Baaghi TV

Author: +9251

  • پیٹر دی گریٹ ۔۔۔ زین اللہ خٹک

    پیٹر دی گریٹ ۔۔۔ زین اللہ خٹک

    پیٹر دی گریٹ سترھویں صدی کے عظیم روسی سربراہ مملکت گزرے ہیں۔ آپ نے روس کو جدید خطوط پر یورپ کا ترقی یافتہ ملک بنا دیا۔ پیٹر دی گریٹ سے پہلے روس ہر لحاظ سے یورپ کا پسماندہ ترین ملک تھا۔ مذہبی طبقہ نے اقتدار کی ایوانوں میں پنجے گاڑھ رکھے تھے۔ علاقائی "ارباب” کی بدمعاشی قائم تھی۔ تاجر طبقے نے عوام کے ناک میں دم کر رکھا تھا۔ ملک داخلی اور خارجی سطح پر عدم استحکام کا شکار تھا۔ ان حالات میں پیٹر دی گریٹ نے عقلمندی اور شعور سے کام لیتے ہوئے ملک میں اصلاحات کا عمل شروع کیا۔ کسی بھی ملک میں اصلاحات کے لیے مضبوط فوج کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ اگر فوج کمزور ہو تو اصلاحات ایک خواب رہ جاتی ہے۔ افغانستان کے امیر امان اللہ خان کمزور فوج کی وجہ سے اصلاحات کا عمل ادھورا چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پیٹر دی گریٹ نے سب سے پہلے فوج کو مضبوط اور ہمنوا کیا۔ تاکہ اصلاحات کے عمل میں کوئی خلل نہ پڑے۔ مضبوط فوج کی موجودگی میں پیٹر ہر شعبہ زندگی میں اصلاحات لانے کے عمل میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ آپ نے پہلی بار روس میں اخبار شروع کیا۔کیونکہ کسی نظریے اور اصلاحات کی ترویج کے لیے اخبار کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ روسی کلچر کو پروموٹ کیا۔ تعلیمی اصلاحات نافذ کیں۔ جدید خطوط پر نظام تعلیم کو استوار کیا۔ سائنس کو اہمیت دی۔ معاشی نظام کو بہتر کیا۔ تاجروں پر ٹیکس لگایا۔ مذہبی طبقہ کو محدود کیا۔غریبوں کے لیے وظائف مقرر کیے۔ پیٹر برگ کے نام سے جدید شہر آباد کیا۔ جس کو بعد میں دارالحکومت کا درجہ دیا گیا۔ یہ شہر اپنی خوبصورتی اور طرز تعمیر سے جدیدیت کا بے نظیر نمونہ پیش کر رہا ہے۔ پیٹر دی گریٹ نے مختصر عرصے میں اصلاحات کی بدولت پسماندہ ترین روس کو یورپ کا جدید ترین ملک بنا دیا۔ کسی ملک میں اصلاحات اور تبدیلی کے لیے مضبوط فوج، باعمل حکمران اور سوچ و جذبہ کار فرما ہونا بہت ضروری اور لازمی ہے۔

  • شسما سوراج کا اپنی زندگی کے آخری ٹویٹ میں مودی کے نام اہم پیغام

    شسما سوراج کا اپنی زندگی کے آخری ٹویٹ میں مودی کے نام اہم پیغام

    نئی دہلی: سابق بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج نے اپنی آخری ٹویٹ اپنی وفات سے 4 گھنٹے پہلے کی، جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام پیغام جاری کیا.

    تفصیلات کے مطابق شمسا سوراج نے اپنے آخری ٹویٹر پیغام میں نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "مسٹر نریندر مودی، شکریہ، بہت شکریہ. میں نے اپنی زندگی میں اسی دن کا انتظار کیا تھا” یہ ٹویٹ انہوں نے بھارتی آئین سے آرٹیکل 35 اے اور 370 کی منسوخی سے متعلق کیا، جہاں مودی نے آرٹیکل 370 منسوخ کرکے کشمیر کی خود مختاری ختم کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر کو بھارت کا باقاعدہ حصہ بنادیا. شمسا سوراج نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں اسی بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی اسی دن کا انتظار کیا تھا.

    یاد رہے کہ شمسا سوراج کچھ دیر قبل انتقال کرگئی ہیں. ابتدائی رپورٹ کے مطابق شمسا سوراج کی وفات ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے ہوئی. شمسا سوراج کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا. بھارتی میڈیا کے مطابق شمسا سوراج کی حالت آج شام کو خراب ہوئی. شمسا سوراج کی وفات سے ان کے گھر میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے.

  • بھارت کیخلاف عمران خان کو کیا اقدام اٹھانا چاہیے؟ شاہ محمود قریشی نے واضح بتا دیا

    بھارت کیخلاف عمران خان کو کیا اقدام اٹھانا چاہیے؟ شاہ محمود قریشی نے واضح بتا دیا

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کےپاس قانونی آپشن ہے،سلامتی کونسل جانے پر مشاورت ہو رہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں‌ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیکریٹری جنرل اوآئی سی کےبیان میں بھارتی اقدامات کی مذمت کی حمایت کی گئی، خدشہ تھا کہ بھارت کچھ اقدامات کررہا ہےاس لیے ہم نے اقوام متحدہ کو آگاہ کیا، کشمیریوں پرمظالم اورمودی حکومت کی پوری دنیا مذمت کررہی ہے، میری رائےمیں بھارت نےاس اقدام سےشملہ معاہدےکودفن کردیا ہے،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ فیصلہ قیادت اوروزیراعظم کریں گےمیں اپنی یہ رائے انہیں دوں گا،

  • بول کہ لب آزاد ہیں تیرے ، تہمینہ درانی شہباز شریف کو بھی پیچھے چھوڑگئیں

    بول کہ لب آزاد ہیں تیرے ، تہمینہ درانی شہباز شریف کو بھی پیچھے چھوڑگئیں

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اہلیہ محترمہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم پر چپ نہ رہ سکیں اور کشمیریوں سے یکجہتی میں اس عزم کااظہارکردیا جو میاں شہباز شریف قومی اسمبلی میں نہ کرسکے ، تہمینہ درانی اپنی ٹویٹ میں بھارت کی طرف سے کشمیرکو ہتھیانے کے بعد کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنے مخصوص انداز سے مہم شروع کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہاہوگئی ہے

    میاں شہباز شریف کی اہلیہ محترمہ تہمینہ درانی کہتی ہیں "بول کہ لب آزاد ہیں تیرے ،. تہمینہ درانی کہتی ہیں کہ کشمیریوں کے پشتی بان ہونے کے ناطے سے ہمارا حق تو یہ بنتا ہے کہ ہر پاکستانی خواہ وہ کسی طبقہ سے ہو، اس کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں سےمحبت کا دم بھرے اور ہر جگہ کشمیر کا جھنڈا لہرا کر کشمیریوں سے عملی محبت کا ثبوت دے

    تہمینہ درانی اپنی ٹویٹ میں کہتی ہیں کہ میرا تو مشورہ ہے کہ ہر ٹشو کپمنی اپنے ڈبوں پر ایسی تحریر رقم کرے کہ جس سے پڑھنے اور دیکھنے والوں کو کشمیریوں سے وابستگی کا عملی مظہر نظرآئے ، وہ کہتی ہیں کہ اب وقت ہے کشمیریوں کے لیے کچھ کرنے کا

  • سابق بھارتی وزیر خارجہ  انتقال کرگئیں

    سابق بھارتی وزیر خارجہ انتقال کرگئیں

    نئی دہلی: بھارت کی سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی کی سینئر رہنما شسما سوراج انتقال کرگئیں.

    بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی وزیر خارجہ شمسا سوراج انتقال کرگئیں. ابتدائی رپورٹ کے مطابق شمسا سوراج کی وفات ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے ہوئی. شمسا سوراج کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا. بھارتی میڈیا کے مطابق شمسا سوراج کی حالت آج شام کو خراب ہوئی. شمسا سوراج کی وفات سے ان کے گھر میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے. یاد رہے کہ شمسا سراج نے اپنے سیاسی کیرئر کا آغاز 1968 میں کیا. ان کو بھارتی سینئر سیاستدانوں میں شمار کیا جاتا ہے جو بھارت کی وزیر خارجہ بھی رہ چکی ہیں. دوسری جانب انہوں نے اپنا آخری ٹویٹ 3 گھنٹے پہلے کیا.

  • پاکستانی سیاستدان لڑتے رہے، بھارت نے اتنے بھاری ووٹوں سے بل منظور کر لیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    پاکستانی سیاستدان لڑتے رہے، بھارت نے اتنے بھاری ووٹوں سے بل منظور کر لیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں اور حکومت میں شامل سیاستدان کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم ہونے پر آپس میں الجھتے او رایک دوسرے پر الزام تراشیاں‌ کرتے رہے جبکہ دوسری جانب بھارتی لوک سبھا میں مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا کالا قانون بھارتی اکثریت سے پاس کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی پارلیمنٹ میں منگل کو جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے سے متعلق آرٹیکل 370 کی زیادہ تر شقوں کو ختم کرنے سے وابستہ قرارداد کو منظوری دیدی گئی ہے، بھارتی راجیہ سبھا نے یہ قرارداد پیر کو ہی پاس کر لی تھی جبکہ ہندوستانی لوک سبھا نے آرٹیکل 370 کی زیادہ تر شقوں کو ختم کرنے سے متعلق متنازعہ قرارداد کو 72 کے مقابلہ میں 351 ووٹوں سے پاس کر لیا ہے، اسی طرح لوک سبھا میں جموں و کشمیر تشکیل نو ایکٹ 2019 کو 70 کے مقابلہ میں 370 ووٹوں سے منظور کیا گیاہے،

    واضح‌ رہے کہ کل پیر کو جموں و کشمیر تشکیل نو ایکٹ پاس کرنے کیلئے راجیہ سبھا میں ووٹنگ ہوئی ، جس میں 61 کے مقابلہ 125 ووٹوں سے اس کو منظور کرلیا گیا تھا، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ایک ہی دن اسمبلیوں کے اجلاس ہوئے، پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین شورشرابا کرتے رہے اور مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بھارتی لوک سبھا میں ہندوستانی اراکین پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے ہندوستاتنی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے پیش کردہ بل منظور کر لیا،

  • بھارتی سپریم کورٹ اب فیصلہ کرے گی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا ، مودی ڈاکٹرائن چیلنج

    بھارتی سپریم کورٹ اب فیصلہ کرے گی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا ، مودی ڈاکٹرائن چیلنج

    نئی دہلی : مودی ڈاکٹرائن سپریم کورٹ میں چیلنج ، شہری نے سپریم کورٹ سے اپیل کردی کہ مودی حکومت کا یہ فیصلہ کالعدم قرار دے . اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کو بھارت کی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ ایم ایل شرما کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 367 میں کی گئیں ترامیم غیرآئینی اور غیرقانونی ہیں۔

    ایڈووکیٹ ایم ایل شرما کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی حکومت نے آرٹیکل 367 میں ترمیم کر کے اس میں چوتھی شق شامل کر دی ہے جس کے تحت آئین ساز اسمبلی کو قانون ساز اسمبلی سے تبدیل کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے صدررام ناتھ کووند نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بل پر دستخط کیے جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ خصوصی آرٹیکل ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی اکائی کہلائے گا، جس کی قانون ساز اسمبلی ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق یہی نہیں مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کو 2 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے وادی جموں و کشمیر کو لداخ سے الگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا، لداخ کو وفاق کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا جائے گا جہاں کوئی اسمبلی نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ بھارتی صدر کی جانب سے آرٹیکل 370 کے بل پر دستخط کے لیے بھارت کے آئین کے آرٹیکل 367 میں ترامیم لازمی درکار تھیں۔

  • پاکستانی میدان آباد ہونے کو، 10 سال بعد ٹیسٹ میچ پاکستانی سرزمین پر

    پاکستانی میدان آباد ہونے کو، 10 سال بعد ٹیسٹ میچ پاکستانی سرزمین پر

    کراچی: سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد سیکیورٹی کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا. ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وفد کو ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم تک سیکیورٹی پلان انتظامات کا بتایا جائے گا، اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکیورٹی معاملات پر وفد کو مطمئن کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی. یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درماین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ستمبر اکتوبر میں شیڈیول ہے جس کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوری خواہش ہے کہ یہ ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوجائیں، جبکہ شائقین بھی پر امید ہیں کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچ کھیلنے ضرور پاکستان آئے گی.

    واضح رہے کہ پاکستان کی سر زمین پر آخری ٹیسٹ میچ 2009 میں سری لنکا کیخلاف ہی ہوا تھا جہاں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوگیا تھا اس کے بعد سے ہی پاکستان میں کرکٹ کے دروازے بند ہیں.

  • کیا بھارت پر حملہ کردوں؟ وزیراعظم کے اعلان سے پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

    کیا بھارت پر حملہ کردوں؟ وزیراعظم کے اعلان سے پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران احمد خان نیازی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ "شہباز شریف آپ بتائیں کیا بھارت پر حملہ کردوں”؟

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں جوائنٹ سیشن کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بحث کی گئی. اس موقع پر شہباز شریف کی تقریر ختم ہونے کے بعد عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سوال کیا کہ "شہباز شریف آپ بتائیں کیا بھارت پر حملہ کردوں”؟ اس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ "میں نے ایسا نہیں‌ کہا، میں کہہ رہا ہوں کہ آپ قوم کو اعتماد میں لیں” دوسری جانب عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا مقدمہ آخری خون کے قطرے تک لڑیں گے، کشمیر کا تنازعہ حل ہونے سے برصغیر ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا.

    واضح رہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے منسوخ کرکے کشمیر کی خود مختاری ختم کردی تھی جس پر آج پارلیمنٹ میں بحث ہوئی.

  • شہباز شریف نے اسمبلی میں‌ ایسی کیا بات کر دی کہ عمران خان سمیت سب کی ہنسی چھوٹ گئی؟ اہم خبر

    شہباز شریف نے اسمبلی میں‌ ایسی کیا بات کر دی کہ عمران خان سمیت سب کی ہنسی چھوٹ گئی؟ اہم خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر اعظم کو عمران خان نیازی کہہ کر مخاطب کیا تو عمران خان نےا نہیں‌ ٹوک دیا اور کہا کہ میرا نام عمران احمد خان نیازی ہے، بہتر ہے پورا نام لیا جائے،

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ عمران کہتے ہیں مودی نے اپوزیشن کو دیوار سے لگا دیا ہے لیکن آپ نے تو خود اپنی پوری اپوزیشن کو دیوارمیں چنوا دیا ہے، شہباز شریف کی اس بات پر وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام ارکان کی ہنسی چھوٹ گئی،

    واضح‌ رہے کہ آج اسمبلی میں عمران خان کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا شروع کیا تو وزیر اعظم اپنی تقریر روک کر نشست پر بیٹھ گئے جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ آج کشمیر سے متعلق بات ہونی ہے اور پوری دنیا ایوان کی کاروائی دیکھ رہی ہے جس پر شہباز شریف نے کھڑے ہو کر تمام ارکان کو منع کیا اور ان کے نشستوں پر بیٹھنے پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنا خطاب مکمل کیا، وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں‌ واضح‌ طو رپر کہا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو پھر اس کے ساتھ جنگ ہو گی اور یہ کہ پاکستان منہ توڑ جواب دے گا،