Baaghi TV

Author: +9251

  • سی ٹی ڈی نے کیا چالان پیش، حافظ محمد سعید کیس  کونسی نئی عدالت بھیج دیا گیا؟ اہم خبر

    سی ٹی ڈی نے کیا چالان پیش، حافظ محمد سعید کیس کونسی نئی عدالت بھیج دیا گیا؟ اہم خبر

    سی ٹی ڈی نے کیا چالان پیش، حافظ محمد سعید کیس کونسی نئی عدالت بھیج دیا گیا؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی رپورٹ :انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے حافظ محمد سعید کیس گجرات منتقل کر دیا ہے۔ بد ھ کے دن جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سی ٹی ڈی کی جانب سے چالان پیش کیا گیا جس پر گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کے جج ظفر اقبال نے یہ کیس منڈی بہاﺅالدین کا مقدمہ ہونے کی وجہ سے اسے گجرات اے ٹی سی عدالت بھیج دیا ہے۔

    حافظ محمد سعید کیس کی سماعت اب گجرات انسداد دہشت گردی کی عدالت میںہو گی۔ واضح رہے کہ حافظ محمد سعید کو سی ٹی ڈی نے17جولائی کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ دہشت گردی کے مقدمہ کے حوالہ سے قبل از ضمانت گرفتاری کیلئے جارہے تھے۔ اس دوران سی ٹی ڈی کی درخواست پر گوجرانوالہ کی عدالت نے حافظ محمد سعید کا پہلے سات دن اور پھر چودہ دن کا ریمانڈ دیا جس پر انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ حافظ محمد سعید کیس کی سماعت اب گجرات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہو گی۔

  • عمر اکمل کا منصور اختر پر میچ فکسنگ کی آفر کا الزام

    عمر اکمل کا منصور اختر پر میچ فکسنگ کی آفر کا الزام

    کرکٹر عمر اکمل نے منصور اختر پر میچ فکسنگ کی آفر کا الزام لگا دیا۔عمر اکمل نے ٹیم مینیجر کو بھی بتا دیا ۔آئی سی سی کو بھی رپورٹ کر دی۔

    عمر اکمل کے مطابق منصور اختر نے میچ فکسنگ کی آفر دس دن قبل کی گئی تھی۔آفر ونی پیگ ہاکس کے تیسرے میچ میں کی گئی۔ منصور اختر نے کینڈا کے ہوٹل میں عمراکمل کو آفر کی۔ ملاقات ہوٹل لابی میں ہوئی۔منصور اختر نے آفر کی کہ جہاں چاہو گے پیسے تم تک پہنچ جائیں گے۔

    منصور اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ عمر اکمل سے ملاقات ضرور ہوئی لیکن فکسنگ کی کوئی آفر نہیں کی۔ آئی سی سی نے مجھ سے انکوائری کی ہے انہیں بتادیا کہ فکسنگ کی آفر نہیں کی۔ ملاقات میں عمر اکمل کو امریکہ میں کرکٹ کھیلنے کی آفر کی تھی۔

    یاد رہے کہ منصور اختر فواد عالم کے سسر بھی ہیں۔عمر اکمل کی رپورٹ کے بعد ہوٹل لابی کی سی سی ٹی وی بھی نکال لی گئی اور انکوائری شروع ہو گئی ہے۔

  • چارسدہ پولیس کا ماہ جولائی میں بڑی کاروائیاں پولیس حکام نےرپورٹ جاری کردی

    چارسدہ پولیس کا ماہ جولائی میں بڑی کاروائیاں پولیس حکام نےرپورٹ جاری کردی

    چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق ماہ جولائی میں چارسدہ پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر ایکشن لیتے ہوئے مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں انتہائی مطلوب 145اشتہاری اور193مشکوک افراد کو گرفتار کیا ، گرفتار افراد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد ۔ شعبہ ہائے تفتیش کے اعلیٰ افسران نے مجموعی طور63مقدمات میں 55مقدمات ٹریس کئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی جانب سے خصوصی احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری نیشنل ایکشن پلان کے تحت ماہ جولائی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں ۔جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کے اسپیشل دستوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نیشنل ایکش پلان کے تحت 31سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے گئے اس دوران7مجرمان اشتہاری اور31مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے 16513 گرام چرس 1ایس ایم جی ، ایک سٹینڈ گن ، 2شارٹ گن، 74پستول ، 1071عدد کارتوس،20 کلو گرام بارود ،1600 بارودی ڈنڈے ، 50میٹر سیفٹی فیوزبرآمد کئے گئے ۔ اسی طر ح نیشنل ایکشن پلان کے تحت چارسدہ پولیس نے 39مختلف مقامات پر اسپیشل ناکہ بندیاں لگا کر 06اشتہاریوں سمیت 62مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔جن کے قبضہ سے 1ایس ایم جی ،1شارٹ گن ،27پستول،361کارتوس 20942گرام چرس اور 60گرام ہیروئن برآمد کر لئے گئے۔ حساس مقامات سکول ، کالجزاوریونیورسٹی وغیرہ کی چیکنگ کے دوران2077مقامات کو چیک کیا گیا جن میں ناقص سیکورٹی پر 72کو تحریری نوٹس دئیے گئے ۔ غیر قانونی رہائش پذیر وں کے خلاف کاروائی میں 21افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کیا ۔ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل کے خلاف کاروائی میں 6974موٹر سائیکل کی چیکنگ کی گئی جن میں 789بغیر نمبر پلیٹ ،6158 اے پی ایل موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ۔ چارسدہ پولیس نے مختلف کاروائیوں موبائل پٹرولنگ اور چھاپوں کے دوران 132مجرمان اشتہاری 100مشتبہ افراد، جرائم کی روک تھام کیلئے انسدادی کاروائیوں میں 1181جبکہ آوار گردی میں 263افراد کو پابند سلاسل کیا گیا ۔جن کے قبضہ سے 2رائفل،16بندوقیں،149پستول،4 کلاشنکوف ، 1سٹینڈ گن ، 1ہینڈ گرنیڈ ،50سیفٹی فیو زاور4233کارتوس جبکہ موت کے سوداگروں کے خلاف منشیات فروش کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کے دوران 86.480کلو گرام چرس،1.660کلوگرام ہیروئن ،0.100گرام آئس اور25شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئی۔ایس پی انوسٹی چارسدہ نذیر خان کے زیرِ نگرانی شعبہ ہائے تفتیش کے اعلیٰ افسران نے قتل و اقدام قتل، راہزنی ، ڈکیتی ، اغوائیگی، نقب زنی، سرقہ ، کارلفٹنگ ، کارسنیچنگ اور موٹرسائیکل لفٹنگ کے55 اندھے مقدمات میں اصل ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز چارسدہ شہنشاہ گوہر خان کے زیرِ نگرانی ٹریفک وارڈن چارسدہ نے ماہ جولائی میں کم سن ڈرئیوران،کالے شیشوں،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں،ون ویلنگ ،نو پارکنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر11506گاڑیوں کو چالان کرکے 33لاکھ 55ہزارروپے قومی خزانے میں جمع کیا۔ضلع ہٰذا میں VVSسسٹم کے ذریعے 14981گاڑیاں مختلف قسم کے چیک کئے گئے جن میں 1عدد گاڑی ٹیمپر ثابت ہو گئی جن کے خلاف 419/420/468ایف آئی آر درج رجسٹر ڈ کیا گیا جبکہ CRVSسسٹم کے ذریعے1513افراد کی چیکنگ کی گئی جن میں1مفرور بہ جرم 365/347برآمد ہو کر جن کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام الناس کے عزت و اَبرو اور جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین فرائض میں شامل ہیں ۔پولیس فورس عوامی تعاون سے تندہی کے ساتھ آپنے فرائض سرانجام دینے میں مستعد ہیں۔مظلوم عوام کی پُکار پر فوری ایکشن لے کر اسے انصاف مہیا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائے گے۔کمیونٹی پولیسنگ کو فعال کیا جائے گا ۔جس سے عوام الناس اور پولیس کے مابین ایک بہترین کوارڈینیشن کو فروغ ملے گا۔

  • آج کشمیری فلسطینیوں کی طرح اکیلے ہوگئےہیں.خواجہ آصف

    آج کشمیری فلسطینیوں کی طرح اکیلے ہوگئےہیں.خواجہ آصف

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خوجہ آصف نےکہا کہ وزیر اعظم کا بھارتی الیکشن سےپہلے کہنا مودی کامیاب ہو گیا تو مسئلہ کشمیر حل کرنے میں آسانی ہوگی، یہ کیا پیغام تھا. آج کشمیری فلسطینیوں کی طرح اکیلے ہوگئےہیں.
    کشمیریوں کو ایل او سی کے اس طرف دھکیلا جائےگا. جس طرح فلسطین میں غزہ کے اندرہوا تھا.اسرائیلی وزیر اعظم نے مودی کو یہ سکھلایا ہے کہ ہماری طرح کشمیر یوں کو پاکستان کی طرف دھکیل دو.کشمیر کا سودا ہونے جارہا ہے.
    اس سلسلے میں ہمیں سفارتی سطح پر متحرک ہونا ہوگا.
    ہماری کشمیر پر پالیسی مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے.کیونکہ ہمارے اقدام سے مودی خوش ہے. ہمارا کام صرف قرارداد کی منظوری پر ختم نہیں ہونی چاہیے.

  • ایل این جی اسکینڈل، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت مسترد

    ایل این جی اسکینڈل، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت مسترد

    ایل این جی اسکینڈل میں سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت مسترد ہو گئی ہے جس کے بعد عدالت نے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نیب ٹیم کمرہ عدالت کے باہر گرفتاری کے لیے موجود ہے۔ جیسے ہی وہ کمرہ عدالت سے باہر نکلیں گے انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
    مفتاح اسماعیل کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

    اسلام ہائیکورٹ نے شیخ عمران الحق کو بھی گرفتار کر نے کا حکم دے دیا۔

  • کشمیر کےلیے ایک ہونا پڑے گا.زرداری کا خطاب

    کشمیر کےلیے ایک ہونا پڑے گا.زرداری کا خطاب

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری جماعت قائم ہی کشمیر کی وجہ سےہوئی تھی کشمیرکے لیے سب کو ایک ہونا ہو گا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری جماعت قائم ہی کشمیر کی وجہ سےہوئی تھی کشمیرکے لیے سب کو ایک ہونا ہو گا. کشمیر کے مسئلے کو حل کرنےکے لیے تاریخ کا سہارا لینا ہوگا.سلیکٹڈ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند ہیں ہمیں اس کا سب پتا ہے. حکومت کو اب کشمیر کے لیے کچھ کرنا ہوگا . اگر ہندو دہشت گر د ہے تو یہ ہم نے تو ہندوستان ک اداکاراؤں کو نہیں بلایا .
    انہوں نے کہا کہ اگر میں اس صورت حال میں ملک کا وزیر اعظم ہوتا تو پہلی فلائٹ چین کی بکڑتا ،دوسری متحدہ عرب امارات ، تیسری روس اور واپسی پر ایران کا دورہ کرتا . انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان کے بعد کشمیر کا مسئلہ سنگین ہے.اگر آپ کشمیر پر کچھ کرنا ہے تو دوست ممالک سے تعلقات بڑھانا چاہیے.

  • افغانستان، بم دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 100ہو گئی

    افغانستان میں بدھ کی صبح ہونے والے زوردار بم دھماکہ میں زخمیوں کی تعداد 100تک پہنچ گئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔زخمی ہونے والوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے۔
    افغانستان میں زور دار دھماکہ،34زخمی
    طالبان نے حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    یاد رہے کہ بدھ کی صبح افغان دارالحکومت کابل میں زبردست دھماکہ ہوا ۔ جولائی 2019ءسے لے کر اب تک 1500سے زائد افغان شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

  • کشمیر کا مسئلہ کتنے ماہ میں حل ہونے جا رہا ہے، شیخ رشید نے بتا دیا

    کشمیر کا مسئلہ کتنے ماہ میں حل ہونے جا رہا ہے، شیخ رشید نے بتا دیا

    شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے جو کام کیا ہے یہ ایسا شعلہ جوالہ بنے گا جو بھارت کو جلا کر رکھ دے گا.
    میں کشمیر کو اندر سے جانتا ہوں.بھارت کشمیر میں اسرائیل کا پیٹرن اسی لیے لایا ہے کہ جب وہ وہاں ظلم کرے گا.لوگ پاکستان کی طرف آئیں گے.
    کوئی شخص کشمیریوں کو انڈر اسٹیمیٹ نہ کرے ، تاریخ‌ اہم فیصلہ لینے جا رہی ہے.آج کشمیر کی گلی گلی میں برہان وانی کی آواز ہے.
    آج جدو جہد آزادی کا نیا نقشہ جنم پایا ہے. جس سے دنیا میں‌ وہ کچھ ہو گا جو بہت ہلاکت خیز ہوگا.
    اب مزاکرات کا وقت نکل چکا ہے پاکستان کی ہر حکومت نے مزاکرات کیے لیکن کیا فائدہ ہوا. بھارت اب یہ سب ہندو ازم کو سپورٹ کر رہا ہے. کشمیر میں یہی ہونے جا رہا ہے.
    بھارت ایل او سی سے ہم پر حملہ کر سکتا ہے. 3 سے6 مہینے میں کشمیر کا مسئلہ حل ہونے جارہا ہے.بھارت کے مسلمان کو کیڑے اورمکوڑے کی طرح زندگی گزارنے کہ بجائے عزت کی زندگی جینا ہوگا. اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو بھارت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا.

  • پارلیمنٹ اجلاس :کشمیر کے لیےجمع ہوئے "قومی رہنما” بچوں کی طرح لڑتے رہے

    پارلیمنٹ اجلاس :کشمیر کے لیےجمع ہوئے "قومی رہنما” بچوں کی طرح لڑتے رہے

    کشمیر کے لیےجمع ہوئے "قومی رہنما” بچوں کی طرح لڑتے رہے پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں فواد چوہدری اور سینیٹر مشاہداللہ کےدرمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کشمیر کے لیے منعقد ہونے والے اجلاس میں سیاستدانوں نے اپنی مروجہ کم ظرفی جاری رکھتے ہوئے وہی کام شروع کر دیا جس کےلیے وہ پہچانے جاتےہیں. قوم توقع کر ہی تھی کہ قومی لیڈر اس اہم مسئلے پر بھی ذمہ داری اور سنجیدگی کا مطاہرہ کریں گے لیکن اس اہم مسئلےپر بھی قوم کے لیڈر بچوں کی طرح الجھتے رہے. اور کشمیر کے بجائے ادھر ادھر کی باتیں کر کے ایک دوسرے پر نشتر کے تیر برساتے رہے.

  • بھارت کا کرفیو ؛کشمیریوں کےلیےسنت ابراہیمی کا اہتمام بھی مشکل

    بھارت کا کرفیو ؛کشمیریوں کےلیےسنت ابراہیمی کا اہتمام بھی مشکل

    بھارت کا کرفیو ؛کشمیریوں کےلیےسنت ابراہیمی کے اہتمام کےلیے بھی مشکلات

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق کشمیری مسلسل تیسرے روز بھی پابندیوں کی زد میں ، وادی میں کھانے پینے اور اشیا کی قلت ہونےلگی، عیدالاضحٰی کی تیاری کے لیے انتظامات سےمحروم کردیا گیا.کشمیری سنت ابراہیمی ادا کرنے سےبھی قاصر ہو گئے.کشمیر میں بھارتی مظالم کی وجہ سےکشمیریوں کی زندگی پہلے ہی اجیرن تھی جسے اب اور مشکل بنا دیا گیاہے.