Baaghi TV

Author: +9251

  • ہندو انتہاپسندی کا انتہا : مسلم رائیڈر کھانا کیوں لایا؟ بھارت میں ہندو نوجوان کا آرڈر وصول کرنے سے انکار

    ہندو انتہاپسندی کا انتہا : مسلم رائیڈر کھانا کیوں لایا؟ بھارت میں ہندو نوجوان کا آرڈر وصول کرنے سے انکار

    نئی دہلی : بھات میں ہندو انتہا پسندی بے لگام ہوگئی، بھارت میں ہندو نوجوان نے کھانا گھر پہنچانے کا آرڈر وصول کرنے سے صرف اس لیے منع کردیا کیوں کہ اس کا آرڈر ایک مسلم رائیڈر لے کر آیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں نامو سرکار نامی ٹوئٹر صارف نے ٹوئٹ کیا کہ میں نے گھر کھانا پہنچانے والی آن لائن کمپنی ‘زوماٹو’ کو دیا گیا آرڈر اس وجہ سے منسوخ کردیا کیوں کہ ان کا ڈلیوری بوائے ہندو مذہب سے تعلق نہیں رکھتا تھا۔

    ہندوانتہا پسندی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جس شخص میں کوٹ کوٹ کر انتہاپسندی بھری ہے وہ بڑی دلیری سے اپنی حرکت بیان کرتا ہے ، نامو سرکار نے مزید کہا کہ جب اسے معلوم ہوا کہ اس کے آرڈر کو ڈلیور کرنے کیلئے فیاض نامی رائیڈر کو بھیجا جارہا ہے تو اس نے کمپنی سے دوسرے رائیڈر کو بھیجنے کا کہا لیکن اعتراض کے باوجود زوماٹو کمپنی نے ڈلیوری کرنے والے کو تبدیل نہیں کیا اور ساتھ ہی پیسے واپس کرنے سے بھی انکار کیا۔

    دوسری طرف کھانا نہ لانے کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغامات بھی شیئر کردیئے ، ٹوئٹر صارف نے کمپنی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے اسکرین شارٹ بھی پوسٹ کیے جس میں اس نے کھانا ڈلیور کرنے والے مسلمان رائیڈر کو بھیجنے سے منع کیا۔

    اس ٹوئٹ کے جواب میں کھانا پہنچانے والی کمپنی زوماٹو انڈیا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’کھانے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا‘۔بھارتی کمپنی کی اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر زوردار بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور کئی لوگوں کی جانب سے کھانا پہنچانے والی کمپنی کے مؤقف کی حمایت کی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر جس طرح بھارتی انتہاپسند کی گھٹیا حرکت پر تنقید کی گئی اور مسلمان سپلائر سے ہمدردی کی گئی اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے زوماٹو کمپنی کے ردعمل کو بے حد سراہا جارہا ہے اور اب تک اسے تقریباً 70 ہزار افراد نے لائک جبکہ 23 ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب، گاڑیوں میں خوفناک تصادم کی ویڈیو وائرل

    سعودی عرب، گاڑیوں میں خوفناک تصادم کی ویڈیو وائرل

    ریاض:تیزرفتاری خطرہ جان، سعودی عرب میں ہائی وے پر دو گاڑیوں میں تیز رفتاری کے باعث ہونے والے تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سعودی میڈیا کے مطابق جزان ہائی وے پر حادثہ صبح 10:25 پر پیش آیا، عینی شاہدین کے مطابق ایک زخمی کے علاوہ تین دوسرے زخمیوں کو ریسکیو اداروں نے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    دوسری طرف سعودی شہری کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ جزان ہائی وے پر پک اپ ٹرک جارہا ہے کہ کار تیزی سے آتے ہوئے پک اپ ترک سے ٹکراتی اور ٹرک رانگ وے پر جاکر دوسری گاڑیوں سے ٹکرا جاتا ہے۔

    https://www.instagram.com/p/B0grkaxHMwf/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again

    اس حادثے کی خبر کے بعد سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد سے حادثات رونما ہوئے تھے ایک حادثے میں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھیں۔

  • شوپیاں میں بھارتی فوج اور کشمیری مجاہدین کے مابین شدید جھڑپ، بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری

    شوپیاں میں بھارتی فوج اور کشمیری مجاہدین کے مابین شدید جھڑپ، بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری

    مقبوضہ کشمیر کے شوپیاں ضلع میں بھارتی فوج اور کشمیری مجاہدین میں زبردست جھڑپ ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین شوپیاں میں زبردست فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران بھارتی فورسز کی جانب سے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شوپیاں قصبے کے مضافات میں پولیس لائنز کے متص رمبی آرہ کے کنارے پر واقع دگام بدرہامہ نامی بستی میں 23 پیرا اور 44 آر آر کے ساتھ ساتھ پولیس نے محاصرہ کرنے کی کوشش کی لیکن شام کے وقت سے بھارتی فورسز اور کشمیری حریت پسندوں کے مقابلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ سخت کر کے ناکہ بندی کر لی ہے، اس موقع پر روشنی کا انتظام کیا گیا ہے اور آپریشن کو جمعرات کی صبح تک ملتوی کر دیا گیا ہے،

    مقبوضہ کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم اس امر کی تصدیق نہیں‌ ہو سکی ہے،

  • مانچسٹر میں بھی شدید بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب

    مانچسٹر میں بھی شدید بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب

    مانچسٹر: پاکستان ، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی بارشوں سے زندگی معطل ہوکر رہ گئیں ، برطانیہ کے شمال مغربی شہر مانچسٹر کو بھی شدید بارشوں نے لپیٹ میں لے لیا ہے، شہر میں بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر مانچسٹر میں گزشتہ روز سے اب تک 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد شہر سیلابی صورت حال کی زد پر ہے۔اور شہری بہت پریشان دکھائی دے رہے ہیں.

    ذرائع کے مطابق شہر میں ریلوے لائن زیر آب آنے سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے، موٹر وے اور مرکزی شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

    مانچسٹر انتظامیہ نے شہریوں کو اس حوالے سے بھی خبردار کیا گیا ہے کہ مزید شدید بارشوں میں وہ بجلی کی بندش کے لیے بھی تیار رہیں، جب کہ سیلابی صورت حال بھی ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے متعدد شہروں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ طوفان برق و باراں سے مسائل شدید ہو سکتے ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ مانچسٹر میں تقریبآ آدھے مہینے کی بارش چوبیس گھنٹے میں برسی ہے جس کے باعث بہت سارے گھر اور کاروباری مراکز پانی میں ڈوب چکے ہیں۔حکام کی جانب سے کئی علاقوں میں اب تک متعدد بار سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی جا چکی ہے۔

  • موسمی تغیرات سے بچنے کےلئے شجر کاری ناگزیر ہے، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

    موسمی تغیرات سے بچنے کےلئے شجر کاری ناگزیر ہے، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

    موسمی تغیرات سے بچنے کےلئے شجر کاری ناگزیر ہے، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

    سرگودھا ۔ 31 جولائی (اے پی پی) غیر موافق موسمی تغیرات سے بچنے کےلئے شجر کاری ناگزیر ہے ،جبکہ یہ مختلف بیماریوں کے روکنے کا بھی موجب ہے ۔ پاکستان میں ٹمبر مافیا نے جنگلات اجاڑ دیئے ہیں جس کی وجہ سے موسمی تبدیلیوں کے باعث پاکستان پر مختلف موسمی اثرات مسائل کا موجب بن سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ سرکاری ملازمین کی پروموشن درخت لگانے سے مشروط کرے اور جو بھی افسر یا ملازم جتنے زیادہ درخت لگائے گا اور ان کی دیکھ بھال کریگا اسے اتنی جلدی ترقی دی جائے ۔ اس طرح پاکستان میں مختلف محکموں میں کام کرنیوالے لاکھوں ملازمین کروڑوں درخت لگا سکتے ہیں اور اس طرح حکومت کا بلین ٹری لگانے کا منصوبہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچے گا ۔ ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ درخت کٹنے کی وجہ سے موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں ;200;رہی ہے جو ;200;نیوالے دنوں میں مزید مختلف مسائل کا سبب بن سکتی ہے ۔

  • کشمیری لیڈر شکیل احمد بخشی قاتلانہ حملہ میں‌ بال بال بچ گئے، مشعال ملک کی مذمت

    کشمیری لیڈر شکیل احمد بخشی قاتلانہ حملہ میں‌ بال بال بچ گئے، مشعال ملک کی مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے چیئر مین شکیل احمد بخشی نا معلوم بندوق برداروں کے ایک حملے میں بال بال بچ گئے ہیں تاہم وہ نیچے گرنے سے زخمی ہوگئے ہیں، جے کے ایل ایف لیڈر محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اس حملہ کی شدید مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ۔شکیل احمد بخشی کے چھوٹے بھائی شوکت احمد نے سماجی رابطہ گاہ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا’’ انکے بڑے بھائی شکیل احمد بخشی پر گھر کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ معجزاتی طور پر بچ گئے‘‘۔بتایا جاتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے غوثیہ کالونی بمنہ میں انکی رہائش گاہ کے باہر شام کے وقت اُن پر فائرنگ کی، تاہم وہ بچ گئے البتہ نیچے گرنے سے انہیں چوٹ آئی۔ شکیل احمد بخشی نے ایک ویڈیو پیغام میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جس راہ پر وہ چل رہے ہیں اُس پر اس طرح کے معاملات آسکتے ہیں تاہم 1990سے وہ سچائی کی راہ سے نہ کبھی بھٹک گئے ہیں اور نہ آئندہ ایسی کوئی اُمید کی جاسکتی ہے۔

    واضح‌ رہے کہ 1996 میں بھی سرکاری بندوق برداروں کی تنظیم اخوان کے اہلکاروں نے ان پر حملہ کیا تھا تاہم وہ محفوظ رہ تھے، ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے کہا کہ انہوں نے واقعہ سے متعلق کیس درج کیا ہے اور علاقے میں ناکے لگائے گئے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جاسکے، شکیل احمد بخشی، اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے چیئر مین ہیں، یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شکیل احمد بخشی پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے،

  • ظالم اسرائیل کو بیت المقدس اور اس کے باسیوں پر مظالم کا حساب دینا ہو گا، کس نے یہ بات کہی ؟

    ظالم اسرائیل کو بیت المقدس اور اس کے باسیوں پر مظالم کا حساب دینا ہو گا، کس نے یہ بات کہی ؟

    غزہ :فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ طویل سے طویل تر ہونے لگا . ان مظالم پر ردعمل دیتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا کہ قابض اسرائیلی ریاست کو مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے باسیوں کے خلاف شر انگیز حملوں کا حساب دینا ہو گا۔

    حماس نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کے لیے امریکی انتظامیہ کی مکمل حمایت ، عرب خطے میں معمول کے مطابق لہر اور بین الاقوامی برادری کی اسرائیلی جرائم پر خاموشی سےاسرائیل کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو ایسا ماحو مہیا کرتی ہے جس سے صور بھر میں مکانات مسماری کی کاروائیاں اور العیسویہ ضلعے اور اسکی عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

    تحریک نے عرب اور اسلامی دنیا پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس اور اسکی عوام کی حمایت کریں اور انہیں اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اکیلا نا چھوڑیں. حماس نے عرب حکمرانوں سے درخواست کی کہ وہ آگے بڑھیں اور اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں

  • رینجرز کے جوان ناردرن بائی پاس پر گڑھا پر کرنے میں مصروف ، شہریوں کی طرف سے خراج تحسین

    رینجرز کے جوان ناردرن بائی پاس پر گڑھا پر کرنے میں مصروف ، شہریوں کی طرف سے خراج تحسین

    کراچی: پاکستان کے سیکورٹی ادارے ملک و قوم کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مشکل اوقات میں خدمات دینے کو بھی اپنا فرض منصبی سمجھتے ہیں . اس کی مثال کراچی میں‌ناردرن بائی پاس پر دیکھنے کو ملی . دو روز کی بارش نے کئی علاقوں میں تباہی مچادی۔ پاکستان رینجرز کے جوان ناردرن بائی پاس پر گڑھا پر کرنے میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارش سے ناردرن بائی پاس پر بہت بڑاگڑھا پڑگیا۔ ناردرن بائی پاس پر گڑھا پڑ جانے سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوگیا۔

    ناردرن بائی پاس روڈ پر پڑجانے جانے والے اس گڑھے کو پر کرنے کیلئے سندھ رینجرز کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں. دوسری طرف شہری اپنے ان جانثاروں کی دن رات کی خدمت اور محنت پر سلام پیش کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام کو بہت سراہا جارہا ہے.

  • مادر ملت فاطمہ جناح کی زندگی قیام وتعمیر پاکستان کی جدوجہد میں گزری،ممبر کینٹ بورڈ  حاجی ظفر اقبال

    مادر ملت فاطمہ جناح کی زندگی قیام وتعمیر پاکستان کی جدوجہد میں گزری،ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال

    راولپنڈی(اے پی پی) ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی حاجی ظفر اقبال نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی پوری زندگی قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان کی جدو جہد میں گزری۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے 127 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح نے قائد اعظم کی قیام پاکستان کے لیے جدو جہد میں بھر پور ساتھ دیا،انھوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں خواتین کو منظم کیا اور تحریک کو عروج بخشا، مادر ملت آخری دم تک قائد اعظم کے ساتھ رہیں اور ان کی وفات کے بعد بھی تکمیل پاکستان کے لیے اپنی زندگی وقف کیے رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح کا سیاسی کردار آج بھی تعمیر وطن کی خواہش رکھنے والی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔

  • حاسد ۔۔۔ شفق افضال

    حاسد ۔۔۔ شفق افضال

    شاہین صاحب کے چار بیٹے تھے
    چاروں بہت نیک اور صالح تھے ۔جوان ہونے پہ تینوں بیٹوں کی باری باری شادیاں کردیں گئی ۔تینوں بہوئیں بہت اچھی تھیں۔مل جل کر رہتی تھیں ۔گھر میں اتفاق تھا خرچہ بھی مشترکہ چلتا تھا ۔کم زیادہ کا کوئی جھگڑا نہ تھا ۔
    لیکن ساتھ والی ہمسائی جب یہ سب دیکھتی تو اس کا دل بہت جلتا ۔
    وہ اکثر ان کے گھر جھگڑا کروانے کی خواہش کرتی لیکن منہ کی کھاتی ۔کیونکہ اس کی اپنی دیورانیوں جیٹھانیوں سے بنتی نہ تھی ۔اکثر ایک دوسرے سے نفرت کرتی تھیں ۔
    شاہین صاحب کا چھوٹا زیادہ پڑھا لکھا تھا ۔اس کی جاب لگی تو بہت اچھی تھی سو کمائی بھی زیادہ تھی ۔
    اس کی شادی ہوئی تو اس کی بیوی بھی سب میں گھل مل گئی ۔جس سے ہمسائی کے حسد میں مزید اضافہ ہوگیا ۔
    اس نے چھوٹی پہ کام شروع کردیا ۔
    اس نے اسے احساس دلایا کہ تمہارا میاں سب سے زیادہ پڑھا لکھا اور زیادہ کماتا ہے ۔
    لیکن تم دو ہی لوگ ہو ۔خرچہ سب سے کم ہے جبکہ باقی بھائیوں کے تو بچے بھی ہیں خرچے بھی سو طرح کے ۔تم کیوں ساتھ مل کر رہتی ہو ۔تم بےوقوف ہو ۔کمائے تمہارا میاں اور عیش سب کے ۔
    پہلے تو چھوٹی بہو نہیں مانی لیکن آہستہ آہستہ جیسے اسے بھی احساس ہونے لگا کہ واقعی ایسا ہی ہے ۔ہمسائی کا حسد کام کرنے لگا اور وہ گھر والوں سے دور ہونا شروع ہو گئی ۔
    گرمیوں کی دوپہر میں جب اس کا میاں آموں کی پیٹی لایا تو سب افراد میں برابر تقسیم کرنے کی وجہ سے اس کی فیملی کو چار آم ملے
    جبکہ دوسرے بھائیوں کے بچوں کی وجہ سے زیادہ حصے میں آئے ۔
    جس سے اس کا دل جل کر راکھ ہوگیا ۔اگلے دن دوسرا بھائی جب سیب لے کر آیا اس کے بچے سب سے زیادہ تھے سو سب سے زیادہ اسی کی فیملی کو ملے ۔اس بات کو اس نے اتنا محسوس کیا کہ اپنے میاں سے بات کی ۔
    اس نے کہا چیز آپ لائیں ہمیں تب بھی کم ملے دوسرے لائیں ہمیں تب بھی کم ملے آخر کیوں؟
    اس کا میاں حیران تھا کہ اسے کیا ہوا ۔جب اس نے بات کی تو حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ گئے کیونکہ وہ تو بہت ہی خار کھائے بیٹھی تھی اس نے صاف کہا کہ اب اس کا گزارا نہیں ۔
    اسے الگ گھر چاہیے۔یا کم از کم گھر میں دیوار کھڑی کروا کر اس کا پورشن الگ کر دیا جائے ۔
    چھوٹا بیٹا سراج بلوچ بہت پریشان تھا اس نے اپنی بیوی کو بہت سمجھایا لیکن وہ مانتی ہی نہ تھی ۔دراصل ہمسائی اسے مسلسل اکسا رہی تھی ۔جب ان کے گھر سے شوروغوغا اٹھتا تو وہ بہت محظوظ ہوتی ۔کیونکہ پہلے پورے محلے میں انھیں کے گھر سے لڑائی جھگڑے کی آوازیں اٹھتی تھیں کیونکہ وہ اپنی دیورانیوں جیٹھانیوں کو چین سے نہ رہنے دیتی تھی اور ہر وقت بہتان بازی حتی کہ ہاتھا پائی بھی ہوجاتی تھی ۔اب شاہین صاحب کے گھر سے بھی آئے دن آوازیں اٹھتی تھیں ۔جو اسے سکون دیتی تھیں ۔سو وہ جلتی پہ تیل ڈالتی رہتی ۔
    ایک دن کہنے لگی دیکھو تمہارے میاں کی تنخواہ بڑھ چکی ہے تم لوگوں کا بچہ بھی کوئی نہیں سو خرچہ وہی ہے سو یہ بڑھی ہوئی تنخواہ بھی انھیں پہ خرچ ہو جاتی ہے تمہیں کیا فائدہ ؟
    میری مانو یہاں سے کچھ نہیں ملنا تم گھر کو آگ لگا دو پھر خود ہی تمہارا میاں کہیں اور لے جائے گا تمہیں ۔
    چھوٹی بہو تو اب ہر وقت انھیں سوچوں میں رہتی تھی اس نے کچھ نہ سوچا اور تیار ہو گئی ۔سو ہمسائی نے وعدہ کیا کہ پٹرول وہ لادے گی ۔
    ایک رات جب سب کھانا کھا کر سو گئے ہمسائی نے اسے میسج کر کے باہر بلوایا اور کہا کہ بس کام ہوگیا ۔اس نے اس کی جیٹھانی کے کمرے کے سامنے کچھ تیل ڈال دیا اور کچھ باہر دروازے میں ۔آگ ہمسائی نے لگانی تھی پھر بہو نے شور مچانا تھا ۔
    سو پلان کے مطابق ہمسائی نے پہلے اس کی جیٹھانی اور پھر باہر دروازے میں آگ لگا دی اور بہو نے شور مچا دیا ۔سب اٹھ کر باہر کو بھاگے ۔ادھر چھوٹی بہو کے خاوند اور دیگر لوگ بھی کچھ لپیٹ میں آئے اور جسم کا کچھ حصہ ان کا بھی جل گیا۔لیکن شکر ہے زیا دہ نقصان نہیں ہوا آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا ۔
    ادھر جب چھوٹی بہو جو بہت گبھرا گئی تھی اس نے خود زدہ سی نظروں سے ہمسائی کو دیکھا تو وہ کھڑی مسکرا رہی تھی جس سے چھوٹی بہو فورا ساری بات سمجھ گئی اور پچھتا نے لگی ۔
    جب سب گھر والے اندر آئے تو وہ سب سے معافی مانگنے لگی اور سب کو بتایا کہ یہ سب ہمسائی نے اپنے حسد میں کروایا ہے مجھ سے ۔سب حیران اسے دیکھ رہے تھے ۔
    پھر اس کے رونے کی وجہ سے شاہین صاحب اٹھے اس کے سر پر ہاتھ رکھا اور کہا بیٹا جو ہوا بھول جاؤ آئندہ دوست دشمن کی پہچان رکھو ۔
    اگر آپ غور کریں تو یہ کہانی ہمارے پاکستان کی بھی ہے ۔
    یہاں صوبایت پھیلا کر پا کستان کو ٹکڑے کرنے کی سازش کی گئی ۔بلوچستان میں ایسے ہی بھارت نے کھیل کھیلا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ جلد ہی بلوچی بھائی بھی سمجھ گئے ۔اور پاکستان محفوظ ہو گیا۔
    پاکستان ہوں ہی اللہ کی رحمت میں رہے گا اور دشمن منہ کی کھاتا رہے گا ان شا اللہ