Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر، آرٹیکل 370کو ختم کرنے کے خلاف احتجاج جاری، 6افراد زخمی

    مقبوضہ کشمیر، آرٹیکل 370کو ختم کرنے کے خلاف احتجاج جاری، 6افراد زخمی

    مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370کو ہٹائے جانے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔بھارتی فوج کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے ہر ممکن طاقت استعمال کر رہی ہے۔
    وادی کشمیر: مسلسل تیسرے دن کرفیو، موبائل،انٹرنیٹ سروس تاحال بند
    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے وحشیانہ طاقت کے استعمال کی وجہ سے کم ازکم 6کشمیری زخمی ہو گئے ہیں۔ سری نگر کے ایک اسپتال میں چھ مریضوں کو فائرنگ اور مہلک ہتھیاروں کی وجہ سے زخمی ہونے پر داخل کرایا گیا ہے۔

    وادی کشمیرمیں مسلسل تیسرے دن کرفیو نافذ ہے۔ موبائل، انٹرنیٹ خدمات ابھی تک بحال نہیں ہوئی ہیں۔ شہری علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ وادی میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔

  • وزیراعظم نے سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے کیاکہا، جانیے تفصیل میں

    وزیراعظم نے سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے کیاکہا، جانیے تفصیل میں

    وزیراعظم عمران خان نے سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عمران خان نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام سے پیدا صورت حال سے آگاہ کیا۔

    گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے خیالات پر گفتگو کی گئی جبکہ خطے کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ کشمیر کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
    وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرکے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے اس اقدام کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

  • محبت میں ناکامی زندگی بھر یاد رہے گی ، مایا علی نے کس سے محبت کی ؟ ضرور جانیئے

    محبت میں ناکامی زندگی بھر یاد رہے گی ، مایا علی نے کس سے محبت کی ؟ ضرور جانیئے

    اسلام آباد:اداکاروں کی محبت بھری داستانیں ویسے تو بڑی مشہور ہیں لیکن جو صدمہ ادکاراہ مایا علی نے اٹھایا وہ شاید زندگی بھر بھول نہ سکیں. اس حوالے سے اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ محبت میں ناکامی کے اثرات ابھی بھی زندگی میں موجود ہیں۔مایا علی نے انکشاف کیا کہ وہ ایک بار محبت میں ناکام ہوچکی ہیں جس کے اثرات ابھی تک ان کی زندگی میں موجود ہیں ۔

    اداکارہ مایا علی نے اپنے والد محترم کی جدائی کا بھی بہت غم محسوس کیا ، اپنے والدی محترم کا ذکر کرتے مایا علی کی آنکھیں نم آلود ہوگئیں ، مایا علی نے بتایا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کمی ان کے والد ہیں جنہیں وہ بہت ےاد کرتی ہیں اور زندگی کے کئی اہم فیصلوں میں ان کے نہ ہونے کا احساس بہت تکلیف دیتا ہے۔شادی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شادی ایک بہت اہم فیصلہ ہے اس کے لئے وہ باہمی ذہنی ہم آہنگ ساتھی کی تلاش میں ہیں۔ مایا علی اور شہریار منور کی فلم ”پرے ہٹ لو“ 9 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

  • ٹک ٹاک پر پابندی ،ہائی کورٹ نے  لائن حاضر کرلیا ، کسے اور کیوں ضرور جانیئے

    ٹک ٹاک پر پابندی ،ہائی کورٹ نے لائن حاضر کرلیا ، کسے اور کیوں ضرور جانیئے

    لاہور: ٹک ٹاک پر پابندی لگنی چائیے یا ناں ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا ، عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد مبین نے شہری علی عرفان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے۔ ٹک ٹاک ایپ سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر پروان چڑھ رہا ہے، ٹک ٹوک پر نوجوان اور کم عمر بچے شہرت کیلئے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں،

    ذرائع کے مطابق وکیل نے ہائی کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک سے خطرناک ویڈیوز بنانے کے دوران متعدد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، لوگ چوری چھپے ویڈیوز بنا کر ٹک ٹوک پر آپ لوڈ کردیتے ہیں۔چوری چھپے بنائی ویڈیوز کی وجہ سے متعدد لوگ خودکشیاں کرچکے ہیں، ترقی یافتہ ممالک میں کم عمر بچوں کے ایسی ایپلیکیشن کے استعمال پر پابندی ہے، ٹک ٹوک ایپلیکیشن کی وجہ سے لوگوں میں نفسیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں، عدالت پیمرا کو ٹی وی چینلز پر ٹک ٹوک ویڈیوز دکھانے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے،

    شہری علی عرفان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت حکومت کو ملک بھر میں ٹک ٹوک کے استعمال پر پابندی لگانے کا حکم دے، عدالت نے وکیل کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد پر وفاقی حکومت سمیت دیگرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے25 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

  • کشمیریوں کے لیے لڑنا مرنا پاکستان کےلیے لڑنا مرنا ہے. سراج الحق

    کشمیریوں کے لیے لڑنا مرنا پاکستان کےلیے لڑنا مرنا ہے. سراج الحق

    کشمیریوں کے لیے لڑنا مرنا پاکستان کےلیے لڑنا مرنا ہے. سراج الحق کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےخطاب

    باغی ٹی وی رپورٹ :جماعت اسلامی کے امیر نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ. کشمری کی آزادی اور بھارت کے مقابلے کے سب اپوزیشن نے یہ کہا کہ وزیر اعظم آپ قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیںَِِِ. لیکن آپ قدم تو بڑھائیں. جس سے کشمیر کی آزادی ممکن ہو .
    کشمیر کی تاریخ ظلم و ستم سے بھری ہوئی ہے، کشمیری ایک ایسا مسئلہ ہے جو چار طاقت ور طاقتوں کے بیچ گھرا ہوا ہے. جن میں چین ، روس شامل ہیں. 86 ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل علاقہ پاکستان ، چین اور بھارت کے پاس ہے. بھارت نے کشمیر کی وحدت کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے. یہ غلط الزام ہے کہ کشمیر کی آزادی کو باہر سے کنٹرول کیا جارہا ہے ، برہان وانی کشمیری تھا ، عادل بٹ کشمری تھا، مقبول بٹ کشمیری تھا ، افضل گرو کشمیری تھا. کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں جس کے مرتے دم تک بھی پاکستان سے محبت کےنعرے ہیں.مرتے ہوئے بھی پاکستان کے پرچم میں‌لپٹنے کی خواہش کرتےہیں. کشمیر کا مسئلہ ریاست کا مسئلہ ہے اس میں سب کو مل کر کشمیر کےلیے آگے بڑھنا چاہیے.
    آج اگر حکومت پاکستان نے کشمیر کو بچانے کی کوشش نہیں کی .اگلا قدم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو لینے کا ارادہ ہے. اگر بھارت اپنے ارادوں میں کامیاب ہو گیا تو ہمارے لہلاتے کھیت ریگستان بن جائیں گے.کشمیریوں کے لیے لڑنا مرنا پاکستان کےلیے لڑنا مرنا ہے.

  • حج کے موقع پر پیدا ہونے والا ننھا حاجی محمد قاسم کس ملک سے؟

    حج کے موقع پر پیدا ہونے والا ننھا حاجی محمد قاسم کس ملک سے؟

    حج کے موقع پر مکہ مکرمہ میں بچوں کی پیدائش ایک عام بات ہے۔رواں سال کے حج میں پہلا بچہ ایک افغان خاتون کے ہاں مکہ مکرمہ کے چلڈرن اسپتال میں پیدا ہوا۔ بچے کا نام محمد قاسم رکھا گیا ہے۔

    العریبیہ ویب سائٹ کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ الحاجہ مریم النوری فریضہ حج کے دوران ہی بچے کی ماں بھی بن گئی ہیں۔ پیدائش کے ساتھ ہی یہ بچہ بھی حاجی بن گیا۔

    سعودی وزارت صحت کے مطابق مریم نوری اور بچہ دونوں صحت مند اور مکمل تندرست ہیں۔

    یاد رہے کہ صحت کے شعبے کے 30 ہزار سے زائد کارکنوں اور رضاکاروں کو حجاج کرام کی خدمت پرمامور کیا گیا ہے۔ یہ کارکن چوبیس گھنٹے عازمین حج کی صحت کی حفاظت کے لیے کام کررہے ہیں۔

  • سب کی چھٹی ، کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے ایسا کیوں کیا ؟ جانیئے

    سب کی چھٹی ، کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے ایسا کیوں کیا ؟ جانیئے

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم فیصلوں کا تسلسل جاری اور چیئرمین احسان مانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پورا کوچنگ اسٹاف فارغ کردیا گیا،دوسری طرف چیئرمین پی سی بی کا ہیڈکوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظورکرلیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ کمیٹی ارکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق چند دنوں تک چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اشتہار جلد جاری کرے گا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کرکٹ کمیٹی تجربہ کار اراکین پر مشتمل ہے، احسان مانی نےکہا کہ تمام کوچز کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔

  • عالمی عدالت انصاف میں اس طرح نہ جایا جائے جیسے ریکوڈک کیس میں گئے تھے، راجہ ظفرالحق

    عالمی عدالت انصاف میں اس طرح نہ جایا جائے جیسے ریکوڈک کیس میں گئے تھے، راجہ ظفرالحق

    راجہ ظفر الحق نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ عالمی عدالت انصاف میں اس طرح نہ جایا جائے جیسے ریکوڈک کیس میں گئے تھے،

    راجہ ظفر الحق نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر جو کام کیا وہ جلدی سے نہیں کیا بلکہ اس کی تیاری کافی پہلےکی ہے.
    عالمی عدالت انصاف میں اس طرح نہ جایا جائے جیسے ریکوڈک کیس میں گئے تھے،
    راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ٹرمپ اپنے موقف سے ہٹ گئے اور کہا کہ اگر دونوں ممالک چاہیں تو ثالثی کیلیے تیار ہوں،ٹرمپ سے ملاقات کا کیا نتیجہ نکلا اس پر وضاحت آنی چاہیے،اپوزیشن کو نیچا دکھانے کیلیے تمام انرجی استعمال کی جا رہی ہے،پاکستان کو بھی اپنے فرائض پورے کرنے چاہیےتھے، ہمیں پہلے ہی دیکھ لینا چاہیے تھا کہ مودی جو کچھ کر رہےہیں اسکے نتائج کیا ہونگے،

  • بھارتی ڈاکٹرز ویل ڈن ، پاکستانی ڈاکٹرزکی ڈگریوں کو نہیں مانتے ،عرب ممالک کی بے وفائی نے پاکستانی ڈاکٹروں کا مستقبل تباہ کردیا

    بھارتی ڈاکٹرز ویل ڈن ، پاکستانی ڈاکٹرزکی ڈگریوں کو نہیں مانتے ،عرب ممالک کی بے وفائی نے پاکستانی ڈاکٹروں کا مستقبل تباہ کردیا

    لاہور:کیا پاکستانی ڈاکٹرزکی میڈیکل تعلیم اتنی ہی بے وقعت ہوگئی کہ سعودی عرب جیسے برارد ملک نے بھی قدر نہ کی اور سیکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز کا مستقبل تاریک کردیا . اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے پاکستان کے صدیوں پرانے پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام، ایم ایس (ماسٹر آف سرجری) اور ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) کو مسترد کردیا ہے۔اس فیصلے سے کئی قابل ڈاکٹر بے روز گار ہوگئے، ان میں سے زیادہ تر افراد سعودی عرب میں قیام پذیر تھے جنہیں واپس جانے یا ملک بدر کیے جانے کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی وزارت صحت نے پاکستان کی ایم ایس/ایم ڈی کی ڈگری مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان ڈگریوں کی وجہ سے ڈاکٹرز کی تعیناتی کے لیے ضروری اسٹرکچرڈ تربیتی پروگرام کی کمی کو قرار دیا۔سعودی عرب کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی اس ہی طرح کے اقدامات اٹھائے۔خیال رہے کہ مذکورہ فیصلے سے متاثر ہونے والے بیشتر ڈاکٹرز کو سعودی وزارت صحت نے 2016 میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں انٹرویوز کے بعد تعینات کیا تھا۔

    عرب ممالک خصوصا سعودی عرب میں متاثر ہونے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے انہیں شرمندگی ہوئی ہے کیونکہ بالکل اس ہی طرح کے دیگر ممالک کے ڈگری پروگرامز کو، جن میں بھارت، مصر، سوڈان اور بنگلہ دیش شامل ہیں، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں قبول کیا جاتا ہے۔انہیں سعودی کمیشن فور ہیلتھ اسپیشلٹیز (ایس سی ایف ایچ) کی جانب سے جاری کردہ برطرفی کا لیٹر موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ ‘آپ کی پروفیشنل کوالیفکیشن کی درخواست مسترد کردی گئی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی پاکستان سے حاصل کردہ ماسٹر ڈگری ایس سی ایف ایچ ایس کے قواعد کے مطابق قابل قبول نہیں’۔

  • شیری مزاری نے بھارت کو بد معاش ریاست کیوں کہہ دیا

    شیری مزاری نے بھارت کو بد معاش ریاست کیوں کہہ دیا

    شیری مزاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدمعاش ریاستوں کی بات کریں تو بھارت سب سے نمایاں ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پارلیمنت کے اجلاس سے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر کے سلسلے میں آرٹیکل 270 کو تبدیل کر کے اپنے ہی آئین اور بین لاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں.بھارت نے اس قدام سے انسانی حقوق کی شدید مخالفت کی ہے. بھارت نے کلسٹر بم استعمال کر کے بین الاقوامی اور جنیوا کنونشن کی دھجیاں اڑائی ہیں.بھارت کے اس اقدام پر جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر ہم انسانی حقوق کمیشن میں جائیں گے.

    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے یو این کو بھی خط لکھا ہے. ہماری حکومت یہ کوشش کرے گی کہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے.
    اس کے علاوہ پاکستان او آئی سی میں بھر پور اجلاس بلائے گا. ہم مسلم امہ سے بھرپور تقاضا کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں پر اس ظلم پر شدید احتجاج کرائے .
    بھارت کا کشمیر میں ظلم جنگی جرم ہے اورہم اس پرکسی صورت خاموش نہیں رہ سکتے. بھارت کا خیال ہےکہ کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کر کے کشمیریوں کی آواز بند کر دے گا. لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتا کشمیریوں کی آواز پاکستان کی آواز ہے.ہم بھارت کو ایسا کبھی نہیں کرنے دیں گے.