بالا ہو جائے.
ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرپربھارت کاقبضہ ختم کرانا سلامتی کونسل کی ذمےداری ہے اور اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کےحق خود ارادیت کوتسلیم کررکھاہے لیکن بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جوانا رونیکا کو بھارتی اقدامات کے باعث خطےکےامن پر پڑنے والے خطرناک اثرات پرپاکستانی موقف سےآگاہ کرتے ہوئے کہا بھارت طاقت کے زور پراوریکطرفہ قانون سازی سے زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتا، بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، قراردادوں پرعملدرآمد کرانا سلامتی کونسل اورعالمی برادری کی ذمےداری ہے، پاکستان کشمیرکی سیاسی اورسفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھےگا۔
واضح رہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 میں ترمیم کر کے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کر دیا ہے.اس سلسلے میں پورے کشمیر میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے ، وادی میں کرفیو لگا دیا گیا ہے. انٹرنیٹ سروس بند ہے.کشمیری اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے پھر بھی سڑکوں پر نکلتے ہیں اور ان پر تشدد ہو رہا ہے