Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، پاکستانی فلم امریکہ میں ایوارڈ کیلئے منتخب

    پاکستان نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، پاکستانی فلم امریکہ میں ایوارڈ کیلئے منتخب

    اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی دستاویزی فلم ”آرمڈ ود فیتھ“ ایمی ایوارڈز کے لئے نامزد ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دستاویزی فلم ”آرمڈ ود فیتھ“ امریکا کے 71ویں ایمی ایوارڈز کی کیٹیگری ”آﺅٹ سٹینڈنگ پولیٹکس اینڈ گورنمنٹ ڈاکومنٹری “کے لئے نامزد ہو گئی ہے۔ اس بات کا اعلان فلم کی معاون ہدایت کارہ حیاءفاطمہ نے فیس بک اکاﺅنٹ پر اعلان کیا۔ 2017ءمیں ریلیز کی گئی فلم کی کہانی بم کو ناکارہ بنانے والے خیبرپختونخوا یونٹ کے جوانوں پر مبنی ہے ۔ ایمی ایوارڈز رواں سال ستمبر میں امریکی ٹی وی چینل فاکس پر دکھائے جائیں گا تاہم تقریب کے میزبان کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

  • اداکاری حقیقی زندگی میں نہیں ہوسکتی: "دوبول ” کی ملکہ حرا مانی نے سچ کہہ دیا

    اداکاری حقیقی زندگی میں نہیں ہوسکتی: "دوبول ” کی ملکہ حرا مانی نے سچ کہہ دیا

    کراچی : حقیقی زندگی میں اداکاری نہیں کرپاتی ان خیالات کا اظہار ڈرامہ سیریل ‘دو بول’ سے مقبول ہونے والی ٹی وی اداکارہ حرا مانی نے ایک انٹریو میں کیا . حرامانی کا کہنا ہےکہ وہ اپنی حقیقی زندگی میں اداکاری نہیں کرپاتیں اور نہ ہی کوئی دکھاوا کرتی ہیں۔

    ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں بہت حساس ہیں ان سے اداکاری نہیں ہوپاتی

    اپنی حقیقی زندگی کی عکاسی کرتے ہوئے اداکارہ حرا نے کہا کہ ‘اگر میں ایلن کے شو میں بھی جاؤں گی تو ان سے کہوں گی کہ میرے ساتھ ٹرانسلیٹر بٹھادو، میں انگریزی نہیں بولوں گی کیونکہ حرا مانی ایسی ہی ہے’۔

    فیملی اور کیرئیر کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ کام کرنا کہنے میں آسان ہوتا ہے لیکن جب آپ اس میں ہوتے ہیں تو پتا چلتا ہے یہ ایک مشکل کام ہے۔

  • سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے کشمیر کی حمایت پر اکاؤنٹ بند ہونے کا معاملہ باغی ٹی وی نے چئیرمین کشمیر کمیٹی تک پہنچادیا

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے کشمیر کی حمایت پر اکاؤنٹ بند ہونے کا معاملہ باغی ٹی وی نے چئیرمین کشمیر کمیٹی تک پہنچادیا

    اسلام آباد :سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے کشمیریوں کی حمایت کے سلسلہ میں اکاؤنٹ بند ہونے کے حوالے سے چیئرمین کشمیر کمیٹی کو باغی ٹی وی کے نمائندہ نے آگاہ کردیا, باغی ٹی وی اسلام آباد کے نمائندہ نے چئیرمین کشمیر کمیٹی فخر امام سے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے اکاؤنٹس کو بند کردیا جاتا ہے اس حوالے سے آپ کوئی پالیسی مرتب دیں اس حوالے سے انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا اور انہوں نے باغی ٹی وی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے اس معاملے پر بات میرے علم میں لائی میں اس حوالے سے کوشش کروں گا, اس موقع پر سیکرٹری پریس کلب انوار رضا بھی موجود تھے.

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا

    اجلاس میں قومی مینز، ویمنز کے ساتھ ساتھ انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹ کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا. کمیٹی کی جانب سے تمام ٹیموں کی کارکردگی کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا ایجنڈے میں شامل ہے

    انضمام الحق، مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے. کمیٹی کے سربراہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ۔ مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان، مدثر نذر اور ہارون رشید اجلاس میں شریک ہیں ۔

    وسیم اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں ۔ اجلاس میں مستقبل کی سلیکشن پالیسی ، سلیکشن کمیٹی ، کوچنگ سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے ۔

  • مقبوضہ کشمیر میں ہائی الرٹ ، یاتریوں کو فی الفور وادی چھوڑنے کی ہدایت

    مقبوضہ کشمیر میں ہائی الرٹ ، یاتریوں کو فی الفور وادی چھوڑنے کی ہدایت

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ہائی الرٹ ، ہندو یاتریوں کو فوری کشمیر سے نکل جانے کے احکامات دے دیئے گئے . بھارتی فوج پر خوف کے سائے ، کشمیری حریت پسندوں کی طرف سے حملے کے ڈر سے مقبوضہ وادی میں اس وقت بھارتی فوجی اسلحہ لیے ہر جگہ گھوم رہے ہیں

    مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق جموں سے سیکورٹی حکام نے ایک وارننگ جاری کی ہے کہ ان کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کشمیری حریت پسند کی بھی وقت یاتریوں کو نشانہ بناسکتے ہیں. بھارتی فوجی حکام نے پوری وادی میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے.

    جموں سے ذرائع کے مطابق فوجی حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاتری فی الفور کشمیر چھوڑ دیں‌ ، دوسری طرف فوجی حکام نے یاتریوں کی حفاظت کے لیے ہر قافلے کے ساتھ یاتریوں سے زیادہ فوجی اہلکار تعینات کررکھے ہیں تاکہ ان کو کسی جانی نقصان سے بچایا جاسکے.

  • تھائی لینڈ، یکے بعد دیگرے 6بم دھماکے، 4زخمی

    تھائی لینڈ، یکے بعد دیگرے 6بم دھماکے، 4زخمی

    تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے مختلف علاقوں میں کم ازکم 6بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں کم ازکم 4افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
    افغان درالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے، 15 افراد ہلاک
    ایک بم کو پھٹنے سے قبل ہی تلاش کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔

    بنکاک پولیس کے مطابق 6 بموں میں سے 3 بم حکومتی کمپلیکس کے علاقے چینگ واتانا میں پھٹے جبکہ دوبم چونگ نونسی میں پھٹے

    یہ تمام دھماکا خیز آلات مقامی تھے۔

  • ٹینس کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ کب اور کہاں شروع ہورہا؟ شیڈول جاری

    ٹینس کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ کب اور کہاں شروع ہورہا؟ شیڈول جاری

    مونٹریال (اے پی پی) مونٹریال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 5 اگست سے کینیڈا میں شروع ہوگا، رافیل نڈال منز سنگلز ٹائٹل کا دفاع کرینگے.

    تفصیلات کے مطابق مونٹریال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 139 واں ایڈیشن 5 اگست سے کینیڈا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کےلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ یہ مردوں کا 139 واں جبکہ خواتین کا 128 واں ایونٹ ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہونگے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے اور وہ سربین عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوویک جوکووچ کی عدم شمولیت کے باعث ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت کرینگے۔ ویمنز سنگلز مقابلوں میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ مرد کھلاڑیوں کے میچز مونٹریال جبکہ خواتین کھلاڑیوں کے میچز ٹورنٹو میں کھیلے جائینگے ۔ ٹورنامنٹ 7 روز جاری رہنے کے بعد 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

  • بلڈرز، ڈویلپرز اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افرادکی سید رفاقت علی گیلانی سے ملاقاقت

    بلڈرز، ڈویلپرز اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افرادکی سید رفاقت علی گیلانی سے ملاقاقت

    سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی سے مختلف اضلاع کے بلڈرز، ڈویلپرز اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کی ملاقات، ترقی یافتہ ملکوں میں لوگوں کی اولین ترجیح مکانات کی بجائے رہائشی اپارٹمنٹس ہیں ، رفاقت علی گیلانی

    لاہور ۔ 2 اگست (اے پی پی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی سے مختلف اضلاع کے بلڈر ز، ڈویلپرز اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد نے ملاقات کی ،جس میں بلڈر ز، ڈویلپرز اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افرادنے کہا کہ حکومت کا کثیر المنزلہ رہائشی عمارتوں کی تعمیر کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں قیمتی زرعی اراضی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو موزوں قیمت پر رہائشی سہولیات بھی میسر آسکیں گی، اس موقع پر سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں لوگوں کی اولین ترجیح مکانات کی بجائے رہائشی اپارٹمنٹس ہیں جہاں زندگی کی بنیادی سہولتیں معیاری طریقے سے فراہم کی جاتی ہیں ،پاکستان میں شہریوں کی قوت خریدکم ہے‘ کثیرالمنزلہ فلیٹس کی تعمیر عام آدمی کو اپنی چھت مہیا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،ان عمارتوں کی تعمیر سے تعمیراتی صنعت کو بھی فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقع پیداہوں گے،شہرکے مصروف اور کاروباری علاقوں میں مزید مکانات تعمیر کرنے کی گنجائش نہیں ‘پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم نہ ہونے کے باعث دوردراز علاقوں سے شہریوں کاروزگار کے سلسلے میں یہاں پہنچنا بھی مشکل ہے،ان علاقوں کے قریب کثیر المنزلہ رہائشی عمارتوں کی تعمیر سے شہریوں کے وقت‘توانائی اور پیسے کی بچت ہوگی، بلند وبالا رہائشی عمارتوں کی تعمیر کو فروغ دینے کے نتیجے میں شہریوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا بالخصوص چند سال بعد لاہور کی آبادی میں دو گنا اضافے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکے گا،وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت زرعی زمینوں کو غذائی مقاصد کےلئے بچانے کی خاطر ضروری ہے کہ نئی رہائشی سکی میں متعارف کروانے کی بجائے کم سے کم رقبے پر زیادہ سے زیادہ رہائشی یونٹ تعمیر کئے جائیں ،انہوں نے بتایا کہ تعمیراتی قوانین میں ترمیم کا مسودہ نجی شعبے کے ماہرین تعمیرات، آرکیٹیکٹس، بلڈرز، ڈویلپرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے تیار کیا ہے اور ان عمارتوں کی تعمیر کے دوران فائر فاءٹنگ‘حفاظتی اقدامات، ریسکیو انتظامات، پارکنگ اور دیگر ضروریات کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔

  • سیاست نے مت ای مار دتی اے ، مریم نواز نے پھر 2018 کی پرانی خبریں پھیلانا شروع کردیں

    سیاست نے مت ای مار دتی اے ، مریم نواز نے پھر 2018 کی پرانی خبریں پھیلانا شروع کردیں

    لاہور : سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی طرف سےایک بار پھر پرانی خبروں کا سہارا لیکر عوام کو گمراہ کرنے کی ایک اور کوشش پکڑی گئی . مریم نواز نے اپنے ٹویٹ پیغام میں 2018 کے اخبار کے تراشے کا سہارا لیکر ٹویٹ کرتی رہیں


    ٹویٹر پیغام میں اس تراشے کو پیش کرکے مریم نواز نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ملک میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے اور اس کا ثبوت اخبارات کی تازہ ترین رپورٹس ہیں.مریم نواز کو اس پرانے تراشے کو جھوٹ بناکر ٹویٹر اکاونٹ پر ٹیگ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش پر سخت تنقید کا سامنا ہے

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز کئی مرتبہ پرانی اور جھوٹی خبروں کو اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اپ لوڈ کرنے کی وجہ سے بہت ندامت اٹھانا پڑی تھی اور سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا

  • شطرنج کے شوقین ہوجائیں ہوشیار، اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

    شطرنج کے شوقین ہوجائیں ہوشیار، اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد (اے پی پی) دوسری پاکستان نیشنل ریٹڈ شطرنج چیمپیئن شپ اتوار سے شروع ہو گی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان چیس فیڈریشن کے تعاون اور پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سے دوسری پاکستان نیشنل ریٹڈ شطرنج چیمپئن شپ اتوار کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر، لاہور میں ہو گی۔ چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر محمد شفیق نے بتایا کہ چیمپئن شپ ایونٹ کی تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چیمپئن شپ ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور پانچ سو روپے انٹری فیس مقرر کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے 10 کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ بطور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے شطرنج کے شوقین لوگ بہت خوش ہیں.