سرگودھا۔ 31 جولائی (اے پی پی) اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سید صابر حسین شاہ، پرائس مجسٹریٹ ساہیوال ملک محمد ممتاز فروکہ نے تحصیل بھر میں غیر قانونی پٹرول وڈیزل ایجنسیوں اور گراں فروشوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 2لاکھ 47ہزار روپے کے مجموعی جرمانے کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 ء کے تحت ماہ جولائی 2019 میں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سید صابر حسین شاہ، پرائس مجسٹریٹ ساہیوال ملک ممتاز فروکہ نے ذخیرہ اندوز، گراں فروشوں، غیر قانونی پٹرول وڈیزل ایجنسیوں کے مالکان کو مجموعی طور پر 2لاکھ 45ہزار روپے کے جرمانے کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروادی اور درجنوں دکانیں سیل وسینکڑوں دکانداروں کو وارننگ دی گئی۔
Author: +9251
-

اسفندیار ولی کے قانونی نوٹس پر شوکت یوسفزئی کا ردعمل، کہا عوام کو حقیقت بتائی ہے
وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے اے این پی لیڈر اسفند یار ولی کے قانونی نوٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسفند یارولی پرالزام نہیں لگایا عوام کو حقیقت بتائی ہے ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شوکت یوسف زئی نے کہاکہ اعظم ہوتی مرحوم نےاسفندیارکی کرپشن کی جوباتیں کی تھیں انکاحوالہ دیاتھا ، ان کی پارٹی کے رہنما کے الزامات کے بعد یہ گھر کا نہیں عوامی معاملہ بن گیا،
شوکت یوسف زئی نے کہاکہ عدم تشدد کےدعویدار اےاین پی کے جنرل سیکریٹری نے دھمکیاں دی ہیں ، عوام اےاین پی کادور نہیں بھولےوعدےپورےنہ کرنےپرعوام نےمستردکردیا،
-

عمران خان کا دورہ امریکہ رنگ دکھانے لگا ، دوحہ میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کی پرامن واپسی پر ہوگی بات چیت
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ امریکہ رنگ دکھانے لگا افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور طالبان کے درمیان دوحہ میں ایک مرتبہ پھر شروع ہونے کا امکان ہے جس کے لیے وہ افغانستان سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد افغانستان میں حکومتی اراکین سے 18 سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کے حوالے سے اہم ملاقاتوں کے بعد براستہ اسلام آباد دوحہ روانہ ہوں گے۔
https://twitter.com/US4AfghanPeace/status/1156528463941124103?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1156528465493012481&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1107962
امریکی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ ‘میں نے جب سے نمائندہ خصوصی کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں تب سے افغانستان کا موثرترین دورہ مکمل کرلیا ہے’۔زلمے خلیل زادہ کا کہنا تھا کہ ‘امریکا اور افغانستان اگلے قدم پر متفق ہیں اور ایک مذاکراتی ٹیم اور تیکنیکی معاون گروپ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے’۔
امریکی نمائندے زلمے خلیل زادہ نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ‘میں دوحہ جارہا ہوں اور اسلام آباد میں ٹھہر کر جاؤں گا، دوحہ میں اگر طالبان نے حصہ لیا تو ہم اپنا کردار ادا کریں گے اور جس معاہدے پر کام کررہے ہیں اس کو مکمل کریں گے’۔
-

سی سی پی او کریم خان کی تھانہ جات کے محرران کیساتھ اجلاس کا انعقاد
سی سی پی او کریم خان کی تھانہ جات کے محرران کیساتھ اجلاس کا انعقاد
پشاور ۔ 31 جولائی (اے پی پی)سی سی پی او پشاو کریم خان نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں ضلع بھر کے تمام تھانوں کے محرران کے ساتھ خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں سی سی پی او کریم خان کی محرران کیساتھ اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے تمام تھانوں کے محرران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران سی سی پی ا و کریم خان نے پولیس محررزکو تھانہ میں آنے والے سائلین کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے اور ان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی ہدایت کی جبکہ سائلین کو درپیش مسائل کا بر وقت ازالہ کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ روز مرہ کے حالات اورہونے والے کارروائیوں کا اندراج روزنامچے میں یقینی بنائےں ،تھانے کی سطح پر محرر سٹاف سے میڈیا فوکل پرسن کا انتخاب کریں اور جو واقعہ رونما ہونے کی صورت میں میڈیا حضرات کو حالات سے بر وقت آگاہ کریں ۔ سی سی پی او کریم خان نے کہاکہ اپنے پیشہ ورانہ امور میں دلچسپی لے کر مہارت حاصل کریں ۔ انہوں نے آخر میں تمام محرران کو اگاہ کر تے ہوئے کہا کہ عوام کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ ہم آپ کے مدد گار ہیں اور ہر مشکل یا تکلیف میں پولیس کو مدد کے لئے مدد پکار سکتے ہیں ،پولیس فوری طور انکی ہر آواز پر لبیک کہے گی ۔
-

سرگودھا، باپ بیٹے کو قتل کرنے پر مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم
سرگودھا۔ 31 جولائی (اے پی پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے زیادتی مقدمہ میں صلح نہ کرنے باپ بیٹے کو قتل کر دینے کے مجرم کو 2 بار سزائے موت جبکہ 4 افراد کو عدم ثبوت کی فراہمی کی وجہ سے بری کر دیا گیا۔ عدالت نے مجرم کو تین لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مورخہ27 جون 2016 ء کو تھانہ اربن ایریا کی حدود میں زیادتی کے کیس میں صلح نہ کرنے پر مجرم اسد علی نے اڑھائی سالہ سبحان اور اس کے والد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،جبکہ سات سالہ مدثر شدید زخمی ہو گیا تھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا فرحان مدثر نے مقدمہ کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اسد علی پر الزامات ثابت ہونے پر 2 بار سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،جرمانے کی سزا مقتولین کے ورثاء کو ادا کی جائیگی۔
-

پنجاب حکومت کی طرف سے الاؤنسز میں بھاری اضافہ پر ڈاکٹروں میں خوشی کی لہر
پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کے مختلف الاؤنسز میں بھاری اضافہ کر کے اُن کے دل جیت لیے ہیں,
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ رواں ماہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ،امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے پروفیسرز اور نوجوان ڈاکٹروں کو بجٹ میں بڑھنے والے تمام الاؤنسز دیگر مراعات کے ساتھ اُن کے اکاؤنٹس میں بھیج دیے گئے ہیں،اب ڈاکٹرز کا فرض ہے کہ وہ حکومت کے ویژن کے مطابق علاج معالجے کا معیار بہتر سے بہتر بنائیں اور اس شاندار پیکج کا بھرپور حق ادا کریں،
پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے حالیہ بجٹ میں گریڈ1سے16کے تمام ملازمین کیلئے10فیصد اور17سے20 گریڈ تک5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جسے رواں ماہ کی تنخواہ میں شامل کرتے ہوئے یکم اگست کو ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے تفصیلات میں بتایا کہ ڈاکٹروں کے ٹیچنگ الاؤنس میں فقید المثال اضافہ ہوا ہے اور گریڈ17کے ڈاکٹرز کا یہ الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر 22778روپے کر دیا گیا ہے جو کہ بلا شبہ تاریخی اقدام ہے،اسی طرح گریڈ18کا الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر28763گریڈ19کا ایک ہزار سے بڑھا کر 29605اور گریڈ20کا ایک ہزار سے بڑھا کر34545کر دیا گیا ہے،
اسی طرح نان پریکٹسنگ الاؤنس(NPA) میں بھی گریڈ 17کا الاؤنس4ہزارسے بڑھا کر22778،گریڈ18کا 4ہزار سے بڑھا کر 28763،گریڈ19کا 6ہزار سے بڑھا کر29605اور گریڈ20کا6ہزار سے بڑھا کر34545روپے کر دیا گیا ہے۔پرنسپل نے مزید بتایا کہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس (HPA) میں بھی مناسب اضافہ کرتے ہوئے گریڈ 18کا 19175سے 28763، گریڈ 19 کا 19100سے 29605اور گریڈ20کا29192سے 34545روپے کر دیا گیا ہے۔
-

غیر قانونی گیس ری فلنگ ناقص سلنڈر ز،13 افراد گرفتار
غیر قانونی گیس ری فلنگ ناقص سلنڈر ز،13 افراد گرفتار
سرگودھا۔ 31 جولائی (اے پی پی) غیر قانونی طورپر گیس ری فلنگ کرنے اور ناقص سلنڈرز کے استعمال پر 13 دکاندار اور ڈرائیورز کو گرفتار کرلیاگیا۔ غیر قانونی طورپر گیس ری فلنگ اور ناقص سلنڈرز استعمال کرنے والے محمدعارف، افتخاراحمد، سکندرحیات، فاروق اعظم، عبدالرؤف، ناظم حسین اور دیگر 13 افراد جن میں 8 دکاندار اور 5 ڈرائیورز بھی شامل ہیں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ -

ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا سنٹرل پولیس آفس کادورہ
ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا سنٹرل پولیس آفس کادورہ
آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے ملاقات کے دوران پبلک سروس ڈلیوری کے پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا
حوالات میں مانیٹرنگ کیلئے کیمروں کی تنصیب اور اورتمام اضلاع میں موبائل خدمت مراکز کا قیام قابل ستائش ہے۔ڈاکٹر شہباز گل
لاہور31جولائی:…… وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے کئے جانے والے اقدامات بالخصوص 8787آئی جی پی کمپلینٹ مینجمنٹ سروس، پولیس خدمت مراکز اور پولیس اسٹیشن ریفارمزکے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈاکٹر شہباز گل کو سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے شروع کئے گئے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کا فوری ازالہ اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اسی لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے شروع کئے گئے پراجیکٹس بالخصوص فرنٹ ڈیسک، 8787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر اور پولیس خدمت مراکزکی ورکنگ کو مزید موثر بنایا جارہا ہے جبکہ پولیس کے ورکنگ سسٹم کو جدید سافٹ وئیرز کی مدد سے عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے جدید خطوط پر استوار کردیا گیا ہے جس سے نہ صرف شہریوں کو درپیش مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر ممکن ہورہا ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی کی فضا بھی مضبوط ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں ایس پی کمپلینٹس کی تعیناتی سے شہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج میں حائل مشکلات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے8787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر اور مانیٹرنگ روم کے دورے کے دوران مختلف پراجیکٹس کی ورکنگ کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ڈی اینڈ آئی احسن یونس اور اے آئی جی کمپلینٹس زاہد نواز مروت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 8787آئی جی پی کمپلینٹ سروس پر صوبے کے تمام اضلاع سے موصول ہونے والی درخواستوں پر بروقت کاروئی کو یقینی بنایا جاتا ہے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہر مہینے سینکڑوں ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہیں۔ مانیٹرنگ روم کے دورے کے دوران ڈاکٹر شہباز گل نے حوالات میں کیمروں کی تنصیب اور مانیٹرنگ کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کایہ اقدام روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی میں انقلابی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پنجاب پولیس کے شروع کردہ تمام پراجیکٹس قابل ستائش ہیں اور ان سے پنجاب پولیس کو عوام دوست اور پیشہ ورانہ طور پر مزید مضبوط فورس بنانے کا عمل تیز ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس کے جوان فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کررہے ہیں اور معاشرے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں پنجاب پولیس کے افسران وجوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی، ڈی آئی جی لیگل جواد احمد ڈوگر اور اے آئی جی کمپلینٹس زاہد نواز مروت سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے ڈاکٹر شہباز گل کو پنجاب پولیس کا یادگاری سووینئیر بھی دیا۔
٭٭٭٭ -
بورے والا : زائد منافع پر کاروائی
بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کی گراں فروشوں کے خلاف کاروائی
تفصیلات کے مطابق کئی دوکانداروں کو زائد منافع خوری پر ہزاروں روپے جرمانہ ۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے گزشتہ روز گراں فروشوں کے خلاف متعدد مقامات پر کاروائی کی اور مقررہ قیمت سے زائد نرخوں پر اشیاء کی فروخت کرنے پر الحبیب سپر مال ، داتا والے ، العزیز سپر مال اور الفرید ایل پی جی شاپ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں ہزاروں روپے جرمانہ کر دیا اسسٹنٹ کمشنر رانا اور نگزیب کا کہنا تھا کہ گراں فروشی کر نے والوں کے خلاف بلا تفریق کا روائی کرتے رہیں گے اور شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا.
-

پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم ورلڈ سیریز میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئی
پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم ورلڈ سیریز میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئی
کراچی ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم نہار عالم کی قیادت میں شیڈول نیٹ ویسٹ فزیکلی ڈس ایبیلیٹی ورلڈ سیریز میں شرکت کیلئے بدھ کی صبح قائد اعظم انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوگئی ۔ پاکستانی ٹیم میزبان انگلینڈ کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف ورلڈ سریز میں سنگل لیگ کی بنیاد پر مقابل ہونگی ۔ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنے والی ٹیم براہ راست فائنل کےلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹی میں پلے آف میچ میں مدمقابل آئیں گی ۔ پلے آف میچ کی فاتح ٹیم فائنل کےلئے کوالیفائی کرے گی ۔ فائنل اور سیمی فائنل میچز 13 اگست کو کھیلے جائیں گے ۔ ٹیم کی روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نہار عالم نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے اور میں پر امید ہوں جس طرح پاکستان نے گزشتہ سال 2018ء میں ٹرانیشن سیریز میں میزبان انگلینڈ کو شکست دی تھی ہماری ٹیم ورلڈ سیریز جیت کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دے گی ۔ نہار عالم نے مزید کہا کہ ہم ہر میچ کو صرف میچ سمجھ کر کھیلیں گے ۔ روایتی حریف بھارت پاکستان کا ٹاکرا 9 اگست کو ہوگا ۔ کوچ سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز محمد جاوید نے کہا کہ قومی ٹیم تمام ٹریننگ میں اور اس قبل فٹنس پر کافی محنت کی ہے اور امید ہے کہ سیریز میں تمام ٹیموں کو ٹف ٹائم دیں گے ۔ آخر میں ٹیم مینجر اور ٹور ہیڈ امیرالدین انصاری نے قومی ٹیم کے ٹائیل اسپانسر انٹر لوپ لیمٹڈ سپورٹرز ہنکون اور سندھ گورنمنٹ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی سی بی کے اور خاص طور پر ایم ڈی وسیم خان کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی ذاتی توجہ سے ٹریننگ کیمپ کےلئے کھلاڑیوں کی این سی اے کراچی میں رہائش، نیٹ پریکٹس اور میچیز کھیلنے میں بہت آسانی ہوئی ۔ 16 رکنی ٹیم میں نہار عالم (کپتان)، جہانزیب ٹوانہ (نائب کپتان)، مطلوب قریشی، محمد شہباز، حسنین عالم، سیف اللہ (وکٹ کیپر)، عبدا اللہ اعجاز، فرحان سعید، واجد عالم، ماجد حسین، حمزہ حمید، حماد شوکت، زبیر سلیم، واقف شاہ، کاشف نواز اور محمد حارث شامل ہیں ۔ ٹیم آفیشلز میں امیر الدین انصاری (ٹیم منیجر)، محمد جاوید(کوچ)، اقبال امام(کوچ)، جاوید اشرف(اسسٹینٹ منیجر کم کوچ)، راشد قریشی (ٹرینر)، آصف گلزار(فزیو)، محمد نظام (میڈیا منیجر) شامل ہیں ۔
