Baaghi TV

Author: +9251

  • فیصل آباد، تیر رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق

    فیصل آبار (اے پی پی) فیصل آباد کے علاقہ جھنگ روڈ پر بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور ایک راہیگر شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس تھانہ جھنگ بازار اور ریسکیو 1122کے ترجمان نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 26سالہ علی شاہ تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی عمارت کے قریب جھنگ روڈ پر جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے چنگ چی رکشہ کو اوور ٹیک کرتے ہوئے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ حادثے میں 35سالہ راہگیر شدید زخمی ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور جاں بحق و زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا۔ فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

  • سعودی عرب کا مستقبل کا شہر دنیا کو دنگ کردے گا، نیا رنگ دے گا، کس قسم کا وہ شہر ہو گا  ؟ جانیئے اس رپورٹ میں

    سعودی عرب کا مستقبل کا شہر دنیا کو دنگ کردے گا، نیا رنگ دے گا، کس قسم کا وہ شہر ہو گا ؟ جانیئے اس رپورٹ میں

    ریاض : سعودی عرب کا دعویٰ ہے کہ اس سے پہلے ” نوم ” جیسا شہر دنیا میں‌نو تو تعمیر ہوا ہے اور نہ ہی اس کے طرز فنون کو کسی نے اختیار کیا ہوگا. سعودی عرب میں اس وقت 500 ارب ڈالرز کی لاگت سے ایک نئے شہر نیوم کی تعمیر پر کام ہورہا ہے۔

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کی چند تجاویز کو شیئر کیا گیا ہے، جہاں روبوٹس کی تعداد انسانوں سے زیادہ ہوگی جبکہ ہولوگرام ٹیچرز جینیاتی طور پر تدوین شدہ طالبعلموں کو تعلیم دیں گے۔

    "نوم” شہر کی دنگ کردینے والی ہیں بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ کسی سائنس فکشن سے کم نہیں اور یقین کرنا مشکل ہے کہ حقیقی زندگی میں ایسا ہونا ممکن ہوگا۔

    اس شہر کے بارے میں جاری تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اس میں‌کلاﺅڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا.رپورت کے مطابق نیوم کا تجویز کردہ مقام ساحل پرواقع ہے جس کے ارگرد صحرا ہے، تو وہاں موسم کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کلاﺅڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بارش کے برسنے کو یقینی بنایا جائے گا۔

    مستقبل کے اس شہر میں کیمرے، ڈرونز اور چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا بہت زیادہ استعمال ہوگا، تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

    نوم شہر میں‌سب سے اہم اور دلچسپ پہلو یہ نمایاں ہو گا کہ جینیاتی انجنیئرنگ پر کام ہوگا ، جاپان کا سافٹ بینک ‘زندگی سے موت تک کے ایک نئے طرز زندگی’ کو تشکیل دیا جائے گا، جس کے لیے جینز میں تبدیلی لاکر انسانی مضبوطی اور ذہانت کو بڑھایا جائے گا۔

    نوم شہر کے بارے میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق محمد بن سلمان نے اس شہر کے لیے ایک مصنوعی چاند کی تجویز دی ہے، جو کہ ممکنہ طور ڈرونز کے فلیٹ یا خلا سے لائیو اسٹریم امیجز کی مدد سے تیار ہوگا۔

    نوم شہر میں انسان نہیں‌روبوٹ عوام الناس کی خدمت کریں گے . روبوٹس کے درمیان کیج فائٹس بھی لوگوں کی تفریح کے لیے ہوں گی جبکہ روبوٹ ڈائناسور سے بھرے ایک امیوزمنٹ پارک کو بھی تعمیر کیا جائے گا۔

    blob:https://www.youtube.com/01c26dda-1a41-4591-8c56-83b4965427e4

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اس شہر میں‌ شاہراہیں بچھانے کا فی الحال کوئی پروگرام نہیں بلکہ چلنے پھرنے کے لیے جدید اڑن طشریاں ہوں گی

    یاد رہے کہ اکتوبر 2017 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں 500 ارب ڈالرز کی لاگت سے نئے شہر کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔یہ تو سب کچھ ٹھیک ہے مگر کیا محمد بن سلمان یہ خواب پورے کر پائیں گےیا نہیں اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا.

  • صوبائی دارالحکومت میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

    صوبائی دارالحکومت میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

    صوبائی دارالحکومت میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

    لاہور ۔ 31 جولائی(اے پی پی )مقامی مارکیٹ میں بدھ کو سبزیوں کی جاری کردہ قیمتیں اس طرح رہیں ۔ آلو نیا کچا چھلکا 21سے23 روپے فی کلو، پیاز39سے41 روپے اور ٹماٹر45 سے47 روپے فی کلو فروخت ہوا ۔ اسی طرح ادرک چائنہ254 سے 260 روپے، پالک19 سے20، بینگن46سے48 ، بھنڈی توری43سے45،کریلا58سے60، گھیا کدو45 سے47، مٹر110 سے115، اروی58سے 61 ، شملہ مرچ69سے72، پھول گوبھی62 سے 64، بند گوبھی46 سے48، شلجم30 سے32 اور مولی12سے13روپے فی کلو رہی ۔

  • سینیٹ میں قرارداد پر رائے شماری کا طریقہ کار جاری، کیسے ہو گی ووٹنگ اور کیا ہیں پابندیاں؟ اہم خبر

    سینیٹ میں قرارداد پر رائے شماری کا طریقہ کار جاری، کیسے ہو گی ووٹنگ اور کیا ہیں پابندیاں؟ اہم خبر

    سینیٹ سیکریٹریٹ نے قرارداد پر رائے شماری کا طریقہ کار جاری کردیا ہے، سینیٹرز پر پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے کر جانے پر پابندی عائد رہے گی،

    سینیٹ میں‌ جماعت اسلامی کس کا ساتھ دے گی؟ سراج الحق نے آج کیا دو ٹوک اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپرکسی کو دکھانا یا تصویر بنانا منع ہے، ووٹ کی رازداری کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا، قرارداد پررائے شماری خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگی،

    چیئرمین سینیٹ تبدیل ہو گا یا نہیں؟ ہنگامہ خیز اجلاس ہو گا کل

    سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی رکن کابیلٹ پیپر ضائع ہو جائے تو واپس کرکے نیالے سکے گا، واضح‌ رہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلہ میں کل ووٹنگ ہو گی،

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

  • پاکستان حکمران ٹرمپ سے مقابلہ جیت سکتے ہیں؟ سراج الحق نے وجہ بھی بتا دی

    پاکستان حکمران ٹرمپ سے مقابلہ جیت سکتے ہیں؟ سراج الحق نے وجہ بھی بتا دی

    امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کا حصہ بننے کے بجائے الگ تحریک چلائیں گے، سابقہ حکومتیں پانچ سال اس حکومت کا سال کے اندر پتہ چل گیاہے کہ یہ نام کام ترین حکومت ہے، احتساب کا پہیا الٹا گھوم رہاہے احتساب کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکمران ٹرمپ سے جھوٹ کا مقابلہ جیت سکتے ہیں، امریکی صدر دونلڈٹرمپ کے بارے میں کہاجاتاہے کہ وہ دن میں 50جھوٹ بولتے ہیں مگرپاکستانی حکمران ٹرمپ سے جھوٹ کا مقابلہ جیت سکتے ہیں اگر میچ کیا جائے تو پاکستانی حکمران جیت جائیں گے کیونکہ یہ بڑے لیڈر کی نشانی یہ بتاتے ہیں جو یوٹرن لے اور بار بار ہرباراورہر روز لے. روٹی کے قیمت کم کرنے کا اعلان کیا ہے اس کے ساتھ وزن بھی کم کرنے کا کہا ہے. اعلان کرتے ہیں کہ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے مگر اگلے دن پتہ چلتاہے کہ 14ارب روپے قوم کے ڈوب گئے ہیں. ہر معاشرے میں مردوں کا مقام ہوتاہے مگر حکومت نے کفن بھی مہنگا کردیاہے پی ٹی آئی کا ایک سال عوام کے لیے بہت باری ہے خود اعلان کیا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض خود کشی ہے مگر 6ارب ڈالر قرض لینے کو کارنامہ بتارہے ہیں اگر یہ کارنامہ ہے تو سابقہ حکمرانوں نے بھی یہ کارنامہ کیاہے موجودہ حکومت سجدے میں ہے کب اٹھے گی یہ کسی کو پتہ نہین ہے۔

    انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پیپلزپارٹی کا نیا ایڈیشن ہے، نالائق ترین حکومت ہے ہر چیز ہے مگر انصاف نہیں ہے پوری کابینہ نااہل اکثریت مشرف اور پیپلزپارٹی کے لوگ ہیں،ممبران پارلیمنٹ پر قوم کا پیسہ خرچ ہوتاہے مگر ایک سال میںعوامی مفاد میں کو ئی قانون سازی نہیں ہوئی ہے،نئے الیکشن کا مطالبہ قبل از وقت ہے حکومت کو سیاسی شہید نہیں بنانا چاہتے ہیں حکومت کے سیاسی شہادت کے حق میں نہیں ہوں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کو چوکوں اور چوراہوں کا موضوع نہیں بنانا چاہیے،

    انہوں‌ نے کہاکہ 25اگست کو پشاور میں عوامی مارچ کریں گے مارچ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا اگلا لائحہ عمل دیں گے۔ان خیالات کااظہار امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے نائب امیرجماعت اسلامی میاں اسلم ،سیکرٹری اطلاعات قیصرشریف ودیگرکے ہمراہ الفلاح ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ شہدا کے لیے دعا کرتے ہیں جو بلوچستان اور وزیرستان اور طیارہ حادثہ میں شہید ہوئے۔پی ٹی آئی کی حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے عوام کوپی ٹی آئی نے سبز باغ دیکھائے تھے جس تیزی کے ساتھ مقبول ہوئی تھی اس تزی کے ساتھ غیر مقبول ہورہی ہے اس کی وجہ ان کی غلط پالیساں ہیں جن سے 22کڑور عوام پریشان ہیں۔آج عام عوام کی طرح صحافیوں کے چہرے بھی مرجھائے ہوئے ہیں. پی ٹی آئی نے جس منشور پر ووٹ لیا اور لوگوں کو دھوکہ دیاہے ہم اس کی بات کرتے ہیں جو منشورقوم کے سامنے پی ٹی آئی نے پیش کیا اور میڈیا کے چند اینکروں نے اس کی وکلالت کی آج جب ہم اس منشور کی بنیاد پر کارکردگی دیکھتے ہیں تو پتہ چلتاہے کہ عوام کے ساتھ دھوکے اور منشور کے ساتھ ظلم کیا گیاہے

    انہوں نے کہاکہ قرض لینے سے عوام خوشحال نہیں ہوئی ہے ملک میں شرع نمو 3.29ہوگئی افراط زر 8.9ہوگیاہے ڈالر 124سے بڑ کر 160.70روپے ہوگیاہے. افغانستان بنگلہ دیش اور بھارت کی کرنسی پاکستان سے بہتر ہے۔ہزار روپے 5سوافغانی کے برابر ہیں ۔37%روپے بے قدر ہواہے سلطانی گواہ اسد عمر جو ان کا معاشی افلاطون تھا کہے رہاہے کہ آئی ایم ایف جانا ٹھیک نہیں ہیں،

    انہوں نے کہاکہ امریکہ نے ایف سولہ جہازوں کے لیے 12کروڑ ہمیں 67کروڑ بھارت کودیئے ہیںاور کہتے ہیں کہ کامیاب ترین خارجہ پالیسی ہے اس حکومت کے بارے میں سال کے اندر پتہ چل گیاہے کہ یہ نام کام ترین حکومت ہے 25اگست کو پشاور میں عوامی مارچ کریں گے کے پی کے عوام کا حکومت کے خلاف ریفرنڈم اور عدم اعتماد ہوگا اور اس میں اگلا لائحہ عمل دیں گے۔ وجودہ حکومت پیپلزپارٹی کا نیا ایڈیشن ہے یہ سابقہ پالیسیوں اور سٹیٹسکوکی حکومت ہے کابینہ میں مشرف اور پیپلزپارٹی کے لوگ ہیں ان کے پالیسی اور کلچر میں کوئی فرق نہیں ہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کا حصہ بننے کے بجائے خود تحریک چلائیں گے جماعت اسلامی پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑی رہے گی۔قومی و بین الاقوامی اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ یہ جمہوری اوردیانت دار جماعت ہے عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دیناچاہیے۔سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن اور حکومت ایک ہیں ان کے منہ میں مزید دودھ نہیں ڈالیں گے پاکستان میں حکومت کون کرے گااس کافیصلہ عوام کوکرنا چاہیے عوام سے فیصلے کا اختیار لیا جائے ہم ایسا موحول نہیں چاہتے ہیں عوام دیانت دار قیادت کا ساتھ دے دو جماعتی نظام جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے ایسی سیاست کا حصہ نہیں بنوں گا جس سے مافیہ ملک پر مسلط ہوجائے۔گذشتہ چند دنوں سے قادیانی لابی بہت متحرک ہوگئی ہے اور آئین پاکستان کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے بین الاقوامی سطح پر کچھ لابی ناموس رسالت کے قانون کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں بیرونی دورے پر پہلا سوال ناموس رسالت قانون کو ختم کرنے کا کیاجاتاہے عوام کو خود اس کی حفاظت کرنی چاہیے پیپلزپارٹی والے کہتے ہیں کہ مذہب کی بنیاد پر سیاست نہ کی جائے پاکستان تو بنا ہی مذہب کے نام پر ہے مسلمان کی زندگی سے دین نہیں نکال سکتے ہیں.دینی مسائل پر ہر کسی کا ساتھ دیں گے ہم عدالت جاسکتے ہیں ماضی کے حکمرانوں کی طرح چڑھائی نہیں کرسکتے ہیں۔نئے الیکشن کا مطالبہ قبل از وقت ہے حکومت کو چلناچاہیے تاکہ عوام کو پتہ چل جائے کہ یہ پانی نہیں سیراب ہے ہم حکومت کو سیاسی شہید نہیں بنانا چاہتے ہیں حکومت کے سیاسی شہادت کے حق میں نہیں ہوں۔آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کو چوکوں اور چوراہوں کا موضوع نہیں بنانا چاہیے اسلحہ اور فوج پردے میں ہوتو اس کارعب ہوتاہے پردے میں ہی رہنے دیں۔
    محمد اویس

  • آ ٓئندہ دوروز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

    آ ٓئندہ دوروز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

    آ ٓئندہ دوروز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

    لاہور ۔ 31 جولائی(اے پی پی ) محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگا ل سے ملک کے بلائی علاقوں میں بد ھ کے روز سے داخل ہورہی ہیں اس دوران مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بلائی علاقوں پر موجود رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں لاہورڈویژن،گوجرانوالہ ڈویژن،اسلام آباد ، اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواءوں ، اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم ابر آ لود رہےگا ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہورڈویژن ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ، اسلام آباد،کشمیر میں اکثرمقامات پر تیز ہواءوں کے ساتھ وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش کا سلسلہ جا ری رہا ۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب،نارووال2،لاہور، ائیرپورٹ 46،سٹی3،سیالکوٹ ائیرپورٹ 62،سٹی46، گوجرانوالہ 24،گجرات میں 3ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔ بدھ کے روز لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88فیصد رہا ۔

  • ایسکس کی جانب سے کھیلنے کےلئے فاسٹ باولر محمد عامر کے ورک ویزہ کا مسئلہ حل

    ایسکس کی جانب سے کھیلنے کےلئے فاسٹ باولر محمد عامر کے ورک ویزہ کا مسئلہ حل

    ایسکس کی جانب سے کھیلنے کےلئے فاسٹ باولر محمد عامر کے ورک ویزہ کا مسئلہ حل، وہ (آج) ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے

    لاہور ۔ 31 جولائی (اے پی پی) ایسکس کی جانب سے کھیلنے کےلئے فاسٹ باءولر محمد عامر کے ورک ویزہ کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اب وہ جمعرات کو ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں ایسکس کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے ۔ محمد عامر جو کہ ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ میں ہی رک گئے تھے ۔ وہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ایسکس کی طرف سے پورا ٹورنامنٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ویزے کی بنیاد پر وہ ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکتے تھے جس کے بعد انہوں نے برطانیہ کے ہوم آفس کو ویزہ کے بارے میں درخواست دی اور اب پتہ چلا ہے کہ محمد عامر کے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا اور وہ جمعرات کو ہمپشائر کے خلاف میچ میں ایسکس کی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ واضح رہے کہ ایسکس نے محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کے بغیر ہی تین میچز میں حصہ لیا ۔ ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ میں ہی رک جانے والے محمد عامر ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ایسکس کی نمائندگی کے خواہاں تھے ۔ ان کا معاہدہ پورے ایونٹ کیلئے تھا ۔ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے حاصل کئے جانے والے ویزے پر وہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شریک نہیں ہوسکتے تھے ۔ انھوں نے انگلینڈ کی وزارت داخلہ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست بھی دیدی لیکن کارروائی میں وقت لگ گیا ۔ ایسکس نے اپنے اہم باءولر کے بغیر ہی 3 میچز میں حصہ لیا، اب گذشتہ روز محمد عامر کو ورک ویزا مل گیا اور وہ جمعرات کو ہمپشائر کی خلاف میچ میں ایسکس کی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔

  • فیصل آباد: بچوں سے بدفعلی کرنے والا بدبخت درندہ صفت گینگ پکڑا گیا

    فیصل آباد: بچوں سے بدفعلی کرنے والا بدبخت درندہ صفت گینگ پکڑا گیا

    فیصل آباد :فیصل آباد پولیس بالآخر ان بدبخت درندہ صفت افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جو چھوٹے چھوٹے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتے تھے .پولیس کے مطابق فیصل آباد کےتھانہ بٹالہ کالونی میں بچوں کے ساتھ بد فعلی کر کے ویڈیو بنانے والا گینگ منظر عام پر آگیا.

    پولیس حکام کے مطابق چار افراد پر مشتمل گینگ نوعمربچوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمات درج کرلیے گئےجبکہ 2ملزموں کوگرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزموں میں عدنان اور قاسم شامل،علی اورشہزاد کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا.

    پولیس حکام کے مطابق مطابق بد بخت ملزمان نے12سالہ حسنین اور بارث کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے بچوں کے والد کی مدعیت میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کئے. اس سے پہلے بھی فیصل آباد میں 182 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے.

  • حکومت کے لوگ شاید ہمیں جانتے نہیں‌ ہیں، مولانا فضل الرحمن نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    حکومت کے لوگ شاید ہمیں جانتے نہیں‌ ہیں، مولانا فضل الرحمن نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ناجائز جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کےساتھ عوامی احتجاج ہے، پوری اپوزیشن ایک پیج پر ہے، ہمارے ساتھ سب کی تائید شامل ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عرفان صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی آواز شامل ہے، آئین سےوابستہ کوئی بھی بات اٹھائی جاتی ہےوہ سب کاآئینی حق ہے، پاکستان میں اقدارکی سیاست ختم ،گالم گلوچ کی سیاست شروع ہو چکی ہے،

    مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان میں کسی پارٹی یا نظریے کی حمایت کرنا جرم بن چکا ، عرفان صدیقی کو گرفتار کرنے کا منصوبہ تشکیل دینے والوں تک رسائی چاہیے، کسی کےاوپر چرس ڈال کرمقدمے بنائے جا رہے ہیں ، ایسالگ رہا ہے ملک میں آمریت ہےاخلاقی اقدارکا جنازہ نکل گیا ، عرفان صدیقی کیساتھ واقعہ کیوں پیش آیا، کونسا منصوبہ تھا ،کس نےترتیب دیا، ایک شریف شہری کےساتھ یہ رویہ اپنایا گیا، چندروز قبل عرفان صدیقی کیساتھ افسوسناک واقعہ رونماہوا ،

    انہوں‌ نے کہاکہ حکومت کے لوگ شایدہمیں جانتے نہیں ہیں، ہم عرفان صدیقی کیساتھ پیش آئے واقعے پراحتجاج کریں گے، ناجائز جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کےساتھ عوامی احتجاج ہے، ہم ریاست سے بغاوت نہیں کر رہے، متاثرہ لوگ ہیں ، سیاسی اورفکری وابستگی کیاپاکستان میں جرم ہے؟.

  • شدید بارشوں کے باعث جانبحق افراد کی تعداد 87 ہوگئی ، 74 زخمی ، این ڈی ایم اے

    شدید بارشوں کے باعث جانبحق افراد کی تعداد 87 ہوگئی ، 74 زخمی ، این ڈی ایم اے

    اسلام آباد:پاکستان میں‌بارشوں سے جاں بحق ہونے والی کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا.تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی طرف سے بتایا گیاہے کہ شدید بارشوں کے باعث اب تک 87 افراد جانبحق اور 74 زخمی ہو چکے ہیں۔

    اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں تباہی کے باعث سب سے زیادہ 29 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ، آزاد کشمیر میں 22اور بلوچستان میں 10اور سندھ میں 3 ہوگئی ہے۔

    شمالی علاقہ جات ،سندھ اور کے پی کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ،خیبرپختونخوا،بلوچستان،گلگت بلتستان متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مانسہرہ میں 3،اپر دیر میں 1 ہلاکت ہوئی ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ خیبر پختونخوا میں چترال اور وادی گولن کا راستہ بند ہے، کے پی میں تین پاور ہاؤسز ناکارہ ہوگئے ہیں جبکہ 3 پل بہہ گئے ہیں ۔ اسی طرح چترال ٹاؤن میں پانی کی سپلائی منقطع ہے۔ کشمیر میں 1 سڑک متاثر، 120 گھر، 39 دوکانیں تباہ ہوئی ہیں۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے اور منگلہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ،خانکی اور قادرآباد کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

    دوسری طرف ملک می‌اگلے 72 گھنٹوں میں‌موسم کی صورت حال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے کابل سے ملحقہ ندی نالوں میں ظغیانی کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں اور صوبوں کر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی پاکستان بھر میں ہونے والی بارشوں کے سلسلے میں پیدا ہونے والی صورت حال سے مسلسل آگاہ رکھے ہوئے ہے، اس ادارے کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہری علاقوں میں پشاور،راولپنڈی، فیصل آباد ، گجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا ڈویژن میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ اسی طرح دریائے جہلم،چناب،کابل اور دیگر ملحقہ ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے