Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ایم اے قصور کے وفد کی پرنسپل پی جی ایم آئی سے ملاقات

    پی ایم اے قصور کے وفد کی پرنسپل پی جی ایم آئی سے ملاقات

    پی ایم اے قصور کے وفد کی پرنسپل پی جی ایم آئی و جنرل ہسپتال پروفیسر سردار الفرید ظفر سے ملاقات . بلھے شاہ انٹر نیشنل پی ایم اے کانفرنس میں شرکت و تعاون کی دعوت،تعیناتی پر وفد کی پرنسپل کو مبارکباد

    لاہور ۔ 2 اگست(اے پی پی )پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن ضلع قصور کے وفد نے صد ر ڈاکٹر شفیق احمد کی قیادت میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر سے ملاقات کی اورانہیں بطور پرنسپل تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ ڈاکٹر گل عاصم ، ڈاکٹر مسعوداقبال اور ڈاکٹر محمد خالد بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔ وفد نے پرنسپل کو بتایا کہ ضلع قصور سے اکثر مریض بالخصوص حادثاتی صورتحال میں لاہور جنرل ہسپتال کا ہی رخ کرتے ہیں ۔ پی اےم اے کے عہدیداران نے دسمبر میں ہونے والی انٹر نیشنل بابا بلھے شاہ پی اےم اے کانفرنس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر کو شرکت کی دعوت دی اور اُن سے تعاون کی بھی اپیل کی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے وفودشرکت کریں گے اور انہیں باہم ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا اور بالخصوص نوجوان ڈاکٹرز اپنے تجربے میں اضافہ کر سکیں گے ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفریدظفر کا کہنا تھا کہ ہم سب کا واحد نصب العین مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی ہونا چاہئے ۔ موجودہ حکومت اس مقصد کےلئے بھاری رقوم خرچ کر رہی ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے فراءض منصبی بہتر سے بہتر انداز میں ادا کریں ۔ انہوں نے پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کے پلیٹ فارم سے ڈاکٹروں کی فلا ح و بہبود کےلئے ہونے والی سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور بابا بلھے شاہ انٹر نیشنل کانفرنس میں شرکت کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قصور اُن کا دوسرا گھر ہے اور وہ وہاں کے شہریوں کو جنرل ہسپتال میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے ۔

  • پاکستان کے مشہور ترین گلوکار انتقال کرگئے

    پاکستان کے مشہور ترین گلوکار انتقال کرگئے

    اسلام آباد (اے پی پی) نامور کلاسیکل گلوکار استاد حمید علی خان 72سال کی عمر میں انتقال کر گئے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور کلاسیکل گلوکار استاد حمید علی خان دل کا دورہ پڑنے سے72سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ استاد حمید علی خان جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا ہے ، جنہیں ٹنڈو یوسف قبرستان میں رشتے داروں ،آرٹسٹوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد کی موجودگی میں سپر د خاک کر دیا گیا ہے۔ استاد حمید علی خان کا تعلق کلاسیکل گھرانے سے تھا جو استاد فتح علی خان اور استاد رجب علی خان کے بھائی تھے ۔استاد حمید علی خان کو موسیقی خدمات پر ”ستارہ امتیاز“ سے بھی نوازا گیا۔

  • فلم پرے ہٹ لو کا نیا گانا آئمہ بیگ کی جادوئی آواز میں دھوم مچانے کو تیار

    فلم پرے ہٹ لو کا نیا گانا آئمہ بیگ کی جادوئی آواز میں دھوم مچانے کو تیار

    اسلام آباد (اے پی پی) فلم پرے ہٹ لو کا نیا گانا ”بلما بھگوڑا“ اتوار کو ریلیز کیا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ مایا علی کی فلم”پرے ہٹ لو“ کا نیا گانا ”بلما بھگوڑا“ اتوار کو ریلیز کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی نے اپنے ٹویٹر پیج پر ہدایت کار عاصم رضا کی فلم”پرے ہٹ لو“ کے نئے گانے”بلما بھگوڑا“ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کررتے ہوئے بتایا کہ یہ گانا اتوارکو ریلیز کیا جائے گا، جسے آئمہ بیگ نے گایا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں مایا علی، ماہرہ خان، زارا نور عباس، شہریار منور، فواد خان، میرا ، حناءدلپذیر اور ندیم بیگ شامل ہیں۔ فلم عیدالاضحیٰ پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

  • خوشخبری- ٹھنڈی ٹھنڈی عیدالاضحی اور جشن آزادی??

    خوشخبری- ٹھنڈی ٹھنڈی عیدالاضحی اور جشن آزادی??

    خوشخبری- ٹھنڈی ٹھنڈی عیدالاضحی اور جشن آزادی??

    ❤ ? پاکستان میں بارشیں ہی بارشیں ⛈ ❤

    موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق #اگست کے پورے مہینے میں پاکستان میں ایک بار پھر مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ مسلسل داخل ہوتی رہیں گی اور انکی مدد کے لئے مغربی ہوائیں بھی وقفے وقفے سے آتی رہیں گیں اور 31 اگست تک بارشوں کے 5 سے 6 سلسلے پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید موسلا دھار بارشوں کا سبب بنیں گے ۔۔انشاءاللہ ?

    #عید_الاضحی کے موقع پر صرف بلوچستان کے مغربی اور جنوبی علاقوں کو چھوڑ کر ملک کے تقریبا تمام علاقوں میں بارش کا امکان موجود رہے گا اور عید کی چھٹیوں کے دوران خنجراب سے لے کر کراچی تک بارش ہو گی۔
    جس کے نتیجے میں ملک بھر میں موسم خوشگوار رہے گا اور درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے ۔۔ انشاءاللہ

    اگست کے پورے مہینے میں وقفے وقفے سے #…

  • شہری سے موبائل فون چھین چور کو مہنگا پڑ گیا

    شہری سے موبائل فون چھین چور کو مہنگا پڑ گیا

    شہری سے موبائل فون چھین کر فرا ر ہونے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    لاہور ۔ 2 اگست(اے پی پی )پٹرولنگ آفیسر اختر اور شاہد نے شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو پکڑ لیا،ملزم کےخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے ایریا میں ملزم نے شہری کا موبائل فون چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی،شہری کے شور مچانے پر وارڈنز نے تعاقب کرکے ملزم کو پکڑ لیا، ملزم رکشوں ،گاڑیوں ویگنوں میں بیٹھے شہریوں سے فون چھین کر فرار ہو جاتا تھا، ملزم کو مزید تفتیش کےلئے ڈولفن پولیس کے حوالے کر دیا گیا، سینئر ٹریفک افسران کی طرف سے وارڈنز کےلئے تعریفی اسناد اور نقدانعام کا اعلان، اس حوالے سے سی ٹی او لاہورکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہناتھاکہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں ۔

  • ایک بار پھر کوئٹہ زلزلےسے لرزاٹھا ، لوگ ڈر کے گھروں سے باہر

    ایک بار پھر کوئٹہ زلزلےسے لرزاٹھا ، لوگ ڈر کے گھروں سے باہر

    کوئٹہ: کوئٹہ ایک بارپھر زلزلے سے لرز اٹھا ، صوبائی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 2 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، جب کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے مغرب میں 67 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا. زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کے کئی جھٹکے محسوس کیے گئے

    یاد رہے کہ بلوچستان میں اس سے پہلے بھی کئی زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ، آج کے زلزلے کے بعد حکام نے سروے شروع کردیا ہے کہ کہاں کہاں نقصان ہوا ہے.

  • صنم بلوچ نے اچانک ایسی ٹویٹ کردی جسے دیکھ کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

    صنم بلوچ نے اچانک ایسی ٹویٹ کردی جسے دیکھ کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

    اسلام آباد (اے پی پی) صنم بلوچ کا دنیا بھر میں بچوں کے لیے باپ کی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین.

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ صنم بلوچ نے دنیا بھر میں بچوں کے لیے والد کی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک باپ اپنی بیٹی کو سائیکل پر سکول چھوڑنے جا رہا ہے جس پر انہوں نے والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ”تعلیم سب کے لیے“ پر زور دیا ہے۔ صنم بلوچ ان دنوں ڈرامہ سیریل”خاص“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ صنم بلوچ کے اس ٹویٹ کو کافی سراہا جارہا ہے اور سوشل میڈیا کے صارفین صنم بلوچ کے اس قدم کی خوب تعریف کررہے ہیں.

  • مویشی منڈیوں کے گردونواح میں ٹریفک انتظامات کی کوششیں

    مویشی منڈیوں کے گردونواح میں ٹریفک انتظامات کی کوششیں

    سٹی ٹریفک پولیس نے شہر میں 7 مویشی منڈیوں کے گردونواح میں ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے

    لاہور ۔ 2 اگست(اے پی پی )چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ عید الاضحٰی کے مو قع پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے سلسلہ میں شہریوں کی بڑی تعداد بکرمنڈیوں کارُخ کرےگی ۔ سٹی ٹریفک پولیس نے سٹی ڈسڑکٹ گورنمنٹ لاہور کی طرف سے قائم کی جانے والی منڈیوں شاہ پورکانجراں ملتان روڈ،رنگ روڈ لکھوڈیئرسبزی منڈی مناواں ، پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاءوسنگ سوساءٹی،;687265;فیز9-بالمقابل نشاط ملز ہڈیارہ ڈرین ،;687265; فیزالیون ہیر، حضرت عثمان روڈمین سگیاں روڈداتا گنج بخش ٹاءون، حضرت عثمان روڈمین سگیاں روڈراوی ٹاءون کے گرد نواح میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اوررانگ پارکنگ کے خاتمے کےلئے ڈویژنل افسران کی نگرانی میں مناسب ڈیوٹی کا اہتمام کیا ہے ۔ ٹریفک انتظامات کے مطابق ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن محمد حماد رضا قریشی،ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار محمد آصف خاں کی نگرانی میں 5ڈی ایس پیز،34پٹرولنگ افسران20انسپکٹرز اور128ٹریفک وارڈنز دو شفٹوں میں فراءض سرانجام دیں گے اس کے علاوہ رانگ پارکنگ کےخلاف کاروائی کےلئے فوک لفٹرز اور بریک ڈاءونز بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانور کی خریدو فروخت کےلئے آنے والے شہری روڈ پر ہی گاڑیاں پارک کر دیتے ہیں جس سے دیگر گزرنے والی ٹریفک متاثر ہو تی ہے،لٰہذا شہری اپنی گاڑیوں کو کھلی جگہ اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے بنائی گئی عارضی پارکنگ میں ہی پارک کریں ۔ کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے ٹریفک افسران کو ہدایت کی کہ وہ بکر منڈیوں کے گردونواح میں رانگ پارکنگ کا خاتمہ کر تے ہوئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں اور شہری ٹریفک کی روانی اور دیگر شہریوں کی سہولت کےلئے اپنی گاڑیوں کو پارکنگ ایریا کے علاوہ کہیں پارک مت کریں ۔

  • تین طلاق بل، ہندوستانی جمہوریت کے منافی: مولانا محمد اعجاز

    تین طلاق بل، ہندوستانی جمہوریت کے منافی: مولانا محمد اعجاز

    آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے تین طلاق بل کو بھارتی آئین کے بنیادی حقوق پر مبنی دفعات اور مذہبی آزادی کے خلاف قرار دیا ہے۔
    بھارت، تین طلاق بل قانون بن گیا
    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تین طلاق بل کی اس طرح منظوری نہ صرف جمہوری روایات کے خلاف ہے بلکہ جمہوریت کا استحصال بھی ہے۔

    اعجاز کے مطابق نکاح، طلاق،حلالہ، تعدد ازدواج وغیرہ عائلی مسائل اور دوسرے مذہبی امور میں صریح آزادی اور اپنے مِذہب و عقیدہ کے مطابق عمل کرنے کی بھارتی آئین میں ضمانت دی گئی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی قانون ساز ادارے کے لیے کوئی ایسا قانون یا آرڈی نینس پاس کرنے کاکوئی حق نہیں ہے جس سے مخصوص طبقہ کے شرعی معاملات اور مذہبی امور میں مداخلت کی راہ ہموار ہوتی ہو۔

  • ٹریفک وارڈن کو رشوت کی پیشکش کرنے مہنگا پڑگیا

    ٹریفک وارڈن کو رشوت کی پیشکش کرنے مہنگا پڑگیا

    ٹریفک وارڈن کو رشوت کی پیشکش کرنےوالا ملزم حوالات میں بند،مقدمہ درج

    شہری معاشرے میں کرپشن اور رشوت کے خاتمے کےلئے اپنا کردار ادا کریں ، سی ٹی اولاہور

    لاہور ۔ 2 اگست(اے پی پی )ٹریفک وارڈنز کو رشوت کی پیشکش کرنے والا حوالات میں بند، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹر لاری اڈا میں پٹرولنگ آفیسرنے قانون شکنی پر آئل ٹینکر کو روکا، کاغذات طلب کرنے پرڈرائیور نے کاغذات دینے سے انکار کر دیا، بعدازاں آئل ٹینکرڈرائیور نے کاغذات دینے کی بجائے وارڈن کو تین سو روپے تھما دیئے، جس پر پٹرولنگ آفیسرنے رشوت کی پیشکش کرنے پر ڈرائیور اور آئل ٹینکر سمیت تھانے بند کروا دیا، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھاکہ ٹریفک آفیسر کو رشوت کی پیش کرنا قانون جرم ہے، شہری معاشرے میں رشوت جیسے ناسور کے خاتمے کےلئے اپنا کردار ادا کریں ،رشوت سے انکار پر سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے وارڈن کو شاباش اور یمانداری کا مظاہرہ کرنے پر وارڈنز کےلئے نقد انعام اور تعریفی سند کا بھی اعلان کیا، سی ٹی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کو کرپشن سے پاک ٹریفک پولیس پر فخر کرنا چاہیے ۔