Baaghi TV

Author: +9251

  • مودی نے دفعہ 370 کیوں ختم کی؟ لیفٹینٹ جنرل امجد شعیب نے بھارتی سازش کا پول کھول دیا

    مودی نے دفعہ 370 کیوں ختم کی؟ لیفٹینٹ جنرل امجد شعیب نے بھارتی سازش کا پول کھول دیا

    پاکستان کے نامور دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل ر امجد شعیب نے کہا ہے کہ مودی نے اس وقت افغان عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے یہ سب کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سیاسی مسائل کوتشدد کےذریعےحل کرناچاہتےہیں، ہمارے پاس سفارتی عمل کےسوا کوئی چارہ نہیں ہے، ہم ایٹمی قوت ہونےکی وجہ سےذمہ دارانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں،

    لیفٹیننٹ جنرل ر امجد شعیب نے کہاکہ کچھ عرصے بعد بھارت نواز بھی آزادی پسندوں کےساتھ کھڑے ہوں گے، واضح رہے کہ بھارت نے آج کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کر دی ہیں اور پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل پر بھارتی صدر نے دستخط بھی کر دیے ہیں،

  • فلسطینی پادری نے اسرائیل کی حمایت کرنے والی عیسائی تنظیم کو مشکوک قرار دے دیا

    فلسطینی پادری نے اسرائیل کی حمایت کرنے والی عیسائی تنظیم کو مشکوک قرار دے دیا

    فلسطین میں ایک سرکردہ عیسائی پادری بشپ عطا اللہ حنا نے امریکا میں اسرائیل کی حمایت کرنےوالی ایک عیسائی تنظیم کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔
    اسرائیلی دہشت گردی، غزہ میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران کتنے فلسطینی نشانہ بنے
    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رومن آرتھوڈوکس چرچ کے پادری عطا اللہ حنا نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا میں قائم’عیسائی اتحاد برائے اسرائیل’ نامی تنظیم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم اور دہشت گردی کا دفاع کررہی ہے۔ فلسطینی عیسائی برادری اس تنظیم سے مکمل لا تعلقی کرتے ہوئے اس کی سرگرمیوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ایسی تنظیموں کا آرتھوڈوکس چرچ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی قوم پر مظالم ڈھانے والوں کی حمایت کرنے والوں کا عیسائیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔

  • وزیر خارجہ کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط

    وزیر خارجہ کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط

    اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا، خط میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور خطے میں امن امان کی صورتحال سے آگاہ کیا.

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھا جس میں متن اختیار کیا گیا کہ ہیومن رائٹس کمشنر آفس (OHCHR) نے گزشتہ ماہ جاری ہونے والی دوسری رپورٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا ہے جس میں نہتے کشمیریوں کی زیر حراست ہلاکتوں، بچوں سمیت نہتے لوگوں پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال ، (جس کے نتیجے میں کئ افراد بصارت سے محروم ہوئے)، ریپ ، جبرآ اغوا جیسے اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت ،کالے قانون کے تحت نہتے کشمیریوں کو جبر و تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، اقوام متحدہ کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہیومن رائٹس کمشنر آفس کیطرف سے جاری کی گئی اس غیر جانبدارانہ رپورٹ میں آشکار کی گئ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے. لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری میں اضافہ ہو گیا ہے جو کہ نہ صرف 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے معصوم شہریوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں اور املاک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اگر اس صورتحال کا سدباب نہ کیا گیا تو امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں.

    خط میں متن اختیار کیا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی دہائیوں سے سات لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود ، مزید دس ہزار سے زیادہ فورس بھجوائے جانے کی اطلاعات تشویشناک ہیں. سری نگر ائیرپورٹ پر خصوصی طیاروں کی نقل و حرکت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اضافی دستوں کی آمد ، ان خدشات کو مزید تقویت دے رہے ہیں. بھارت کی طرف سے کسی حکومتی عہدیدار کا تاحال میڈیا میں آنے والی ان رپورٹوں کی تردید نہ کرنا ، ان اطلاعات کو مزید تقویت دیتا ہے. بھارتی ریلوے کی طرف سے ہفتے بھر کیلئے راشن کو محفوظ کرنے کی ہدایات ،کشمیریوں کے خوف و ہراس میں مزید اضافے کا موجب بن رہی ہیں. ان اطلاعات سے مزید خدشات جنم لے رہے اور یہ رائے عام ہو رہی ہے کہ بھارت ، آرٹیکل 35A اور 370 ،جن کے تحت مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو خصوصی اسٹیٹس ، حق ملکیت اور حق_شہریت کو ختم کرنے کے درپے ہے. پاکستان ایسی کسی جغرافیائی تبدیلی کا مخالف ہے کیونکہ اس طرح اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے. ہندوستان کی طرف سے یہ اقدامات، مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے جس سے متعلق پاکستان اقوام متحدہ کو 27 اپریل کو لکھے گئے خط میں آگاہ کر چکا ہے.

    خط میں متن اختیار کیا گیا کہ میں آپ کی توجہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 38 کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں جس کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان اور بھارت دونوں کو پابند کیا تھا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال میں کسی بھی بڑی ممکنہ تبدیلی کی صورت میں سلامتی کونسل کو آگاہ کریں گے. پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بھارت کے مبینہ عزائم نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ اس صورتحال سے پورے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے. اقوام متحدہ کو اس ساری صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہئے اور ہندوستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے. ہندوستان کو بلا اشتعال لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں اور ایسی ہر کاروائی سے روکا جائے جس سے جموں و کشمیر میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کا احتمال ہو. پاکستان اس گھمبیر صورتحال کے تحت مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ فوری طور پر ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن تشکیل دے جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جا پورے حالات و واقعات کا جائزہ لے.

    آخر میں خط کا متن اختیار کیا گیا کہ پاکستان ہیومن رائٹس کمشنر آفس کیطرف سے جاری کردہ رپورٹ میں "مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو جانچنے کے لیے” کمیشن آف انکوائری” تشکیل دینے کی بھی حمایت کرتا ہے. ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک اور گھمبیر صورتحال کے پیش نظر "اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے جموں و کشمیر” کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہیں.

  • بھارتی جارحیت کیخلاف فیصل آباد کے تعلیمی اداروں میں واکس و سیمینار منعقد کیے گئے

    فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایات پر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام واکس و سیمینار منعقد ہوئے جس میں طالب علموں و سول سوسائٹی کے افراد نے انڈین فوج کے مظالم کی بھر پور انداز میں مذمت کی۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی واک ایم سی بوائز ہائر سکینڈری سکول کوتوالی روڈ سے شروع ہو کر کچہری بازار چوک‘پریس کلب سے ہوتی ہوئی ضلع کونسل چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان‘ پرنسپل ادارہ راؤ اقبال‘ڈی او سکینڈری چوہدری خالد اختر کے علاوہ محکمہ تعلیم کے دیگر افسران‘ اساتذہ‘ طالب علم اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد واک میں شریک تھے۔ واک کے شرکاء نے بھارتی مظالم کے خلاف تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی افواج کے ظلم و ستم اور غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ دیگر مقررین نے کشمیریوں کی آزادی کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں پوری قوم جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کیخلاف مظاہرہ

    اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کیخلاف مظاہرہ

    اسلام آباد: کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام اسلام آباد پریس کلب کے باہر مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔

    مظاہرے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے آرٹیکل ختم کرنے کی کھل کر مخالفت کی۔ ان ترامیم سے کشمیری عوام کی رائے بدلی نہیں جاسکتی نہ ہی جدوجہد آزادی کو دبایا جاسکتا ہے۔ جدوجہد آزادی کے شجر کو کشمیریوں نے خون سے سینچا ہے جو ضرور آزادی کے ثمر سے آباد ہوگا۔ نوجوان قیادت نے حکومت وقت سے دوٹوک موقف اپنانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں سعد ارسلان صادق، رضی طاہر، زمان باجوہ، ڈاکٹرمجاہد گیلانی، عبدالقادر، ڈاکٹرعبداللہ، سجاد مہر، علامہ زرشاد الہی، حمائل اعجاز سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

  • جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے بڑا فیصلہ کر لیا

    جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے بڑا فیصلہ کر لیا

    کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( سی پی آئی) نے جمو ں و کشمیر سے آرٹیکل370 ہٹانے اور اس کو علیحدہ دو خطوں میں تقسیم کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کو آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے ’آئین کا تختہ پلٹ‘ سے تعبیر کیا ہے۔
    سابق بھارتی وزیرداخلہ چدمبرم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کیا کہا
    پارٹی نے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف اترپردیش سمیت پورے ملک میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نےآرٹیکل370 و 35اے کو بحال کرنے، جموں و کشمیر میں ایمرجنسی جیسے حالات ختم کر کے نظر بند اپوزیشن لیڈروں کو بلاتاخیر رہا کرنے اورآئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑکو فوری طور پربند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پارٹی کے سیکرٹری سدھا کر یادو نے بتایا کہ آئین کے تحت جموں و کشمیر کی سرحدوں کی نئی حد بندی کرنے یا آرٹیکل 370 اور 35اے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ وہاں کی ریاستی حکومت کی رضا مندی کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہاں اسمبلی معطل ہے۔ اس لئے صدر کے ذریعہ جاری کیا گیا آرٹیکل 370 ہٹانے کے حکم کا اثر پورے ملک پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ ایک ہفتے سے کشمیر کی گھیرا بندی کر رکھی تھی۔ اس علاقے میں 35 ہزار مزیدفوجیوں کو تعینات کیا گیا اس سے کشمیر مسئلہ کا حل نہیں ہوگا۔

  • آئی سی سی نے بھی بھارت کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا

    آئی سی سی نے بھی بھارت کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا

    لارڈرہل (اے پی پی) بھارتی فاسٹ باﺅلر نودیپ سیانی کیریئر کے پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر نودیپ سیانی کیریئر کے پہلے ہی انٹرنیشنل میچ میں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے، ان کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کر لیا گیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی فاسٹ باﺅلر نودیپ سیانی نے نیکولاس پوران کو آﺅٹ کر کے جارحانہ انداز میں انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا۔ آئی سی سی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کر لیا۔ واضح رہے کہ یہ نودیپ سیانی کے کیریئرکا پہلا انٹرنیشنل میچ تھا۔

  • امریکی اہم عہدیدار نے اچانک بھارت جانے کا کیا اعلان؟ مقصد بھی پتہ چل گیا، اہم خبر

    امریکی اہم عہدیدار نے اچانک بھارت جانے کا کیا اعلان؟ مقصد بھی پتہ چل گیا، اہم خبر

    امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے نئی دہلی جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ افغان امن عمل پر بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے نئی دہلی جارہے ہیں،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری ٹیم اور طالبان نمائندے تکنیکی مسائل پر بات چیت جاری رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات میں واضح اور اچھی پیش رفت ہوئی ہے،


    امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکہ کی طالبان سے مشروط فوجی انخلاء کے حوالہ سے طالبان سے بات چیت ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے ہونے والی اس بات چیت کو اچھی پیش رفت قرار دیا جاسکتا ہے، واضح رہے کہ امریکی نمائندہ ایسے موقع پر بھارت جارہے ہیں جب آج ہی انڈیا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل پر بھارتی صدر نے دستخط بھی کر دیے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ امریکی نمائندہ بھارت جا کر اس سلسلہ میں بات کرتے ہیں یا نہیں؟

  • بھارت نے آرٹیکل 370 ہٹانے کے بارے میں سلامتی کونسل کو اطلاع دی

    بھارت نے آرٹیکل 370 ہٹانے کے بارے میں سلامتی کونسل کو اطلاع دی

    بھارت نے پیرکو سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبران روس، امریکہ، چین، برطانیہ اور فرانس کے سفیروں کو جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتطام علاقوں میں تقسیم کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں اطلاع دی۔
    سابق بھارتی وزیرداخلہ چدمبرم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کیا کہا
    بھارتی خبررساں ایجنسی یو این آئی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت خارجہ کے افسران نے ان ممالک کے علاوہ کئی ممالک کے سفارت کاروں کو بھی جموں وکشمیر سے متعلق فیصلے کے بارے میں اطلاعات فراہم کیں۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی علیحدہ قانون ساز اسمبلی ہوگی ، لداخ کو مقبوضہ کشمیر سے الگ کردیا گیا

    بھارتی صدر نے گورنر کا عہدہ ختم کردیا اور اختیارات کونسل آف منسٹرز کو تفویض کر دیئے.

  • ایشیز سیریز: پہلا ٹیسٹ میچ کون جیتا؟ ناقابل یقین فیصلہ

    ایشیز سیریز: پہلا ٹیسٹ میچ کون جیتا؟ ناقابل یقین فیصلہ

    برمنگھم: ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 251 رنز سے شکست دیدی. آسٹریلوی کپتان سٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کی ایک نہ چل سکی، آسٹریلوی کرکٹ نے پہلا ٹیسٹ میچ بآسانی 251 رنز سے جیت لیا. آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 284 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی جبکہ دوسری اننگز 487 رنز 7 کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلئر کردی. دوسری جانب انگلش کرکٹ ٹیم کا پہلی اننگز میں اسکور 374 آل رنز آوٹ جبکہ دوسری ااننگز میں 398 رنز کے تعاقب میں صرف 146 رنز ہی بنا سکی. دوسری اننگز میں آسٹریلوی بالرز نے انگلش بلےبازوں کی ایک نہ چلنے دی اور پوری انگلش ٹیم کو ان کے ہوم گراونڈ پر 146 رنز پر آل آوٹ کردیا. آسٹریلیا کی جانب سے دوسی اننگز میں نتھین لائن نے 6 کھلاڑیوں جبکہ پیٹ کمنز نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.

    واضح رہے کہ یہ پانچ میچز کی سیریز کا پہلا میچ تھا جس میں آسٹریلوی ٹیم نے کامیابی سمیٹی.