Baaghi TV

Author: +9251

  • عوام کے محافظ یا شراب کے سپلائر؟

    عوام کے محافظ یا شراب کے سپلائر؟

    خان پور ////
    عوام کے محافظ یا شراب کے سپلائر؟پولیس اہلکار یا جرائم پیشہ عناصر؟ خان پور کے باسی پولیس ڈیپارٹمنٹ سے یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں ! آج بروز ہفتہ 3 اگست کورات کے 8 بجے بستی اوکھر وند سے دو کاریں آگے پیچھے گذر رہی تھیں کہ پچھلی کار سے سفید رنگ کا ایک بورا گرپڑا ، جس میں دیسی شراب یعنی کپیاں بھری ہوئی تھیں ، بورا ایک دکان کے آگے گرا نوجوان نے اپنے باپ کو فون کرکے صورتحال بتائی ، جو ایک کلو میٹر آگے موجود تھا، اس نے آنے والی کاروں کے آگے اپنا موٹر سائیکل پھینک دیا، جس سے دونوں کاریں رک گئیں ، اگلی کار میں چار افراد سوار تھے ، وہ اترے ، کار کا راستہ روکنے والا ان میں سے ایک کو جانتا تھا کہ اس کا نام میاں فدا ہے اور یہ پولیس کانسٹیبل ہے ، باقی تینوں لوگ اس کیلئے ناواقف تھے ، چاروں افراد نے کار سے اتر کر اس کو راستہ روکنے کیلئے سبق دینا چاہتے تھے کہ بستی کے لوگ بھی پہنچ گئے ، ان کو دیکھتے ہی پولیس والوں نے اپنا رویئہ تبدیل کر کے منت سماجت پر اتر آئے ، جب دال نہ گلی اور اندازہ ہو گیا کہ لوگوں نے پولیس اور میڈیا کو اطلاع دیدی ہے ، تو پولیس اہلکاروں نے کار میں رکھی پولیس شرٹس پہن لیں ، اور پھر وہ بھی پولیس اہلکار بن گئے ، وہاں موجود درجنوں لوگوں نے بتایا کہ پہلے یہ ہم سے پچھلی گاڑی والوں کو چھڑوانا چاہتے تھے ، جب ناکام ہو گئے تو پھر پولیس کی شرٹیں پہن لیں ، ہم نے خود وہاں موجود اے ایس آئی شہباز مہاندرے سے پوچھا تو وہ ہمیں بھی اپنی وہاں موجودگی سے مطمعن نہ کر سکا ، شہباز مہاندرہ اور میاں فدا اس سے قبل متعدد مرتبہ مکمل جرائم میں ملوث ہو کر معطل ہوچکے ہیں ،مگر اس کے باوجود چند ماہ کی معطلی کے بعد دوبارہ پھر کسی اچھے تھانے میں تھانیداری کر رہے ہوتے ہیں ، کیا خود پولیس اپنے جرائم پیشہ پیٹی بھائیوں کو بچانے میں کردار ادا کرتی ہے ؟ یا وہ خود ہی بحال ہو جاتے ہیں ؟
    خان پور کے باسی موجودہ ڈی پی او عمر فاروق سے سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ نہیں ؟ باقاعدہ سنگین جرائم میں ملوث پولیس اہلکار دوبارہ کیسے آن دھمکتے ہیں ؟
    ضلع رحیم یار خاں عموماً اور اس میں سے خان پور خصوصاً ان دنوں چوریوں ڈکیتیوں اور جرائم میں اتنا زیادہ آگے جا چکا ہے لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ جب خود پولیس میں ڈاکو موجود ہوں تو ہماری حفاظت کون کریگا ؟

  • مقبوضہ کشمیر حالیہ کشیدگی، اصل کہانی کیا ہے؟ تازہ ترین صورتحال پر  باغی ٹی وی کی رپورٹ

    مقبوضہ کشمیر حالیہ کشیدگی، اصل کہانی کیا ہے؟ تازہ ترین صورتحال پر باغی ٹی وی کی رپورٹ

    لاہور: مقبوضہ کشمیر کی صورت حال ہر لمحہ بدل رہی ہے اور حالات پہلے سے زیادہ خراب ہورہے ہیں. وادی میں بھارتی فوج نے زندگی مفلوج کر رکھی ہے ، تمام راستے بند ہیں. ظالم بھارتی فوجی ہر چوک اور ہر راستے پر بندوقیں تانے کھڑے ہیں‌، بھارت مقبوضہ کشمیر کی اپنی حیثیت ختم کرنے کافیصلہ کرچکا ہے اور کسی بھی ممکنہ سخت ردعمل سے بچنے کےلیے پوری وادی میں ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی افواج نے پاکستانی سرحد کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں افواج کو الرٹ کردیا ہے. معاملات کسی بڑے پیش خیمے کی طرف اشارہ کررہے ہیں. مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کے حکم کے بعد سیاحوں نے کشمیر سے جانا شروع کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 38 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی کے بعد کشمییر میں کرفیو کا سا سماں ہے، پٹرول پمپوں پر پٹرول ختم اور اے ٹی ایم پر بھی رش دیکھنے کو ملا.

    مقبوضہ کشمیر، سیاحوں کو زبردستی نکال دیا گیا، پٹرول کی قلت

    دوسری طرف محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کنٹرول لائن پر آئے دن بھارتی فائرنگ اور جارحیت سے خراب ہونے والے حالات کے پیش نظر ای نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت لائن آف کنٹرول سے متصل پانچ کلومیٹر کے اندر رہنے والے مکینوں‌ کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    بھارتی جارحیت، محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کیا ایسا فیصلہ کہ ایل او سی کے قریبی رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    بھارت نے تحریک آزادی کودبانے کے لیے حریت کے قائدین کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے . دوسری طرف مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں یٰسین ملک کی جان خطرے میں ہے ، یٰسین ملک کی طبیعت بہت خراب ہوچکی ہے ، بھارت تحریک آزادی کو دبانے کے لیے یٰسین ملک کو جان سے مارسکتا ہے. اقوام متحدہ جلد از جلد کشمیری رہنما یٰسین ملک پرہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور یٰسین ملک کو بھارتی قیدسے نجات دلائے

    کشمیری رہنماء یٰسین ملک کی زندگی خطرے میں ، باغی ٹی وی نے اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

    حریت کانفرنس جموں‌ کشمیر کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے امت مسلمہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام کرنے کی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کرنے جارہا ہے، ہم دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو خبردار کرتے ہیں کہ بھارتی جارحیت اور نسل کشی کے نتیجہ میں ہم شہید ہوگئے اورتم چپ رہے تو یوم آخرت پر اللہ کو جواب دینا پڑے گا.

    بھارت انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے جارہا ہے؟ بزرگ کشمیری لیڈر کا ایسا پیغام کہ مسلم دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا

    مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی دانشور اشوک سوین نے کہا ہے کہ مودی کشمیر کو ایسے ڈیل کر رہا ہے جیسے اسرائیل فلسطین کو ڈیل کرتا ہے لیکن درحقیقت بھارت اسرائیل نہیں ہے. تفصیلات کے مطابق بھارتی دانشور اشوک سوین نے نریندر مودی اور بھارتی حکومت کی کشمیر میں جاری بربریت کیخلاف ٹویٹ کیا ہے. اپنے ٹویٹر پیغام میں اشوک سوین نے کہا کہ ودی کشمیر کو ایسے ڈیل کر رہا ہے جیسے اسرائیل فلسطین کو ڈیل کرتا ہے لیکن درحقیقت بھارت اسرائیل نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے پاس امریکہ کی کھلم کھلا سپورٹ ہے لیکن بھارت کے پاس نہیں ہے. ہندوازم اور یہودیزم میں بھی فرق ہے. اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اندرونی طور پر اسرائیل متحد ہے لیکن بھارت اندرونی طور پر متحد نہیں ہے.

    کشمیر میں ہونے والے ظلم کیخلاف بھارت میں بڑے پیمانے پر بغاوت، مودی سرکار پریشان

    پاکستان بھی حریت قیادت اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے . حریت کانفرنس جموں‌ کشمیر کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی کی ٹویٹ کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنرل سیکرٹری او آئی سی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے یواین کے سیکرٹری جنرل کو بھی خط لکھا گیا ہے جس کی تفصیل اقوام متحدہ کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے تفصیل سے بیان کی ہے،

    کشمیر میں سید علی گیلانی نے ایسا کیا خطرہ ظاہر کیا کہ پاکستان نے فوری بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا؟ اہم خبر

    تحریک حریت کے چیئرمین سید علی گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت انسانوں کی تاریخ میں سب سے بڑی نسل کشی شروع کرنے والا ہے، اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔ تفصیلات کے مطابق سید علی گیلانی نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اس ٹویٹ کو اس دنیا پر بسنے والے تمام مسلمانوں کو (ہمارے روح کو بچانے) کے پیغام کے طور پر لیا جانا چاہئے۔ اگر ہم سب کی موت ہو گئی اور آپ خاموش ہی رہے تو آپ اللہ سبحانہ وتعالی کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔ ہندوستانی انسانوں کی تاریخ میں سب سے بڑی نسل کشی شروع کرنے والے ہیں، اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔

    بھارت کشمیر میں تاریخ کا کون سا بد ترین ظلم کرنے جارہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اطلاعات مل رہی ہیں‌کہ بھارتی فوج کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے قریب آبادی پر کھلونا بمب کا آزادانہ استعمال کر رہی ہے. اطلاعات کے مطابق کھلونا بم آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے اطراف میں رکھے گئے تھے، دونوں ممالک کے ورکنگ باؤنڈری (ڈبلیو بی) کے قریب ڈبلیو بی وہ لائن ہے جہاں ہندوستانی مقبوضہ کشمیر (آئی او کے) پاکستان کی سرحد سے ملتا ہے۔ بموں میں اب تک تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں ایک چار سالہ بچے سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    بھارتی فوج کشمیر میں کون سے خطرناک ہتھیار استعمال کر رہی ہے؟ دل دہلا دینے والی خبر آگئی

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں تازہ جارحیت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس 6 اگست کوطلب کرلیا گیا ہے،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس 7 اگست کو طلب کیا گیاہے، 9 اگست کوحریت کانفرنس ، آزادکشمیرکی آل پارٹیز کانفرنس بلائینگے، کلسٹرایمونیشن کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،

    ایل او سی پر جارحیت، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بڑا اعلان کر دیا، اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال اور بھارت کی طرف سے جنگی ماحول اپنانے پر پاکستانی عوام بھی اس وقت حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے، مقبوضہ کشمیر میں‌بھارت کی طرف جو مظالم کشمیریوں پر ڈھائے جارہے ہیں‌ ان پر بات کرتے ہوئے ملک بھر سے شہریوں نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیں یہ بھولنا نہیں چاہیئے کہ بھارت نے کشمیریوں‌پر جنگ مسلط کردی ہے . یہ وقت ہے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے. پوری قوم کو متحدہ ہونا چاہیے ، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات بھلاکر متحدہ ہوکر دشمن کےخلاف سیہ سپر ہونے چاہیے ، ان خیالات کا اظہار باغی ٹی وی سے عوام الناس نے بات کرتےہوئے کیا ہے.

    مقبوضہ کشمیر کی نازک صورت حال ،تمام جماعتیں اختلافات بھلاکرمتحد ہو جائیں

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کوئی ہتھیارکشمیریوں کےحق خودارادیت کودبانہیں سکتا، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کشمیرہرپاکستانی کےخون میں دوڑتاہے، انشااللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی،کشمیرایک سیاسی اورقانونی جدوجہدہے، میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجودہیں، بھارتی فورسزکاکلسٹربم کااستعمال بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے.

    کشمیر ہر پاکستانی کے خون میں دوڑتا ہے، تحریک آزادی کامیاب ہو گی، ترجمان پاک فوج

    کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مثبت خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی اور کشمیر کی شہری آبادی پر کلسٹر بم پھینکنے کی شدید مذمت کی ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے کلسٹر ایمونیشن کے استعمال اور جنیوا کنونش کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

    پاکستان کی کشمیر پر مثبت خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، فخر امام

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کشمیریوں کے حق میں میدان میں آ گئے. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارت لوگوں کو خطرے میں ڈالنے کی بجائے حقیقیت کا سامنا کرے۔

    وطن کا چہرہ خون سے دھو رہے ہو، فواد چودھری کشمیریوں کی حمایت پر میدان میں آ گئے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریسی نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا اس لیے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں ہے ۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی کے ساتھ کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔عالمی دنیا بھارت کی اس دہشت گردی کا نوٹس لے۔

    کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا۔ شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر علی آمین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بھارت دس ہزار تو کیا دس لاکھ فوج بھی کشمیر میں تعینات کرے پھر بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتا. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارت سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی میں اضافے سے کشمیر کی تحریک کو ختم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ کشمیری اپنی آزادی کے لئے پتھروں سے بھارت کا مقابلہ کر رہے ہیں.

    دس ہزار کیا بھارت دس لاکھ فوج کشمیر بھیج دے تو۔۔۔۔علی امین گنڈا پور کا مودی سرکار کو چیلنج

    مقبوضہ کشمیر میں جہاں ایک طرف بھارتی افواج کے مظالم سے کشمیری بہت پریشان ہیں‌ وہاں آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک رہائشی مکان تباہ ہوگیا جبکہ علاقے میں قائم ایک سرکاری سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں بجلی اور پانی کے ترسیلی نظام بھی ناکارہ ہو گئے ہیں تاہم مقامی ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، آسمانی بجلی گرنے سے رہائشی مکان تباہ، سکول کی عمارت کو نقصان

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماوں غلام نبی سمجھی اور منظور احمد غازی کو گرفتار کر لیا۔بھارتی ریاستی دہشت گردی ، 2کشمیری شہید. پولیس نے غلام نبی سمجھی کو تھانہ بیج بہار ہ اور منظور احمد غازی کو اسلام آباد قصبے کے پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے دو حریت رہنما گرفتار کر لیے

    مقبوضہ کشمیر میں ، بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میںآج بارہمولا اور شوپیاں میں مزید 2کشمیری شہید کر دیے۔مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، کشمیری نوجوان شہید. جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے پنڈوشن میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

    بھارتی ریاستی دہشت گردی ، 2کشمیری شہید

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بھارتی کانگریس کی جموں وکشمیر پالیسی پلاننگ گروپ کااجلاس ہوا ۔ مقبوضہ کشمیر میں صورت‌ حال انتہائی کشیدہ !‌ اگلے چند گھنٹے نہایت اہم . اسپیشل رپورٹ. اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں خوف کاماحول پیدا کرنے کی کوششوں پرتشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت من موہن سنگھ نے کی۔

    وزارت داخلہ اور مقبوضہ کشمیر حکومت کے اقدامات تشویشناک قرار

    بھارتی فوج نے آزاد کشمیر پر حملہ کی پلاننگ کر لی. مقبوضہ کشمیر میں صورت‌ حال انتہائی کشیدہ !‌ اگلے چند گھنٹے نہایت اہم . اسپیشل رپورٹباغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ 7اگست کو کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد پاس کرے گی جس میں کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔اس سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو جائے گی۔اسی روز بھارتی فوج آزاد کشمیر پر بمباری کرے گا۔

    بھارتی فوج نے آزاد کشمیر پر حملہ کی پلاننگ کر لی

    ادھر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جا ری ہے۔ تازہ ترین واقعہ میں بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں ایک نوجوان کو گھر گھر تلاشی مہم کے دوران شہید کر دیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن آخری اطلاعات آنے تک جاری ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رات دیر گئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ریاستی گورنر کیساتھ ملنے کے بارے میں بات چیت کی۔5منٹ تک ہوئی بات چیت میںفیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ کو عمر عبداللہ کی آمد کیساتھ ہی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔اسکے بعد محبوبہ مفتی سجاد لون کے پاس گئیں جہاں شاہ فیصل بھی پہنچ گئے تھے۔ تینوں نے مشترکہ طور پر میڈیا سے بات کی اور پھر تینوں ریاستی گورنر سے ملنے گئے۔

    ریاست جموں و کشمیر کی انفرادی شناخت اور حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محبوبہ مفتی

    مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کو ختم کرنے کی بھارت کوشش کی مذمت کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کسی بھی عدالتی ، قانونی یا سیاسی اقدامات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت و ہیئت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتااور آج نہیں تو کل اس مسئلہ کو حل کرنا ہی ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    مقبوضہ کشمیر،حالات سمجھ سے بالا تر، ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے، میر واعظ عمر فاروق

  • پبلک ٹرانسپورٹ میں  گیس سلینڈر لگانے پر پابندی

    پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلینڈر لگانے پر پابندی

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) پبلک ٹرانسپورٹ میں اوگرہ کی جانب سے LPG/CNGسلنڈرزپر پابندی کے بعد موٹروے پولیس نے بھر پور کاروائی کا آغاز کر دیا ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق،ایڈ آفیسر موٹروے پولیس شفیق اشرف قیصرانی نے میڈیا کو LPG/CNGسلنڈرزکے بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمہ قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ جنہوں نے گاڑی میں گیس سلنڈرنصب کئے ہوئے ہے کو موٹروے پر سفر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جارہی ان کو فوری بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں اور موٹروے سے واپس بھیجاجارہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا نے LPG/CNGسلنڈرز کو پبلک ٹرانسپورٹ میں ممنوع قرار دے دیا ہے اور قانون پر عمل درآمد کروانے کے لئے موٹروے پولیس کاروائی میں مصروف ہے اس کاروائی کا مقصد گیس سلنڈر کی وجہ سے ہونے والے حادثات کو روکنا ہے کیونکہ شہریوں کی جان مال کی حفاظت موٹروے پولیس کی ذمہ داری میں شامل ہے جس پر کسی قسم سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شاپنگ مال میں فائرنگ سے 23 افراد ہلاک

    شاپنگ مال میں فائرنگ سے 23 افراد ہلاک

    ٹیکساس : امریکہ میں خانہ جنگی عروج پر ، اطلاعات کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس میں واقع ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ٹیکساس حکام نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا۔

    سی این این نے میئر کے چیف آف اسٹاف اولیویا زیپاڈا کا حوالہ دیا کہ تاحال یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ مجموعی طورپر فائرنگ سے کتنے افراد ہلاک ہوئے لیکن ’ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے‘۔

    فوکس نیوز نے گورنر ٹیکساس کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الوقت ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتا سکتے ۔میئر ڈی مارگو نے سی این این کو بتایا کہ ’تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا‘۔

  • اپوزیشن لیڈر گرفتار ، حکومت نے وارننگ جاری کردی

    اپوزیشن لیڈر گرفتار ، حکومت نے وارننگ جاری کردی

    ماسکو: روس میں سیاسی افراتفری جاری ، اطلاعات کے مطابق روس میں اپوزیشن لیڈر کو دارالحکومت ماسکو میں غیر قانونی مظاہروں کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

    اپوزیشن لیڈر لیوبوف سوبول ریلی میں شرکت کے لیے ٹیکسی میں سوار تھیں کہ پولیس نے انہیں حراست میں لے کر پولیس وین میں منتقل کردیا۔پولیس نے مظاہرے میں شرکت کے لیے آنے والے 33 افراد کو ماسکو سے گرفتار کرلیا جب کہ پولیس نے مظاہرین کو احتجاج سے باز رہنے کی بھی وارننگ دی ہے

    ماسکو کے شہری انتخابات میں اپوزیشن کے امیدواروں کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد روس کے دارالحکومت میں مظاہرین جمع ہیں۔اپوزیشن لیڈر سوبول انتخابات کے لیے نااہل قرار دیے گئے امیدواروں میں شامل ہیں اور وہ 21 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

  • ہم کیا ہیں اور کیا کر سکتے ہیں دنیا جانتی ہے….سلیم اللہ صفدر

    ہم کیا ہیں اور کیا کر سکتے ہیں دنیا جانتی ہے….سلیم اللہ صفدر

    ہم کیا ہیں اور کیا کر سکتے ہیں دنیا جانتی ہے…

    لیکن جب معاہدے کیے ہوں تو معاہدوں کی پاسداری بھی ضروری ہے

    اور دشمن کو بھی یہ موقع دینا ضروری ہے کہ وہ اپنا چہرہ بے نقاب کر سکے کہ وہ کسی معاہدے کو ماننے اور سننے والا نہیں

    جب دشمن کا چہرہ مکمل طور پر دنیا کے سامنے آ جائے گا تو ہم وہ کرنے کا حق رکھتے ہوں گے جو نہ کرنے پر آج احتجاجی آوازیں آٹھ رہی ہیں

    اور اگر ہم نے وہ سب پہلے کر لیا… تو نہ تو دشمن کا اتنا نقصان ہو گا اور نہ ہی ہمیں کوئی فائدہ ملے گا.

    قوموں کے درمیان رہنا ہے تو بین الاقوامی قوانین کو ساتھ لیکر چلنا پڑتا ہے. اپنا آپ بچانا پڑتا ہے… دشمن کو سامنے لانا پڑتا ہے ورنہ اچھی بھلی جیتی جنگ کے ہارنے کا خدشہ رہتا ہے.

    جن لوگوں نے کشمیر کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو خموش کروایا ہے…وہ اس خاموشی کے نقصانات بھی جانتے ہیں اور اب وادی نیلم سے سیالکوٹ تک کے بارڈر پر ان کے فوجی جذبہ شہادت سے سرشار کھڑے ہیں.
    جہاں جہاں وہ مناسب سمجھ رہے ہیں جواب بھی دے رہے ہیں.

    بیشک پاک فوج کی خاموشی وحشت ناک ہے لیکن وقت اور جگہ کا تعین بھی تو پاک فوج ہمیشہ سے خود ہی کرتی آئی ہے اس لیے گزارش ہے کہ میڈیا کی خاموشی کو عسکری محاذ پر خاموشی نہ سمجھا جائے. بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے اور 26 فروری جیسے کسی سرپرائز کا انتظار کیا جائے.

  • گورنر سندھ کی چھٹی ، نئے گورنر کون ہوں گے ، صلاح مشورے جاری

    گورنر سندھ کی چھٹی ، نئے گورنر کون ہوں گے ، صلاح مشورے جاری

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسمعٰیل فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں قائم مقام گورنر سندھ کے حوالے سے چہ میگوئیاں جاری ہیں ، دوسری طرف سندھ کا گورنر ہاؤس اور وفاقی حکومت پریشان ہیں کہ عمران اسماعیل دو روز بعد حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے تو قائم مقام گورنر کون ہو گا؟

    قائم مقام گورنر آئین کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی گورنر ہوں گے لیکن وہ تو قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتار ہو کر سب جیل میں ہیں، تو کیا اب سندھ کا گورنر ہاؤس سب جیل بنے گا؟

    ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کے حکام نے وفاقی حکومت سے قانونی مشورہ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نہیں چاہتی کہ نیب کے ہاتھوں گرفتار سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی سندھ کے قائم مقام گورنر بنیں اس لیے قانونی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

  • کشمیر, جنگی گھڑی اور روایتی جنگ کا کنٹرولڈ ورژن!!! بلال شوکت آزاد

    کشمیر, جنگی گھڑی اور روایتی جنگ کا کنٹرولڈ ورژن!!! بلال شوکت آزاد

    کشمیر کی جنگی صورتحال پر بہت غور و حوض کیا اور کافی مشاہدے کے بعد اور کچھ "سمارٹ اور انٹیلیجنٹ” اذہان سے مکالمے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ پاکستان اپنا دفاعی وقت کم کرے, مطلب وار لمٹ یا جنگی گھڑی کو مہینوں اور ہفتوں سے کم کرکے گھنٹوں اور منٹوں پر کرکے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنالے اور محنت و قسمت اور اللہ کی مہربانی سے جو ایٹم بم بنا لیا ہے اس کی ہیبت گلیِں باتی ختم کرکے حقیقت میں طاری کرے۔

    بھارت کو جب تک یہ معلوم ہے کہ پاکستان کے پاس محدود اور روایتی جنگ لڑنے کا بندوبست ہے یعنی ایٹمی اسلحہ استعمال کرنا پاکستان کا بیشک اہم اور آخری آپشن ہے پر اس آخری آپشن تک پہنچنے سے پہلے پاکستان دس بیس دن کی دفاعی یا جارحانہ جنگ لڑنے کا بندوبست رکھتا ہے تو بھارت اسی طرح اگلے اور سو سال بھی کشمیر کے عوام کا جینا دوبھر کرتا رہے گا, پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرتا رہے گا اور ہم اسی طرح سرجیکل سٹرائیک اور سرپرائزز کا کھیل کھیلتے رہیں گے۔

    اور سب سے اہم بات ان مبینہ بھارتی سرجیکل سٹرائیکس کو اگر مبینہ پاکستانی نیوکلیئر سٹرائیکس کے ڈراوے اور بہکاوے کے درمیان معلق نہ کیا گیا تو پاکستان کا سارا دفاعی بجٹ روایتی جنگ کے اخراجات میں خرچ ہوتا رہے گا اور بھارت کا جب دل کرے گا وہ ہماری سرحدوں کا تقدس پامال کرتا رہے گا اور ہمارے عام شہری جان سے جاتے رہیں گے۔

    جب ہم ایک ایٹمی اور خودمختار قوت ہیں بقول ریاست و حکومت تو ہمیں اس عنوان کی لاج رکھنے کے لیئے کچھ کڑوے فیصلے وقت رہتے کرنے ہونگے تاکہ برصغیر کے سر پر چھائے فضول جنگوں کے سائے ختم ہو سکیں۔

    اس ضمن میں یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں میں خود کفیل ہے لیکن فورتھ جنریشن وار یا محدود روایتی جنگی ہتھیاروں میں خود کفیل نہیں بلکہ دوسروں پر انحصار کرتا ہے جس سے ہر سال قومی بجٹ کا ایک حصہ باہر کی اسلحہ ساز کمپنیوں کو چلا جاتا ہے با امر مجبوری یا فیصلہ و پالیسی سازوں کی پالیسیز کی وجہ سے۔

    جبکہ بھارت کو یہ جنگی, سرجیکل سٹرائیکس اور فالس فلیگ آپریشنز کے غیر ضروری پنگے اسی لیئے سوجھتے ہیں کہ وہ پاکستان کو چھیڑ کر کاؤنٹ ڈاؤن شروع کردیتا ہے اور جب الٹی گنتی دس سے ایک کی جانب خاتمے کے قریب پہنچتی ہے تو وہ تالی بجاتا ہوا بھاگ جاتا ہے کہ "ھھھھھھ پاکستان ڈر گیا پاکستان ڈر گیا”, حالانکہ پاکستان نے دس سے ایک کی الٹی گنتی کے دوران بیشک نو ٹھڈ بھارت کو رسید کردیئے ہوں وہ اہمیت رکھ کر بھی اہمیت نہیں رکھ پاتے کہ بھارت کا مقصد ٹھڈوں سے بچنا ہرگز نہیں بلکہ پاکستان کو بار بار روایتی جنگ کی دھمکی دیکر یا محدود روایتی جنگ میں گھسیٹ کر دنیا کو یہ میسج دینا مقصد ہوتا ہے کہ "ہوگی پاکستان کوئی واحد اسلامی ایٹمی خودمختار طاقت لیکن ہمیں فرق نہیں پڑتا”۔

    معاف کیجیئے نا تو میں پاکستان کو انڈر اسٹیمیٹ کررہا ہوں اور نہ ہی میرا یہ یقین بدلا ہے کہ پاکستان کوئی کمزور ریاست ہے پر میرا سادہ لفظوں میں کہنا یہ ہے کہ پاکستان کاؤنٹ ڈاؤن ٹائم کو کم کرنے کی سکت رکھتا ہے تو یہ کیوں اس ٹائم کو بجائے کم کرنے کے اور بڑھانے پر فوکسڈ ہے؟

    یقین مانیئے ایٹم بم اور ایٹمی وار ہیڈ لیجانے والے جدید میزائیل بنانے سے کئی گنا زیادہ اہم اب یہ مدعا ہے کہ جنگ کی گھڑی کا ڈائل اب ہماری مرضی سے چلے اور کاؤنٹ ڈاؤن ٹائم کی لمٹ دس سے کم کرکے پانچ کی جائے۔

    بھارت ایک بندر کے جیسے ہے, جو تب تک چھیڑ خانی کرتا رہے گا جب تک ہم اس کی اکڑ توڑ نہیں دیتے اور اس کی پونچھ کاٹ نہیں دیتے۔

    کشمیر اسی دن ان شاء ﷲ آزاد ہوجائے گا اور پاکستان اسی دن بھارتی جارحیت سے بالکل محفوظ ہوجائے گا جب پاکستان کا روایتی جنگ کا سازو سامان دس بیس دن کے بجائے صرف دو دن سے پانچ دن تک کا ہوجائے گا اور ایٹمی وار ہیڈز کی تعداد آج سے دو گنی ہوجائے گی۔

    پاکستان کا اب بوس بننے کا وقت ہے اور بوس رسک لیتے ہیں جب بات بقاء اور وعدے وفا کو ایفاء کرنے کی ہو تب۔

    بھارت سے کشمیر چھڑانا ہے تو بھارت کے چھکے چھڑانے ہونگے اور اس کا پسینہ نکلوانا ہوگا ایک انجانے ڈر اور خوف کو اسکی سینا اور جنتا پر ہروقت طاری کرکے اور بھارتی سب سے زیادہ پرمانڑوں حملے سے ڈرتے ہیں, نہیں یقین تو تحقیق کرکے دیکھ لیں۔

    قصہ المختصر کہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی خودمختاری داؤ پر ہے صرف اَن لمیٹڈ جنگی گھڑی اور روایتی جنگ کے کنٹرولڈ ورژن کی وجہ سے۔

    امید ہے کہ میری اس تجزیاتی نما مشوراتی تحریر کو عائلی نظر سے پڑھ کر نظر انداز یا اختلاف برائے اختلاف کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

  • چمن ہی اجڑگیا ،  7 افراد ہلاک

    چمن ہی اجڑگیا ، 7 افراد ہلاک

    چمن : چمن ہی اجڑ گیا . اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں کوچ اور پک اپ میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ پر جنگل پیر علیزئی کے قریب کوچ اور پک اپ میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار 7 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو آپریشن مکمل کرکے کوئٹہ چمن شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔یادرہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی، کوچ چمن سے کراچی جارہی تھی۔

  • سرفراز کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    سرفراز کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان سرفراز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجنا شروع ہوگئی . اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی نے کپتان سرفراز احمد کی کارکردگی اور فٹنس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں فارمیٹ کی کپتانی کی دوران ان سے کئی غلطیاں ہوئیں۔

    ذرائع کے مطابق سرفراز سے متعلق پی سی بی کی طرف سے شکووں کا سلسلہ جمعہ 2 اگست کو کرکٹ ٹیم کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ہونے والے کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شروع ہوگیا تھا جب منیجنگ ڈائریکٹر پی سی بی و سربراہ کرکٹ کمیٹی وسیم خان نے کپتان سرفراز احمد سے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، اگر آپ کو سمجھ نہیں آرہا تھا تو آپ مجھ سے فون کرکے پوچھ سکتے تھے۔

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ایک موقع پر سرفراز احمد، وسیم خان کی بات سننے کے بعد کچھ دیر کیلئے حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ وسیم خان سرفراز احمد سے سوال پوچھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مؤقف کی بھی حمایت کررہے تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست وسیم اکرم، مدثر نذر اور ذاکر خان بھی موجود تھے۔

    عمران خان بھی بھارت کے خلاف میچ سے قبل سرفراز احمد اور مکی آرتھر کو پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ دے رہے تھے۔ ہیڈ کوچ اور کپتان کو اسی حوالے سے زیادہ سوالات کا سامنا رہا۔

    کمیٹی پہلے مرحلے میں کوچنگ اسٹاف کے حوالے سے تجاویز تیار کر رہی۔ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کپتان سرفراز احمد سے ان کی کپتانی اور انفرادی کارکردگی کے حوالے سے زیادہ سوالات ہوئے۔