Baaghi TV

Author: +9251

  • نیب بلوچستان کا بڑھا اقدام۔

    نیب بلوچستان نے کرپشن کی نذر رقم کرپٹ عناصر سے وصول کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کر دی ہے قومی احتساب بیورو بلوچستان نے محکمہ تعلیم اور محنت و افرادی قوت میں کرپشن کی نزر ہونے والے ,084 7,455روپے کرپٹ عناصر سے وصول کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کر دیئے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان فرمان اللہ نے رقم کی ریکوری کا چیک سیکرٹری خزانہ بلوچستان نورالحق بلوچ کے حوالے کیا۔
    واضح رہے لوٹی گئی رقم محکم محنت و افرادی قوت کے سابق سیکرٹری اور محکمہ تعلیم کے استاد سے نیب کی تحقیقات اور عدالت کی منظوری سے پلی بارگین کی صورت میں وصول کی گئی۔ تمام قانونی ضابطے کی کاروائی کے بعد لوٹی گئی رقم کا چیک بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیا گیاہے۔

  • ہندو میاں بیوی میں علیحدگی کے لئے بھی قانون لانے کا مطالبہ

    ہندو میاں بیوی میں علیحدگی کے لئے بھی قانون لانے کا مطالبہ

    بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے ممبر نے ہندو میاں بیوی کے لیے بھی علیحدہ قانون لانے کا مطالبہ کر دیا۔بی جے پی ممبر سی پی ٹھاکر نے راجیہ سبھا میں ہندو خواتین کے حقوق کا تحفظ کا قانون بھی پاس کیا جائے اور میاں بیوی کے رشتہ ختم کرنے کے عمل کو بھی آسان بنایا جائے۔ یاد رہے کہ بھارتی راجیہ سبھا میں مسلم خواتین کے لیے تین طلاق بل منظور کیا گیا ہے۔
    بیک وقت 3 طلاقوں پر پابندی کا متنازع بل بھارتی پارلیمنٹ نے منظوری کرلیا

    مسٹر ٹھاکر کے مطابق ہندو خواتین کی شادی کی ختم ہونے میں بیس سال تک لگ جاتے ہیں۔ اس عرصے میں دوبارہ شادی کی صورت ختم ہو جاتی ہے اورزندگی تباہ ہو جاتی ہے۔ ٹھاکر نے اس سلسلے میں قانون سازی کرنے کا مطالبہ کیا۔

    یاد رہے کہ تین طلاق بل میں تین طلاق کی روایت کو ختم اور غیرقانونی اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مرد کو تین سال کی قید کی سزا اورجرمانے کے ساتھ مجرمانہ جرم تسلیم کیا گیا ہے۔تین طلاق بل میں اس شادی شدہ خاتون اوران کے بچوں کوالاونس دینے کی سہولت ہے۔

  • یوٹیلٹی سٹورز نے عید الاضحی کے موقع پر 300 سے زائد اشیا پر سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا

    یوٹیلٹی سٹورز نے عید الاضحی کے موقع پر 300 سے زائد اشیا پر سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا

    یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر صارفین کو خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ جس میں 300 سے زائد اشیاءپر سبسڈی دی جائے گی۔
    تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ کارپوریشن چیئرمین ذوالقرنین علی خان اور ایم ڈی عمر لودھی کی خصوصی کاوشوں سے عیدالاضحی کے موقع پر صارفین کی سہولت کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت مارکیٹ ریٹس سے سستی اور معیاری اشیاءصارفین کو فراہم کی جائیں گی
    مزید پرھیں:اچھی خبر آگئی گھی اور کوکنگ آئل سستا ہو گیا

  • موروثیت ۔۔۔ زین اللہ خٹک

    موروثیت ۔۔۔ زین اللہ خٹک

    مشرق خصوصاً انڈو پاک میں موروثیت ہر شعبۂ زندگی میں نفوذ کرگئی ہے۔ موروثیت صرف سیاست میں نہیں بلکہ ہر شعبے میں موجود ہیں۔ کیونکہ ہمارے معاشرے میں معاشی، معاشرتی اور سماجی انصاف نہیں۔ ہم عموما سنتے ہیں کہ آباؤ اجدا کی روایات اور نقش قدم نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ مولوی کا بیٹا مولوی، کلرک کا بیٹا کلرک، استاد کا بیٹا استاد، چوکیدار کا بیٹا چوکیدار، پیر کا بیٹا پیر، چیئرمین کا بیٹا چیئرمین ،سیاست دان کا بیٹا سیاست دان یہ سب موروثیت کی مثالیں ہیں۔ جن کو عام زبان میں خاندانی پیشہ کہا جاتا ہے۔ چونکہ ہمارے معاشرے میں سوچ وفکر کی کمی ہے۔ لہذا ہم ہر شعبۂ زندگی میں روایات پسند واقع ہوئے ہیں۔ روایات کو آگے بڑھاتے ہیں۔اور یہ سب سے آسان کام ہے۔ کیونکہ ہر کردار نے روابط پیدا کیے ہیں۔ ان آسانیوں کی وجہ سے بچوں اور خاندان کے دیگر افراد کو ایڈجسٹ کرنا آسان ہو تا ہے۔ مثال کے طور پر چوکیدار ریٹائرمنٹ سے پہلے اپنے بیٹے کو با آسانی اپنی جگہ ایڈجسٹ کرسکتا ہے۔ بیٹے کے لیے بھی چوکیداری آسان ہوتی ہے۔ مولوی صاحب اپنی جگہ بیٹے کو ایڈجسٹ کرتے ہیں تاکہ یہ سیٹ کسی اور کے ہاتھ میں نہ چلی جائے۔ اسی طرح سیاست دان بھی اپنے بچوں کو سیاسی میدان میں اتارتے ہیں۔ تاکہ جانشین کا کردار ادا کریں۔ اس وقت پاکستان کی اسمبلیوں میں 53 فیصد موروثی سیاست دان موجود ہیں۔ ان موروثی سیاست دانوں کی وجہ سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوتے کیونکہ ان کا تعلق عوام سے نہیں۔ بلکہ یہ اسلام آباد ، پشاور ، لاہور، کراچی اور کوئٹہ کے پوش علاقوں کے بنگلوں میں عالی شان زندگی گزارتے ہیں۔ الیکشن کے دنوں میں فصلی بٹیروں کی طرح نازل ہوتےہیں۔ مقامی لوگوں اور مسائل سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔ پہلے زمانے میں ہر گاؤں میں چند کرائے کے ایجنٹ ملتے تھے۔ آج کل سوشل میڈیا نے آسانی پیدا کردی۔ ان موروثی سیاست دانوں کی وجہ سے سیاست اور سیاسی پارٹیاں فروغ نہیں پاتیں۔ یوں یہ موروثی سیاست دان ہر پارٹی کی ضرورت بن جاتے ہے۔ یہ موروثی سیاست دان الیکشن سے پہلے پارٹیاں تبدیل کرتے ہیں۔ عوام بھی ذہنی طور پر موروثیت کی شکار ہوتی ہیں لہذا موروثیت جیت جاتی ہے۔ موروثیت ہمارا موروثی مسئلہ ہے۔ موروثیت کی شکست اس صورت ممکن ہے جب معاشرے میں معاشی، معاشرتی اور سماجی انصاف ہو اور سوچنے کے زاویوں کو بدل کر کے رکھ دے۔

  • ایف بی آر نے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ تحائف دینےپر پابندی لگا دی

    ایف بی آر نے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ تحائف دینےپر پابندی لگا دی

    ایف بی آر نے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ تحائف دینےپر پابندی لگا دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ تحائف دینےپر پابندی لگا دی . منی لانڈرنگ اور کرپشن کو روکنے کےلیے ایف بی آر نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے . واضح رہے کہ اس پہلے ایف بی آر نے بے نامی اکاؤنٹ اور منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے لیے کئ اقدام اٹھا چکی ہے

  • اسرائیلی عدالت سے سینئر فلسطینی وکیل کو ساڑھے تیرہ سال قید

    اسرائیلی عدالت سے سینئر فلسطینی وکیل کو ساڑھے تیرہ سال قید

    اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطینی قیدیوں کے وکیل اور سینیر قانون دان طارق برغوث کو ساڑھے 13 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
    فلسطینی صحافی محمد انور کی قید میں تیسری بار 4ماہ کی توسیع
    یاد رہے کہ طارق برغوث کو اسرائیلی فوج نے رواں سال 27 فروری کوگرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں ان کی اہلیہ اور بھائی کو بھی گرفتار کیا جنہیں رہا کر دیا گیا۔ طارق برغوث کو تفتیش کے بعد نفحہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
    اس سے پہلے اسرائیلی حکام نے سینیر صحافی محمد انور منیٰ کی قید میں بھی تیسری بار 4 ماہ کی توسیع کردی۔

  • زہریلا کھانا کھانے سے دو افراد کی حالت غیر

    زہریلا کھانا کھانے سے دو افراد کی حالت غیر

    خانیوال(اے پی پی) خانیوال کے نواحی گاؤں 79دس آر میں زہریلا کھانا کھانے سے دو افراد کی حالت غیر ہوگئی، حالت خراب ہونے پر ریسکیو کو اطلاع دی گئی۔متاثرہ افراد کی شناخت مطلوب احمد اور شعیب احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو1122 نے متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • فلسطین ، 6 سالہ قیس کو بھی اسرائیل نے دہشت گرد قرار دیا

    فلسطین ، 6 سالہ قیس کو بھی اسرائیل نے دہشت گرد قرار دیا

    اسرائیلی ریاست کے ظلم واستبداد سے فلسطینی بچے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ گذشتہ روز 6سالہ فلسطینی محمد قیس کو اشتہاری قرار دے کر طلب کر لیا۔ اس سے پہلے اسرائیلی حکام نے 4 سالہ محمد علیان کو’دہشت گرد’ قرار دے کر اسے حراستی مرکز میں پیشی کا نوٹس جاری کیا تھا۔
    اقوام متحدہ کا فلسطینی بچے کو گولیاں مارے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ
    مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام نے 6 سالہ قیس کے والدین کو ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں قیس کو القدس کے ایک حراستی مرکز میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

    دریں اثنا سوشل میڈیا فلسطینی بچوں کو ہراساں کرنے پر مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل بھی اسرائیلی حکام نے 4 سالہ محمد ربیع علیان کو بھی حراستی مرکز میں طلب کیاتھا۔

  • والدین راضی نہ ہوئے تو بھارتی لڑکی سے  شادی نہیں کروں گا . حسن علی نے واضح کردیا

    والدین راضی نہ ہوئے تو بھارتی لڑکی سے شادی نہیں کروں گا . حسن علی نے واضح کردیا

    گجرانوالہ:والدین نہ مانے توپھر بھارتی دلہن سے شادی نہیں کروں گا . فاسٹ بولر حسن علی کے بھائی نے کہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی بہت عزت کرتے ہیں اور اگر والدین کی مرضی نہیں ہوئی تو شادی نہیں کریں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم علی کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ہم یہاں سے جارہے ہیں جبکہ بھارت سے بھی فیملی یہاں آئے گی۔حسن علی نے کہا کہ حسن ہم دونوں سے چھوٹا ہے اور والدین کی بہت عزت کرتا ہے اور ان کی رضامندی سے ہی سب کچھ ہوگا۔

    دوسری طرف حسن علی کے بھائی کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایسا لگا کہ والدین کی مرضی نہیں تو وہ ان کی بات نہیں ٹالیں گے۔صنم علی نے کہا کہ دونوں گھر والے آپس میں ملیں گے پھر فیصلہ ہوگا کہ نکاح کرنا ہے یا شادی۔

  • پنجاب پولیس میں‌ بڑے پیمانے پرکرپٹ پولیس افسران کی فہرست تیار

    پنجاب پولیس میں‌ بڑے پیمانے پرکرپٹ پولیس افسران کی فہرست تیار

    لاہور : چوراں نوں پئے مور تے موراں نوں پئے ہور، عوام الناس پر بجلی بن کر گرنے والے کرپٹ پولیس افسران کی باری آگئی،اطلاعات کے مطابق شہر میں جرائم پر قابو پانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا،لاہور پولیس کے اعلیٰ افسران ہی رشوت خور نکلے،سی پی او بشیر احمد ناصر نے کرپٹ پولیس افسران کی لسٹ تیار کر لی،

    ذرائع کے مطابق پولیس افسروں کے قحبہ خانوں، منشیات فروشوں اور جوا خانوں سے رشوت لینے کا انکشاف ، رشوت لینے والے 14 ڈی ایس پیز اور 14 انسپکٹرز کی فہرست نے تہلکہ مچا دیا۔ان پولیس افسروں‌کے خلاف کارروائی کیے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے.

    معتبر ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی ذوالفقاربٹ کا نام رشوت وصول کرنیوالوں میں سرفہرست ہے، ڈی ایس پی لوئرمال شوکت علی شیخ، ڈی ایس پی ملک عبدالغفور، ڈی ایس پی ابراہیم، ڈی ایس پی عثمان، ڈی ایس پی لائسنسنگ امتیاز الرحمان، ڈی ایس پی ڈیفنس سجاد حیدر، ڈی ایس پی لوئر مال نوید اکمل، ڈی ایس پی سی آئی اے عثمان حیدر رشوت خور افسران میں شامل ہیں،

    کرپٹ افسران کی فہرست کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک ندیم بٹ، ڈی ایس پی سکیورٹی میاں ابصار بھی رشوت لینے میں پیش پیش ہیں، ڈی ایس پی ٹاؤن شپ اعجاز علی، ڈی ایس پی پی ایچ پی لاہور طاہراقبال وڑائچ، ڈی ایس پی خالد محمود تبسم بھی رشوت خور نکلے،انسپکٹرحسنین حیدر، ایس ایچ او نوانکوٹ علی عباس، ایس ایچ او ملت پارک طاہر اکرام بھی رشوت لینے والوں میں شامل ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سی سی پی او لاہور بشیر احمد ناصر نے رشوت خور افسران کیخلاف ایکشن لینے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی سکیورٹی کو مراسلہ تو لکھ دیا مگر پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کا یہ کارنامہ محکمہ پولیس کی کارکردگی پر کئی سوال چھوڑ گیا۔