Baaghi TV

Author: +9251

  • چین : کان میں دھماکے سے سات افراد ہلاک

    چین : کان میں دھماکے سے سات افراد ہلاک

    شمالی چین میں جمعہ کو کان میں دھماکے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔
    چین، گیس پلانٹ میں دھماکہ،10افراد ہلاک
    میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ ہبئی کے صنعتی شہر تانگشان میں یہ واقعہ پیش آیا۔

    وقوعہ کے وقت کان میں 12 اہلکار جب کام کررہے تھے۔ پانچ اہلکار وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ بقیہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کے 200 اہلکار تلاشی مہم میں مصروف ہیں۔

  • شجاع آباد کے روڈ حادثات کے منتظر

    شجاع آباد کے روڈ حادثات کے منتظر

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) کالی پل تا کیو ل والی پل تک نہر کے ساتھ واقعہ روڈ انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہ کا شکار ہے روڈ پر لائٹ کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے روڈ پر لائٹ نا ہونے کی وجہ سے متعدد بار خوفناک حادثات پیش آ چکے ہیں مگر شجاع آباد کی انتظامیہ اس مسئلہ کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے سنگل روڈ پر ہیوی ٹریفک کا گزرنا بھی معمول بن چکا ہے روڈ کے دونوں اطراف سفیٹی کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا اس روڈ کے ایک طرف نہر جبکہ دوسری طرف آبادی ہے اگر اس مسئلہ کی طرف سنجیدگی سے توجہ نہ دی گئی تو مستقبل میں کوئی خوفناک حادثہ رونما ہوسکتا ہے اس روڈ کو تعمیر ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں اہل علاقہ کی انتظامیہ اور ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ نہر کے ساتھ لائٹنگ کا بندوبست کیا جائے تاکہ مستقبل میں بڑے حادثات سے بچا جا سکے رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • دوبچوں کا باپ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ؟ سن کر لوگوں نے توبہ کرلی

    دوبچوں کا باپ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ؟ سن کر لوگوں نے توبہ کرلی

    لاہور: سوشل میڈیا کی وجہ سے بننے والے مجرم کو پولیس نے بالآخر گرفتار کرلیاہے . اطلاعات کے مطابق چوہنگ پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب خاتون کو سرعام ہراساں کرنے والے اوباش کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ایک متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا پر اوباش کی غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرکے موٹر سائیکل کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا گیا۔

    پولیس نے بتایا ہےکہ اس واقعہ میں‌ملوث ملزم طیب احمد ویسٹ ووڈ کالونی رائیونڈ کا رہائشی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی صدر احسن سیف اللہ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • ” دال چاول ”  پولیس شہداء کیلئے ، دیکھنے کے لیے تیار رہنا

    ” دال چاول ” پولیس شہداء کیلئے ، دیکھنے کے لیے تیار رہنا

    لاہور : پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے فلم ”دال چاول“ تیار کردی ،پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے فلم دال چاول کے ٹیزر کی لانچنگ تقریب قربان لائنز میں واقع پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دفتر میں ہوئی۔

    فلم "دال چاول ” میں لاہور کی ثقافت کو نمایاں کیا گیا ہے وہیں محکمہ پولیس کے امیج کو مثبت دکھایا گیا ہے۔ فلم کا ٹائٹل سانگ راحت فتح علی خان نے گایا ہے اور فلم کی موسیقی بھی سی او سیف سٹیز اتھارٹی اکبر ناصر نے ترتیب دی ہے۔

    سی او او سیف سٹیز اتھارٹی اکبر ناصر سمیت ہدایتکار اویس خالد، اداکارہ مومنہ اقبال، سفیان علی اور دیگر نے فلم کےمختلف پہلووں کے حوالے سے بتایا۔فلم 4 اکتوبر کو شہر لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیز کیا جائے گا اور فنکاروں سمیت سیف سٹیز اتھارٹیز انتظامیہ فلم کی کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں۔

  • ہائی کورٹ کی جانب سے سیل شدہ دکانوں کو کھولنے کاحکم.

    بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے تمام سیل شدہ دکانوں کو کھولنے کے احکامات کاخیر مقدم کرتے ہیں۔ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان شہر کی وسیع تر مفاد میں انتظامیہ،میٹروپولٹین کارپوریشن سمیت تمام اداروں سے تعاون کرتے آرہے ہیں،اور آئندہ بھی شہر کی خوبصورتی کی بحالی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کرداراداکریگی،بیان میں کہاگیاکہ گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ میں سیل شدہ دکانوں کے متاثرین کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن کی سماعت ہوئی اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،اللہ داد ترین سمیت دیگر سینکڑوں تاجر موجود تھے۔طویل بحث ومباحثہ کے بعد معزز عدالت نے دکانوں کو ڈی سیل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے متعلقہ دکانداروں سمیت شہر کے تمام دکانداروں کو ناجائز تجاوزات،ڈبل پارکنگ،سڑکوں پر گاڑیوں کی مرمت،غیر قانونی تعمیرات سے سختی سے منع کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات صادر کئے۔بیان میں کوئٹہ شہر کے تمام دکانداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ وہ شہر کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے احساس ذمہ داری کامظاہرہ کریں کیونکہ موجودہ حالات میں شہر میں پیدل چلنا محال ہوگیاہے جن کی متعدد وجوہات کے ساتھ ساتھ ناجائز تجاوزات بھی شامل ہیں،ہم ناجائز تجاوزات،شہر کی صفائی کے حوالے سے اپنے حصہ کاکام کرنے کوتیار ہیں۔مگر حکومت کو بھی شہر کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہونگے جن میں قائم بس،ٹرک وینگ اڈوں کی ہزارگنجی منتقلی،شہر میں ہنگامی بنیادوں پر پارکنگ پلازوں کی تعمیر،متعدد فلائی اوورز اور انڈرپاسز کی تعمیر جیسے اقدامات ناگزیر ہیں اگر حکومت کوئٹہ کے حوالے سے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کرتی۔تو تاجر تجاوزات کاخاتمہ کرکے بھی شہر کی حالت نہیں بدل سکتی،اس موقع پر عدالت میں موجود تاجروں نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور عدالت سے درخواست کی عموماََ آپریشن کید وران کارروائی میں انتظامیہ کے آفیسران کی جانب سے تاجروں کو مارپیٹ،گالم گلوچ کاسامنا کرناپڑتاہے جس پرعدالت نے تمعلقہ حکام کو تاجروں کی عزت نفس کا خیال رکھنے کا بھی حکم دیاہے۔

  • گلگت بلتستان پوری دنیا میں پرامن خطہ قرار

    گلگت بلتستان پوری دنیا میں پرامن خطہ قرار

    گلگت بلتستان پوری دنیا میں پرامن خطہ قرار دیا گیا ہے

    خودکشی اور غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات کی روک تھام کےلئے اصلاحات کی گئی ہیں .وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہیومن راٹس کمیشن پاکستان کے وفد سے گفتگو

    گلگت ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزےراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہیومن راءٹس کمیشن کو قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے جو مظلوم اور محروم طبقے کی آواز ہمیشہ بلند کرتا ہے ۔ وزےراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پوری دنیا میں پرامن خطہ قرار دیا گیا ہے جہاں گزشتہ چار سالوں میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے، پولیس میں فوری اصلاحات متعارف کروانے اور سیف سٹی پروجیکٹ کا قیام امن و امان کے قیام میں معاون ثابت ہوا ہے، امن وامان کی وجہ سے گلگت بلتستان میں معاشی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے اور مقامیو بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد گلگت بلتستان آرہی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں گلگت بلتستان اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہورہاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیومن راءٹس کمیشن پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

    وزےراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان آرڈر2018 کے تحت تمام سبجکٹس گلگت بلتستان حکومت کو منتقل کئے گئے ہیں جوگورننس آرڈر2009 ء کے تحت کونسل کے پاس تھے، گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے تحت گلگت بلتستان حکومت اور اسمبلی کو وہ تمام اختیارات حاصل ہوئے جو دیگر صوبوں کو حاصل تھے ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کا مرحلہ لازمی ہے جو الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، گلگت بلتستان میں چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام سے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جس کے تقریباً تمام اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کام کر رہی ہے، گلگت بلتستان حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کےلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں ، خودکشی اور غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات کی روک تھام کےلئے بھی اصلاحات کی گئی ہیں اور اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس پیز کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ خودکشی کے واقعات پر پوسٹ مارٹم لازمی کرایا جائے، پوسٹ مارٹم نہ کروانے کی صورت میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

  • نیتن یاھو”سنچری ڈیل“ کوموخر کرنے میں ناکام

    نیتن یاھو”سنچری ڈیل“ کوموخر کرنے میں ناکام

    اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوامریکا کے مجوزہ امن منصوبے”سنچری ڈیل“ کو ناکام بنانا چاہتے تھے مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

    اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت“ کے مطابق امریکی انتظامیہ اور صدر ٹرمپ کا خیال ہے کہ نیتن یاھو ٹال مٹول کے ذریعے زیادہ وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    امریکی انتظامیہ اور صدر ٹرمپ کا خیال ہے کہ نیتن یاھو ٹال مٹول کے ذریعے زیادہ وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
    اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے صدی کی ڈیل منصوبے کی اشاعت کے لیے غیرمعمولی پروپیگنڈہ کیا ہے تاکہ وہ جلد از جلد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ کرا کے 2020ءتک نوبل امن انعام کے لیے اپنا نام پیش کرسکیں۔

  • پی سی بی کرکٹ کميٹی اجلاس، اندر کی کہانی سامنے آگئی

    پی سی بی کرکٹ کميٹی اجلاس، اندر کی کہانی سامنے آگئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ميں ٹيم کي کارکردگي ، انڈيا کے ہاتھوں شکست اورقومی جونئيرٹيموں کی کارکردگی کا جائزہ ليا گیا۔

    کرکٹ کميٹی کا اجلاس قذافي سٹيڈيم ميں پی سی بی کے ايم ڈی وسيم خان کی سربراہی ميں شروع ہوا ۔ اجلاس ميں سابق کپتان وسيم اکرم نے کينڈا سے ويڈيو لنک پر حصہ ليا جبکہ ارکان مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان، مدثر نذر اور ہارون رشید اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس ميں ورلڈ کپ کے سيمی فائنل سے کيوں باہر ہوئے اور انڈيا سے شکست پر قومی ٹيم کے چيف سليکٹر انضمام الحق کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر نے کرکٹ کميٹی کو آگاہ کيا۔ کپتان اور کوچ کا موقف تھا کہ ٹيم کی کارکردگی ورلڈ کپ ميں بہتر رہی ہے. سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹيم نے آخری چار ميچوں ميں بہترين کھيل پيش کرتے ہوئے کم بيک کيا بدقسمتی سے سيمی فائنل ميں نا پہنچ سکے ۔ چيف سليکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے نيک نيتی سے دستياب کھلاڑيوں سے ٹيم کا انتخاب کيا جبکہ ان کے تين سالہ دور ميں کئی نئے اور باصلاحيت مستقبل کے کھلاڑی قومی ٹيم ميں شامل کيے۔ اجلاس میں مستقبل کی سلیکشن پالیسی ، سلیکشن کمیٹی ، کوچنگ سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گے۔

    کيمٹی اپنی سفارشات پی سی بی کے چيرمين احسان مانی کو پيش کرے گی ۔ جو کرکٹ بورڈ کے پيٹرن وزيراعظم عمران خان کو اس حوالے سے آگاہ کريں گے اور ان کی ہدايت کی روشنی ميں فیصلے کيے جائيں گے۔

  • ہم بتاتے ہیں کہ پرامن پاکستان کیسا ہے ؟ دوفرانسیسی اور پاکستانی سائیکلسٹ شمالی علاقہ جات جانے کے منتظر

    ہم بتاتے ہیں کہ پرامن پاکستان کیسا ہے ؟ دوفرانسیسی اور پاکستانی سائیکلسٹ شمالی علاقہ جات جانے کے منتظر

    لاہور : پاکستان کا مثبت امیج اور پرامن پاکستان کی تصویر دنیا کو دکھانے کا عزم لیے پاکستانی سائیکلسٹ علی عالم اور دو فرانسیسی سائیکلسٹ پاکستان کے شمالی علاقوں کا سائیکل پر دورہ کریں گے ۔

    اطلاعات کے مطابق فرانسسي باپ بيٹا سائيکلسٹ اولیور موزاڈ اور جولس موزاڈ پاکستانی سائیکلسٹ علی عالم کے ہمراہ 15 روزہ دورہ کریں گے۔ سائیکل پر سفر کا آغاز ناران سے شروع ہوگا ۔ ناران، کاغان، قراقرم ہائی وے سے ہوتے ہوئے سائیکلسٹ خنجراب پاس پہنچ کر سفر کا اختتام کریں گے ۔

    ذرائع کے مطابق اپنے پندرہ روزہ دورے کے دوران شوکت خانم، پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن، ہوپ ناٹ آؤٹ اور دیگر فلاحی کاموں کو بھی پروموٹ کیا جائے گا ۔ فرانس سے آئے سائیکلسٹ باپ بیٹے شاہراہ ریشم سے خنجراب پاس تک کا سفر طے کرنے کے لیے پرعزم ہيں۔

  • شام، اسرائیلی فوج کا القنیطرہ میں میزائل حملہ

    شام، اسرائیلی فوج کا القنیطرہ میں میزائل حملہ

    شام کے جنوب مغربی سرحدی علاقے القنیطرہ کے مضافات میں اسرائیل نے شامی تنصیبات پرمیزائل حملہ کیا ہے۔

    شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق میزائل حملہ میں اسد رجیم کے دفاع میں لڑنے والی لبنانی تنظیم کی نقل وحرکت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    شام کی سرکاری نیوز ایجنسی’سانا‘ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے میزائل حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس سے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے شام میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں چھ ایرانیوں اور تین شامی باشندوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔