ناموراداکار معمررانا کا کہنا ہے کہ فلم اور سینما ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں،فلم انڈسٹری کی ترقی کے ساتھ سینمائوں مییں بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہیے-معمررانا کا کہنا تھا کہ لالی ووڈ میں ایسا بھی دور دیکھا ہے کہ پروڈیوسر فلم بنا لیتے تھے لیکن انہیں فلم کی نمائش کیلئے سینما میسر نہیں ہوتا تھا-
اداکار نے فلم انڈسٹری کے بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نڈسٹری کے بحران کی سب سے بڑی وجہ سینمائوں کا پلازوں اور دیگر کاروباری مراکز میں تبدیل ہونا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری انڈسٹری ترقی کرے تو ہمیں سینمائوں کی تعداد بڑھنی چاہیے اور سب سے ضروری بات سینمائوں میں جدید ٹیکنالوجی کو لانا چاہیے-
ٹکٹ کی قیمت پر بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ پوش علاقوں میں بننے والے سینمائوں کی قیمت اس قدرمہنگی ہے کہ ایک عام فلم بین یہاں فلم نہیں دیکھ سکتا اس لیے ہمیں سب چیزوں کو مدنظر رکھنا چاہیے-
Author: +9251
-

فلم اورسینما ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں،معمررانا
-

ٹک ٹاک نے بیڑا غرق کر دیا ہے ، کس کا ؟ ہائی کورٹ سے دہائی ، کس نے کی ؟ ہم بتاتے ہیں
لاہور:سوشل میڈیا کے جہاں فوائد ہیںوہاں اس کی تباہ کاریاں اس کے فوائد سے کئ گنا زیادہ اورخطرناک ہیں. اس نئی ایپ نے نوجوانوں کومزید تباہ کرکے رکھ دیا . نوجوانوں کو تباہی سے بچانے کے لیے ایک شہری نے ٹک ٹاک ‘ کی بندش کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،
لاہورہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق’ ٹک ٹاک ‘ ایپ پر پابندی کی درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا , درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیاہےکہ’ ٹک ٹاک ‘موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے,عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔
ایڈوکیٹ ندیم سرور نے اپنی اس درخواست میں مزید استدعا کی ہے کہ’ ٹک ٹاک ‘ سے وقت اور پیسےکا ضیاع، فحاشی عام ہو رہی ہے،عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔
-

پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 7 ماو نواز ہلاک
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع راج نانندگاوں میں پولیس کے ساتھ ایک مڈبھیڑ میں سات ماو نواز مارے گئے۔
ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ گورکھ ناتھ بگھیل نے بتایا کہ باگندی علاقہ میں مہاراشٹر کی سرحد سے متصل جنگلوں میں ماو نوازوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر ٹیموں کو روانہ کیا گیا۔ جہاں ماو نوازوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں چار خواتین سمیت سات ماو نواز مارے گئے۔ان کے قبضہ سے ایک اے کے 47، 303 رائفل، 12 بور کی بندوق، سنگل شاٹ رائفل سمیت دیگر گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
مسٹر بگھیل کے مطابق پولیس اور ماو نوازوں کے درمیان جھڑپیں ابھی جاری ہیں۔
-

USB میں کیا خاص چیز تھی ، باپ نے بیٹیوں کو درخت سے لٹکا کرمار مار لہولہان کردیا
خانیوال:جو والدین اپنی اولاد سے محبت نہیں کرتے تو کل کو پھر ان کو محبت نصیب نہیںہوتی ، اپنی غلطی کی سزا اولاد کو دینے والے پکڑے جاتے ہیں ، خواہ ان کو خانیوال کی پولیس کی کیوں نہ پکڑ لے ، تفصیلات کے مطابق ظالم باپ کا دو معصوم بچیوں پر تشدد ، یو ایس بی فلیش گم ہونے پر بچیوں کو درخت سے لٹکا کر مار مار کر لہولہان کردیا.
ذرائع کے مطابق اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ظالم باپ عرفان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ خانیوال کے علاقے کبیروالا میں عرفان نامی شخص نے یو ایس بی فلیش گم ہونے کی صورت میں بچیوں سے دریافت کیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا جس پر وہ طیش میں آگیا اور 4 سالہ فریحہ نور اور 6 سالہ ابیہہ نور کو درخت سے لٹکا کرمارپیٹ کرتارہا ۔
خانیوال سے ذرائع کے مطابق پتہ چلنے پر اہل علاقہ نے مداخلت کر کے ان بچیوں کو درخت سے اتارا ۔ تھانہ سٹی کبیروالا میں عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ بچیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر نفسیاتی مریض ہے اور اکثر لڑائی جھگڑا کرتا ہے جبکہ بچیوں کی حالت اب بہتر ہے ۔بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ عرفان نے اس یوایس بی میں کوئی ایسی غیر اخلاقی چیزیں رکھی ہوئی تھیں جن کا اسے ظاہر ہونے کا ڈر تھا
-

پاکستانی لڑکی نے امریکہ میں بھی جھنڈے گاڑ دیئے
پاکستان کو دنیا کہ ان ممالک میں شامل کیا جاتا تھا جن میں حواتین کو ان کے حقوق کیلئے اور معاشرے میں کوئی مقام حاصل کرنے ہزاروں مشکلات و مہمات سے گزرنا پڑتا تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ حالات میں بڑی تندیلی رونما ہوئی ہے، اور اب خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بہ شانہ کام کرنے اور ملک پاکستان کی عزت کو دنیا میں اور بڑھانے کیلئے نکل رہی ہیں،اسی عزم و حوصلے کی داستان ایک پاکستانی امریکن لڑکی کلثوم عبداللہ نے قائم کی ہے جو کہ پی ایچ ڈی سکالر ہونے کیساتھ ساتھ ویٹ لفٹر چیمپین بھی ہے،
کلثوم کے ماں باپ کا تعلق پشاور سے ہے جو کہ 25 سال پہلے امریکہ چلے گئے اور وہیں رہائش اختیار کرلی،
کلثوم کی پیدائش امریکی ریاست میسوری کے شہر آرکنساس میں ہوئی، ایک مادر پدر آزاد معاشرے میں پیدا ہونے کے باوجود کلثوم نے اسلامی تعلیمات اور پشتون روایات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا اور امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، کلثوم نے بیچلرز کی ڈگری یونیورسٹی آف فلوریڈا سےحاصل کی اور جارجیہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجنیئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی،Kulsoom Abdullah, a Ph.D., an engineer & the only female Pakistani weight lifter who competed in World Championship! A proud moment for us.
Her journey was tough. But she didn't settle for anything less.
She is indeed an inspiration for all of us especially our young girls. pic.twitter.com/nGEhnwV443— Kiran Aleem Khan (@KiranAleemkhan1) August 1, 2019
لیکن کلثوم عبداللہ کو ویٹ لفٹنگ کا جنون کی حد تک شوق تھا اور وہ اس میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی تھی، جب اس نےامریکہ میں ویٹ لفٹنگ کے متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا تو انہوں نے کلثوم کوویٹ لفٹنگ کے ڈریس کوڈ کے بغیر شرکت کرنے سے انکار کر دیا اور شرط عائد کی کہ تمھیں وہی لباس زیب تن کرنا ہوگا، کلثوم بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئی کہ وہ ویٹ لفٹنگ بھی کرے گی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق ہی لباس زیب تن کرے گی، اس پر امریکن ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیئرمین جان ڈف نے انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو قائل کلثوم کے دریس کوڈ کیلئے قائل کر لیا، اس بعد کلثوم نے ویٹ لفٹنگ کے کئی مقابلے جیتے اور پاکستانی پرچم روشن کیا
کلثوم کی ہمت و جرت سے تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر لڑکیوں کو سیکھنا چاہیے کے کتنی ہی بڑی مشکل کیوں نہ ہو اگر ہمت و حوصلہ جوان ہو اور ارادہ مستحکم ہو تو کچھ بھی ناممکن نہں -

لاہور سے 14 بکرے اغوا ، کس نے کیے ؟ گرفتاری پر بڑے بڑے نام سامنے آنے کی امید
لاہور : لاہور جیسے بڑے شہر میں جہاں ہر طرف کیمرے لگے ہیں اور ہر چوک پر پولیس والے ہر شہری کی شناخت پریڈ کرتے ہیں اس کے باوجود بکروں کا اغواہونا ایک سوالیہ نشان ہے. اطلاعات کے مطاب عید قرباں آتے ہی نوسرباز سرگرم ہوگئے، اقبال ٹاؤن کی حدود میں نوسر باز شہریوں کو نشہ آور چیزکھلا کر14 بکرے لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ اقبال ٹاؤن کی حدود میں نوسر باز نشہ آور چیزکھلا کرشہریوں کے 14بکرے کسی نامعلوم مقام کی طرف لے کر چلے گئے ہیں. ، نشہ آور چیز کے باعث بے ہوش ہونے والے شہریوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق نشے سے ان متاثرہ شہریوں کی شناخت تیرہ سالہ داؤد اور 39سالہ رانا شاہد کے نام سے ہوئی، متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ نوسربازوں کے خلاف تھانے میں درخواست دےدی ہے لیکن اب یہ نئے پاکستان کی ہونہار پولیس کی قابلیت کے لیے چیلنج ہے کہ وہ ان نوسربازوں کو گرفتار کرتےہیں. یا پھر
-

میں بھی دل رکھتی ہوں، امریکی خاتون نے 1500 بچوں کو کیا لے کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا
آرکنساس:کمزوروں پر ترس کھانا اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا کوئی کوئی جانتا ہے . ایسے ہی امریکہ کی ایک ہمدرد خاتون نے سیل پر رکھے سارے جوتے 33 لاکھ 40 ہزارروپے میں خرید کر بے گھر اور مستحق بچوں کو عطیہ کردیئے۔
امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے اس خاتون سے متعلق رپورٹ کرتے ہوئے تین بچوں کی ماں کیری جرنیگن کا تعلق آرکنساس سے ہے اور انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے امریکا کے مشہور پے لیس اسٹور سے 1500 جوڑے خریدے ہیں
فاکس نیوز نے اس واقعہ کے متعلق مزید بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کیری نے یہ سارے جوتے ایسے بچوں کو دیئے ہیں جو اسکول جانے والے تھے یا نئی جماعت میں پہنچ گئے اور ان کے پاس رقم نہیں تھی۔ اس طرح یہ جوتے نئے تعلیمی سال کے لیے بچوں کی خوشی میں اضافے کی وجہ بنے۔
کیری جرنیگن نے بتا یا کہ میرے علاقے میں غربت کی شرح زیادہ ہے اور میں اسکولوں کے بورڈ کی سربراہ ہوں جہاں بچوں کے پاس نئے جوتے نہیں ہوتے۔ اسی بنا پر میں نے ان بچوں کے لیے جوتے خریدے جو نئے تعلیمی سال پر بھی جوتوں سے محروم ہیں
امریکی خاتون کیری جرنیگن اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے بتاتی ہیںکہ اصل میںیہ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ جوتے لینے پے لیس پہنچیں تو ان کی بیٹی نے اپنی ایک ساتھی کے لیے جوتے خریدنے کی خواہش کی۔ اس پر کیری نے پے لیس اسٹور کے کلرک سے پوچھا کہ اگر وہ سیل میں رکھے بچوں کے تمام جوتے خریدے تو اس کا خرچ کتنا ہوگا؟
کیری جرنیگن بتاتی ہیںکہ جب میں نے مینجر سے غریب بچوں کے لیے نئے شوز خریدنے کی بات کی تو پہلے تو کلرک سمجھا کہ خاتون مذاق کررہی ہیں لیکن باربار اصرار پر مینیجر کو بلایا گیا۔ اس کے بعد تمام معاملات طے ہوئے اور 12 گھنٹے کی محنت سے 95 بڑے کارٹن میں 1500 جوڑے رکھے گئے اور انہیں ایک بڑے ٹرک پر لاد کر گھر پہنچایا گیا۔
-

20افراد کی ٹیم بلغاریہ میں کیسا بحری جہاز بنائے گی، جانئے
بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ کے مشرق میں جرمنی ، بولیوین ، بلغاریائی اور دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد 20افراد کی ایک ٹیم نے ورنا جھیل میں ابورا چہارم مشن کا آغاز کیا ہے۔
مشن کا ہدف یہ ہے کہ بحری جہاز کوقدیم زمانے کی طرح مکمل طور پر سرکنڈوں اور لکڑی سے بنایا جائے ۔جہاز کی لمبائی 14 میٹر ، 4 میٹر چوڑائی اور وزن 12 ٹن ہوگا۔
جہاز ورنا جھیل سے سفر کا آغاز کرے گا اور تین ہزار کلومیٹر سفر کرتے ہوئے استنبول ، ایتھنز سے اسکندریہ پہنچے گا۔
ابورا بنانے والی ٹیم میں ریڈ بوٹ بلڈر ، کارپئر ، آثار قدیمہ کے ماہرین شامل ہیں۔ -

صبا قمر ایک نمبر ، اقرا عزیز دو نمبر ، ماہرہ اور مہوش دونوں ہی کمزور ہیں ، یہ وہ کام نہیں کرسکتیں ، نادیہ خان نے اپنے آپ کو پیش کردیا
کراچی: فردوس جمال اور ماہرہ خان کی محبت بھری لڑائی نے کئی اور اداکاروں کو بھی اپنا جوہر دکھانے کا موقع دے دیا . اداکاری میں کمزور کرداروں کو نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ نادیہ خان نے ماہرہ خان اور مہوش حیات کی اداکاری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نزدیک نہ تو ماہرہ خان کو اداکاری آتی ہے اور نہ ہی مہوش حیات میں اداکارانہ صلاحیتیں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال کا ماہرہ خان سے متعلق بیان کہ ’وہ نہ تو اچھی اداکارہ ہیں اورنہ ہی اچھی ہیروئن‘ کے بعد اب اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنے آپ کو ان دو اداکاروں کے مقابلے میںپیش کردیا ہے
ایک ٹی وی شو میں جب اداکارہ نادیہ خان نے شرکت کی جہاں میزبان احسن خان نے ان سے کہا کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر اورمہوش حیات ان تینوں کو اداکاری کے حوالے سے کون سے نمبر پر رکھیں گی، جس کے جواب میں نادیہ نے کہا کہ وہ پہلے نمبر پر صباقمر کو رکھیں گی پھر اقرا عزیز کو، جب کہ ان کے نزدیک اداکارہ ماہرہ خان اورمہوش حیات کو اس فہرست میں شامل ہی نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ ان دونوں کو اداکاری نہیں آتی۔
-

پھولوں کی قدر کیا کرو ، پھول اور کینسر کے تعلق نے سب کو حیران کردیا
برمنگھم:قدرت نے اس کائنات میں کوئی چیز بے مقصد پیدا نہیں کی ، جن پھولوں کو ہم اپنے پاوں تلے مسل دیتے ہیں ان کو نہ مسلا کرو یہ انسانوں کی زندگی کا سبب بنتے ہیں ، ماہرین طب کی تحقیقات سامنے آئیں ہیںجن میں یہ کہا گیا ہے کہ سدا بہار کے پھول میں کینسر کے خلاف اجزا ایک عرصہ قبل دریافت ہوچکے ہیں جس کی بنا پر بعض دوائیں بھی بنائی گئی ہیں۔ اب ایک اور پھول میں ایسے ہی خواص ملے ہیں اور یہ پھول بھی عام پایا جاتا ہے۔
وہ پھول جو انسانی جسم میں کینسر جیسی موذی مرض کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں ان میں عاقر قرحا یا فیورفیو پھول دیکھنے میں انتہائی خوشنما لگتا ہے۔یہ پھول حکمت اور روایتی ادویہ سازی میں اسے صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔اس سے پہلے یہ پھول کئی اقسام کے درد اور بالخصوص دردِ سر میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ لیکن اب یونیورسٹی آف برمنگھم کے ماہرین نے خاص طور پر اس کے پودے کے پتوں سے کینسر کے خلاف اہم جزو یا مرکب (کمپاؤنڈ) دریافت کیا ہے۔
جدید سائنسی اصطلاحات میں اس مرکب کا نام پارتھینولائڈ ہے جو دیگر پودوں میں تو ہوتا ہے لیکن اس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ دوسری جانب یہ فیورفیو کے پودے کے پھول دینے کے آخری مرحلے میں غیر معمولی طور پرزیادہ پیدا ہوتا ہے۔
برمنگھم یونیورسٹی کے محققین نے اسی پودے سے پارتھینو لائڈ کشید کرنے کی کوشش ہے۔ ان تھک محنت سے ماہرین نے اس مرکب سے مزید ذیلی اجزا یا ڈرائیویٹوز کشید کئے ہیں ۔ نکالے گئے کیمیکل کی تعداد 71 تھی جنہیں باری باری آزمایا گیا۔ ان میں سے ایک مرکب بہت کارآمد ثابت ہوا۔ پھر یہ مرکب زندہ خلیات کے ساتھ بہت سرگرم بھی دیکھا گیا جس میں بہتر ادویاتی خواص بھی دیکھے گئے۔
برمنگھم یونیورسٹی کے طبی ماہرین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ جب اس مرکب کوکرونِک لمفوسائٹک لیوکیمیا کے خلیات اورآزمائشی ڈشوں پر آزمایا گیا تو یہ انہیں ختم کرنے میں بہت مؤثر ثابت ہوا۔ اس کی وجہ جاننے کے لیے غور کیا گیا تو معلوم ہوا کہ مرکب ری ایکٹوو آکسیجن اسپیشیز (آراوایس) کی تعداد گھٹاتا ہے جو صحتمند خلیات کے لیے زہریلے ثابت ہوتے ہیں۔ آراوایس کینسرزدہ خلیات میں پہلے ہی دریافت ہوچکے ہیں۔