Baaghi TV

Author: +9251

  • مکانات اور رہائشی اپارٹمنٹس میں ترقی یافتہ ملکوں کے لوگوں کی اولین تر جیح کیا

    مکانات اور رہائشی اپارٹمنٹس میں ترقی یافتہ ملکوں کے لوگوں کی اولین تر جیح کیا

    سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی سے مختلف اضلاع کے بلڈرز، ڈویلپرز اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کی ملاقات، ترقی یافتہ ملکوں میں لوگوں کی اولین ترجیح مکانات کی بجائے رہائشی اپارٹمنٹس ہیں ، رفاقت علی گیلانی

    لاہور ۔ 2 اگست (اے پی پی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی سے مختلف اضلاع کے بلڈر ز، ڈویلپرز اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد نے ملاقات کی ،جس میں بلڈر ز، ڈویلپرز اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افرادنے کہا کہ حکومت کا کثیر المنزلہ رہائشی عمارتوں کی تعمیر کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں قیمتی زرعی اراضی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو موزوں قیمت پر رہائشی سہولیات بھی میسر آسکیں گی، اس موقع پر سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں لوگوں کی اولین ترجیح مکانات کی بجائے رہائشی اپارٹمنٹس ہیں جہاں زندگی کی بنیادی سہولتیں معیاری طریقے سے فراہم کی جاتی ہیں ،پاکستان میں شہریوں کی قوت خریدکم ہے‘ کثیرالمنزلہ فلیٹس کی تعمیر عام آدمی کو اپنی چھت مہیا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،ان عمارتوں کی تعمیر سے تعمیراتی صنعت کو بھی فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقع پیداہوں گے،شہرکے مصروف اور کاروباری علاقوں میں مزید مکانات تعمیر کرنے کی گنجائش نہیں ‘پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم نہ ہونے کے باعث دوردراز علاقوں سے شہریوں کاروزگار کے سلسلے میں یہاں پہنچنا بھی مشکل ہے،ان علاقوں کے قریب کثیر المنزلہ رہائشی عمارتوں کی تعمیر سے شہریوں کے وقت‘توانائی اور پیسے کی بچت ہوگی، بلند وبالا رہائشی عمارتوں کی تعمیر کو فروغ دینے کے نتیجے میں شہریوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا بالخصوص چند سال بعد لاہور کی آبادی میں دو گنا اضافے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکے گا،وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت زرعی زمینوں کو غذائی مقاصد کےلئے بچانے کی خاطر ضروری ہے کہ نئی رہائشی سکی میں متعارف کروانے کی بجائے کم سے کم رقبے پر زیادہ سے زیادہ رہائشی یونٹ تعمیر کئے جائیں ،انہوں نے بتایا کہ تعمیراتی قوانین میں ترمیم کا مسودہ نجی شعبے کے ماہرین تعمیرات، آرکیٹیکٹس، بلڈرز، ڈویلپرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے تیار کیا ہے اور ان عمارتوں کی تعمیر کے دوران فائر فاءٹنگ‘حفاظتی اقدامات، ریسکیو انتظامات، پارکنگ اور دیگر ضروریات کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔

  • فیفا ورلڈ کپ کب اور کہاں شروع ہورہا؟ اچانک بڑی خبر آگئی

    فیفا ورلڈ کپ کب اور کہاں شروع ہورہا؟ اچانک بڑی خبر آگئی

    برازیلیہ (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ کا 18 واں ایڈیشن رواں سال اکتوبر میں برازیل میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ میگا ایونٹ میں مختلف ممالک کی 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ میگا ایونٹ میں میزبان برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ، انگولا، نائیجیریا، ہنگری، ایکواڈور، آسٹریلیا، ساﺅتھ کوریا، ہیٹی، فرانس، چلی، امریکا، سینیگال، جاپان، ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن، تاجکستان، کیمرون، سولومن جزائر، پیراگوئے اور میکسیکو شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 24 ٹیموں کو 6 مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  • بھارت، لوک سبھا میں ’ہجومی تشدد‘ اور’غیرت کے نام پر قتل‘ کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ

    بھارت، لوک سبھا میں ’ہجومی تشدد‘ اور’غیرت کے نام پر قتل‘ کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ

    بھارتی لوک سبھا میں ’ہجومی تشدد‘ اور’غیرت کے نام پر قتل‘ پرقانون بنانے اور اسے دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
    بھارت : مسلمان کیپٹن کو رات کے اندھیرے میں‌ لوہے کے راڈ مار کر مار دیا.
    ڈی ایم کے کے ڈی روی کمار نے ’ہجومی تشدد‘ اور غیرت کے نام پر قتل کا مسئلہ اٹھایا اور اسے دہشت گردی کے زمرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

    روی کمار نے کہا کہ ’ہجومی تشدد‘ اور’غیرت کے نام پر قتل‘ ایک سنجیدہ موضوع ہے۔ ملک کے امن و امان کو خراب کرنے کے لئے جان بوجھ کر تشدد کا سہارا لیا جا رہا ہے۔گزشتہ چند برسوں میں ہجومی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2016 سے اب تک 99 افراد ہجومی تشدد میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارت میں ہجومی تشدد کے واقعات زیادہ تر اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف ہو رہے ہیں۔ ان واقعات میں کئی بے گناہ مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

  • انڈونیشیا میں 7 کی شدت سے زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری کردی گئ

    انڈونیشیا میں 7 کی شدت سے زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری کردی گئ

    سمارٹرا: انڈونیشیا کے ساحلی علاقے سماٹرا میں زلزے نے تباہی مچادی . تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زلزے کی شدت 7 تھی . اس زلزلے کا مرکز تیلوک بیٹنگ سے 227 کلومیٹر دور 59 کلومیٹر گہرائی میں‌تھا

    زلزلے کے بعد حکام نے توسنامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ساحلی علاقوں میں‌رہائش پزیر شہریوں کو جلد از جلد محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوجانے کی ہدایات جاری کردی ہیں.


    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس ساحلی علاقے میں شدید زلزلے آچکے ہیں جس میں‌بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوگئے تھے. آج کے زلزے کے بعد بھی حکام نے ایسے ہی خطرات کے پیش آنے کی پشین گوئی کردی ہے

  • ماضی میں محکمہ اوقاف پنجاب کو مال مفت سمجھ کر لوٹا گیا ، پیر سید سعید الحسن

    ماضی میں محکمہ اوقاف پنجاب کو مال مفت سمجھ کر لوٹا گیا ، پیر سید سعید الحسن

    ماضی میں محکمہ اوقاف پنجاب کو مال مفت سمجھ کر لوٹا گیا ، پیر سید سعید الحسن . حکومت زائرین کی سہولت و اسلامی کلچر کے فروغ کےلئے متعدد سکےمیں متعارف کروا رہی ہے،صوبائی وزیر

    لاہور ۔ 2 اگست(اے پی پی) وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے محکمہ کو مال مفت سمجھ کا لوٹا اور اس کی ترقی پر کوئی توجہ دی نہ اثاثہ جات کا موثر استعمال عمل میں لایا گیا ۔ اگر ماضی کی حکومتیں محکمہ اوقاف کے انتظامی و مالی امور پرذرا سی بھی توجہ دیتی توصوبے کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ ممکن تھا ۔ محکمہ اوقاف زائرین کی سہولت اور اسلامی کلچر کے فروغ کے لئے متعدد سکےمیں متعارف کروا رہا ہے ۔ موجودہ حکومت محکمہ اوقاف کے تحت مزارعات و مساجد کی تزئین و آسائش کے ساتھ ساتھ اثاثہ جات کے تحفظ کو بھی یقینی بنا رہی ہے ۔ جلد محکمے کی پہلی ویب سائیڈ لانچ کر دی جائےگی ۔ ویب سائیڈ کے ذریعی مقدس مقامات کی لائیو زیارت اور دینی کتب کا آن لائن مطالعہ کے علاوہ دنیا بھر سے عقیدت مند لنگر کی تقسیم معاملات میں حصہ لے سکیں ۔ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لئے قیام و طعام اور لنگر کی تقسیم کا باقاعدہ میکانزم وضع کیا جا رہا ہے ۔ مقدس مقامات اور دیگر اثاثہ کی جیو ٹیگنگ کےلئے اربن یونٹ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں ۔ تاریخ میں پہلی بار محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی ترقی کےلئے موزوں پالےسی مرتب کی جا رہی ہے ۔ کمرشل اراضی کے منافع بخش استعمال کےلئے قوانین وضع کئے جا رہے ہیں ۔ داتا دربار اور بادشاہی مسجد سے صوفیاء کے مزارات اور تاریخی مساجد میں زائرین کےلئے سہولت سینٹر ز کا آغاز کےا جا چکا ہے ۔ صوفیاء کرام کی تعلےمات کو امن و آشتی کے ثقافت کو فروغ ذریعہ بنائیں گے ۔ موجودہ حکومت کی خصوصی توجہ کے نتیجہ میں گزشتہ مالی سال میں محکمہ کے محصولات مےں نماےاں فرق آےا ۔ آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقےاتی پروگرام مےں محکمہ کے ترقیاتی بجٹ مےں خاطر خواہ اضافہ کےا گےا ہے ۔

  • گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ، شاہد آفریدی نے ایک بار پھر دھوم مچادی

    گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ، شاہد آفریدی نے ایک بار پھر دھوم مچادی

    مونٹریال (اے پی پی) شاہد آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت برامپٹن والوز نے کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے دسویں میچ میں وائنی پیگ ہاکس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شاہد آفریدی نے حریف ٹیم کے 2 خطرناک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.

    برامپٹن والوز کی جانب سے کپتان کولن منرو نے ناقابل شکست 53 اور بابر حیات نے ناقابل شکست 37 رنز بناکر جبکہ شاہد خان آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کولن منرو کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کے دسویں میچ میں برامپٹن والوز کے کپتان کولن منرو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ وائنی پیگ ہاکس کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.5 اوورز میں 116 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس نے برامپٹن والوز کو میچ میں کامیابی کے لئے 117 رنز کا ہدف دیا۔ برامپٹن والوز کے باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت وائنی پیگ ہاکس کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ شائمین انور 31 اور کلیم ثناءنے ناقابل شکست 27 رنز بنائے۔ برامپٹن والوزکی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی، روہن، سودی اور ظہور خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں کپتان کولن منرو اور بابر حیات کی شاندار بیٹنگ کی بدولت برامپٹن والوزکی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے وائنی پیگ ہاکس کو میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ وائنی پیگ ہاکس کے محمد عرفان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔کپتان کولن منرو نے ناقابل شکست 53 اور بابر حیات نے ناقابل شکست 37 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کولن منرو کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • بادشاہ سلامت کے شہر جاتی عمرہ میں صحافیوں پر تشدد ، کئ زخمی

    بادشاہ سلامت کے شہر جاتی عمرہ میں صحافیوں پر تشدد ، کئ زخمی

    لاہور: کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم ، بادشاہ سلامت میاں محمد نواز شریف کے شاہی دربار جاتی عمرہ میں صحافیوں پر تشدد کی خبریں ، تشدد سے کئی صحافی زخمی ہوگئے ،

    جاتی عمرہ میں صحافیوں پر تشدد کے خبروں کے بعد ملک بھر کی صحافتی تنظیموں کی طرف سے اس واقعہ کہ شدید مذمت کی جارہی ہے اور یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ جو لوگ اس جرم میں‌ملوث ہیں اور جن لوگوں کی ہدایت پر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ان پر مقدمات دائر کیے جائیں

    دوسری طرف مقامی صحافتی اتحاد نے بھی جاتی عمرہ میں مسلم لیگ ن کے غنڈوں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی بھر پور مذمت کی ہےاور سینئر صحافی خواجہ نصیر ، عثمان بھٹی ، دانیال راٹھور سمیت دیگر صحافیوں پر تشدد کرنے والے مسلم لیگ ن کے غنڈوں کو مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کیا جائے

    جاتی عمرہ میں صحافیوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری،سیکرٹری پی ایف یو جے رانا محمد عظیم، صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ ،صدر پنجاب پریس گیلری میاں اسلم،صدر اینکا اقبال ملک،صدر فوٹو گرافر ایسوسی ایشن اقبال چودھری ،صدرایمرامحمدآصف بٹ ،سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ نے کہا ہے کہ جب تک جاتی عمرہ میں صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی احتجاج جاری رہے گا.

  • پاک عرب ہاءوسنگ متاثرین میں پلاٹوں کے مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب

    پاک عرب ہاءوسنگ متاثرین میں پلاٹوں کے مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب

    نیب لاہور میں پاک عرب ہاءوسنگ متاثرین میں پلاٹوں کے مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب .عوام اپنی رقوم کسی کے حوالے کرتے ہوئے غور و فکر ضرور کریں ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب خلیق الزمان

    لاہور ۔ 2 اگست(اے پی پی )نیب لاہور میں پاک عرب ہاءوسنگ متاثرین میں پلاٹوں کے مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب چوہدری خلیق الزمان اور ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمد رفیع نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر پاک عرب ہاءوسنگ سکیم میں ’’سی پرل بلاک‘‘ کے 65 متاثرین کو 25 کروڑ مالیت پر مشتمل پلاٹوں کے مالکانہ حقوق حوالے کئے گئے ۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب چوہدری خلیق الزمان نے کہا کہ پاک عرب ہاءوسنگ سکیم کے مالکان مشروط ضمانت پر رہا ہوئے لیکن شرائط پر عملدرآمد نہ کرنے پر قانون دوبارہ حرکت میں آئے گا ۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ عوام اپنی رقوم کسی کے حوالے کرتے ہوئے غور و فکر ضرور کریں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نیب لاہور محمد رفیع نے کہا کہ گزشتہ سال ملزمان کے خلاف شکایات وصولی کے بعد مالکان کو گرفتار کیا گیا جبکہ انتہائی کم عرصہ میں پاک عرب ہاءوسنگ کے مکمل ڈویلپڈ پلاٹوں کی عوام کو منتقلی شروع کر دی ۔ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نے کہا کہ آئندہ 2,3 ماہ کے دوران دیگر بلاکس میں بھی پلاٹوں کے مالکانہ حقوق کی عوام کو منتقلی نیب اپنی نگرانی میں ممکن بنائے گا ۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایات کے مطابق اور ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں عوام کے مفادات کو ترجیحی بنیادوں پر رکھا گیا ہے، نیب لاہور ٹیم ورک کے طور پر کام کر رہا ہے بہت جلد پاک عرب ہاءوسنگ کے تمام متاثرین کو ان کے پلاٹوں کے مالکانہ حقوق منتقل کروا دیں گے ۔ تقریب میں متاثرین نے چیئرمین نیب و ڈی جی نیب لاہور کے اقدامات کو سراہا ۔

  • بھارت، بھینس کو بچانے کی کوشش میں 2 خواتین ہلاک

    بھارت، بھینس کو بچانے کی کوشش میں 2 خواتین ہلاک

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپور تھانہ علاقے میں بھینس بچانے کی کوشش میں گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے الٹ گئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار دو خواتین کی موت ہوگئی جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ٹونک چرگاوں قومی شاہرا پر باوندا ندی کے قریب ایک ہی خاندان کی دو خواتین وملا اور کملا پپلاہی سے شیو پور آرہی تھیں۔ اچانک گاڑی کے سامنے بھینس آگئی جسے بچانے کی کوشش میں گاڑی بے قابو ہو گئی اور اس کا اگلا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی الٹ گئی۔

    حادثے میں دونوں خواتین کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 7سواریاں زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • پنجاب سے کھیلوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، لاکھوں روپے انعام مقرر

    پنجاب سے کھیلوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، لاکھوں روپے انعام مقرر

    اسلام آباد (اے پی پی) پنجاب نیشنل مینز سکواش چیمپئن شپ 11 اگست سے شروع ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب نیشنل مینز سکواش چیمپئن شپ 11 اگست سے لاہور میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سنیئر مرد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ 17 جولائی تک جاری رہے گی. دوسری جانب چیمپئن شپ میں ایک لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ اس حوالے سے اسپورٹس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ایونٹس خوش آئند ہیں جس نے صرف کھلاڑیوں کو انعامی رقم ملے گی جس سے وہ اپنی فیملی کو سپورٹ کرسکیں گے بلکہ اس طرح کے ایونٹس ملک میں کھیلوں کی بحالی کے حوالے سے بھی بہت اہم ہیں.