Baaghi TV

Author: +9251

  • ملکی معیشت بہتر ہونے لگی ، اسٹاک مارکیٹ میں 280 پوائنٹس کا اضافہ

    ملکی معیشت بہتر ہونے لگی ، اسٹاک مارکیٹ میں 280 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی:پاکستانی معیشت سنبھلنے لگی . آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج 280 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 658 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام سے دو گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔

    اکنامکس رپورٹر کے مطابق آج دوپہر کھانے کے وقفہ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی اور کاروبار کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔

    اسٹاک ایکچینج مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 53,802,940 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت 2,402,521,654 پاکستانی روپے بنتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 71 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔ماہرین معیشت کے مطابق امید ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں‌میں‌حالات مزید بہتر ہو سکتے ہیں

  • عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ، وفاقی حکومت نے ایل پی جی مہنگی کر دی

    عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ، وفاقی حکومت نے ایل پی جی مہنگی کر دی

    اسلام آباد: مہنگائی ، مہنگائی اور پھر مہنگائی ہوگئی ، وفاقی حکومت کی طرف سے عوام پر ایل پی جی بم گرا دیا گیا،گھریلو اور کمرشل استعمال کے لیے ایل پی جی فی کلو گرام 1 روپے 70 پیسےمہنگی کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو گرام نئی قیمت 114 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 20 روپے مہنگا ہوگیاہے۔

    دوسری طرف اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 1350 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست کے مہینے کے لیے ہو گا۔

    دوسری طرف یکم اگست 2019 سے پٹرول اور ڈیزل لگ بھگ پانچ روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 9 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    اوگرا کی طرف سے ارسال کی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوموصول ہوگئی ہے جس میں یکم اگست 2019 سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں پانچ روپے پینسٹھ پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکا دورہ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکا دورہ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکا دورہ، موبائل ہیلتھ یونٹ کا افتتاح کیا
    وزیراعلیٰ نے موبائل ہیلتھ یونٹ کا معائنہ کیا اور موبائل ہیلتھ یونٹ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتو ں کا جائزہ لیا.

    سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان،ایمرجنسی کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا:عثمان بزدار
     اس ضمن میں پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل فراہم کریگی،ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت.  پنجاب کے ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کریں گے،ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں شفا خانے بنائیں گے. میں ہسپتالوں کے دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں،نئے پاکستان میں مریضوں کو معیاری علاج معالجہ دیکر حق لوٹائیں گے.

     مریضوں کے لواحقین سے کار پارکنگ کے نام پر اوورچارجنگ کا سخت نوٹس، اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی. ینگ ڈاکٹرز کی ملاقات، تنخواہوں میں اضافے پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر،عثمان بزدارکاہاسٹل کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی. لاہور31 جولائی:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز)کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے موبائل ہیلتھ یونٹ کا افتتاح کیا۔ موبائل ہیلتھ یونٹ امپریل کالج لندن کی جانب سے عطیہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے موبائل ہیلتھ یونٹ کا معائنہ کیا اور موبائل ہیلتھ یونٹ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتو ں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سروسز ہسپتال میں مریضوں کیلئے طبی سہولتوں کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گااور اس ضمن میں پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں کچھ عرصہ قبل رات کو دو مرتبہ خود ایمرجنسی آیا۔ ایمرجنسی میں طبی سہولتوں کے حوالے سے شکایات بھی سامنے آئیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے والد مرحوم بھی یہاں زیر علاج رہے اور مجھے علم ہے کہ ایمرجنسی میں مریضوں کو کیا مشکل پیش آتی ہے؟ پنجاب کے ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کریں گے اور اس مقصد کیلئے بجٹ میں ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مہیا کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں شفا خانے بنائیں گے اورمیں خود ہسپتالوں کے دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں۔ جہاں کمی ہے اسے دور کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تبدیلی کا سفرہسپتالوں سے شروع ہو چکا ہے۔نئے پاکستان میں مریضوں کو معیاری علاج معالجہ دے کر ان کا حق لوٹائیں گے۔وزیراعلیٰ نے مریضوں کے لواحقین سے کار پارکنگ کے نام پر اوورچارجنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ینگ ڈاکٹرز نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز سے فرداً فرداً ہاتھ ملایا۔ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ آپ نے ہماری تنخواہیں بڑھا کر دیرینہ مسئلہ حل کیا ہے جس پر ہم آپ کے بے پناہ شکرگزار ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ڈاکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کو ان کا حق دیا ہے۔ آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو، میں حل کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز کے ہاسٹل کے مسئلے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس ضمن میں وزیر صحت کو ہدایات جاری کیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل کیئر، پرنسپل سمز، ایم ایس سروسز ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • عمران خان نے جب یہ خواب دیکھا تو کوئی یقین نہیں‌ کرتا تھا، کیا تھا وہ خواب؟ اہم خبر

    عمران خان نے جب یہ خواب دیکھا تو کوئی یقین نہیں‌ کرتا تھا، کیا تھا وہ خواب؟ اہم خبر

    وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کا 75 فیصد علاقہ صحراء زدگی کے نشانے پر ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح 35 فیصد ہے۔ 10 ارب درختوں کا ہدف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں محنت اور لگن سے حاصل کریں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج سے پانچ سال پہلے عمران خان نے جب ایک ارب درخت لگانے کا خواب دیکھا تھا تو کسی کو یقین نہیں آتا تھا۔ آج عالمی سطح پر خیبر پختونخواہ کے منصوبے کی تعریف کی جارہی ہے اور تمام عالمی اداروں نے نہ صرف اس کو اعلیٰ درجہ بندی سے نوازا بلکہ دیگر ممالک کیلئے اس منصوبہ کو بطور مثال بھی پیش کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چین جیسے دوست ممالک 10 بلین ٹری سونامی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے روالپنڈی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بروز بدھ منصوبہ برائے پائیدار زمینی نظام نے پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی کے تعاون سے صحرا ء زدگی کے تدارک کے موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔ سیمینار سے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور وائس چانسلر بارانی یونیورسٹی کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بہت حساس ملک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک کی فہرست میں ہوتا ہے جن کو موسمیاتی تبدیلیوں کی پاداش میں شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا جغرافیہ ایسا ہے کہ شمال میں رو نما ہونے والے عوامل جنوب میں حوادث کی شکل اختیار کر جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کیلئے سب سے آسان، سستی اور قابل عمل تدبیر شجر کاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صحرا ء زدگی موسمیاتی تبدیلیوں کی ہی مرہون منت ہے۔ موجودہ حکومت منصوبہ برائے پائیدار زمینی نظام اور بارانی یونیورسٹی کی سفارشات پر پہلے ہی عمل کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ زرخیز زمین کو شہری آبادی میں تبدیل نہ کیا جائے اور اس ضمن میں وفاقی کابینہ نے شہروں میں فلک بوس عمارات کی تعمیر کی اجازت دی ہے تاکہ شہری آبادکاری پوری دنیا کی طرح عمودی سمت میں ہو نہ کہ افقی سمت میں۔ یاد رہے کہ 2019 عالمی کنونشن برائے تدارک صحرا زدگی کی سلور جوبلی کا سال ہے جس کا تھیم ہے آؤ اپنا مستقبل اگائیں۔ پاکستان مذکورہ کنونشن کا رکن ہے جبکہ اس کنونشن پر اب تک 197 ممالک دستخط کر چکے ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے منصوبہ برائے پائیدار زمینی نظام کے خدوخال بیان کیے اور اس منصوبہ کے تحت ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ حاضرین کو بتایا گیا کہ اس منصوبہ کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے جس کو قومی و عالمی اداروں کی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ حاضرین کو بتایا گیا کہ اس منصوبہ کی خاص بات اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جانا ہے۔ وفاقی وزیر نے سیمینار کے منتظمین میں امتیازی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔
    محمد اویس

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کی رہائشگاہ آمد، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کی رہائشگاہ آمد، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کی رہائشگاہ آمد، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

    لاہور31 جولائی:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج گلبرگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ نے والد کے انتقال پر سید علی مرتضیٰ اور سوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے غمزدہ اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے آپ کے والد کے انتقال پر دلی افسوس ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے والد مرحوم کی مغفرت فرمائے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • 36 گھنٹے میں 111 موبائل فون چوری کرنے والا ملزم کیسے گرفتار ہوا ، دلچسپ کہانی پولیس کی زبانی

    36 گھنٹے میں 111 موبائل فون چوری کرنے والا ملزم کیسے گرفتار ہوا ، دلچسپ کہانی پولیس کی زبانی

    کراچی: 36 گھنٹوں میں 111 فون چوری کرنے والے نے تو سب کو حیران ہی کردیا . پریڈی پولیس نے صدر میں موبائل مارکیٹ سے 30 لاکھ روپے سے زائد کے 111 موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    ایس ایس پی جنوبی شیراز نذیر نے انکشاف کیا کہ ’ 27 جولائی کی شب کو چوری کی یہ واردات اما ٹاور شاپنگ مال میں ہوئی جہاں ایک موبائل کی دکان سے 35 لاکھ روپے مالیت کے 111 موبائلز چوری کرلیے گئے‘۔

    ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ پریڈی پولیس نے واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) نمبر 2019/717 درج کی جس کے بعد ’سخت کوششوں اور سی سی ٹی وی ریکارڈ کے جائزے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اب تک 80 موبائلز برآمد کرلیے گئے‘۔

  • فیصل آباد، پولیس نے3 منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی

    فیصل آباد (اے پی پی) فیصل آباد پولیس نے گذشتہ 24گھٹنوں کے دورا
    ن منشیات فروشوں کے خلاف نمایاں کارروائیوں میں 3 منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ تھانہ منصور آباد پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم جمیل مسیح کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے58لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر611/19بجرم3/4PHOتھانہ جھنگبازار پولیس نے شراب فروش ملزم ناتن مسیح کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے10لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر639/19بجرم3/4PHO اور تھانہ صدر سمندری پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم محمد علیم کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے10لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر291/19بجرم3/4PHO درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • فیصل آباد میں پولیس نے 11 مجرم و اشتہاری گرفتار کرلئے

    فیصل آباد( اے پی پی) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران11مجرم و اشتہاری گرفتارکرلئے ہیں۔ سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں 14عدد پسٹلقبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 540 گرام چرس اور87لیٹر شراب برآمدکرتے ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

  • میئر اسلام آباد کا اختیارات کے حصول کیلئے سپریم کورٹ‌ جانے کا اعلان، اہم خبر

    میئر اسلام آباد کا اختیارات کے حصول کیلئے سپریم کورٹ‌ جانے کا اعلان، اہم خبر

    میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سی ڈی اے سروس ریگولیشن اور فنانشنل رولز ایڈا پٹ کرنے کی منظوری ملتوی کر دی ، مویشی منڈی کی دوبارہ نیلامی ہو گی میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا آئندہ ہفتے ایم سی آئی کے اختیارات کے حصول کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا 31 واں اجلاس میئر شیخ انصر عزیز کی زیر صدارت پاک چائینہ فرینڈ شپ سنٹر میں منعقد ہوا اراکین نے اے سی اور پنکھوں کے بغیر اجلاس اٹینڈ کیا اجلاس میں سی ڈی اے سروس ریگولیشنز اینڈ فنانشنل رولز ایڈاپٹ کرنے کی منظوری ملتوی کر دی گئی پی ٹی آئی نے سی ڈی رولز ایڈاپٹ کرنے کی مخالفت کی راجہ شیرزا کیانی نے کہا کہ آپ لوگ اکثریت میں ہیں لیکن ہم سی ڈی اے رولز اپنانے کی منظوری نہیں دیں گے چوہدری اظہر نے کہا کہ ڈی ایم اے میں کرپشن کے خلاف آج تک نیب کو کیس کیوں نہیں بھیجا گیا ڈ ی ایم اے افسران فون نہیں اٹھاتے اور ایوان کی ٹیکس ریٹس کی نظر ثانی کمیٹی کے ساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا ہمیں ریکارڈ نہیں دیا جا رہا منڈی مویشاں ٹھیکے پر دینے کی بجائے ایون کی کمیٹی بنائی جائے تو ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر منڈی مویشیاں چلائے سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی الیکشن ہوئے میئر صاحب بتائیں کہ وہ اختیارات کے حصول کے لیے سپریم کورٹ کیوں نہیں گئے ساڑھے تین سال میں ایک احتجاج کی کال نہیں دی ڈی چوک میں بھی نہیں گئے اس ایوان نے آپ کو منتخب کیا ہے اس کے تقدس کا خیال کریں میں آپ کی جگہ ہوتا تو کب کا میئر کے عہدے سے استعفیٰ دے چکا ہوتا خواتین ممبران کو اجلاس میں بلایا جات اہے لیکن آج تک انکو اختیارات نہیں ملے،

    ساجد عباسی نے کہا کہ ڈی ایم اے کی جانب سے منڈی مویشاں کی نیلامی ڈمی تھی میری تجویز ہے کہ منڈی مویشاں کا ٹھیکہ نہ دیں485 کھوکھوں کی منظوری قومی اسمبلی اور ایم سی آئی دے چکی ہے سپریم کورٹ کے سامنے حقائق رکھیں جائیں یا ان غریب لوگوں کے متبادل روزگار کا بندو بست کیا جائے ملک عامر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز کیا جائے سردارمہتاب نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے وائسرائے بن چکے ہیں ان کو تبدیل کیا جائے،

    یوسی چیئرمین کھنہ ڈاک ملک ثناءنے کہا کہ میری یوسی کی منڈی سے لاکھوں روپے بھتہ افسران کو جاتا ہے میری یوسی میں تجاوزت کے خلاف کاروائی کی جائے 485 کھوکھوں کے خلاف کاروائی ہونے سے فرق نہیں پڑتا ڈسپلن اور فیصلے تمام لوگوں کے لیے ایک جیسے ہونے چاہیے اس موقع پر میئر شیخ انصر عزیز نے کہا کہ منڈی مویشاں ایک مرتبہ پھر آکشن کریں گے کم بولی آنے کی صورت میں قانون کے مطابق کریں گے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں یونین کونسلوں کے لیے منظور ہو نے والے فنڈز حکومت تبدیل ہونے کے بعد نہیں ملے ممبران قومی اسمبلی پی ٹی آئی یا مسلم لیگ ن کے ہوںوہ نہیں چاہتے کہ بلدیاتی سسٹم کامیاب ہو سی ڈی اور ایم سی آئی سٹاف تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں بھتہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کے وقت غائب ہو جاتا ہے ایم سی آئی کا سی ایم او چیف کمشنر آفس یا سی ڈی اے سے ہی آتا ہے وزارت داخلہ میں ایم سی آئی کی جنگ لڑنے کے لیے رراجہ شیراز کیانی اور ذیشان نقوی سمیت اراکین پر مشتمل کمیٹی بنائی اب اجلاس کرنا اور وزارت داخلہ میں ایم سی آئی کے لیے بات کرنا کمیٹی کا کام ہے میں کمیٹی کے ساتھ تعاون اور رہنمائی کے لیے موجود ہوں آ ئندہ ہفتے ایم سی آئی کے اختیارات کے حصول کے لیے سپریم کورٹ جاﺅں گا،
    محمد اویس

  • فیصل آباد، موٹر وے ایم ٹو پر تیزرفتار کار کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

    فیصل آباد (اے پی پی) موٹر وے ایم ٹو پر ایک کار تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں ایک شخصجاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122کے ذرائع نے بتایاکہ کار سوار موٹر وے ایم ٹو پر جا رہے تھے کہ ایم ٹو لاہور ملتان موٹر وے پر سمندری انٹر چینج کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار کا ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک 55 سالہ کار سوار عبدالقیوم ولد اشرف جاں بحق جبکہ اس کے ساتھ سوار35سالہ اکرم ولد اسلم،40سالہ احتشام ولد اختر اور 45سالہ عبدالوحید ولد قادر بخش زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے حکام اور ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری منتقل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دیگر تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔