Baaghi TV

Author: +9251

  • سینیٹ اختلافات، ن لیگ کے رہنماؤں کی آصف زرداری سے آج کیا بات ہوئی؟ خبر آ گئی

    سینیٹ اختلافات، ن لیگ کے رہنماؤں کی آصف زرداری سے آج کیا بات ہوئی؟ خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ایازصادق اور احسن اقبال کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ اس ملاقات میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق بات ہوئی ہے، ملاقات میں مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی، اس طرح ملاقات میں آج کی تقاریر سے متعلق بات چیت ہوئی ہے،

    ایاز صادق کی ان باتوں پر صحافی نے سوال کیا کہ کیان لیگ نےچیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد سے متعلق تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے؟ اسی طرح صحافی نے یہ سوال بھی کیا کہ خواجہ آصف کے تحفظات آصف زرداری کے سامنے رکھے؟ تو ایاز صادق نے کہاکہ نہیں اس معاملے پر بات نہیں‌ ہوئی،

  • لیگی ایم پی اے کی متاثرہ لڑکی کو ویڈیو کالز کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    لیگی ایم پی اے کی متاثرہ لڑکی کو ویڈیو کالز کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی)لیگ ایم پی اے پر اس کی یونی ورسٹی کے طالبہ نے الزام لگایا تھا کہ ایم پی اے حاجی عطالرحمان نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس کو بلیک میل کرتا رہا تاحال ایم پی اے لی طرف سے اس الزام لی تردید کی جارہی ہے۔دوسری طرف رکن قومی اسمبلی کی ایک ویڈیو کال کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں لیگی ایم پی اے متاثرہ لڑکی سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کررہا ہے۔

  • جیمز اینڈرسن کا کیرئر شدید خطرے میں، اشیز سیریز کے دوران اچانک ایسی خبر آگئی جس نے نیا ہنگامہ برپا کردیا

    جیمز اینڈرسن کا کیرئر شدید خطرے میں، اشیز سیریز کے دوران اچانک ایسی خبر آگئی جس نے نیا ہنگامہ برپا کردیا

    ایجبیسٹن (اے پی پی) جیمز اینڈرسن فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق سٹار انگلش فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف شیڈول دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔ وہ پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور صرف 4 اوورز ہی کرا سکے تھے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہو گا اور کینگروز کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم آر آئی سکین کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں انگلینڈ اور لنکاشائر میڈیکل ٹیموں کی نگرانی میں بحالی صحت کے عمل سے گزرنا ہو گا اسلئے وہ دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پانچ میچوں پر مشتمل اشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے جیتا تھا.

  • بھارت پر حملہ کردیں؟ وزیراعظم نے کس پوچھا ؟

    بھارت پر حملہ کردیں؟ وزیراعظم نے کس پوچھا ؟

    اسلام آباد:پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں دلچسپ مناظردیکھنےمیں آئے۔وزیراعظم عمران خان ، شہبازشریف کی طویل تقریرسےاکتاگئے۔ اپوزیشن لیڈرکی تقریرکےبعدجواب دیاکہ آپ بتائیں حکومت کیاکرے، کیابھارت پرحملہ کردیں ؟ جس پرشہبازشریف نےکہاانہوں نےتوایسا نہیں کہا۔ وزیراعظم بولےآپ نےایساہی توکہا ہے۔

    دوسری طرف جب وزیراعظم عمران خان نےتقریرشروع کی توسابق صدرآصف زرداری نےایوان میں انٹری دی وزیراعظم کوتقریرروکناپڑی۔ پھرشہبازشریف اوران کے بعد بلاول بھٹو ایوان میں آئے۔ اب اسےاپوزیشن کی پلاننگ کہئیےیایہ عمل غیرارادی تھاکہ تین باروزیراعظم کواپنی تقریرروکناپڑی، جس پرخفاہوکروزیراعظم نےکہاکہ اپوزیشن سنجیدہ نہیں۔

    ایوان میں جب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےتقریرشروع کی تووزیراعظم عمران خان ایوان سے چلے گئے۔یاد رہے کہ آج ایوان میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکی اپنی حیثیت ختم کرکے اس پر فوجی قبضے کو مضبوط بنانے کی ناکام جسارت پرحکومتی اور اپوزیشن ارکان نے متفقہ ردعمل دیا ہے.

  • بھارتی جارحیت: کشمیر یوتھ الائنس کا اسلام آباد میں دوسرے روز بھی مظاہرہ

    بھارتی جارحیت: کشمیر یوتھ الائنس کا اسلام آباد میں دوسرے روز بھی مظاہرہ

    اسلام آباد: کشمیری عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، جدوجہد آزادی کے شعلے بھڑک رہے ہیں، پاکستان اور اقوام عالم دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑی ہو۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام اسلام آباد پریس کلب کے باہر دوسرے روز بھی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقررین نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا، مقررین نے کہا کہ آج کور کمانڈرز کانفرنس میں پوری قوم کی ترجمانی ہوئی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ تمام عالمی اداروں کا دروازہ کٹھکٹھائے۔ یہ وقت آزمائش کا ہے اگر ہم آزمائش پر پورا نہ اترے تو ہماری نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فورا بھارتی سفیر کو گھر بھجوایا جائے اور بھارت سے تجارت بند کی جائے۔

    مقررین نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے نوجوانوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں چئیرمین کشمیر یوتھ الائنس سعد ارسلان صادق، زمان باجوہ، رضی طاہر، ڈاکٹر مجاہد گیلانی، سردار عفان، عمران خان، فیصل چوہدری، ڈاکٹر عبداللہ، فیاض مصطفائی، عمر ریاض عباسی، حمائل اعجاز، خولہ خان، شمائلہ، حامد خان، عبید قریشی سمیت کثیر تعداد میں جوانوں نے شرکت کی۔

  • اسلام آباد میں اکھنڈ بھارت کے بینرز کس نے لگائے؟ حقیقت پتہ چلی تو سب حیران رہ گئے؟ بڑی خبر

    اسلام آباد میں اکھنڈ بھارت کے بینرز کس نے لگائے؟ حقیقت پتہ چلی تو سب حیران رہ گئے؟ بڑی خبر

    اسلام آباد میں اکھنڈ بھارت اور مہا بھارت کے لگائے جانے والے بینرز اور پوسٹرز لگائے جانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ جاری تھا جسے بعد میں اتار بھی دیا گیا تاہم اب ان بینرز کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں‌ لگائے جانے والے ان بینرز کا شور اس وقت اٹھا جب ایک شہری نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام ڈالا اور کہا کہ ہم بنگلہ دیش تو گنوا چکے نئے پاکستان میں اب ہمیں اور کیا قیمت ادا کرنا پڑے گی، آخر اسلام آباد میں یہ بینرز اور ہورڈنگ لگ کیسے گئے؟

    سوشل میڈیا پر ڈالے گئے اس ویڈیو پیغام کے بعد ہر کسی نے اندھا دھند تصاویر شیئر کرنا شروع کر دیں اور بعض‌ سیاسی شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر ٹویٹس کرتے ہوئے حصہ ڈالا اور ان بینرز کے لگانے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جن میں دفعہ 370 سے متعلق تحریر لکھی گئی اور شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت کے الفاظ نقل کئے گئے جن میں ان کی تقریر کا حوالہ دیا گیا جس میں مذکورہ انتہاپسند لیڈر نے کہاکہ آج جموں و کشمیر لیا ہے، کل بلوچستان، آزاد کشمیر لیں گے،

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بات پر تو زبردست ہنگامہ آرائی کی گئی تاہم کسی نے اس جانب توجہ نہیں دی کہ ان پر لکھا کیا گیا ہے؟ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اکھنڈ بھارت کے یہ بینرز اس ہندوانتہاپسندانہ نظریہ کے حق میں نہیں‌ بلکہ مخالفت میں لگائے گئے اور اس بینرز کے اوپر واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ اکھنڈ بھارت اصل خطرہ ہے، یعنی ان بینرز کے ذریعہ ہندوانتہاپسندوں کے اصل نظریات کو واضح‌ کرنے کی کوشش کی گئی کہ درحقیقت یہ نظریات اصل خطرہ ہیں،

    سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان بینرز کی اصل حقیقت واضح‌ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تو دراصل آگاہی بینرز تھے لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالہ سے مخالفانہ مہم بنا دی گئی، واضح‌ رہے کہ سوشل میڈیا پر ان بینرز کے اعتراض اٹھائے جانے کے بعد انہیں اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اتار دیا گیا ہے اور اب وفاقی دارالحکومت میں ایسا کوئی بینر دکھائی نہیں‌ دے رہا.

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا، اچانک ایسی خبر آگئی کہ شائقین خوشی سے جھوم اٹھے

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، اچانک ایسی خبر آگئی کہ شائقین خوشی سے جھوم اٹھے

    اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹیم ایشین انڈر۔23 والی بال چیمپئن شپ میں بدھ کو سری لنکا کے خلاف نبردآزما ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم ایشین انڈر۔23 والی بال چیمپئن شپ میں بدھ کو سری لنکا کے خلاف نبردآزما ہوگی جبکہ جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی۔ میانمار میں جاری ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم اپنے تین میچز جیت کر پہلے ہی کوارٹر فائنل مرحلے کےلئے کوالیفائی کر چکی ہے اور ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کر چکی ہے۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں حریف ٹیم قطر کو 3-0 سے شکست دی، دوسرے میچ میں بحرین کے خلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں تائیوان کو 3-1 سے شکست دے کر اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے میں میزبان میانمار، سری لنکا، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ، گروپ بی میں جاپان، قازقستان، سعودی عرب اور ویت نام، گروپ سی میں تائیوان، پاکستان ، قطر اور بحرین جبکہ گروپ ڈی میں تھائی لینڈ، چین، بھارت اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

  • اپوزیشن کا دعویٰ درست ؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بے بس ، پنجاب پولیس سب پر بھاری

    اپوزیشن کا دعویٰ درست ؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بے بس ، پنجاب پولیس سب پر بھاری

    لاہور:گڈ گورننس میں دراڑٰیں پڑگئیں، حکومت پولیس کے سامنے اتنی بے بس کہ اپنا ہی کیا ہوا فیصلہ واپس لے لیا،وزیراعلیٰ کے احکامات پر سیف سٹی کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن کینسل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر چیف سیکرٹری نے سیف سٹی اتھارٹی کا تمام تر انتظامات ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اتھارٹی میں موجود بااثر افسران نے اس بات پر واویلا مچانا شروع کر دیا جس کے بعد وزیراعلیٰ کو اپنے احکامات واپس لینے پڑے اور ڈیڈ سیکرٹری نے 26 جولائی کو کیے گئے اپنے احکامات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    سیف سٹی سے متعلق نوٹیفکیشن کے مطابق سیف سٹی کا کنٹرول دوبارہ محکمہ پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی میں موجود عرصہ دراز سے تعینات افسران کو جب بھی حکومت نے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو ان افسران نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے تمام کوشش ناکام بنا دیں اور اب بھی کنٹرول ہوم ڈیپارٹمنٹ کے پاس جانے سے ان افسران کی موجیں ختم ہونے کا اندیشہ تھا۔

  • عمران خان کا ایسا اقدام کہ مشعال ملک بھی شکریہ ادا کئے بغیر نہ رہ سکیں؟ اہم خبر

    عمران خان کا ایسا اقدام کہ مشعال ملک بھی شکریہ ادا کئے بغیر نہ رہ سکیں؟ اہم خبر

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مشال ملک ،انکےخاندان کویقین دلاتی ہوں،یاسین ملک ودیگرکی جدوجہدرائیگاں نہیں جائیگی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کےمکروہ چہرے کوبے نقاب کریں گے، کشمیریوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ ہرفورم پرلےکرجائےگا، بھارت نے کشمیریوں کےحق پرڈاکا ڈالا،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی حمایت کےلیے پرعزم ہے، کشمیریوں نے جدوجہد آزادی میں اپنا کردارادا کیا، بھارت نے کشمیریوں کےحق پرڈاکا ڈالا، اس موقع پر مشعال ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کشمیریوں کا ساتھ دینے پرعمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انہوں نے کہاکہ جب بھی مشکل وقت آیا،فردوس عاشق اعوان نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے،

  • فخر پاکستان راحت فتح علی خان

    فخر پاکستان راحت فتح علی خان

    راحت فتح علی خان ایک ایسا بڑا نام جن کی تعریف میں کوئی کتنا بھی بول دے کم ہے، راحت فتح علی خان وہ نام ہے جس پر قوم اور ملک دونوں کو ناز ہے، کچھ لوگ اپنی قوم اور ملک کی پہچان بن جاتے ہیں، راحت فتح علی خان کا نام ان لوگوں میں صف اول پر آتا ہے، پاکستان میں اور پاکستان سے باہر جہاں جہاں اردو زبان سمجھی اور بولی جاتی ہے وہاں راحت فتح علی خان کے نام کو نہ صرف جانا جاتا ہے بلکہ وہاں کے لوگ ان کی آواز کے دل سے مداح ہیں اور جہاں لوگ اردو زبان کو نہیں بھی جانتے وہ بھی ان کی قوالی پر جھوم اٹھتے ہیں.

    بات قوالی کی ہو، صوفی میوزک کی ہو، غزل کی ہو، یا فلم کے گانے کی ہو، آج ہر کوئی راحت فتح علی خان کو ہی سب سے بڑا گلوکار مانتا ہے، بلکہ راحت فتح علی خان ایک گائک ہیں جو موسیقی کی ساری صنفیں بڑی مہارت سے گالیتے ہیں، عاطف اسلم ہوں یا ہمسایہ ملک کے سونو نغم کوئی بھی ان کی گائکی کو چھو نہیں سکا اور ہاں وہ ان کی گائکی کو چھو بھی نہیں سکتے کیونکہ راحت فتح علی خان نے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کررکھی ہے اور بہت چھوٹی عمر سے ہی بڑی بڑی محفلوں میں بڑے بڑے موسیقی جاننے والوں اور کرنے والوں کے سامنے گاکر اپنے آپ کو منوا چکے ہیں، لالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ تک ان کی آواز کے چرچے ہیں، نابل پیس کانسرٹ سے لیکر ملکی سطح پر ہونے والی بڑی بڑی تقاریب راحت فتح علی خان کے گانے کے بغیر ناممکن سمجھی جاتی ہیں، اور راحت فتح علی خان نے نا صرف اپنے ملک میں بلکہ اور بہت سارے ملکوں میں جاکر اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ ہم سنتے آئے ہیں کہ فلاں موسیقار نے فلاں گلوکار سے گانا گوا کر اس کی زندگی بنادی اور ملک کو ایک نیا گلوکار دیدیا لیکن راحت فتح علی خان کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا بلکہ راحت فتح علی خان نے جس موسیقار کا گانا گایا وہ سپر ہٹ ہوگیا چاہے اس موسیقار کو پہلے کوئی جانتا تھا یانہیں جانتا تھا تو اس طرح راحت فتح علی خان نے اس ملک کو بہت سارے موسیقار بھی دیے.

    ہم یہاں نصرت فتح علی خان کی بات ضرور کریں گے جو کہ راحت فتح علی خان کے استاد تھے، ان کی موسیقی اور ان کی گائکی پر بھی پوری دنیا یقین رکھتی ہے، ان کے کام کو آگے لے جانا کوئی آسان کام نہیں تھا جو کہ راحت فتح علی خان نے کر دکھایا، ہم یہاں راحت فتح علی خان اور نصرت فتح علی خان کا موازنہ نہیں کر رہے اور نہ ہی کرسکتے ہیں کیونکہ یہ ایک ہی خاندان ہے. ہم لوگ اسی آرٹسٹ کو جو سچ میں بہت بڑا ہوتا ہے اور جس کو پوری دنیا مان بھی رہی ہوتی ہے، اس کی زندگی میں اس کو اتنی عزت کیوں نہیں دیتے؟ اور اس کو لیجنڈ کہنے میں اسکے مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں ہمیں چاہیئے کہ ہم اس آرٹسٹ کو اس کی زندگی میں ہی اتنا مان سمان دیں جس کا وہ حق دار ہے، ساری دنیا مغرب کو کاپی کرتی ہے لیکن مشرق سے لیکر مغرب تک جو آواز آج گونج رہی ہے اس آواز کا نام راحت فتح علی خان ہے پچھلے دنوں آکسفورڈ یونیورسٹی نے بھی ڈاکٹر کی ڈگری سے نوازابلکہ ان کا کہنا تھا ہمیں یہ ایوارڈ راحت فتح علی خان کو دیتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، ہم باغی چینل والے راحت فتح علی خان کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اور ہمیں آپ پر فخر ہے، ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں خدا نے ایسے فنکار سے نوازا جس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں.