Baaghi TV

Author: +9251

  • 50 لاکھ گھروں کی تعمیر مچھیروں سے شروع کریں گے، میٹریل کہاں‌ کا استعمال ہو گا؟ وزیراعظم نے یہ بھی بتا دیا

    50 لاکھ گھروں کی تعمیر مچھیروں سے شروع کریں گے، میٹریل کہاں‌ کا استعمال ہو گا؟ وزیراعظم نے یہ بھی بتا دیا

    وزیراعظم کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ہے جس میں‌ میں وزیرہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ،وزیراقتصادی امورحماد اظہر ودیگر نے شرکت کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس میں اٹارنی جنرل،گورنراسٹیٹ بینک، ہاؤسنگ، خزانہ، قانون کے سیکریٹریز نے بھی شرکت کی، اسی طرح چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی و دیگر افسران بھی شریک ہوئے، اس موقع پر وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پراب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،

    اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ موجودہ حکومت کا اہم ترین منصوبہ ہے، منصوبے سے ملک میں بے گھر افراد کو ذاتی چھت میسر آئے گی، ہاؤسنگ اسکیم میں مقامی میٹریل استعمال کرنےکی کوشش کریں گے، 50لاکھ گھروں کامنصوبہ گوادرکےمچھیروں سےشروع کریں گے، پاکستان میں گھروں کے لیے 0.2فیصدقرضےدیےجاتےہیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے تعمیرات سے وابستہ صنعتوں کوفروغ ملے گا، نوجوانوں،ہنرمندوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے،معیشت کا پہیا چلےگا، حکومت کی کوشش ہے کم آمدنی،تنخواہ دارطبقے کو آسان شرائط پرگھرملے،

  • وہاڑی : دن دیہاڈے قاتلانہ حملہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر راشد فراز قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

    تفصیلات کے مطابق راشد فراز وہاڑی بازار میں پٹواری سے زمین کی فرد لینے آئے تھے۔۔دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے
    رپورٹر کو تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کردیا گیا یاد رہے راشد فراز اعوان حلقہ پی پی 229 سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف محکموں کا اچانک دورہ، سیکرٹریز کے کمروں میں گئے، حاضری چیک کی

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف محکموں کا اچانک دورہ، سیکرٹریز کے کمروں میں گئے، حاضری چیک کی

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف محکموں کا اچانک دورہ، سیکرٹریز کے کمروں میں گئے، حاضری چیک کی

     وزیراعلیٰ نے اپنے کام کیلئے آئے لوگوں سے ہاتھ ملایا، ان کے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاریں کیں. لاہور31 جولائی:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج مختلف محکموں کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بغیر اطلاع لائیوسٹاک، خوراک، زراعت، صنعت اور دیگر محکموں کا دورہ کیا اور افسران کی حاضری چیک کی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریز کے کمروں میں بھی گئے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے کام کیلئے آئے لوگوں سے مسائل پوچھے اور بزرگ خاتون سے فائل لے کر مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کیلئے ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر اطلاع محکموں کے دورے کرنے سے حقائق کا علم ہوتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آج دفاتر میں افسران موجود ہیں۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا ئے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری محکموں کا روایتی کلچر یکسر بدل دیا ہے اور اب سرکاری محکموں کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہی میرا اثاثہ ہیں، ان کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے اپنے مسائل کے حل کیلئے آئے لوگوں سے ہاتھ ملایا ان کے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاریں کیں۔

  • سام سنگ گلیکسی کی قیمتیں گرگئیں ، پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں،

    سام سنگ گلیکسی کی قیمتیں گرگئیں ، پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں،

    کراچی : سام سانگ گلیکسی فون استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری ، سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی اے سیریز کے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اے سیریز کے 6 فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

    نئی قیمتیں کیا ہوں گی ،سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اے 10، اے 20، اے 30، اے 50، اے 70 اور اے 80 کی قیمتوں میں ڈیڑھ ہزار سے 5 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

    اس سے پہلے گلیکسی اے 10، اے 30 اور اے 50 کو رواں سال مارچ میں پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، گلیکسی اے 20 اور اے 70 اپریل میں متعارف ہوئے تھے جبکہ اے 80 رواں ماہ ہی صارفین کو دستیاب ہوا۔

    اس وقت پاکستان میں سام سنگ گلیکسی اے 10 اس سیریز کا سب سے کم قیمت فون ہے جس کی قیمت اب ڈیڑھ ہزار روپے کمی سے 23 ہزار 500 روپے کی بجائے 21 ہزار 999 روپے کردی گئی ہے۔

    نئی قیمتوں کے مطابق اب گلیکسی اے 20 کی قیمت بھی 1500 روپے کمی سے 31 ہزار 500 روپے سے کم ہوکر 29 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔

    ایسے ہی گلیکسی اے 30 کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جو اب 40 ہزار 999 روپے کی بجائے 37 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں‌اس وقت گلیکسی اے 50 کی قیمت 54 ہزار 999 روپے سے کم کرکے 51 ہزار 999 روپے جبکہ گلیکسی اے 70 کی قیمت 67 ہزار 999 روپے کی جگہ 64 ہزار 999 روپے کردی گئی ہے۔

    سب سے زیادہ کمی گلیکسی اے 80 کی قیمت میں کی گئی ہے جو ایک لاکھ 19 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، مگر اب 5 ہزار روپے کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔اور لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی سام سنگ کے یوزرز ہیں.

  • عدا لت کاصاف پانی کو محفوظ کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم

    عدا لت کاصاف پانی کو محفوظ کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم

    عدا لت کاصاف پانی کو محفوظ کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم

    لاہور ۔ 31 جولائی(اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کو محفوظ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ایم ڈی واسا عدالت میں پیش ہو کر آگاہ کیا کہ پانی کی بلنگ والے میٹرز پر کسٹم ڈیوٹی بہت زیادہ ہے جس پر عدالت نے ایف بی آر کو کسٹم ڈیوٹی کم کرنے سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے میٹروں میں عوام کو کہاں تک رعایت دی جا سکتی ،عدالت میں واٹر کمیشن کی جانب سے نمائندے سید کمال حیدر نے رپورٹ جمع کروادی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 69کار واشنگ اسٹیشن سیل کیے گیے جبکہ 15 روز تک ریساءکلنگ پلانٹ لگنے کا وقت دے دیا، اسکے بعد مکمل سیل کردیا جاے گا اور گڑے کھود کر پانی کی نکاسی کا عمل کو پندرہ روز میں بند کیا جائے گا، پانی کو آلودہ کرنے والی 14فیکٹرہون کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں اور فیکٹری مالکان نے صاف پانی کو آلودہ کرنا بند نہ کیا تو 15روز بھی فیکٹری بھی سیل کردیں گئی، سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس طلب کرلیا،عدالت نے ریماکس دیے کہ جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی سربراہی میں واٹر کمیشن تشکیل دیا گیا تھا، اجلاس میں چیئرمین واٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو بھی شامل کیاجائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی ماحولیات پنجاب کو طلب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کو پانی کی بلنگ والے میٹرز کے معاملہ پر کسٹم ڈیوٹی کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔

  • پیمرا نے کوکا کولا کے ٹی وی کمرشل پر پابندی لگا دی

    پیمرا نے کوکا کولا کے ٹی وی کمرشل پر پابندی لگا دی

    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عوامی شکایات اور مواد کو مدنظررکھتے ہوئے کوکاکولا کے ٹی وی کمرشل پر فی الفور پابندی عائد کر دی ہے۔

    پیمرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیوز کوکاکولا کا ٹی وی کمرشل نشر کر رہے ہیں۔ اشتہار کا مواد نہ صرف نفرت انگیز ہے بلکہ پاکستانیوں کو ایک قوم کے طور پر نیچ کرنے کی بھی کوشش ہے۔پیمرا کو مسلسل شہریوں کی طرف سے پاکستان سٹیزن پورٹل سے شکایات وصول ہو رہی ہیں۔

    پیمرا نے اپنے تمام لائسنس ہولڈرز کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ ان کا مواد الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015کے مطابق ہونا چاہیے۔

    پاکستانی آئین کا آرٹیکل 19مناسب پابندیوںکے تحت آزادی اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے جسے قانون کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔

    آئین کے آرٹیکل 19کے تحت ”اسلا م کی عظمت یا پاکستان یا اس کے کسی حصہ کی سالمیت، سلامتی یا دفاع، غیر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات، امن عامہ، تہذیب یا اخلاق کے مفاد کے پیش نظر یا توہین عدالت، کسی جرم یا اس کی ترغیب سے متعلق قانون کے ذریعے عائد کردہ مناسب پابندیوں کے تابع، ہر شہری کو تقریر اور اظہار رائے کی آزادی کا حق ہو گا اور پریس کی آزادی ہو گی۔“

    جبکہ پیمرا ایکٹ (ترمیم شدہ) 2007کا سیکشن 20، پیمرا رولز 2009کے قانون 15اور الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کا جزو 3 (اے، ڈی، ای ، ایف ) نازیبا، فحش اور پورنوگرافک مواد کو آن ایئر ہونے سے روکتا ہے۔

    پیمرا ایکٹ (ترمیم شدہ) 2007کا سیکشن 20 کے مطابق ایک شخص کو اس قانون کے تحت لائسنس کا اجرا کیا جاتا ہے۔

    اے ۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خودمختاری ، تحفظ اور سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانا؛
    (بی) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں درج قومی ، ثقافتی ، معاشرتی اور مذہبی اقدار اور عوامی پالیسی کے اصولوں کے تحفظ کو یقینی بنانا۔
    (سی) اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام پروگراموں اور اشتہاروں میں تشدد ، دہشت گردی ، نسلی ، نسلی یا مذہبی امتیاز ، فرقہ واریت ، شدت پسندی ، عسکریت پسندی ، نفرت ، فحش نگاری ، فحاشی ، فحاشی یا دیگر مادوں پر مشتمل یا حوصلہ افزائی نہ کی جائے جو عام طور پر شائستگی کے قبول کردہ معیارات کے مطابق ہے۔
    (ڈی) اس آرڈیننس کے تحت بنائے گئے قواعد کی تعمیل کریں۔
    (ایف)اتھارٹی کے منظور کردہ پروگراموں اور اشتہاروں کے کوڈ کی تعمیل کریں اور ضابطہ اخلاق کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے اتھارٹی کو آگاہی کے تحت ایک مانیٹرنگ کمیٹی قائم کریں۔

    الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015کے بنیادی اصول کے تحت لائسنس اس بات کو یقینی بنائے گا کہ
    ایسا کوئی مواد نشر نہ ہو جو
    (اے) اسلامی اقدار ، نظریہ پاکستان یا قوم کے بانیان قائداعظم اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے خلاف ہے۔
    (ڈی) کسی مذہب ، فرقے ، برادری کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرتا ہے یا ایسے تصاویر یا الفاظ استعمال کرے جو کسی مذہبی فرقوں اور نسلی گروہوں کی توہین کرتے ہوںیا جو فرقہ وارانہ رویوں یا تفرقہ کو فروغ دیتا ہے۔
    (ای) کسی بھی قسم کی نازیبا ، فحش یاپورنوگرافک پر مشتمل ہے۔
    (ایف) ایسا گستاخانہ تبصرہ جو نسل ، ذات ، قومیت ، نسلی یا لسانی بنیاد ، رنگ ، مذہب ، فرقہ ، جنس ، عمر ، ذہنی یا جسمانی معذوری کی بنیاد پر کسی فرد یا افراد کے گروہ کے خلاف نفرت اور حقارت کوابھارتا ہے۔

    جبکہ پیمرا نے عوامی شکایات کو بھی پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن تک پہنچا دیا ہے تاکہ ٹی وی کمرشل میں فوری طور پرترمیم کی جائے۔
    اب کوکا کولا کے ٹی وی کمرشل کو پیمرا ایکٹ (ترمیم شدہ)2007کے سیکشن 27کے تحت اس وقت تک فی الفور بند کیا جاتا ہے جب تک اس کی دوبارہ نظرثانی ہو اور ٹی وی کمرشل سے متنازعہ مواد ہٹا دیا جائے۔عدم تعمیل کی صور ت میں پیمرا ایکٹ (ترمیم شدہ)2007کے سیکشن 29، 30اور 33کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • شوکت یوسفزئی کو دس کروڑ ہرجانے کانوٹس کس نے  بھیج دیا، جان کر حیران ہوں گے

    شوکت یوسفزئی کو دس کروڑ ہرجانے کانوٹس کس نے بھیج دیا، جان کر حیران ہوں گے

    پشاور: اسفند یار ولی بھی کود پڑے ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بجھوا دیا۔اسفندریار نے کہا ان پر پختون قوم کا پچیس ملین ڈالر میں سودا کرنے کا الزام لگانے سے انکی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اے این پی کے سربراہ کی جانب سے بجھوائے گئے لیگل نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے پر صوبائی وزیراطلاعات کو 14 روز کے اندر معافی مانگنا ہوگی بصورت دیگر ان کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے درخواست دائر کردی جائے گی۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسنفدیار ولی کی جانب سے لیگل نوٹس کے معاملے پر صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی بھی ڈٹ گئے ہیں۔یوسفزئی نے کہاکہ میں نے کوئی الزام عائد نہیں کیا حقیقت بتائی ہے ،جس پر عدم تشدد کے پیروکار دھمکیاں دے رہیں۔‘‘میں نے جوکچھ کہا وہ اے این پی کے مرحوم رہنما اعظم ہوتی کے الفاظ تھے

  • سول لائنز ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری، ناجائز اسلحہ،منشیات اور 165لیٹر شراب برآمد

    سول لائنز ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری، ناجائز اسلحہ،منشیات اور 165لیٹر شراب برآمد

    سول لائنز ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری، ناجائز اسلحہ،منشیات اور 165لیٹر شراب برآمد

    لاہور ۔ 31 جولائی(اے پی پی )ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاءون جاری ہے، ایس پی سول لائنز ڈویژن دوست محمد کی زیرِنگرانی پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث104ملزمان گرفتار کر لئے،ڈکیت و چور گینگ کے2 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے40ہزار روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا، ناجائزاسلحہ کےخلاف کارروائی کے دوران9 ملزمان کے قبضہ سے08 پسٹلز، راءفل اور گولیاں برآمد کر لیں ، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کے قبضہ سے4کلو گرام سے زائد چرس اور165 لیٹرشراب برآمد کی گئی،قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 10ملزمان کو گرفتار کر کے داءو پر لگی64 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی، قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، چوری، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب12 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ31 عدلتی مفروران کو بھی حراست میں لیاگیا ،پتنگ بازی،ون ویلنگ،گداگری،پرائس کنٹرول،کرایہ داری اور لاءوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر19ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

  • تاجروں نے پھر 16اور17اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

    تاجروں نے پھر 16اور17اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: حکومتی اقدامات کافی نہیں ، ہم مسائل سے دوچار ہیں ، آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ شفیق اور صدر اجمل بلوچ نے 16اور17اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن کا اعلان کردیاہے۔

    ہڑتال کرنےکے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں خواجہ شفیق نے کہا کہ 2019-2020 کے بجٹ نے عوام کو ذہنی بیماریوں شکار بنا دیا ہے۔اس سے قبل شٹر ڈاؤن ہڑتال سے یہ ثابت کیا کہ ہم سب ایک ہیں۔ حکومت نے ہماری کال کی واپسی کی بات کی لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹے۔ اس طرح کی شٹر ڈاؤن ہڑتال تاریخ میں نہیں ہوئی۔

    آل پاکستان کے چیئرمین نے میڈیا کو بتایا کہ یاد رکھیں‌کہ ہم ٹیکس سے نہیں گھبراتے لیکن ہم سے تعاون نہیں کیا جا رہا۔ ہم نے ہڑتال کا باقاعدہ منصوبہ ترتیب دے دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 16 اگست اور 17 اگست کو ہڑتال ہو گی جبکہ دوسرا مرحلہ 26 اور 27 اگست کے لیے طے پایا ہے۔ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم اس دائرہ کار کو مزید بڑھائیں گے۔

    اجمل بلوچ نے کہا کہ ایک سیلز مین کے گھر کے بل میں ہزار روپے ٹیکس لگ کے آتا ہے۔ تاجر برادری کو ان پروپیگنڈوں کے تحت مشکل میں ڈال دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو ہم سے بیٹھ کر اس معاملے پر بات کرنا ہو گی۔ ہم بھی وزیراعظم کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

    صدر انجمن تاجران نے کہا کہ تمام تاجر برادری ٹیکس ضرور دے گی لیکن اس پیچیدہ نظام کو ختم کرنا ہو گا۔اجمل بلوچ نے کہا کہ عید کے بعد کوئی تاجر دکان نہیں کھولے گا۔15 اور 16 اگست کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔

  • 25ہزار اور 7500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی( آ ج) ہو گی

    25ہزار اور 7500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی( آ ج) ہو گی

    25ہزار اور 7500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی( آ ج) ہو گی

    لاہور ۔ 31 جولائی(اے پی پی )سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آ ج ےکم اگست بروز جمعرات کومنعقد ہوگی، ےہ رواں سال کی 21ویں جبکہ مجموعی طور پر 79ویں قرعہ اندازی ہے، اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696جبکہ فی سیریز 1700 انعامات دیئے جائیں گے،قرعہ اندازی کی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان کوءٹہ میں منعقد ہوگی جس میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کاچناءو کیا جائےگا، دریں اثناء مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی آ ج ےکم اگست بروز جمعرات کو ہوگی،اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3 لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ،مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 22ویں اور مجموعی طور پر30ویں قرعہ اندازی ہے، اس ضمن میں ایک تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہوگی ۔