تحصیل جتوئی میں تیزرفتاری کے باعث ڈیزل سے بھرا ہوا آئل ٹینکر الٹ گیا،ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کوٹلہ رحم علی شاہ کے قریب تیزرفتاری کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا.پولیس کیمطابق آئل ٹینکر میں 10 ہزار لیٹر سے زائد ڈیزل موجود ہے.حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو 1122 نے علاقے کو ٹریفک کے لیے بند کردیاجبکہ الٹنے والے آئل ٹینکر سیدھا کرنے اور اس سے ڈیزل نکالنے کے لیے امدادی کاروائی جاری ہے.پولیس ذرائع کیمطابق حادثے کے شکار ہونے والے آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.
Author: +9251
-

پی ایس ایل کے کتنے میچز پاکستان میں ہوں گے؟ حتمی فیصلہ کرلیا گیا
کراچی: پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کروانے کا حتمی فیصلہ ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے تمام فرینچائز کو پوری پاکستان سپر لیگ پاکستان میں کروانے کیلئے رضامند کرلیا. تازہ ترین رپورٹ کے مطابق تمام فرینچائز راضی ہوگئی ہیں کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہی کروائیں جائیں گے. پاکستان سپر لیگ 2020 کے 13 میچز لاہور، 9 میچز کراچی، 8 راولپنڈی جبکہ ملتان میں 4 میچز کھیلے جائیں گے. اس حوالے سے افتتاحی تقریب کراچی میں کروائی جائے گی جبکہ پلے آف سمیت فائنل لاہور میں کروانے کی تجویز زیر غور ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے لیکن ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے.
یاد رہے کہ تمام فرینچائز پہلے پوری پی ایس ایل کروانے کے حق میں نہیں تھی ان کا موقف تھا کہ پی ایس ایل کے پورے میچز نہیں بلکہ آدھی پی ایس ایل پاکستان میں کروائی جائے کیونکہ اگر پوری پی ایس ایل پاکستان میں کروائی جاتی ہے تو انٹرنیشنل پلیئرز پاکستان آنے سے انکار کردیں گے. تاہم اب تمام فرینچائز متفق ہیں کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں کروایا جائے.
-

راتوں کو کونسی خفیہ طاقت بندے غائب کردیتی ہے، خوف طاری ہوگیا
اسلام آباد:شریف خاندان کے ذاتی ملازم یا ن لیگ کی سوشل میڈیا کے ایکسپرٹس کو دفتر کے باہر سے نامعلوم افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ترجمان شریف گروپ کے مطابق تینوں ملازمین کو دفتر کے باہر سے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے۔
شریف خاندان کے مطابق مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا ایک جونیئر ملازم ماجد جیسے ہی دفتر سے باہر گھر جانے کے لیے نکلا تو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد اسے گاڑی میں ڈال کر کے گئے جبکہ اس سے قبل شعیب اور قمر کو بھی اسی انداز میں اٹھایا گیا۔شریف گروپ کے ملازمین کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے اور نہ ہی تفتیش کے لیے کسی قسم کا نوٹس دیا گیا۔ تین ملازمین کو نامعلوم افراد کی جانب سے ساتھ لے جانے پر دیگر ملازمین انتہائی خوفزدہ اور تشویش میں مبتلا ہیں۔
دوسری طرف ترجمان شریف گروپ نے الزام عائد کیا کہ پرویز مشرف کی باقیات اس واردات میں ملوث ہیں اور وزیر داخلہ کے کہنے پر یہ سب کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ قانونی طریقہ اختیار کرے، ماورائے عدالت اٹھائے جانے والے اقدامات ناانصافی پر مبنی ہیں۔ ملازمین کو لے جانے والے واقعہ کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جن میں اغوا کاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
-

ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے، بالآخر آصف زرداری بھی ن لیگ کیخلاف بول پڑے، اہم خبر
سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منحرف سینیٹرزکےنام عوام کےسامنے لائے جائیں گے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ منحرف ہونے والے سینیٹرز کے خلاف ایکشن ہوگا، ن لیگ کے کچھ دوست اچھے نہیں ہیں،وہ دوست چاہتےہیں اپوزیشن ساتھ نہ رہے، کچھ دوست ایسےہوتےہیں جن کےپرکہیں اورسےہلتے ہیں، انہوں نے کہاکہ سینیٹر کتنے منحرف ہوئے میں تو شک ہی کر سکتا ہوں، کوئی بھی ماحول خراب نہیں کرنا چاہتا،
آصف زرداری نے کہاکہ ابھی بھی اپوزیشن کے پاس اتنے ہی ووٹ ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے کچھ نام درست ہوں گے، اگرکچھ نام ہمیں پتالگےتو ان سینیٹرز کے خلاف ضرور ایکشن ہوگا، منحرف ہونے والے سینیٹرز کے نام بھی عام کریں گے،
-

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم، سندھ طاس معاہدہ کا مستقبل کیا ہوگا؟ ماہرین نے اٹھایا سوال
بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے اور مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا بل منظور ہونے کے خلاف سندھ طاس معاہدہ سے متعلق بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ اب اس کا مستقبل کیا ہو گا؟
باغی ٹی وی کی رپور ٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت جس نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور پاکستان کی طرف آنے والے دریاؤں پر غیر قانونی ڈیم بنائے جارہے اور سرنگوں کے ذریعہ دریاؤں کا رخ موڑا جارہا ہے کیا انڈیا اپنی ان گھناؤنی حرکتوں میں مزید شدت پیدا نہیں کرے گا،
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت جب ریاست کی نہیں رہی تو پھر بھارت کے نزدیک سندھ طاس معاہدہ کی اہمیت بھی اور زیادہ بے حیثیت ہو جائے گی لہٰذا حکومت پاکستان کو اس حوالہ سے بھی دیکھنا چاہیے اور بین الاقوامی دنیا پر اس مسئلہ کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے پانیوں پر سے قبضہ چھڑانا چاہیے،
-

بھارت چین کے سامنے بھی اکڑ گیا ، چین مداخلت سے باز رہے
نئی دہلی :بھارت نے چین کو بھی آنکھیں دکھانا شروع کردیں. اطلاعات کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق چین کے ’تحفظات‘ کو ’داخلی امور میں مداخلت‘ قرار دے کرمسترد کردیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ بھارت دوسرے ملک کے داخلی امور پر تبصرہ نہیں کرتا اور امید کرتا ہے کہ دوسرے ممالک بھی ایسے ہی رویہ کا مظاہرہ کریں۔
یا رہےکہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر چین نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلے پر کہا تھا کہ نئی دہلی چین کی سرحدی خودمختاری پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہا ہے۔دوسری جانب بھارت کا موقف تھا کہ مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی اکائی کہلائے گا اور یہ بھارت کا داخلی معاملہ ہے۔بھارت نے چین کو خبردار کیا کہ خطے کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ان کا داخلی معاملہ ہے۔
بھارتی حکومت کے حالیہ فیصلے کے بعد چیننے چین کا یہ موقف ہےکہ کہ لداخ میں بدھ مت کے کثیر آبادی والے علاقوں کو انتظامیہ علاقے میں بدل دیا گیا جس پر نئی دہلی کا براہ راست اختیار رہے گا۔واضح رہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کو 2 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے وادی جموں و کشمیر کو لداخ سے الگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا، لداخ کو وفاق کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا جائے گا جہاں کوئی اسمبلی نہیں ہوگی۔خیال رہے کہ بھارت کا دعویٰ ہے کہ چین نے شمالی مغربی حصے کے 15 ہزار مربع میل پر قبضہ کیا ہے دوسری جانب چین بھی دعویدار ہے کہ نئی دہلی نے بھارت کے شمالی مغرب میں واقع ریاست روناچل پردیش کے 90 ہزار مربع کلومیٹر پر قبضہ کیا۔
-

شرجیل خان اب دوبارہ کھیلتے نظر آئیں گے، بڑی خبر آگئی
لاہور: اسپاٹ فکسنف میں سزایافتہ پاکستانی بلےباز شرجیل خان نے کرکٹ میدانوں میں دوبارہ کھیلنےکیلئے پی سی بی کو خط لکھ دیا.
تفصیلات کے مطابق شرجیل خان نے بحالی پروگرام میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھا ہے. شرجیل خان کو واپس کرکٹ میدانوں میں کھیلنے کیلئے پی سی بی کے بحالی پروگرام میں شرکت کرنا لازمی ہے. سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان پر پابندی کی مدت 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے، اوپنر پر ڈھائی سال معطل سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی، بہتر رویہ کی وجہ سے معطل سزا کا اطلاق نہیں ہوا۔ دوسری جانب شرجیل خان کو بحالی پروگرام میں اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے ساتھ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے تحت پروگراموں میں نوجوان کرکٹرز کو فکسنگ سے بچاؤ کیلئے لیکچر بھی دینا ہوں گے۔
یاد رہے کہ شرجیل خان نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ کی تھی جس کے بعد انہیں سزا دی گئی، تاہم اب وہ دوبارہ کرکٹ میدانوں میں کھیلنا چا رہے ہیں جس کیلے انہوں نے پی سی بی کو خط بھی لکھا ہے.
-

ببلوپشاور پہنچ گیا
پشاور:جیسے جیسے عید قربان قریب آرہی ہے ویسے ویسے قربانی کرنے والے اپنی پسند کے جانورخریدنے کے لیے مختلف مویشی منڈیوں کا دورہ کررہے ہیں.دوسری طرف پشاورکی مویشی منڈی میں ساہیوال سے آئے ببلو کا چرچا،عید قرباں قریب آتے ہی پشاور کی مویشی منڈیوں میں رونق بڑھنے لگی ہے،
پشاور سے ذرائع کے مطابق لمبا چوڑاڈیل ڈول ، بھاری بھرکم جسامت اور سنہری رنگت کا حامل ساہیوال سے لایا گیا ببلو پشاور کی مویشی منڈی پہنچا تو ہر طرف دھوم مچ گئی۔ببلو کے مالک کا کہناہے کہ اس خوبصورت اور تگڑے جانور کے نخرے بھی نرالےہیں۔ ناز و نعم سے پالا گیا ببلو سبز چارہ نہیں بلکہ دودھ، پستہ اور بادام کھاتا ہے۔
پشاور کی منڈی میں شہرت پانے والے ببلوں کی جسامت کی طرح ببلو کے دام بھی بہت تگڑے ہیں،ببلو کی قیمت سات سے آٹھ لاکھ روپے سن کر خریدار صرف دیکھنے پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔صرف ببلو ہی نہیں، پشاور کی منڈی میں لائے جانے والے تمام بیلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس نے خریداروں کے لئے مشکل پیدا کر دی ہے ۔
-

مدینہ جانے والے مسافر سے ایسی خوفناک چیز ہوئی برآمد کہ آپ بھی سن کر حیران رہ جائیں گے
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر ملزم عمران احمد سےآئس کی بڑی مقدار برآمد کی گئی ہے، اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عمران مدینہ جارہاتھا تاہم تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے منشیات برآمد ہوئی ہے،
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے، ملزم سے متعلق پتہ چکا ہے کہ وہ ملزم فیصل آبادکےچک266کارہائشی ہے، اے این ایف حکام نے ملزم سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،
-

اب تھرکی جمنا اور دیوی پاکستان کی قیادت کریں گی
تھر:قدرت تھر کے ریگستانوں میں بسنے والوں پر مہربان ہوگئی اب تھر کی ننھی فٹبالر جمنا اور دیوی چین میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی،پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں تھر کے پسماندہ ترین علاقے کی فٹبالر بچیاں چین میں گوتھیائی فٹبال ورلڈ کپ کے لئے منتخب ہوگئی ہیں۔ دس سالہ جمنا اور دیوی قومی فٹبال ٹیم کا حصہ بنی ہیں۔
ذرائع کےمطابق تھر کے گائوں ابن جو تڑ کی رہائشی یہ دس سالہ بچی جمنا بھیل نے تھر فاؤنڈیشن کے اسکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ فٹبال کھیلنا شروع کی اسکی ہم عمر اور ہم جماعت دیوی میگھواڑ بھی اس کھیل میں اسکے شانہ بشانہ رہی اور اپنے کھیل کی بدولت وہ دونوں اس کھیل میں ممتاز ہوگئیں۔
جمنا اور دیوی کے کھیل کو دیکھتے ہوئے انہیں چین کے صوبے کنگ دائو میں دس اگست سےہونے والے گوتھیائی ورلڈکپ میں شرکت کریں گی اور وہ قومی ٹیم میں شامل ہوکر ٹورنامنٹ کھیلنے چین جائیں گی۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہےکہ کم عمری میں گوتھیائی ورلڈ کپ میں ان معصوم بچیوں کا انتخاب نہ صرف اہل خانہ بلکہ علاقہ کے لئے بھی قابل فخر ہے۔