Baaghi TV

Author: +9251

  • محکمہ صحت سرگودھا ڈینگی کے خاتمہ کےلئے عملی اقدامات کررہا ہے، ڈاکٹر طارق حسن

    محکمہ صحت سرگودھا ڈینگی کے خاتمہ کےلئے عملی اقدامات کررہا ہے، ڈاکٹر طارق حسن

    محکمہ صحت سرگودھا ڈینگی کے خاتمہ کےلئے عملی اقدامات کررہا ہے، ڈاکٹر طارق حسن

    سرگودھا ۔ 31 جولائی (اے پی پی) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت سرگودھا ڈینگی کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کررہا ہے ۔ محکمہ صحت سرگودہا کی جانب سے سرویلنس ٹی میں ڈینگی لاروے کی انسپکشن کے لئے سروے کا کام مکمل کرچکی ہیں ۔ اِن خیالات کا اظہار محکمہ صحت کے دینگی کے فوکل پرسن ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر طارق حسن نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں کُل19مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا اور 350مریضوں ڈینگی کا ٹیسٹ کروایا لیکن اس سلسلہ میں کسی ایک مریض میں بھی ڈینگی ٹیسٹ مثبت نہ آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں لاروا انسپکشن کے لیے کُل501ٹیموں نے حصہ لیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ برسات کے موسم میں لاروا سے مکمل ڈینگی مچھر بننے کا امکان ہوتاہے ۔ اسی سلسلہ میں انسپکشن کے دوران پائے جانے والے لارواکو تلف کردیا گیاہے ۔ ڈاکٹر طارق حسن نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کنٹرول پروگرام کے سلسلہ میں خصوصی وارڈ بھی بنایا گیاہے ۔ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت باہمی تعاون سے اقدامات کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہری اس موسم میں بارشی پانی کو زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہنے دیاجائے اور صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں‌ 5 روپے سے زائد کا ہوا اضافہ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں‌ 5 روپے سے زائد کا ہوا اضافہ

    حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس پر مہنگائی کی لہر میں ایک بار پھر اضافہ کا امکان ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی پہلے ہی عروج پر ہے، کاروباری حضرات بھی سخت پریشان ہیں اور تاجروں کی طرف سے ہڑتالیں کی جارہی ہیں‌ تو ایسے حالات میں ایک بار پھر حکومت کی طرف سے عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے،

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر مہنگائی کی چکی میں پسی عوام میں سخت تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑ‌ گئی ہے، واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا،

  • محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی آج کی سیاسی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے، چیئرمین پاکستان ادب

    محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی آج کی سیاسی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے، چیئرمین پاکستان ادب

    محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی آج کی سیاسی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے، چیئرمین پاکستان ادب

    سرگودھا ۔ 31جولائی(اے پی پی) چیئرمین پاکستان ادب اکادمی پروفیسر(ر) میجرڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا ہے کہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کی طرح حق و صداقت کا پرچم بلند کرنے کے لیے کسی سودے بازی کو قبول نہیں کیا، انہوں نے کلمہَ حق بلند کرنے کے لیے مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، محترمہ فاطمہ جناح نے پاکستانی قوم کو ماں کا حقیقی پیا ر دیا، اُن کی زندگی آج کی سیاسی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان ادب اکادمی پروفیسر(ر) میجرڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے نظریہَ پاکستان فورم سرگودھا کے زیرِ اہتمام مادرِ ملّت فاطمہ جناح کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حافظ ابو سفیان، محمد ابرار، نصر سلطان، عبدالرحمان جہانگیر، حافظ فرقان محمود، محمد طارق طیب، محمد علی ، امین الرشیداور دیگر بھی موجود تھے ۔ پروفیسر(ر) میجرڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے مزید کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نوائے پاکستان تھیں ، انہوں نے تحریک پاکستان میں اپنے بھائی کے شانہ بشانہ کام کیا اور ہر مشکل وقت میں اپنے بھائی کا ساتھ دیا، حقیقی معنوں میں وہ اہلِ پاکستان کے لیے خاتونِ پاکستان ، خاتونِ اوّل کی حیثیت رکھتی ہیں ، آج تعمیرِ وطن کے لیے اُن کے فرمودات اور جہدِ مسلسل کے اقدامات قابلِ تقلید و عمل ہیں ،انہوں نے کلمہَ حق بلند کرنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا کیونکہ وہ ایک نڈر خاتون تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی راہ ہموار کرنے کے لیے محترمہ فاطمہ جناح کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ کے موقع پر محکمہ تعلقات عامہ میں بھی ایک تقریب منعقد ہو ئی ۔ جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان ادب اکادمی ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم تھے ۔ تقریب میں سپرنٹنڈنٹ راءو طارق

  • برطانوی شہریوں نے برطانیہ کو ہتھیاروں کی فروخت بند کئے جانے کا مطالبہ کردیا

    برطانوی شہریوں نے برطانیہ کو ہتھیاروں کی فروخت بند کئے جانے کا مطالبہ کردیا

    لندن : برطانوی شہریوں نے اپنے ہی ملک برطانیہ کے خلاف بغاوت کردی ، اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں جنگ مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لندن کی حکومت، دنیا کی جارح حکومتوں کو مسلح اور ان کی حمایت کر تی رہی ہے۔

    برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کی بین الاقوامی تجارت کی وزارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ نے دو ہزار اٹھارہ میں چودہ ارب پونڈ کے ریکارڈ توڑ ہتھیار فروخت کئے ہیں جن میں سے اسّی فیصد ہتھیار سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مغربی ایشیا کے بعض دیگر ملکوں کو فروخت کئے گئے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں جنگ مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ یہ اعداد و شمار حکومت برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں متضاد عمل کو واضح کرتے ہیں اس لئے کہ ایک جانب برطانیہ، جمہوریت و انسانی حقوق کا دم بھرتا ہے جبکہ دوسری جانب عملی طور پر وہ دنیا کی ڈکٹیٹر حکومتوں کو مسلح اور ان کی حمایت کرتا ہے۔

  • کیا انگریزی ایک بین الاقوامی زبان ہے؟؟؟فاطمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

    کیا انگریزی ایک بین الاقوامی زبان ہے؟؟؟فاطمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

    عموماً سننے میں آتا ہے کہ انگریزی ایک بین الاقوامی زبان ہے۔ اس لیے اس کو سیکھنے کا التزام بڑے تزک و احتشام سے کیا جاتا ہے۔ اور اس کو سیکھنے کے بعد اس پر اترایا بھی جاتا ہے۔ آئیے جائزہ لیا جائے کہ کیا انگر یزی واقعی ایک
    بین الاقوامی زبا ن ہے؟
    پاکستان کی غلام اشرفیہ انگریزی
    کی بین الاقوامیت کا پراپیگنڈہ کر کے اسکے تسلط کاجواز پیدا کرتی ھےجبکہ حقیقت یہ ھےکہ انگلش صرف امریکہ برطانیہ آسٹریلیااورنیوزی لینڈ کی زبان ہے۔ کینیڈا کے آدھے حصےمیں ںولی جاتی ھے یورپ میں برطانیہ کےعلاوہ کہیں نہیں بولی جاتی. حتی کہ یورپی یونین کی کرنسی، جھنڈا اور پارلیمنٹ ایک مگر کیا اس کی زبان بھی ایک ھو یہ آج تک کسی نےنہیں سوچا!
    انگلش کی محدودیت کا اس سےبڑا ثبوت اور کیا ھو گا؟ا دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا انگریزی کی بین الاقوامیت صرف پاکستان تک ہی محدود ہے دنیا کہ کسی اور ملک نے بھی اس کی بین الاقوامیت کا پرچار اپنے اوپر بھی ایسے ہی مسلط کیا ہے جیسے یہ پاکستان میں ” تھوپی” گئی ہے؟
    سوچیے گا ضرور ………!

  • پاک فوج ہر شعبہ میں سعودی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    پاک فوج ہر شعبہ میں سعودی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر اطلاعات نے ملاقا ت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں سعودی وزیردفاع کے مشیر طلال عبد اللہ العتیبی اور سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعاون کی تاریخ ہے، پاک فوج ہر شعبہ میں سعودی فوج کے ساتھ کھڑی ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی وزیر اطلاعات کی ملاقات میں سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف کی طرف سے شہزادہ بندر بن عبدالعزیز السعود کی وفات پر بھی اظہار افسوس کیا گیا،

  • ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

    ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

    لاہور : ادویات کی قیمتوں میں‌پھر اضافہ ، مریض مہنگائی کا سن کر مزید بیمار پڑگئے.اطلاعات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ( ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ایس آر او کی دھجیاں اُڑا دی ہیں۔

    اس قرار داد میں یہ موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 35سے 200 فیصد تک اضافہ کردیا ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں من مرضی کا اضافہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اختیارات کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

    رکن اسمبلی ن لیگ نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں، حکومت اب مریضوں کیلئے بھی وبالِ جاں بن چکی ہے، قرارداد میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے پرانی قیمتیں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • ڈاکٹرکے گھر کام کرنے والی 50سالہ ملازمہ کی لاش

    ڈاکٹرکے گھر کام کرنے والی 50سالہ ملازمہ کی لاش

    ڈاکٹرکے گھر کام کرنے والی 50سالہ ملازمہ کی لاش ،ملحقہ خالی کوٹھی سے برآمد، پولیس نے تحویل میں لیکر شناخت کیلئے ہسپتال کے سرد خانہ منتقل کردی، 15روزبعد شناخت ہوگئی، ڈاکٹر نے بیوی کے ہمراہ والدہ کو قتل کیا،بیٹا۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کرادیا، لاش تدفین کے لئے ورثاءکے حوالے کردی۔ میڈیکل رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیس۔ تفصیل کے مطابق سردار کالونی کی رہائشی 50سالہ آمنہ بی بی جو کہ ڈاکٹر جام ریاض احمد کے گھر بطور ملازمہ تھی، جس کی لاش 9جولائی کو جام ریاض احمد کے گھر سے ملحقہ خالی کوٹھی مےں دیکھ کرملازم نے پولیس کواطلاع فراہم کردی، جس پر پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن مےں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد امین باجوہ پولیس نفری کے ہمراہ آفیسر کالونی کے علاقہ مےں موقع پر پہنچ گیا اور آمنہ بی بی کی لاش تحویل میں لیکر شناخت کیلئے شیخ زید ہسپتال سرد خانہ منتقل کردی،15روز بعد آمنہ بی بی کے بیٹے محمدامین اور دیگر قریبی رشتہ داروں منظوراحمد اور عبدالغفار نے ہسپتال پہنچ کر آمنہ بی بی کی شناخت کرلی تھی، ڈاکٹر جام ریاض احمد اور اس کی بیوی عابدہ ریاض نے والدہ آمنہ بی بی کو قتل کیا ہے، بیٹے محمدامین کا الزام، پولیس نے آمنہ بی بی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرادیا اورلاش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاءکے حوالے کردی۔پوسٹ مارٹم میڈیکل رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بیٹے محمدامین نے میڈیا کوبتایا کہ اس کی والدہ آمنہ بی بی گزشتہ تین ماہ سے ڈاکٹر جام ریاض احمد کے گھر مےں بطورملازمہ رہتی تھی، 9جولائی صبح11بجے الزام علیہ ڈاکٹرجام ریاض کے ملازم کو ان کے گھر بھیجا گیا اورکہا کہ آپ کی والدہ گھر پہنچ گئی ہے یا نہیں، اسی روز ڈاکٹر جام ریاض احمد کے گھر سے ملحقہ خالی کوٹھی سے لاوارث خاتون کی لاش برآمد ہوئی، 10جولائی کو ڈاکٹر جام ریاض احمد نے ان سے رابطہ کرتے ہوئے گھر پہنچ گیااورکہا کہ ملنے والی لاش آپ کی والدہ کی نہ ہے بلکہ نامعلوم گداگرخاتون کی ہے۔اوراسے مختلف اوقات مےں کہتا رہا میرے ہمراہ تم تھانے چلو یاسفید کاغذات پر انگوٹھا لگادو تاکہ تمہاری والدہ آمنہ بی بی کی گمشدگی کی تھانہ مےں رپورٹ درج کرائی جائے اور ڈاکٹر جام ریاض احمد اوراس کی بیوی ڈاکٹر عابدہ ریاض انہیں اسکی والدہ کے لاپتہ ہونے مےں ملوث نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے رہے۔ اپنی مدد آپ کے تحت قریبی رشتہ داروں سے معلومات شروع کردی، لاعلمی کااظہار ہونے پر شک کی بناءپر ہسپتال کے سرد خانے پہنچ گئے جہاں ملنے والی لاش کی شناخت اپنی والدہ آمنہ بی بی کے نام سے کرلی، بیٹے محمدامین نے شبہ ظاہر کیا کہ ڈاکٹر جام ریاض احمد اور اس کی بیوی ڈاکٹرعابدہ ریاض نے قتل کیاہے اور گناہ چھپانے کی خاطر لاش ملحقہ خالی کوٹھی میں رکھ دی، متعدد بار ڈاکٹر جام ریاض سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر متعلقہ ڈاکٹر نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آمنہ بی بی کی لاش کاپوسٹ مارٹم کرادیا ہے اورمزید کارروائی رپورٹ آنے پر عمل میں لائی جائے گی

  • آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد

    آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)عوامی شکایات پر معطل کئے گئے12 ڈی ایس پیز کی انکوائری رپورٹس کاجائزہ لینے کے بعد مختلف سزائیں اور بحالی کے احکامات جاری تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کرنے سے قبل افسران کو اپنا موقف پیش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا ۔
    آئی جی پنجاب نے انکوائری میں بے گناہ ثابت ہونے پر06 ڈی ایس پیز کو ان کے عہدوں پر بحال کر دیا ۔
    سرگودھا : انکوائری میں بے گناہ ثابت ہونے والوں میں ڈی ایس پی تنویر احمد بھٹی ، ڈی ایس پی خالد مسعود ناصر ، ڈی ایس پی انور سعید طاہر ، ڈی ایس پی ملک داﺅد احمد ، ڈی ایس پی عاشق حسین اور ڈی ایس پی سلیم اکبر شامل ہیں
    آئی جی پنجاب نے 06 ڈی ایس پیز کو مختلف سزاﺅں کے احکامات جاری کئے
    فرائض میں غفلت ، لاپروائی اور کرپشن ثابت ہونے پر ڈی ایس پی نذیر احمد کوملازمت سے برطرف کر دیا گیا
    ڈی ایس پی عبد الطیف کانجو، ڈی ایس پی سید مختار حسین اورڈی ایس پی عظمت حیات کو سنشور کی سزائیں سنائی گئیں ۔
    آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی احسان الحق کی دو سال کی انکریمنٹ ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔

  • ٹریفک وارڈن کی بہادری، پرس چھین کر بھاگنے والے کو دبوچ لیا، سی ٹی او کا انعام کا اعلان

    ٹریفک وارڈن کی بہادری، پرس چھین کر بھاگنے والے کو دبوچ لیا، سی ٹی او کا انعام کا اعلان

    ٹریفک وارڈن نے پرس چھیننے والے کو چوری کی موٹر سائیکل سمیت پکڑ لیا جبکہ ملزم کیخلاف پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یاسر نامی ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق گالف سگنل جیل رو ڈ پر یاسر نامی ملزم شہری سے پرس چھین کر فرار ہوا تو شہری کے شور مچانے پر پٹرولنگ آفیسر نے موٹرسائیکل سوار ملزم کا تعاقب کیا، اس دوران ٹریفک وارڈن مصطفی نے موٹر سائیکل سوار ملزم کو دبوچ لیا، ملزم نے وارڈن مصطفی کو بلیڈ مارنے کی کوشش بھی کی،

    وارڈن کے پکڑنے پر ملزم کی موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو وہ بھی چوری کی نکلی، موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر تھانہ باغبانپورہ میں درج ہے، بہادری کا مظاہرہ کرنے پر سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے وارڈن مصطفی اور انسپکٹر راشد بٹ کو شاباش دی، اسی طرح نقد انعام اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا، سی ٹی او لاہور کا کہناتھا کہ ہم شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پاسبان ہیں، ہمار ا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کر نا ہے، وارڈن کی بہادری پر شہریوں نے بھی خراج تحسین پیش کیا ہے،