Baaghi TV

Author: +9251

  • فیصل آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے موثر اقدام

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی )ڈویژنل کمشنرمحمود جاوید بھٹی نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں میں قیمتیں چیک کرنے کے لئے سرگرم عمل رہیں اور گرانفروشوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے تاکہ صارفین کو بے جا مہنگائی سے بچایا جاسکے۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پرائس کنٹرول میکنزم سمیت عوامی ریلیف کے لئے دیگر مختلف انتظامی امور کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر طارق خاں نیازی،ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن)محبوب احمد،اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)مصور خاں نیازی اوردیگر افسران اس موقع پر موجود تھے جبکہ دیگر اضلاع کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحی کی آمد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا منفی رحجان قابل تشویش ہے لہذا سبزیوں،پھلوں،مصالحہ جات اور کچن کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بلاجوازاضافے کو فوری روکا جائے اور عوام کا استحصال کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی تھوک قیمتوں پر بھی کڑی نظر رکھیں تاکہ بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیاء میں جائز منافع کی تشخیص ہوسکے۔ڈویژنل کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کوہدایت کی کہ فروٹ و سبزی منڈیوں میں نیلامیوں کے عمل کو چیک کرنے کے لئے اپنے دوروں میں اضافہ کریں اور عیدالاضحی پر ناجائز منافع کمانے کے لئے کسی شے کی ذخیرہ اندوزی نہیں ہونی چاہیے۔ڈویژنل کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ اپنے اضلاع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو باقاعدگی سے چیک کریں اور مہنگائی کے خلاف کارروائیوں میں تعطل نہییں آنا چاہیے۔اجلاس کے دوران بتایا کہ ڈویژن بھر میں رواں سال اب تک 12576مارکیٹوں،بازاروں میں 64ہزار546،انسپکشنز کرکے گرانفروشوں کو 2کروڑ 74لاکھ 86ہزار350روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 606،افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔اجلاس کے دوران پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے ازالہ کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈویژنل کمشنر نے زیرالتواء شکایات پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ متعلقہ محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اس ضمن میں تاخیر کی صورت میں متعلقہ افسران جواب دہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اس سسٹم کے ذریعے مختلف محکموں سے متعلقہ عوام کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں تاہم کسی شکایت کے حل میں تاخیر کی وجہ سے آگاہ کریں اور محکمانہ رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے اقدامات میں دیرنہ کی جائے۔

  • فیصل آباد ،ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد درخت لگائے جائیں گے

    فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) چئیرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مشن کلین اینڈ گرین پاکستان ایک قابل تعریف مشن ہے جسے پوری دنیا میں پسند کیا جارہا موجودہ صنعتی دور میں آلودگی میں دن بدن اضافہ ہورہا جوکہ نہ صرف پاکستانیوں کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے تشویشناک صورتحال ہے اور فضائی آلودگی کنٹرول کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ فیڈمک وزیراعظم کے مشن کلین اینڈ گرین پاکستان کا حصہ ہے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور M3 انڈسٹریل سٹی میں کا چالیس فیصد سے زائید حصہ ماحولیاتی پالیسی کے مطابق درخت لگانے کے لیے مختص کیا گیا ہے جہاں ایک لاکھ سے زائید درخت لگائے جائیں گے تاکہ انڈسٹریز سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کو کم سے کم کیا جاسکے انکا مزید کہنا تھا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک اور صاف ستھرا رکھا ہر شخص کا اخلاقی فرض ہے جسے ہرشخص کو خوش اسلوبی سے ادا کرنا چاہیے تاکہ ہماریآنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک آبوہوا مل سکے ۔

  • بھارت کشمیر کے بعد اب کونسے پاکستانی علاقے پر حملہ کرنے جارہا ہے؟ ہر طرف افراتفری

    بھارت کشمیر کے بعد اب کونسے پاکستانی علاقے پر حملہ کرنے جارہا ہے؟ ہر طرف افراتفری

    کوئٹہ: نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بھارت میں مہم چلائی جا رہی ہے کہ کشمیر کے بعد اب بلوچستان پر وار کیا جائے اور پاکستان کو توڑا جائے.

    تفصیلات کے مطابق نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بھارت میں مہم چلائی جا رہی ہے کہ کشمیر کے بعد اب بلوچستان پر وار کیا جائے اور پاکستان کو توڑا جائے، میں اُن کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں فرزندِ میر سراج خان رئیسانی ہوں۔ بھارت کو قبرستان بنا کر رکھ دوں گا اگر جس نے بھی میرے ملک کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھا۔ کشمیری میری جان کا حصہ ہیں.

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35 اے اور 370 کی منسوخی کے بعد ملک بھر سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، تاہم اب نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے بھی مودی سرکار کو للکارا ہے.

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ، چین نے بھارت کیلئے دیا دو ٹوک اور واضح‌ پیغام؟ اہم خبر

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ، چین نے بھارت کیلئے دیا دو ٹوک اور واضح‌ پیغام؟ اہم خبر

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے پر چین نے بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے،

    مجھے بتائیں کیا بھارت پر حملہ کر دوں؟ عمران خان نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت اورپاکستان کشمیرتنازع پر صبروتحمل سے کام لیں، بھارت کشمیرکےمعاملات کوجُوں کاتُوں رہنےدے، کشمیرکی صورتحال پر چین اپنے پُرانے مؤقف پر قائم ہے،

    آزاد کشمیر کی طرح ہمسایہ ملک کا یہ علاقہ بھی جموں کشمیر کا حصہ ہے، ایک اور بھارتی شر انگیزی

    چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ بھارت یکطرفہ طورپرمقبوضہ کشمیرکےمعاملات میں تبدیلی نہ لائے، پاکستان اوربھارت مذاکرات سےمسئلہ کشمیرحل کریں،

    فاروق عبداللہ نظربند نہیں بلکہ ” فلاں “ جگہ موج مستی کر رہے ہیں، بھارتی وزیر داخلہ نے نیا دعویٰ کر دیا

  • کدھر جائیں یہاں تو جانوروں کا حق بھی کھایا جارہا ہے، سپریم کورٹ حیران

    کدھر جائیں یہاں تو جانوروں کا حق بھی کھایا جارہا ہے، سپریم کورٹ حیران

    کراچی : بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس ملک میں تو افسران بالا جانورں کا حق بھی کھا جاتے ہیں. سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد نے آج کراچی میں ایک کیس کی سماعت کے دوران شہر قائد کے چڑیا گھر سے متعلق اہم ریمارکس دیے ۔ انہوں نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ لوگوں نے بچوں سے سب چھین لیاہے۔ پتہ نہیں چڑیا گھر میں جانور بھی ہیں یا نہیں؟

    سماعت کے دوران ایک موقع پر جسٹس گلزار احمد نے پیشی پر آئے ہوئے کے ایم سی حکام سے استفسار کیا کہ کیا چڑیا گھر میں گھاس لگی ہے؟کے ایم سی افسران نے عدالت کو جواب دیا کہ چڑیا گھر میں گھاس لگائی جا رہی ہے ۔اس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا چڑیا گھر میں گھاس تو بنیادی چیز ہے۔ چند ٹکوں کی خاطر پورا شہر بیچ ڈالاہے۔ بچوں سے ان کی سرگرمیوں کی جگہیں بھی چھین لی گئیں۔ یہ شہری اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری تھی۔

    جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ مت سمجھیں کہ لوگ بیوقوف ہیں،سب سمجھ رہے ہیں کہ کس کے فائدہ کے لیے کیا ہو رہا ہے؟ ہم اب بھی ابتر صورتحال میں کھڑے ہیں۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ مئیر کہتے ہیں آپ نے اجلاس میں انہیں نہیں بلایا۔ شہر کے بارے میں اجلاس میں مئیر نہیں ہوگا تو کیا فائدہ؟ سمجھ نہیں آرہا، مئیر صاحب کیسے کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس پیسہ نہیں ہے۔

  • کشمیر شہ رگ ہے اس کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دیں گے، شہباز شریف کا بھارت کو سخت جواب

    کشمیر شہ رگ ہے اس کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دیں گے، شہباز شریف کا بھارت کو سخت جواب

    اسلام آباد: بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کی انہتاکردی ، اب مزید کشمیریوں کو مزید ظلم میں نہیں دیکھ سکتے ، شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں دھواں دار خطاب، شہباز شریف نےکہا کہ بھارت یاد رکھ لے کہ ہم نہ ہی فلسطین ہیں اورنہ ہی خطے میں اسرائیل بننے دیں گے ، شہبازشریف نے کہا کہ لیڈرشپ کاتقاضایہ ہےکھڑےہوں ،قوم کوبتائیں ہم ایک ہیں،بھرپورمقابلہ کرینگے

    بھارت کو مخاطب کرتےہوئے شہباز شریف نےکہا کہ ہوش کےناخن لیں،سچ بولناشروع کریں توہماری تمام بیماریاں دورہوجائیں گی ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مشورہ دوں گا کہ تاریخ پر بھروسہ کریں ، شہباز شریف نے اپنےخطاب میں‌کہا کہ آج ہمارے پاس دو راستے ہیں، جھک جائیں یا ڈٹ جائیں، کشمیر کےمعاملے پرڈٹنا ہوگا، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلےوہ ہماری شہ رگ کاٹے ،ہم اس کے ہاتھ کاٹ دیں . انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے پاس دو آپشنز ہیں، جھک جائیں یا ڈٹ جائیں، کشمیر کےمعاملے پرڈٹنا ہوگا

    شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریو میں کہا کہ آج مودی نے پاکستان کی شہ رگ کو کاٹا ہے ،مودی نے نہ صرف ٹرمپ کی ثالثی کی نفی کی بلکہ کشمیر میں جو کرناتھا کر دکھایا . شہباز شریف نےمزید کہا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں،افغانستان کے حالات بہتر ہوں گے تو پاکستان کے حالات بہتر ہوں گے،بھارت نے دو مرتبہ امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کو مستردکیا، شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم امریکا سے واپس آئے تو 1992 کی طرح ان کا استقبال کیا ، نیازی صاحب نے مودی کو فون کیا انہوں نے جواب نہیں دیا ،شہبازشریف نےکہا کہ ہمیں اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن قائم کرنا ہے، شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا مودی انکے رابطوں کا جواب نہیں دے رہا توامریکی صدر کو ثالثی کا کہا،شہبازشریف نے کہا کہ ہم کشمیر کی صورتحال پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے،

    شہبازشریف نے کہا کہ اب کشمیر کےحالات سے متعلق اب روایتی قرارداد نہیں ، ٹھوس فیصلے کرنے ہونگے،شہبازشریف نے مزید کہا کہ ہم نے بڑے حوصلے اور تحمل سے ان کی بات سنی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا خطرہ ہے ،مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو گھروں میں نظر بند کردیا گیاہے، شہباز شریف نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بند ہے، شہبازشریف نے بھارتی مظالم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین سفاکی ہوئی ہے

  • مجھے بتائیں کیا بھارت پر حملہ کر دوں؟ عمران خان نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    مجھے بتائیں کیا بھارت پر حملہ کر دوں؟ عمران خان نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف بتائیں، کیا بھارت پر حملہ کردوں، اپوزیشن لیڈر بتائیں ایسا کون سا اقدام ہے جو ہم نے نہیں اُٹھایا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے یہ بات اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طرف سے حکومت پر سخت تنقید کے جواب میں کہی، قبل ازیں شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ وزیراعظم کو عمران احمد خان نیازی کہوں گا، خدارا آنکھیں کھولیں،ہوش کے ناخن لیں، مجھے بات کرنی ہے، آپ تو ڈنڈا لے کر میرے پیچھے پڑگئے ہیں، مودی سرکار کے خلاف ایک مضبوط اسٹینڈ لیا جائے، لیڈرشپ کاتقاضایہ ہے کھڑے ہوں اور بتائیں ہم ایک ہیں ، بھرپور مقابلہ کرینگے،

    شہباز شریف کی اس گفتگو پر وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ حکومت اس مسئلہ کو ہر فورم پر اٹھائے گی، شہباز شریف بتائیں ایسا کون سا اقدام ہے جو ہم نے نہیں اُٹھایا جس پر شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کو میری بات سمجھ نہیں آئی تو میرا قصور نہیں ہے، بعد میں وزیر اعظم عمران خان ایوان سے چلے گئے،

  • اچانک ایسا کیا ہوا کہ وزیراعظم کی ایوان میں دوڑیں لگ گئیں

    اچانک ایسا کیا ہوا کہ وزیراعظم کی ایوان میں دوڑیں لگ گئیں

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران احمد خان نیازی اپنی تقریر مکمل کرکے ایوان سے چلے گئے.

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت اور تقریر کی. عمران خان نے اپنی تقریر مکمل کرنے کے بعد صرف اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر سنی جبکہ شہباز شریف کی تقریر مکمل ہونے کے بعد عمران خان وہاں سے چلے گئے. اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ عمران خان نے صرف اپنی تقریر مکمل کی اور چلے گئے، انہیں سب کی بات سننا چاہیئے تھی. اس موقع پر بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آخری بار بھی ایسا ہی ہوا تھا کہ عمران خان اپنی تقریر مکمل کرکے چلے گئے تھے جو اچھی روایت نہیں ہے.

    واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جہاں بھارتی جارحیت کا جواب دیا جارہا ہے.

  • ارباب اختیار اور نفاذ اردو کی پذیرائی، عملی اقدام کی ضرورت ہے ۔۔۔ فاطمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

    ارباب اختیار اور نفاذ اردو کی پذیرائی، عملی اقدام کی ضرورت ہے ۔۔۔ فاطمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

    گزشتہ روز سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن محترم کنور دلشاد صاحب نے بلدیاتی انتخابات اور اصلاحات کے موضوع پر خوبصورت سیمنار کا انعقاد ایک پنج تارہ ریستوران میں کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے۔ تقریب میں ہر شعبہ زندگی کی نمائندگی تھیں۔اج ایک عرصے کے بعد ڈاکٹر مجاہد منصوری سے ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر مجاھد منصوری ہمارے نفاذ اردو کے بالکل ابتدائی رہنماؤں میں سے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب ہمیشہ نفاذ اردو کی کوششوں کے حوالے سے ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نےہمیں کہا کہ دور جدید کی بہت سی اصطلاحات کا ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے۔ہم نے انہیں بتایا کہ ہماری تحریک کے مخلص ساتھی پروفیسر جمیل بھٹی ‘ شاہد ستار شبلی اور پروفیسر اشتیاق احمد اس پر اپنے محدود وسائل کے باوجود سائنس’ معاشیات’ ادب اور کمپیوٹر کی اصطلاحات کا ترجمہ کر رہے ہیں۔ تقریب میں تحریک انصاف کی ترجمان سیماں انوار’ قیوم نظامی’ سلمان عابد’ عظمی ‘ امریکہ میں مقیم سائنسدان اور ماہر تعلیم ڈاکٹر خان ‘ تحریک انصاف کے سپورٹس کے چئیر مین میاں جاوید’ وائس چیئرمین انعام الحق سلیم’ خلیل خان نورزئی’ کاشف سجن’ عبداللہ اعوان’ سے ملاقات ہوئی۔ ہم نے اپنے خطاب میں گورنر صاحب کی توجہ عدالت عظمیٰ کےنفاذ اردو فیصلے پر عملدرآمد پر کروائی۔ ہم نے کہا کہ آپ کی حکومت تبدیلی کے نام پر وجود میں آئی ہے’ آپ ایک عرصہ تک بیرون ملک مقیم رہے ہیں آپ بتائیے کہ دنیا کے کتنے ممالک میں یہ فراڈ ہورہا ہے کہ اراکین اسمبلی جلسے جلوس تو اپنی زبان میں کریں جب رکن اسمبلی بن جائیں تو اس اسمبلی کی کار روائی اپنے آقاؤں کی زبان میں کریں۔کیادنیا کے کسی ملک میں کسی غلامی کی زبان میں کار روائی کا سوچا بھی جاسکتا ہے؟ ہمیں بہت خوشی ہے کہ گورنر پنجاب نے نہ صرف ہمارے خیالات کی تائید و توصیف کی بلکہ انہوں نے اپنی انگریزی میں لکھی ہوئی تقریر کو ایک طرف رکھ دیا۔ کچھ اردو اور پنجابی میں خطاب کیا۔ اپ نےکہا کہ ” اردو دے نال اپنی مادری زبان پنجابی وچ گال کرن دا سواد ای کچھ اور اے” گورنر صاحب نے ساری تقریر فی البدیہہ اور کھلے ڈھلے انداز اور خیالات کی روانی جوش و جذبے کے ساتھ کی۔ یہ فرق ہوتا ہے غلامی کی زبان میں اور اپنی زبان میں بات کرنے کا۔ غلامی کی زبان میں انسان صرف محدود الفاظ کے ساتھ بےتاثرچہرے سے کٹھ پتلی کی مانند بات کرتا ہے۔ حاضرین نے گورنر کے اردو خطاب کو بے حد سراہا۔کنور دلشاد بیورو کریٹ ہیں۔ پہلے وہ اپنا پیغام ہمیشہ انگریزی میں لکھتے تھے ۔لیکن یہ بات انتہائی لائق تحسین ہے کہ اس تقریب کا دعوت نامہ انہوں نے اردو میں بھیجا۔انہوں نے ہمیں مذید بتایا کہ ایک پروگرام ہورہا ہے جس میں تمام مقررین انگریزی میں خطاب کریں گے "میں نے ان سے پیشگی ہی معذرت کرلی ہے کہ میں تقریب میں اردو ہی میں خطاب کرونگا” ہم بھی محترم کنور دلشاد صاحب کو ان کے اس احساس خودی سے بھرپور اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور ہم تہہ دل سے ان کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں کہ ان کی بدولت ہمیں گورنر کو اپنانفاذ اردو مشن پیغام دینے کا موقع ملا۔

  • مودی کے شہ رگ کاٹنے سے پہلے اس کے ہاتھ کاٹنے ہوں گے، شہباز شریف

    مودی کے شہ رگ کاٹنے سے پہلے اس کے ہاتھ کاٹنے ہوں گے، شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ممودی نے نہ صرف ٹرمپ کی ثالثی کی نفی کی بلکہ کشمیر میں جو کرناتھا کر دکھایا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ آج مودی نے پاکستان کی شہ رگ کو کاٹا ہے، آج ہمارے پاس دو آپشنز ہیں، جھک جائیں یا ڈٹ جائیں، کشمیر کےمعاملے پرڈٹنا ہوگا، اس سے پہلےوہ ہماری شہ رگ کاٹے ،ہم اس کے ہاتھ کاٹ دیں ، آج ہمارے پاس دو راستے ہیں، جھک جائیں یا ڈٹ جائیں، کشمیر کےمعاملے پرڈٹنا ہوگا، آج ہم ایک دوراہے پر کھڑے ہیں،

    شہباز شریف نے کہاکہ ہمارے پاس دو راستے ہیں کہ یا ڈٹ جائیں یا جھک جائیں ، ہمیں کشمیر کیلیے ڈٹنا ہوگا کیونکہ پلوں سے پانی بہہ گیا ہے، بھارت کشمیر میں ظلم کے پہاڑ ڈھانے میں آخری حد تک چلاگیا ، اس سے پہلے مودی شہ رگ کو کاٹے ہمیں اس کے ہاتھ کاٹنا ہوں گے، کشمیر معاملے پر سعودی عرب سےکوئی رد عمل نہیں آیا، کیا یہ تنہائی نہیں ہے؟