Baaghi TV

Author: +9251

  • وزارت داخلہ اور مقبوضہ کشمیر حکومت کے اقدامات تشویشناک قرار

    وزارت داخلہ اور مقبوضہ کشمیر حکومت کے اقدامات تشویشناک قرار

    مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بھارتی کانگریس کی جموں وکشمیر پالیسی پلاننگ گروپ کااجلاس ہوا ۔
    مقبوضہ کشمیر میں صورت‌ حال انتہائی کشیدہ !‌ اگلے چند گھنٹے نہایت اہم . اسپیشل رپورٹ
    اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں خوف کاماحول پیدا کرنے کی کوششوں پرتشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت من موہن سنگھ نے کی ۔

    گروپ نے وزارت داخلہ اورمقبوضہ کشمیرحکومت کے اقدامات تشویش ناک قرار دیتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا کہ کوئی ایسا فیصلہ نہ کر جس سے بحران مزید ہو جائے۔

    گروپ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں عدم تحفظ اورخوف کا ماحول پیدا ہورہا ہے اور مودی سرکار کے ارادوں سے متعلق خدشات پیداہورہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں بھارت نے مزید 38ہزار فوجیو ں کو کشمیر میں تعینات کر دیا ہے۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور کشمیری قوم سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہی ہے۔

  • جگر کے مریضوں کے لیے خوشخبری ، کیا ہے وہ ؟ ماہرین طب نے بتا دیا

    جگر کے مریضوں کے لیے خوشخبری ، کیا ہے وہ ؟ ماہرین طب نے بتا دیا

    لندن : علم میں‌وسعت ، نئی تحقیق اور سائنس نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ جگرکا دوبارہ بننا اب ممکن ہوگیاہے ،اس سے پہلے کئی بیماریوں سے جگر جیسا حساس عضو مکمل طور پر ناکارہ ہوجاتا ہے جس کے بعد صرف جگر کے عطیے اور پیوندکاری سے ہی مریض کو زندہ رکھا جاسکتا ہے۔ تاہم ماہرین طب کے مطابق اب جگر میں بھی خلیاتِ ساق (اسٹیم سیل) دریافت ہوئے ہیں جس کے بعد آج نہیں تو کل جگر کے مریضوں کو عطیے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    جگر کی بیماریوں اور اس کی ساخت کے حوالے سے بڑے عرصے سے جاری تحقیقات میں کنگز کالج آف لندن کے ماہرین جگر کے مریضوں کے لیے نئی خوشخبری لے کر آئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق کنگز کالج لندن کے محققین نے پیدائش کے بعد انسانی بچے کے جگر میں ایک نیا قسم کا خلیہ (سیل) دریافت کیا ہے۔ یہ اسٹیم سیل یا خلیاتِ ساق جیسا ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ان خلیات سے جگر کے حصوں کو دوبارہ فروغ دے کر اس سے جگر کی مرمت کرسکیں گے۔

    مسلمان ماہرطب تامر رشید کہتے ہیں کہ انسانی جگر میں حقیقی اسٹیم سیل کی طرح خلیات ملے ہیں۔ اس سے اعضا کو دوبارہ فروغ دینے والے کئی طریقے سامنے آئیں گے۔ ان سےجگر کا علاج آسان ہوگا اور شاید جگر کی منتقلی کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

    کنگز کالج آف لندن میں سنگل سیل آراین اے طریقے کے ذریعے نومولود بچوں اور بالغوں میں جگر کے خلیات کا تفصیلی مطالعہ کیا گیا۔ ماہرین طب نے دعویٰ کیا ہےکہانہوں نے ایک خاص طرح کا خلیہ دیکھا جسے ہیپاٹوبائلیئری ہائبرڈ پروجینیٹر سیل یا ایچ ایچ وائی پی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ عین اسٹیم سیل جیسا دکھائی دیتا ہے۔

    چند دن قبل لندن کنگز کالج کے طب پر مشمتل ماہرین نے ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ تجربات کے دوران مزید غور سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ ایسے خلیات عین چوہے کے پروجینیٹر خلیات کی طرح کام کررہے ہیں۔ بعد میں ان خلیات کو چوہے کے متاثرہ جگر کی مرمت کرتے ہوئے دیکھا گیا اور وہ بھی حیرت انگیز طور پر بہت کم وقت میں ہوا۔ اب تک انسانوں میں یہ خواص سامنے نہیں آئے تھے۔

    کنگز کالج سے وابسہ مسلمان ماہرطب تامر رشید کہتے ہیں‌ اگر جگر کے خلیات اسی طرح کا برتاؤ کرسکیں تو ایک نہ ایک دن ہم اپنے متاثرہ جگر کی مرمت ازخود کرسکیں گے۔ تامر رشید کہتے ہیں‌کہ نودریافت شدہ ایچ ایچ وائے پی خلیات دو اہم اقسام کے جگری خلیات کی تشکیل کرسکتے ہیں جن میں ایک تو ہیپاٹوسائٹس ہیں اور دوسرے کولنگایوسائٹس یا بی ای سی ہیں۔ یہ دونوں اقسام کے خلیات بہت حد تک جگر کے کئی امراض کو ختم کرسکتے ہیں۔ اس طرح ایچ ایچ وائے پی جگر کے کئی امراض کا شافی علاج ثابت ہوسکتا ہے۔

  • ایف آئی اے نے گوجرانوالا سے بھارتی شہری کو گرفتارکر لیا

    گوجرانوالہ سے ایک بھارتی شہری گرفتار تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم پنجم تیواری دس سال پہلے غیر قانونی طور پر پاکستان آیا اور پاکستانی دوست کی مدد سے ادھر بلال نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوایا اور پاکستانی لڑکی سے شادی بھی کرلی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر نواز کے مطابق گرفتار ملزم پنجم تیواری نے 2009 میں دبئی گیا وہاں پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شہری کامران سے ملاقات ہوئی اور دونوں کی آپس میں کاروباری دوستی بن گئی۔ کامران اسے جعلی پاسپورٹ پر پاکستان لے آیا اور پاکستان آ کر گرفتار بھارتی ملزم نے کامران کی مدد سے بلال کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا لیا۔ بعد میں دوست کامران کی بہن رخسانہ سے شادی بھی کر لی، شادی کر کے جعلی نکاح نامہ بھی بنوا لیا ۔
    ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں ،مقدمہ میں کامران سمیت اسکی معاونت کرنیوالے پانچ افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ نادرا ملازمین کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

  • میں محبت کرتی ہوں اوروہ  نفرت کرے کیوں‌ ؟  سونا کشی نےکس کے بارے میں‌ یہ کیوں کہا ؟

    میں محبت کرتی ہوں اوروہ نفرت کرے کیوں‌ ؟ سونا کشی نےکس کے بارے میں‌ یہ کیوں کہا ؟

    ممبئی :عورت سے اتنی نفرت کیوں جبکہ ہر کردار کے لیے عورت کو استعمال کیا جاتا ہے ، میں‌اپنے کام سے محبت کرتی ہوں ، لیکن پھر بھی اگر کسی عورت سے نفرت کرتے ہیں تو ان کو اپنی اداوں پر غور کرنا چاہیے، اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے‘ اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ‘میں ایک ایسی اداکارہ بننا چاہتی ہوں جسے فلم ساز کسی بھی قسم کی فلم میں کاسٹ کرسکیں اور یہی میں کرتی آرہی ہوں، اس ہی لئے مجھے اپنا کام دلچسپ لگتا ہے اور میں اس سے محبت کرتی ہوں۔

    سوناکشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بولی وڈ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے؟ کیا جب اکشے کمار اور سلمان خان کوئی فلم کرتے ہیں تو اسے بھی مردوں پر مبنی فلم قرار دیا جاتا ہے؟ فلم صرف فلم ہوتی ہے۔

  • ایف آئی اے نے گوجرانوالا سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا

    گوجرانوالہ سے ایک بھارتی شہری گرفتار تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم پنجم تیواری دس سال پہلے غیر قانونی طور پر پاکستان آیا اور پاکستانی دوست کی مدد سے ادھر بلال نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوایا اور پاکستانی لڑکی سے شادی بھی کرلی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر نواز کے مطابق گرفتار ملزم پنجم تیواری نے 2009 میں گوجرانوالہ کے رہائشی کامران سے دوستی لگائی اور یہ دس سال پہلے غیر قانونی طریقے سے پاکستان آیا اور پاکستان آ کر کامران کی مدد سے بلال کے نام سے نہ صرف پاکستانی شناختی کارڈ بنوا لیا بلکہ گرفتار بھارتی ملزم نے دوست کامران کی بہن سے شادی بھی کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں ،مقدمہ میں کامران سمیت اسکی معاونت کرنیوالے پانچ افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ نادرا ملازمین کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

  • بھارتی فوج  نے آزاد کشمیر پر حملہ کی پلاننگ کر لی

    بھارتی فوج نے آزاد کشمیر پر حملہ کی پلاننگ کر لی

    بھارتی فوج نے آزاد کشمیر پر حملہ کی پلاننگ کر لی
    مقبوضہ کشمیر میں صورت‌ حال انتہائی کشیدہ !‌ اگلے چند گھنٹے نہایت اہم . اسپیشل رپورٹ
    باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ 7اگست کو کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد پاس کرے گی جس میں کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔اس سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو جائے گی۔اسی روز بھارتی فوج آزاد کشمیر پر بمباری کرے گا۔

    مقبوضہ کشمیر میں پولیس تھانوں کو آرمی کے حوالے کر دیا گیا ہے اور بہت سارے مقامی پولیس والوں کے ہتھیار بھی چھین لئے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں بھارت نے مزید 38ہزار فوجیو ں کو کشمیر میں تعینات کر دیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جا ری ہے۔ تازہ ترین واقعہ میں بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں ایک نوجوان کو گھر گھر تلاشی مہم کے دوران شہید کر دیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن آخری اطلاعات آنے تک جاری ہے۔
    مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، کشمیری نوجوان شہید
    نوجوان کی شہادت کے بعد سینکڑوں لوگوں نے سڑکوں پر زبردست مظاہرے کئے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیاں اور پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ضلع شوپیاں میں موبائل اور فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

    قبل ازیں اس علاقہ میں ایک جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا تھا۔

  • ریسکیو 1122 کی طرف سےضلع رحیم یار خان  میں جشن آزادی کو شاندار انداز میں منانے کے لیے اہم سرگرمیاں سرانجام دی جارہی ہیں

    ریسکیو 1122 کی طرف سےضلع رحیم یار خان میں جشن آزادی کو شاندار انداز میں منانے کے لیے اہم سرگرمیاں سرانجام دی جارہی ہیں

    *ریسکیو 1122 کی طرف سےضلع میں جشن آزادی کو شاندار انداز میں منانے کے لیے اہم سرگرمیاں سرانجام دی جارہی ہیں۔*

    *ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اسٹیشنزاور ریسکیو ایمبولینسوں،ریسکیو وہیکلزاور آگ بجھانے والی گاڑیوں پر پاکستانی جھنڈے اور بینرز لگاکر عوام میں ملی جذبے کو اُجاگر کیا جارہا ہے۔72واں یوم آزادی ہر بار کی طرح اس بار بھی پُر جوش اور شایان شان طریقے سے منایاجا رہا ہے.ھدایت کے مطابق ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں ریسکیورز قومی پرچم کے بیج لگاکر بھرپور طریقے سے مارچ پاسٹ کی تیاریاں کررہے ہیں جوکہ 14اگست کی صبح آزادی تقاریب میں پیش کیا جائے گا۔*

    *تمام ریسکیو اسٹیشنزکو برقی قمقموں سے چراغاں کیا جارہا ہے۔تمام ریسکیورز تحصیل انتظامیہ کی طرف سے منعقد کی جانے والے جشن آزادی کے دن قومی پرچم کشائی کی تقاریب میں سلامی پیش کریں گے اور ریسکیو دستے مارچ پاسٹ کا عملی مظاہر ہ بھی پیش کریں گے،عوام میں آگہی کے لیے کمیونٹی ٹریننگ ونگ کیمپ کا قیام عمل میں لائے گا جس کے ذریعے الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سیفٹی آگہی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔*

     

  • ریاست جموں و کشمیر کی انفرادی شناخت اور حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محبوبہ مفتی

    ریاست جموں و کشمیر کی انفرادی شناخت اور حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محبوبہ مفتی

    پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رات دیر گئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ریاستی گورنر کیساتھ ملنے کے بارے میں بات چیت کی۔5منٹ تک ہوئی بات چیت میںفیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ کو عمر عبداللہ کی آمد کیساتھ ہی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔اسکے بعد محبوبہ مفتی سجاد لون کے پاس گئیں جہاں شاہ فیصل بھی پہنچ گئے تھے۔ تینوں نے مشترکہ طور پر میڈیا سے بات کی اور پھر تینوں ریاستی گورنر سے ملنے گئے۔
    مقبوضہ کشمیر میں صورت‌ حال انتہائی کشیدہ !‌ اگلے چند گھنٹے نہایت اہم . اسپیشل رپورٹ
    رات دیر گئے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ70سال میں پہلی بار نفسیاتی جنگ لوگوں پر مسلط کی گئی ہے۔

    پی ڈی پی صدر نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے1947میں دو قومی نظریہ مسترد کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ ہاتھ ملایا ،تاکہ ریاست کی انفرادی شناخت اور حیثیت برقرار رہ سکے ، اور آئین میں بھی انہیں اس بات کی ضمانت حاصل ہو،تاہم آج ایسا لگ رہا ہے کہ اس تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    محبوبہ مفتی کے مطابق اگر ریاست کی خصوصی شناخت کے ساتھ کچھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے۔

  • مقبوضہ کشمیر،حالات سمجھ سے بالا تر، ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے، میر واعظ عمر فاروق

    مقبوضہ کشمیر،حالات سمجھ سے بالا تر، ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے، میر واعظ عمر فاروق

    میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کسی بھی عدالتی ، قانونی یا سیاسی اقدامات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت و ہیئت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتااور آج نہیں تو کل اس مسئلہ کو حل کرنا ہی ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    مقبوضہ کشمیر میں صورت‌ حال انتہائی کشیدہ !‌ اگلے چند گھنٹے نہایت اہم . اسپیشل رپورٹ
    میرواعظ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی مخدوش، غیر واضح اور حد درجہ تشویشناک قرار دیا ۔ انہوں نے کہا ”کئی ہفتوں سے لگاتار یہاں کے حالات میں زبردست تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں نیم فوجی دستوں کو نئے سرے سے یہاں لاکر کشمیر کے چپے چپے پر تعینات کیا جارہا ہے ایسے حالات میں یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ حکومت کے کیا منصوبے اور عزائم ہیں کیونکہ ان حالات کی وجہ سے ہر طرف تشویش اور چے میگوئیوں کا بازار گرم ہے“۔

    میرواعظ نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ اس سارے عمل کو معمول کی کارروائی بتاکر حالات ٹھیک ہیں کا اعلان کررہی ہیں مگر دوسری طرف لاکھوں کی تعداد میں فوجی اور نیم فوجی اہلکار تعینات مزید ہزاروں کی تعداد میں فورسز کی تعیناتی سمجھ سے بالا ترہے ۔ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

    میرواعظ نے کہا کہ بھارت ریاست جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی کردار اور اس مسئلہ کی متنازعہ حیثیت اور ہیئت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے اور یہ آج سے نہیں 1947ءسے کوشش ہو رہی ہے ۔ میرواعظ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مخدوش اور غیر یقینی صورتحال میں اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق قائم رکھیں۔