Baaghi TV

Author: +9251

  • مودی کشمیرکو ہتھیانے کی سازش میں شریک کرداروں کا نام سامنے لے آئے

    مودی کشمیرکو ہتھیانے کی سازش میں شریک کرداروں کا نام سامنے لے آئے

    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کشمیر کو ہتھیانے میں شریک کرداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ جن جن لوگوں نے کشمیر کوہتھیانے میں حکومت کی مدد کی وہ تعریف کے مستحق ہیں. نریندرا مودی نے اپنی ٹویٹس میں اپنے کار خاص امت شاہ کو بڑی تعریف کی اور کہا کہ امت بھائی نے جس طرح محنت کی اور جموں کشمیر کے سلسلے میں کارنامہ سرانجام دیا یقینا وہ تعریف کے مستحق ہیں.

    اپنی اگلی ٹویٹ میں نریندرا مودی دونوں ہندوستانی ایوانوں کے بڑوں کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں‌کہ جس طرح نائب صدر جمہوریہ ، راجیا سبھا کے چیئرمین اور اسپیکر نے کشمیرکو بھارت کا باقاعدہ حصہ بنانے میں دن رات محنت کی وہ بھی پورے ہندوستان کی طرف سےقابل ستائش ہیں.

    ایک اور ٹویٹ میں وہ کہتے ہیں کہ پوری پارلیمنٹ کا بھی اس قانون سازی میں نمایا کردار ہے ،نریندرا مودی کہتے ہیں‌کہ کشمیر میں امن کے لیے وہ سیاسی ،سماجی سمیت تمام قوتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں .
    ریندرا مودی نے اپنے ٹویٹ میں تمام ہندوستانیوں کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مرنا جینا اکھٹا ہے ، جس طرح پارلیمینٹ میں کشمیر کے حوالے سے قانون سازی ہوئی ہے . اس کا پورے بھارت کو فائدہ ہوگا،

    نریندرا مودی نے کشمیر میں اپنے سابقہ حکومتی اتحادیوں پر بھی تنیقید کے تیر برسا دیئے ، نریندرا مودی نے کہا کہ یہ مفاد پرست ٹولہ تھا جس نے کشمیریوں کو ان کے حقوق نہیں دیئے،اب کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کے بعد نوجوانوں کے مستقبل روشن ہوں گے ،نوجوانوں کے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے تمام تر وسائل دیں گے.

    نریندرا مودی نے اپنی ٹویٹ میں سردار پٹیل اور مکھر جی کا شکریہ بھی ادا کیا ، نریندرا مودی نے مزید کہا کہ لداخ کے عوام کا بھی دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے.

  • پاکستانی مشہور ترین فلم کی امریکہ میں نمائش، بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

    پاکستانی مشہور ترین فلم کی امریکہ میں نمائش، بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

    اسلام آباد (اے پی پی) جمال شاہ کی فلم ”ریوینج آف دی ورتھ لیس “ کی امریکا میں نمائش کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق بہترین مصور، باکمال مجسمہ ساز، شفیق استاد، باصلاحیت ڈائریکٹر اور پی این سی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل اداکار جمال شاہ کی سوات کی صورتحال کے دروان حقیقی واقعات کے موضوع پر ان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”ریوینج آف دی ورتھ لیس “کو 8 اگست کو لاس اینجلس امریکا کے”بیٹل بی ےانڈ بارڈر“ میں خصوصی طور پر دکھائی جائے گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز جمال شاہ امریکا روانہ ہوگئے۔

    اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان فلم انڈسٹری برق رفتاری سے دنیا بھر میں توجہ حاصل کررہی ہے اور انہوں نے بہت حساس موضوع پر یہ فلم بنائی تھی جسے دنیا بھر میں پزیرائی ملی۔ اس فلم میں فردوس جمال نے صوفی محمد کا کردار ادا کیا تھا، جب کہ ایوب کھوسہ، مائرہ خان، نور، نجیب اللّہ انجم بھی فلم کی کاسٹ میں شامل تھے اور جمال شاہ نے بھی ایک اہم کردار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیںکہ ان کی فلم کو بین الاقوامی پزیرائی مل رہی ہے۔

  • مجھے کبھی بھی لیڈ رول کرنے کا افسوس نہیں ہوا، حرا مانی

    مجھے کبھی بھی لیڈ رول کرنے کا افسوس نہیں ہوا، حرا مانی

    اسلام آباد (اے پی پی) حرا مانی نے کہا ہے انہیں کبھی بھی لیڈ رول کرنے کا افسوس نہیں ہوا.

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرامانی نے کہا کہ کوئی بھی انسان اپنی پسند کا کام کرتے ہوئے کبھی نہیں تھکتا ہے۔ نجی ٹی وی پر حرامانی کا بات کرتے ہوئی کہنا تھا کہ ہمارا پسندیدہ کام ہمیں کبھی بھی تھکنے نہیں دیتا اور یہی وجہ ہے کہ میں بہت شوق سے اداکاری کرتی ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی بھی لیڈ رول کرنے کا افسوس نہیں ہوا ہے اور وہ آج جس مقام پر ہیں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ ”دوبول“ سے پزیدائی حاصل ہونے کے بعد ان کے اندر مزید عاجزی پیدا ہوگئی ہے اور وہ چاہتی ہیں وہ ہمیشہ ہی ایسی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا کام نہیں جو ناممکن ہو، اگر آپ کو خود پر یقین ہے تو آپ سب کچھ کر سکتے ہیں۔

  • چھوٹے بھی بڑوں کے طریقوں پہ چل نکلے،الزامات سے بچنے کے لئے بیرون ملک کی اڑان بھر لی

    چھوٹے بھی بڑوں کے طریقوں پہ چل نکلے،الزامات سے بچنے کے لئے بیرون ملک کی اڑان بھر لی

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی) ایم پی اے حاجی عطالرحمان دبئی فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم پی اے پی پی 210 عطاالرحمان اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے بعد دبئی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیے ہیں ۔ذرائع کے مطابق رپورٹ ملی ہے کہ حاجی عطاالرھمان فلائٹ نمبر پی اے -812 پر 5 اگست کی شام تین بج کر تیس منٹ پہ ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے دبئی کو اڑان بھر گئے ہیں ۔ائیر پورٹ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ شارجہ کی ٹکٹ لے کر گیے ہیں شارجہ پہنچنے کے بعد وہ کسی دوسری فلائٹ یا کسی دوسرےزریعے سے دبئی پہنچے ہیں جبکہ انہوں نے ریٹرن ٹکٹ بھی نہیں لی ہے ۔یاد رہے کہ لیگی ایم پی اےپر اس کی یونی ورسٹی کی زیر تعلیم طالبہ نے زیادتی کے بعد بلیک میلنگ اور بلیک میلنگ کے بل بوتے پر پے درپے زیادتی کی تھی اور کم از کم گیارہ ماہ تک اسے ایم پی اے کی جانب سے بلیل میل بھی کیاجاتارہا ہے ۔ایم پی اے کی جانب سے الزامات کی اب تک تردید کی جارہی ہے جبکہ لڑکی کی ویڈیو بھی وائرل کی جارہی ہے جس میں لڑکی اپنے بیان واپس لینے کا اقرارکر رہی ہے مگر عوام میں سوالات جنم لے ہرے ہیں کہ اگر ایم پی اے سچے اور صاف ہیں تو وہ اتنخ ہنگامی صورتحال مخں بیرون ملک کیوں چلے گیے ہیں جبکہ ان کی ریٹرن ٹکٹ بھی کنفرم نہیں ہے ۔

  • پولارڈ کو زندگی کا سب سے بڑا دھچکہ، ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

    پولارڈ کو زندگی کا سب سے بڑا دھچکہ، ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

    لاڈرہل (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کیرن پولارڈ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پولارڈ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا اور ان کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر لیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پولارڈ نے ایمپائرز سے اپنی جگہ متبادل کھلاڑی کو فیلڈنگ کیلئے بلانے کا مطالبہ کیا تو ایمپائرز نے انہیں اگلا اوور ختم ہونے تک انتظار کرنے کا کہا لیکن پولارڈ نے تھوڑی دیر بعد پھر اسی بات کو دوہرایا تو ایمپائرز نے انہیں پھر انتظار کرنے کا کہا تاہم پولارڈ نے ایمپائرز کی ہدایات کی حکم عدولی کی اور فیلڈ چھوڑ کر چلے گئے۔ آئی سی سی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پولارڈ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی انہیں دے دیا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کیا ہیں مقاصد؟ اہم خبر آ گئی

    وزیراعظم عمران خان نے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کیا ہیں مقاصد؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مجوزہ ردعمل ترتیب دینے، سیاسی، سفارتی اور قانون پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ کمیٹی وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی (ملٹری آپریشنز)،ڈی جی (آئی ایس پی آر) اور وزیر اعظم کے نمائندہ ء خصوصی احمر بلال صوفی پر مشتمل ہو گی،

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بنائی گئی اس کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، واضح‌ رہے کہ حکومت پاکستان بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کیخلاف انتہائی سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے اور تمام بین الاقوامی فورمز پر بھارت جارحیت اور اس کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کیا جارہاہے ،

  • لودھراں : فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں پہنچ گئیں

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سلور لائن سپننگ ملز میں نامعلوم وجہ سے آگ لگ گئی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں لودھراں اور بہاولپور کے 6 سے زائد فائر ٹینڈرز فائر فائٹنگ آگ کو قابو پانے کا سلسلہ جاری ہے – آگ خطرناک حد تک پھیل گئی ہے آگ پر قابو پانے کیلئے تمام سہولیات کو استعمال کیا جا رہا ہے

  • مشہور ترین کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، مداح افسردہ

    مشہور ترین کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، مداح افسردہ

    ٹورنٹو (اے پی پی) سابق کیوی کپتان برینڈن میک کولم نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز برینڈن میک کولم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے چار سال بعد تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اور کہا کہ کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہے۔ میک کولم گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں ٹورنٹو نیشنلز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ میک کولم نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 20 سالہ پروفیشنل کیریئر کے دوران جتنی کامیابیاں حاصل کیں مجھے ان پر فخر ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ کرکٹ سے کنارہ کشی کا صحیح وقت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میرے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہے اور اس کے بعد میں یورو ٹی ٹونٹی سلیم میں حصہ نہیں لوں گا۔ واضح رہے کہ میک کولم کا شمار ٹی ٹونٹی کرکٹ میں خطرناک بلے بازوں میں کیا جاتا ہے اور وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں کرس گیل کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے 9922 رنز بنا رکھے ہیں۔

  • کوئٹہ پیٹرول پمپ پر چھاپے۔

    کوئٹہ کی عوام کی مختلف شکایت پر سول مجسٹریٹ بہادر خان نے شیل پیٹرول پمپ بلمقابل سلیم میڈیکل کمپلیکس اور ٹیکسی اسٹینڈ پہ چھاپہ مارا اور پمپس کا میٹر اور گیج چیک کیا تو پہ چلا کہ ہر 1 لیٹر پیٹرول پر 2 پوائنٹ پیٹرول کم دیا جاتا ہے جس پر دونوں پمپ مالکان کو 20۔۔۔20 ہزار روپے جرمانہ کیا اور وارنگ دی کہ دوبارہ ایسا کرنے پہ پمپ سیل کر دیا جائے گا.

  • حالات مزید بگڑ گئے ، حملوں کی دھمکی دے دی گئی ، کہاں اور کس نے دی ؟ جانیئے

    حالات مزید بگڑ گئے ، حملوں کی دھمکی دے دی گئی ، کہاں اور کس نے دی ؟ جانیئے

    کابل : افغانستان میں حالات مزید بگڑنے لگے ، حکومت کی طرف سے کئے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے افغان طالبان نے افغانستان میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات روکنے کے لیے ’حملوں‘ کی دھمکی دے دی۔افغان طالبان نے صدارتی انتخابات کی مخالفت کی اور کہا کہ ان کے جنگجو انتخابات روکنے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

    کابل سے آنی والی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے عوام پر زور دیا کہ انتخابی ریلی سے دور رہیں جنہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہےواضح رہے کہ افغان طالبان نے 28 ستمبر کو انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ غیرملکی طاقتیں افغان امن عمل پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔انہوں نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ ’مذکورہ انتخابات کا عمل عام لوگوں کو دھوکا دینے کے علاوہ اور کچھ نہیں‘۔

    ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے حملوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’جانی نقصان سے بچنے کے لیے، شہری کارنر میٹینگز اور ریلیز سے دور رہیں جن پر ہمارے جنگجو حملہ کرسکتے ہیں‘۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کا کہنا تھا کہ ’انتخابات کا انعقاد محدود مگر بوگس سیاستدانوں کی اّنا کو تسکین دینے کے لیے ہے‘۔دوسری جانب افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دفتر سے اعلامیہ جاری ہوا جس میں افغان طالبان کی دھمکی کے تناظر میں کہا گیا کہ لوگوں کو اپنا لیڈر منتخب کرنے کا پورا حق ہے اور حکومت ملک بھر میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔