Baaghi TV

Author: +9251

  • گمشدہ بچوں کو والدین سے کس نے  ملوایا ؟ پڑھنا نہ بھولیئے

    گمشدہ بچوں کو والدین سے کس نے ملوایا ؟ پڑھنا نہ بھولیئے

    لاہور : یہ بچہ کس کا ہے؟ بچے اور والدین کے درمیان کس نے جدائیاں ختم کی ، اس کا کریڈٹ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو جاتا ہے. اطلاعات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کاوش رنگ لے ائی تین گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا، قصور سے تعلق رکھنے والے پندرہ سالہ ابوبکر کو اٹھ سال بعد والدین ملے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنوں کی راہ تکتے بچوں کی دعائیں رنگ لے ائیں گزشتہ آٹھ سال سے بیورو میں مقیم قصور کے ابوبکر کے والدین کو چائلڈ بیورو نے ڈھونڈ نکالا، والدین سے مل کر ابوبکر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا تھا۔

    دوسرا واقعہ لاہور کی ایک بیٹی کا تھا. لاہور کی چودہ سالہ مسکان کا تعلق لاہور کے علاقہ سبزہ زار ہے وہ ایک سال قبل گمشدہ حالت میں بیورو کو ملی جبکہ دس سالہ ابوبکر بہاولنگر سے بیورو میں آیا تینوں بچوں کو چائلڈ بیورو کی ٹیموں نے فیملی ٹریسنگ کے زریعے والدین سے ملوایا۔

    بچوں اور والدین کے ملنے کے مناظر نے ہرکسی کی آنکھ کو نم کردیا تھا . اس موقع پر چیرپرسن چائلڈ بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ بیورو میں گمشدہ بچوں کے خاندان ڈھونڈ رہے بہت جلد بچے والدین کے ہمراہ ہونگے، بیورو کے مطابق بہت سے بچوں کے والدین کو ڈھونڈا اور رابطہ کیا مگر اکثر والدین زمہ داری سے غفلت برتتے ہوئے بچوں کو لینے نہیں اتے۔

  • نیب بلوچستان نے کرپشن کے لوٹے ہوئے ,084 7,455 روپے بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیئے

    نیب بلوچستان نے کرپشن کے لوٹے ہوئے ,084 7,455 روپے بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیئے

    نیب بلوچستان نے کرپشن کے لوٹے ہوئے ,084 7,455 روپے بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیئے

    کوءٹہ ۔ 31 جولائی (اے پی پی) نیب بلوچستان نے کرپشن کی نذر رقم کرپٹ عناصر سے وصول کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کر دی ۔ ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان نے محکمہ تعلیم اور محنت و افرادی قوت میں کرپشن کی نذر ہونے والے ,084 7,455روپے کرپٹ عناصر سے وصول کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کر دیئے ۔ ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان فرمان اللہ نے رقم کی ریکوری کا چیک سیکرٹری خزانہ بلوچستان نورالحق بلوچ کے حوالے کیا ۔ واضح رہے لوٹی گئی رقم محکمہ محنت و افرادی قوت کے سابق سیکرٹری اور محکمہ تعلیم کے استاد سے نیب کی تحقیقات اور عدالت کی منظوری سے پلی بارگین کی صورت میں وصول کی گئی ۔

  • قلم قوم کی امانت ہے مثبت صحافت کرنا ہم سب پر فرض ہے

    قلم قوم کی امانت ہے مثبت صحافت کرنا ہم سب پر فرض ہے

    فروکہ/سرگودہا:(نمائندہ باغی ٹی وی) صحافیوں کا قلم قوم کی امانت ہے مثبت صحافت کرناہم سب پر فرض ہے علاقائی صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ کے مسائل اپنی قلم کے ذریعے اجاگر کریں تاکہ شہریوں کی بنیادی مسائل اعلی حکام تک پہنچ سکیں اور انہیں حل کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ان خیا لات کا اظہار شاہین پریس کلب فروکہ کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی صدر انٹر نیشل جنرلسٹ کونسل آف پاکستان تحصیل ساہیوال رانا شاہد علی نے صحافیوں کی کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم شہریوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لیئے سرگرم عمل ہے ۔صحافیوں کے ہر دور میں حق وصداقت کا علم بلندکیا اور اپنے قلم کے ذریعے ظلم وجبراور معاشرتی ناانصافیوں کے خلاف جہاد کیا۔شاہین پریس کلب فروکہ نے ہمیشہ علاقائی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا اس لیئے ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں انشاءاللہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں بہتجلد شاہین پریس کلب فروکہ کے صحافیوں کا وفد اعلی حکام سے ملاقات کر کے اپنے مسائل اور باثر افراد کی جانب سے ملنےوالی دھمکیوں سے اگاہ کرے گا تاکہ ہمیں تحفظ مل سکے ۔

  • دنیا عرب کا انوکھا مقدمہ  : 4 سالہ فلسطینی بچے کی وجہ سے باپ پر فوجی عدالت میں مقدمہ ، ہفتے میں 6 مرتبہ تفتیش کے لیے بلایا گیا

    دنیا عرب کا انوکھا مقدمہ : 4 سالہ فلسطینی بچے کی وجہ سے باپ پر فوجی عدالت میں مقدمہ ، ہفتے میں 6 مرتبہ تفتیش کے لیے بلایا گیا

    مقبوضہ بیت المقدس :دنیاعرب کی تاریخ کا عجب مقدمہ ، 4 سالہ بچے محمد کے باپ کو آج 6ویں‌مرتبہ فوجی عدالت میں‌طلب کرکے تفتیش کی گئی. اس سے پہلے بھی اسرائیلی فوج باپ بیٹے کو گرفتارکرکے انٹیروگیشن سینٹر لے جاچکی ہے.

    4 سالہ فلسطینی بچے کے باپ پر صرف اس لیے مقدمہ دائر کیا گیا ہے کہ اس کے بیٹے نے اسرائیلی فوجی ٹرک پر پتھر پھینکا تھا ،اسرائیلی فورسز پر پتھر پھینکنے کے الزام میں 4 سالہ فلسطینی بچے اور اس کے باپ کو تفتیش کے لیےفوجی انٹیرگیشن سینٹر بلاکر سخت پریشان بھی کیا جارہاہے

    عالمی میڈیا نے اس بچے اور اس کے باپ کو اسرائیلی انٹیرگیشن سینٹر بلانے کے معاملے کو نمایاں کیا ہے اور اسرائیل کے جارحانہ رویے کی مذمت بھی کی ہے.

    ذمہ دار ذرائع کے مطابق ربی الیان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک 35 سالہ اسرائیلی ٹرک ڈرائیور نے الزام لگایا ہے کہ بچے محمد نے اسرائیلی فوجی گاڑی کی طرف ایک پتھر پھینکا تھا .

    ربی الیان نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوجی عدالت میں مجھ پر صرف اس وجہ سے مقدمہ چلایا جارہا ہےکہ میرے 4 سالہ بیٹے نے ایک اسرائیلی فوجی ٹرک کی طرف پتھر پھینکھا تھا . عدالت مجھ سے تفتیش کررہی ہے کہ تیرے بیٹے محمد کو کس نے کہا ہے کہ وہ فوجی ٹرک کی طرف پتھر پھینکے

  • میونسپل کارپوریشن کے عملے سےمعمولی جھگڑے پر دکاندار جان کی بازی ہار گیا

    میونسپل کارپوریشن کے عملے سےمعمولی جھگڑے پر دکاندار جان کی بازی ہار گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن ، انکروچمنٹ برانچ کے عملہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران معمولی جھگڑے پر دوکاندار کو موت کے گھاٹ اتار دیا
    لواحقین کا لاش خیام چوک میں رکھ کر شدید احتجاج اور زمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ ۔۔۔۔۔۔ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی عملے کا کہنا ہے کہ دوکاندار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا

  • آخر ہم بدنام کیوں نہ ہوتے ۔۔۔ حافط معظم

    آخر ہم بدنام کیوں نہ ہوتے ۔۔۔ حافط معظم

    آج یونیورسٹی میں ایک دوست نے بڑا ہی عجیب سوال کر ڈالا کہ "آج پوری دنیا میں مسلمان اپنا مقام کیوں کھو چکے ہیں، مسلمانوں کو حقارت بھری نظر سے کیوں دیکھا جاتا ہے؟”
    کہنے کو تو یہ ایک عام سا سوال ہے لیکن اس سوال کے پس منظر میں چھپے اسباب بہت ہی کڑوے ہیں، کبھی ہم نے یہ سوچنے کی زحمت کی کہ آخر کیا وجہ ہے کہ آج ہم اپنا مقام کھو چکے ہیں، دنیائے کفر ہم پر چڑھ دوڑی ہے اور ہم بے بسی اور بے حسی کے تصویر بن چکے ہیں، جو دین آیا ہی غالب ہونے کے لیے تھا آخر اس کے پیروکار بے یارو مددگار کیوں ہو گئے.
    شاید اقبال نے ہمارے لیے ہی کہا تھا

    شور ہے ہو گئے دنیا سے مسلماں نابود
    ہم یہ کہتے ہیں کہ تھے بھی کہیں مسلم موجود!
    وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود
    یہ مسلماں ہیں! جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود
    یوں تو سید بھی ہو، مرزا بھی ہو، افغان بھی ہو
    تم سبھی کچھ ہو، بتاؤ تو مسلمان بھی ہو!

    آخر ہم کیوں بدنام نہ ہوتے، ہر وہ کام جس سے ہمیں ہمارا دین اسلام منع کرتا ہے ہم نے اپنے اوپر لازم قرار دے لیا ہے، کہلوانے کو تو ہم سب مسلمان ہیں لیکن کیا ہم میں کوئی ایسی صفت موجود ہے جو ہمیں ایک کامل مسلمان ثابت کرنے کے لیے کافی ہو، اگر آج ہم اپنا محاسبہ کرنے بیٹھیں تو شاید ہی ہم اپنے اندر کوئی ایسی صفت تلاش کر پائیں جو ایک سچے اور کامل مسلمان کا خاصہ ہونی چاہیے، فرقہ واریت کے ناسور نے ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، اسلام میں فرقہ پرستی کا کوئی تصور نہیں ہے.
    ارشاد باری تعالیٰ ہے :

    وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ
    ’’اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ مت ڈالو۔‘‘

    آج ہم فرقوں میں اس قدر بٹ چکے ہیں کہ اپنے مسلمان بھائی کو برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہیں، اپنے اپنے فرقوں کے بنائے گئے خود ساختہ خول میں اس قدر گم ہو چکے ہیں کہ نبی مکرم ﷺ کی تعلیمات کو پس پشت ڈال چکے ہیں، غیر اسلامی رسومات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنا چکے ہیں.
    یہ دنیا فانی ہے ہر ذی روح نے اس دنیا کو چھوڑ جانا ہے، کیا کبھی ہم نے یہ سوچا کہ قبر میں جب فرشتے ہمارا حساب کتاب کرنے آئیں گے تو کیا وہ ہم سے یہ سوال کریں گے کہ بتا تیرا فرقہ کیا ہے؟ تو کس فرقے کا پیروکار ہے؟
    ہر گز نہیں! فرشتے نے ہم سے یہ سوال کرنے ہیں کہ بتا تیرا رب کون ہے؟ تیرا نبی کون ہے؟ تیرا دین کیا ہے؟ تو کیا ہم اس وقت اندھیری قبر میں فرشتے کے ان سوالوں کے جواب دے پائیں گے، جس طرح ہم زندگی کے امتحانات کے لیے بھر پور تیاری کرتے ہیں اسی طرح ہمیں قبر کے امتحان کے لیے بھی تیاری کرنا ہو گی.
    ہمارا اللہ بھی ایک، ہمارا رسول بھی ایک اور ہمارا دین بھی ایک تو پھر آخر ہم منتشر کیوں ہیں.
    ٹرک کی بتی کا پیچھا کرنا چھوڑ دیں حق اور سچ کو تلاش کرنے اور جاننے کی کوشش کریں، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہو جائیں، دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اللہ کے نازل کردہ احکامات کی تعمیل کرنا ہو گی، فرقہ واریت کے ناسور کو ختم کرنا ہو گا، محمد عربی ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا اوڑھنا بچھونا بنانا ہو گا.
    نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اس دنیا میں بھی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر پائیں گے اور آخرت میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے.
    اللہ تعالٰی ہمارا حامی و ناصر ہو. آمین

  • عمران خان سمیت تین سربراہان مملکت کا دورہ امریکہ، کس نے کیا کتنا خرچ؟ انکشاف انگیز رپورٹ

    عمران خان سمیت تین سربراہان مملکت کا دورہ امریکہ، کس نے کیا کتنا خرچ؟ انکشاف انگیز رپورٹ

    وزیراعظم عمران خان، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور آصف زرداری کے دورہ امریکہ سے متعلق حیران کن حقائق منظر عام پر آئے ہیں، سربراہان مملکت میں سے سب سے مہنگا دورہ آصف زرداری کا رہا جس پر قومی خزانے سے 7 لاکھ 52 ہزار 688 ڈالرز خرچ ہوئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تینوں سربراہان مملکت کے دوروں پر خرچ کی تفصیلات سامنے آئی ہیں‌ جن سے پتہ چلا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے 2009 میں 6 روزہ دورہ امریکہ کیا جس پر ساڑھے سات لاکھ ڈالرز سے زائد کے اخراجات آئے، مسلم لیگ نے کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 2013 میں کئے گئے 6 روزہ دورہ پر قوم کو 5 لاکھ 49 ہزار 853 ڈالرز میں پڑا، اسی طرح دیکھا جائے تو وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ امریکہ کفایت شعاری کی مثال قائم کر گیا ہے،

    عمران خان کے دورہ امریکہ میں‌ نہ سرکاری جہاز استمال کیا گیا، نہ 7 اسٹار ہوٹل میں رہائش رکھی گئی اور نہ ہی اہل خانہ کا خرچ ہوا، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر صرف 67 ہزار 180 ڈالرز خرچ ہوئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی خزانے کے کروڑوں روپے بچا لئے ہیں، عوامی سطح‌ پر بھی اس صورتحال کو پسند کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگوں‌ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی خزانے کے کروڑوں‌ روپے بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے،

  • واپڈا کی لاپرواہی کی وجہ سے آج ایک گھر اجڑ گیا

    واپڈا کی لاپرواہی کی وجہ سے آج ایک گھر اجڑ گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا مقامِ حیات میں ایک گھر کے دو بچے مین ٹرانسفر کی تاروں کے ساتھ لگ کے اللہ کو پیارے ہو گئے
    اِیک بھائی پتنگ کی ڈور پکڑتے گھر کے ساتھ گزرتی بجلی کی مین تار کے ساتھ لٹک گیا دوسرا بھائی پہلے کو بچاتے ہوئے ساتھ لٹک گیا۔ دونوں بھائی موقع پہ جانبحق۔
    ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پہ پہنچ گئیں
    واپڈا کے تار گھر کی دیوار سے 6 انچ کی فاصلے سے گزر رہی ہیں۔ 5 بہنوں کے 2 بھائی خالق حقیقی کو جاملے۔۔۔۔

  • کراچی ایکسپریس کے اے سی سلیپر میں مسافروں کے پھنسنے پر کھلبلی، ریلوے عملہ نے کیسے نکالا؟ اہم خبر

    کراچی ایکسپریس کے اے سی سلیپر میں مسافروں کے پھنسنے پر کھلبلی، ریلوے عملہ نے کیسے نکالا؟ اہم خبر

    کراچی ایکسپریس کےاے سی سلیپر کلاس کے 4 مسافر کیبن میں پھنس گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حیدرآباد اسٹیشن قریب آنے پرمسافر باہر نکلنے لگے تو کیبن کا لاک خراب ہونے کے باعث نہ کھلا جس پر ان کے شور کر نے پر کیرج اسٹاف کا عملہ وہاں‌پہنچ گیا اور انہیں‌ باہر نکالنے کی کوشش کی گئی،

    رپورٹ کے مطابق حیدرآباد اسٹیشن کیرج اسٹاف نے آدھے گھنٹےکی کوشش کےبعد دروازہ توڑ کر مسافروں کو باہر نکالا جس پر مذکورہ مسافروں نے سکھ کا سانس لیا اور ان کی جان میں جان آئی، اس واقعہ پر متاثرہ مسافروں نے شدید احتجاج کیا ہے،

  • وزیراعظم کا ایف اے ٹی ایف میں حمایت پر اماراتی ولی عہد سے اظہار تشکر

    وزیراعظم کا ایف اے ٹی ایف میں حمایت پر اماراتی ولی عہد سے اظہار تشکر

    اسلام آباد : عرب امارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہونےلگے ،وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد محمد بن زید النیہان سے 700 پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

    رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد کو ٹیلیفون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ مستحکم تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے شیخ محمد بن زید اور وزیراعظم عمران خان نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر تبادلہ خیال کیا تھا اور دونوں رہنماؤں نے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا۔