Baaghi TV

Author: +9251

  • ایک ہی وقت میں دوبیویوں کا قتل ، کس نے کیا ، کیوں کیا ، دردناک کہانی ضرور سنیئے

    ایک ہی وقت میں دوبیویوں کا قتل ، کس نے کیا ، کیوں کیا ، دردناک کہانی ضرور سنیئے

    ایبٹ آباد :شادی پر شادی کرنے والا اپنی بیوں کو حقوق دینے کی بجائے ان کا قتال بن گیا . یہ واقعہ ابیٹ آباد میں پیش آیا جہاں‌ خاوندنے اپنی دونوں بیویوں کوقتل کردیا،دوہرے قتل کی لرزہ خیزواردات کےبعدملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق مانسہرہ کے رہائشی ماجد نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اپنی دو بیویوں عائشہ اور ثمن کو تھانہ مانگل کی حدود کھوڑا میں رات گئے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، ملزم نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بیویوں کی لاشوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم جاری ہے،خواتین کے لواحقین ہسپتال پہنچ آئے ہیں لواحقین کی رپورٹ پر پولیس نے خاوند پر دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

  • لیونل میسی بڑی مشکل کا شکار…

    لیونل میسی بڑی مشکل کا شکار…

    ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی پر ساؤتھ امریکن فٹبال آرگنائزیشن نے تین مہینوں کی پابندی عائد کر دی اور پچاس ہزار امریکن ڈالر کا جرمانہ کیا ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ بنی ہے کہ میسی نے "کونمبل” جو کہ ساؤتھ امریکہ براعظم میں فٹبال کی سب سے بڑی اور منتظم آرگنائزیشن ہے پر کرپشن کرنے کا الزام عائد کیا تھا، میسی کا کہنا تھا کہ کوپا امریکہ کپ میں ان کی ٹیم کو سازش کے تحت ہرایا گیا جس کی زمہ دار کونمبل ہے جو کہ کرپشن میں ملوث ہے

  • تہاڑ جیل میں قیدیوں کی رات کی نیند کیوں ہوئی حرام، پڑھئے اس رپورٹ میں

    تہاڑ جیل میں قیدیوں کی رات کی نیند کیوں ہوئی حرام، پڑھئے اس رپورٹ میں

    تہاڑ جیل میں قیدیوں پر بھوتوں کا خوف طاری ہے ،قیدیوںنے دعوی کیا کہ انہوں نے مقبول بٹ اور افضل گرو کا بھوت دیکھا ہے۔
    نئی دہلی جیل سے رہا چار کشمیریوں کے سری نگر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر
    انڈیا ٹوڈے کے مطابق قیدیوں کا دعوی ہے کہ انہوں نے مقبول بٹ ، جو ایک کشمیری علیحدگی پسند ، جسے 1984 میں پھانسی پر چڑھایا گیا تھا ، کا بھوت دیکھا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ افضل گرو کا بھوت دیکھا ہے۔

    بھارت کی سب سے بڑی جیلوں کے عہدیداروں کی آج کل راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں کیونکہ انہیں ایک غیر معمولی مشکل چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے – قیدیوں کا ایک حصہ اس بات کا قائل ہے کہ اس دنیا میں کوئی بھوت نہیں ہے۔وہیں ہر روز ، تہاڑ کے کچھ قیدی اس کے برخلاف دعوی کرتے نظر آتے ہیں، میل ٹوڈے نے قابل اعتماد ذرائع سے بتایا ہے۔

    ایک اہلکار کے مطابق”کچھ کہتے ہیں کہ انہیں برا کام کرنے پر تھپڑ مارا گیا ہے۔ دوسرے لوگ رات کے وقت چیخوں سے پریشان ہوتے ہیں۔ جب وہ سونے کے قابل ہو جاتے ہیں توانہیں عجیب و غریب خواب آتے ہیں“۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پریشان جیل حکام پوجا ، مشاورت کے سیشن اور میڈیکل چیک اپ کررہے ہیں اور ان قیدیوں کو مذہبی صحیفے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں جنھیں پرسکون ہونے کی ضرورت ہے۔

    ”صبح کے وقت ، کچھ قیدی خوفناک رات کے بعد ، شدید سر درد یا متلی کی شکایت کرتے ہیں۔ اپنے ذاتی خیالات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ، ہم ان کو احاطے میں ہی میڈیکل چیک اپ کے لیے بھیج دیتے ہیں تاکہ انہیں دوائیں تجویز کی جائیں۔ بعض اوقات ، جب طبی نگران کو یہ ضروری محسوس ہوتا ہے تو قیدیوںکو قریبی اسپتال بھیجا جاتا ہے “ایک اہلکار نے بتایا۔

    ابھی تک کوئی غیر معمولی چیز سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نہیں پکڑی گئی ہے۔ لیکن افواہوں اور خوف سے اس حقیقت کو تقویت ملتی ہے کہ کئی سالوں کے دوران تہاڑ میں بہت سے قیدیوں نے خودکشی کی ہے اور کچھ ہلاک ہوچکے ہیں۔

    قیدیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے مقبول بٹ ، جو ایک کشمیری علیحدگی پسند ، جسے 1984 میں پھانسی پر چڑھایا گیا تھا ،کا بھوت دیکھا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک اور کشمیری علیحدگی پسند ، افضل گورو جسے 2013 میں پھانسی دی گئی تھی، کا بھوت بھی آتا جاتا ہے۔

  • جولائی اگست میں بجلی کے بل کم آئیں‌گے، خوشخبری ان کے لیے جو…..

    جولائی اگست میں بجلی کے بل کم آئیں‌گے، خوشخبری ان کے لیے جو…..

    لاہور: حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں‌اضافے کے باوجود جولائی اور اگست میں بجلی کے بل کم آنے کی امید پیدا ہوگئی ہے.یہ رعایت ان کے لیے ہے جو گرمی سے بچاو کے لیے اے سی کا استعمال کرتے ہیں، یہ رعایت نہ تو عمران خان کی طرف سے دی گئی ہے اور نہ اس میں پچھلی حکومتوں کا کوئی عمل دخل ہے. یہ رعایت اور آسانیاں قدرت کی طرف سے ہیں‌جس نے بارش اور پھر ٹھندی ہوائیں چلا کر انسانوں کی زندگیوں کو جلا بخشی ہے.

    محکمہ موسمیات کے مطابق قدرت کی طرف سے ٹھنڈی ہوائیں اور بادلوں کے سائے،جزوی ابرآلود موسم سے شہر کی فضا خوشگوارہوگئی,محکمہ موسمیات کےمطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری طرف قدرتی مناظر کی منظر کشی کرنے والوں نے ایک نہاہت پیارے انداز میں لاہور کے موسم کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون میں رنگ بدلتا آسمان اور برستے بادل جہاں حبس اور گرمی سےمرجھائے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے ہیں وہیں باغوں میں ایک بار پھر سے بہاروں کے رنگ جم جاتے ہیں۔

    جب بارش آتی ہے اور پھر ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں تو گلوں، شگوفوں اور کلیوں پر آیا جوبن، دیکھنے والوں کی روح تک کو سیراب کردیتا ہے، ایسے میں مرطوب آب و ہوا کی چھائی اُلجھنیں بھی دم توڑ دیتی ہیں۔

  • اسرائیلی بلدیہ کے فلسطینی تاجروں کو بھاری جرمانے

    اسرائیلی بلدیہ کے فلسطینی تاجروں کو بھاری جرمانے

    اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے خلاف معاشی دہشت گردی بھی جاری ہے۔
    اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، جولائی میں 6 فلسطینی شہید، 414 گرفتار
    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے باب العامود کے مقام پر فلسطینی دکانوں پر چھاپے مارے اور فلسطینی دکانداروں کو بغیر کسی وجہ کے بھاری جرمانے کیے۔

    چھاپہ مار کارروائی کے بعد فلسطینی تاجر برادری میں سخت اشتعال پایا جا رہا ہے اور بازاروں میں سخت کشیدگی کی فضا ہے۔

    یاد رہے کہ باب العامود بازار مسجد اقصیٰ میں آنے جانے والے فلسطینیوں کے لیے مرکزی راستہ ہے۔ فلسطینی شہری یہاں سے خریداری میں دلچسپی لیتے ہیں مگر اسرائیلی حکام نے انتقامی کارروائی کے تحت باب العامود میں فلسطینی دکانداروں کو ہراساں کرنا اور انہیں کھل کر کاروبار کرنے سے محروم کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

  • آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، کس نے قتل کیا ؟ ضرور جانیئے

    آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، کس نے قتل کیا ؟ ضرور جانیئے

    کراچی :اپنے ہی گراتے ہیں‌نشیمن پہ بجلیاں ، شہریوں کی حفاظت کرنے والی پولیس شہریوں کو قتل کرنے لگی ، تازہ واقعہ میں گلشن حدید میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقع سامنے آیا،گلشن حدید میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا،تین روز قبل پولیس اہلکار علی رضا نے فائرنگ کرکے شہری شبیر آفریدی کو زخمی کردیا تھا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کے پی کے روانہ کردی گئی۔

    دوسری طرف شبیر آفریدی کے لواحقین کا کہناتھا کہ پولیس پیٹی بند بھائی کوفوری جیل بھیجوائے،اہلکار کیخلاف تاحال 302 کی دفعات شامل نہیں کی گئی،لواحقین کا کہناتھا کہ ہمارے بیٹے کا قصور کیا تھا، ہم اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • اردنی پاسپورٹ ہولڈر فلسطینیوں کے لبنان میں داخلے پر پابندی

    اردنی پاسپورٹ ہولڈر فلسطینیوں کے لبنان میں داخلے پر پابندی

    لبنانی حکومت نے اردن کی طرف سے جاری کردہ گرین کارڈ اور پاسپورٹ کے حامل فلسطینیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

    سمندر پار فلسطینیوں کی عوامی کانفرنس کے ترجمان زیاد العادل کے مطابق لبنانی حکومت کے اس فیصلے سے اردن میں مقیم 7 لاکھ فلسطینی متاثر ہوسکتے ہیں۔علاوہ ازیں غرب اردن کے فلسطینی جو اردن کا گرین کارڈ حاصل کر کے بیرون ملک سفر کرتے ہیں، کو بھی بیرون ملک سفر میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    ترجمان کے مطابق حالیہ ایام میں لبنانی حکام نے ہر اس فلسطینی کو ہوائی اڈے سے واپس بھیج دیا جس کے پاس اردن کا پاسپورٹ تھا یا وہ مقبوضہ فلسطین کا باشندہ ہونے کے ساتھ اردن کے گرین کارڈ پرسفر کر رہا تھا۔

  • ماہرہ خان کی آمدنی کابڑا ذریعہ کیا ہے ؟

    ماہرہ خان کی آمدنی کابڑا ذریعہ کیا ہے ؟

    ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بڑی اداکاراؤں میں ہوتا ہے.ماہرہ خان کے چاہنے والے اپنی پسندیدہ اداکارہ سے متعلق جہاں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جانے کے خواش مند ہیں وہیں وہ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ماہرہ کی آمدنی کتنی ہے، گوگل سرچ انجن پر ماہرہ خان سے سب سے زیادہ پوچھے جانے والا سوال بھی یہی ہے کہ آخر ماہرہ کتنا کماتی ہیں؟
    حال ہی میں سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ماہرہ نے اپنی آمدنی کے بارے میں بتایا ہے.ماہرہ خان نے کہا ہے کہ جب میں فلموں میں کام کرتی ہوں تو مجھے زیادہ پیسے نہیں ملتے لیکن اشتہارات میں کام کرنے کے زیادہ پیسے ملتے ہیں-
    گوگل سرچ انجن پر دوسرا سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ تھا کہ ماہرہ خان سے کیسے ملا جا سکتا ہے جس کے جواب میں ماہرہ نے مسکرا کر کہا کہ مجھ سے ملنا ہے تومیرے دروازے کی گھنٹی بجائیں اور مجھ سے مل لیں-
    یاد رہے کہ فلموں میں کام کرنے کے علاہ ماہرہ خان مشہوربرانڈز کے ساتھ بھی منسلک ہیں اس کے علاہ اشتہارات اور ماڈلنگ بھی ماہرہ اخان کی کمائی کا بڑا ذریعہ ہیں-

  • این جی اوز کے گرد گھیرا تنگ ، کہاں سے امداد لی اور کہاں غائب کی ؟ تحقیقات شروع

    این جی اوز کے گرد گھیرا تنگ ، کہاں سے امداد لی اور کہاں غائب کی ؟ تحقیقات شروع

    لاہور : پاکستان میں این جی اوز نے جس طرح لوٹ مچا رکھی تھی اور موجودہ حکومت نے ان این جی اوز کے گرد کس طرح گھیرا تنگ کیا یہ تو سب جانتے ہیں . لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق این جی اوزکی فنڈنگ اورسرگرمیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا،پنجاب کی تمام این جی اوزکافنانشل آڈٹ کرایاجائےگا، محکمہ داخلہ پنجاب نےاحکامات جاری کردیے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کی این جی اوز کا فوری فنانشل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے ،این جی اوزکےفنانشل آڈٹ کےدوران فنڈنگ کوچیک کیاجائیگا،ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث این جی اوزکےکیسزسی ٹی ڈی کوبھجوائےجائیں گے۔

    دوسری طرف ان این جی اوز کی طرف سے ملک دشمنی کی رپورٹس کی تصدیق کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کا کہناتھا کہ سی ٹی ڈی ملک دشمن این جی اوز کےخلاف مقدمات درج کرےگا، اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • 1 نمبر جج کون اور 160 نمبر کون ؟ جانیئے اس  رپورٹ میں‌

    1 نمبر جج کون اور 160 نمبر کون ؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کردی ، نئی فہرست کے مطابق 71 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار جبکہ 89 کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوا۔

    ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج ممتاز حسین کی ریٹائرمنٹ کے باعث نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کی ہے، نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق سیشن ججز کی کل تعداد 160 ہے اور اس کا اطلاق 5 اگست سے ہوگا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے کس جج کو کون سا نمبر دیا ہے وہ جانتے ہیں اس فہرست کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا سنیارٹی میں پہلا نمبر برقرار رہا، ممبر پنجاب سروس ٹریبونل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کا چھٹا نمبر، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سیشن جج عبدالستار کا پانچواں نمبر، ممبر جوڈیشل پنجاب ریونیو اپیلٹ ٹربیونل سیشن جج حبیب اللہ عامرکا آٹھواں، رجسٹرار ہائیکورٹ ہمایوں امتیاز کا سنیارٹی میں نواں نمبر برقرار رہا۔

    لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے جاری اس فہرست کے مطابق جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور بہادرعلی خان کا سنیارٹی لسٹ میں 18 واں نمبر، سیشن جج ملتان سہیل اکرام 24 ویں نمبر، جج احتساب عدالت نمبر 4 لاہور امیر محمد خان 25 ویں نمبر، جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور محمد رفیق 32، جج بنکنگ کورٹ لاہور سردار طاہر صابر35 ویں نمبر پر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد محمد یوسف پنتالیسویں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ سنیارٹی میں 56 ویں نمبر پربرقرار رہے۔

    لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کی گئی یہ فہرست بڑی دلچسپ ہے جس کے مطابق جج چائلڈ پروٹیکیشن کورٹ لاہور سیشن جج ثمر حیات کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوا اور وہ 72 ویں نمبر پر آگئے، چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور سید مظفرعلی شاہ بھی سنیارٹی میں اضافہ ہونے پر74 ویں نمبر پر آگئے، سیشن جج بھکرمحمد محسن رضا 77 ویں نمبر، سیشن جج لیہ اعجاز حسین78 ویں، جج انسداد دہشت گردی عدالت لاہور عبدالقیوم 81 ویں، ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سیشن جج مسرور احمد خان سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد 82 ویں نمبر پر، جج بینکنگ کورٹ لاہور محمد سلیم سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد 86 ویں نمبر پر آگئے۔

    سب سے جونئیر سیشن غلام عباس سیال جو کہ جج سپیشل کورٹ سنٹرل گوجرانوالہ تعینات ہیں ان کی سنیارٹی میں بھی ایک درجہ اضافہ ہوا، وہ سنیارٹی میں 160 ویں نمبر پر آگئے ہیں