Baaghi TV

Author: +9251

  • فاطمہ جناح ؒ کی آج 126 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

    فاطمہ جناح ؒ کی آج 126 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

    کراچی :محترمہ فاطمہ جناح جس نے اپنے بھائی محمد علی جناح سے مل کر پاکستان کے قیام میں‌اہم کردارادا کیا اپنے بھائی کے ساتھ شانہ بشانہ جہدوجد کرنے والی فاطمہ جناح کا آج یوم پیدائش ہے۔

    محترمہ جناح سن 1893میں کراچی میں پیدا ہوئیں ، محترمہ فاطمہ جناح کو بچپن سے ہی اپنے بھائی محمدعلی جناح سے بے انتہا محبت تھی۔ انہوں نے اپنے بھائی کی طرح اعلی تعلیم حاصل کی۔ ڈینٹل سرجن بن گئی ۔محترمہ فاطمہ جناح بھی برصغیر کی چند خواتین ڈاکٹروں میں سے ایک تھیں جنہوں نے میڈیکل میں‌اعلیٰ تعلیم حاصل کی

    محترمہ فاطمہ جناح قیام پاکستان کی جدوجہد میں قائداعظم کے شانہ بشانہ رہیں اور خواتین کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔وہ ہرمشکل وقت میں اپنے بھائی کے ساتھ کھڑی رہیں۔ قیام پاکستان کے بعد فاطمہ جناح نے خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے ایسوسی ایشن بنائی۔

    یہ بات بھی بڑی اہم ہے قارئین کے لیے کہ قائداعظم کی وفات کے بعد فاطمہ جناح پر بہت مشکل وقت آیا ، ان کے خطاب پر پابندگی لگادی گئی۔ انہوں نے 1955میں مائی برادر کے نام سے کتاب لکھی جو بتیس برس بعد 1987میں شائع کی گئی۔

    فاطمہ جناح کا 9جولائی 1967 کو کراچی میں انتقال ہو گیا۔ آپ کی نمازجنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی۔قوم ہر سال 31 جولائی کو ان کایوم پیدائش مناکر ان کی تحریک پاکستان کے لیے خدمات کو یاد کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

  • بیوی نے شوہر کے ساتھ ایسا کیا کر دیا جس سے اس کی موت واقعہ ہو گئی

    گوجرانوالہ : تھانہ تتلے عالی میں میاں بیوی کے ساتھ ایک انوکھا واقع بیوی کے دھکا مارنے سے شوہر نالے میں ڈوب کر ہلاک ۔

    پولیس کے مطابق تھانہ تتلے عالی کے علاقہ میں عبدالرشید اور اس کے بیوی کھیتوں سے کام کر کے واپس آ رہے تھے کہ گاؤں قاسم پور سیم نالہ کے قریب ان کا کسی وجہ سے جھگڑا ہو گیا اور دونوں میاں بیوی آپس میں گھتم گھتا ہو گئے ۔ اسی دوران جھگڑا کرتے کرتے بیوی نے اپنے شوہر عبدالرشید کو دھکا دے دیا جس سے اس کا شوہر عبدالرشید نالے میں گر گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق نالے میں پانی گہرا ہونے کی وجہ سے اس کا شوہر ڈوب کر ہلاک ہو گیا ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس کی ڈیڈ باڈی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے

  • حکومت کی  سستی روٹی  کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری

    حکومت کی سستی روٹی کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تندوروں پر روٹی سستی کرنے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری دی ہے. اسلام آباد کے تندوروں میں روٹی کےگذشتہ ریٹ بحال کیے جائیں گے
    تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تندوروں پر روٹی سستی کرنے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری دی ہے. اسلام آباد کے تندوروں میں روٹی کے گذشتہ ریٹ بحال کیے جائیں گے.

  • پاک فوج نے بند باندھ دیا،  کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں برساتی پانی داخل ہونے سے روک دیا

    پاک فوج نے بند باندھ دیا، کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں برساتی پانی داخل ہونے سے روک دیا

    کراچی : بارش سے کراچی کی صورت حال ابتر سے ابتر ہونے لگی ، بارش کا پانی کے الیکٹرک میں‌داخل ہونے کی کوشش کررہاہے، دوسری طرف پاک فوج نے بند باندھ کر پانی کو داخل ہونےسے روک دیا ہے.

    کراچی سے ذرائع کے مطابق ڈی اے اسکیم 33 میں کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں برساتی پانی داخل ہوگیا ، جس کے باعث ایک درجن کے قریب سوسائٹیز کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ۔ خطرناک صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کے دستے موقع پر پہنچے اور ریتی بجری ڈال کر مزید پانی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روک دیا۔

    اطلاعات کے مطابق گرڈ اسٹیشن میں پانی داخل ہونے سے پی سی ایس آئی آر سوسائٹی،اسٹیٹ بینک سوسائٹی، نیو انچولی سوسائٹی سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ۔ کراچی میں 2 دن کی بارش سے ہر طرف تباہی مچا دی ، کے الیکٹرک کا نظام پہلے ہی دن جواب دے گیا ، کے ڈی اے اسکیم 33 کے گرڈاسٹیشن میں پانی داخل ہوگیا ۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل انتظامیہ کی جانب سے پانی نکالنے کے انتظامات نہیں کیے جاسکے ، جس کے بعد پاک فوج کے جوان میدان میں آگئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ، بڑے پائپ لگاکر گرڈ اسٹیشن سے پانی کی نکاسی شروع کی گئی ،جبکہ ہیوی مشینری بھی موقع پر پہنچادی گئی ۔

    کراچی میں بارش کے پانی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر پاک فوج کے جوانوں نے ہیوی مشینری کے ذریعے گرڈ اسٹیشن کے سامنے ریتی ڈال کر مزید پانی داخل ہونے سے روک دیا ، کے الیکٹرک کا نظام 2 دن بعد بھی ٹھیک نہیں ہوسکا ۔

  • مطالبات نہ مانے گئے تو پورا لاہور بند رہےگا،صدر تاجران نعیم میر کا اعلان

    مطالبات نہ مانے گئے تو پورا لاہور بند رہےگا،صدر تاجران نعیم میر کا اعلان

    تاجروں نے چار دن مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کاا علان کردیا. تاجران تنطیم نے حکومت سے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 15، 16 اور 27،26 اگست کو ہڑتال رہےگی.، پورا لاہور بند رہےگا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق صدر آل پاکستان تاجر اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 15، 16 اور 27،26 اگست ہڑتال رہےگی.، پورا لاہور بند رہے گا، انہوں نےکہا کہ ٹیکس دینے کو تیار ہیں مگر چور دروازوں سے نہیں. یہ پیچیدہ نظام نا قابل قبول ہے.حکومت کو تاجر برادری کا معاشی قتل نہیں کرنا چاہیے ، اگر تاجر اور سرمایہ دار کام کرتے رہیں گے تو ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا رہےگا

  • شارجہ، سوئمنگ پول میں ڈوبے 11سالہ لڑکے کی موت بارے تحقیقات کا آغاز

    شارجہ، سوئمنگ پول میں ڈوبے 11سالہ لڑکے کی موت بارے تحقیقات کا آغاز

    شارجہ میں پولیس نے 11سالہ لڑکے کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر مرنے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ لڑکا تیراکی کی کلاسز لے رہا تھا۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق رواں ہفتہ کے آغاز میں شارجہ میں ایک رہائشی کمپلیکس کے سوئمنگ پول میں ایک 11 سالہ لڑکا ڈوب گیاتھا۔

    لڑکے کے خاندان کے قریبی ذرائع لڑکا القادسیہ ٹاور کے ٹائیگر فٹنس کلب میں تیراکی کی کلاسز لے رہا تھا۔

    عینی شاہدین کے مطابق پول کے احاطے میں کوئی لائف گارڈ نہیں تھا اور انسٹرکٹر بھی سی پی آکرنا نہیں جانتا تھا۔

    لڑکا ٹاور سے اگلی عمارت میں رہتا تھا۔ وہ اتوار کے دن ہی تیراکی کی کلاس میں شام ہوا تھا۔ لڑکے کی والدہ نے شام 6.30اور سات بجے کے درمیان اس کااندراج کروایا اور انسٹرکٹر سے ملے۔ وہ اسے جم چھوڑ کر گھر چلی گئیں۔ رات نو بجے والدہ کو اس کے شوہر کا فون آیا تو وہ فٹنس کلب میں واپس چلی گئیں۔

    جب لڑکے کو القاسمی ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے جایا گیا تو اس کی موت پہلے ہی ہو چکی تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ لڑکے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔
    کلب کے مینجر نے کسی بھی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔

  • مہنگائی کے خلاف ایکشن

    مہنگائی کے خلاف ایکشن

    بستی ملوک عوامی شکایات پر مہنگائی کے خلاف محکمہ فوڈ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی تھانہ بستی ملوک کے علاقہ اڈا بصیرہ،اسلام پور،قادرپور لاڑ وغیرہ میں اچانک چھاپہ اپنی ٹیم کے آدمیو ں کو مارکیٹ میں بھیج کر مختلف دکانداروں سے خریداری کروائی گئی اور زائد قیمتیں وصول کرنے پر کئی دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کر دیا گیا اڈا بصیر کے ایک دکانداررانا ضیاء کو کریانہ سٹور پر اشیاء مہنگی فروخت کرنے پر ریٹ لسٹ دیکھانے کو کہا گیا جس پردکاندارنے بد تمیزی کا مظاہرہ کیا مجسٹریٹ اور دیگر اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے 15پرکال کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بلوایا اور دکاندار کو 3دن کیلئے جیل بھیج دیا اسی طرح دیگر دکاندار جن میں رانا خلیل،راؤ عباد کریانہ سٹور تارے والا،رانا خالد اسلام پور،صمد رحمان قادر پور اور عمیر جو کہ اشیاء خوردنوش مہنگے داموں پر فروخت کرتے تھے فوری دوکانیں بند کر کے موقع ملنے پر فرار ہوگئے ذرائع کے مطابق مجسٹریٹ کی طرف سے ان کے نمبرز پر کالز کرکے بلوایا گیا لیکن یہ لوگ غائب ہی رہے جس پر مجسٹریٹ نے ان کے خلاف بھی کاروائی کیلئے پولیس کو تحریر لکھ دی ہے۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد

  • پیرس : جلی لکڑی سے عارضی چرچ کی تعمیر کا منصوبہ

    پیرس : جلی لکڑی سے عارضی چرچ کی تعمیر کا منصوبہ

    پیرس میں ایک ایسے چرچ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں جلی ہوئی لکڑی کا استعمال ہوگا.یہ چرچ کیتھیڈرل چرچ کے مقابلے ایک عارضی چرچ ہوگا.

    امریکی انجینئروں کے ایک گروپ نے پیرس میں آگ سے متاثرہ تاریخی نوترے ڈیم کیتھڈرل چرچ کے مقابل ایک عارضی چرچ کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

    منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ عارضی چرچ کی تعمیر میں بطور مزاحمتی علامت جل جانے والی لکڑی کا استعمال کیا جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عارضی چرچ کی تعمیر کا مقصد نوترے ڈیم کیتھڈرل چرچ کی دوبارہ تعمیر مکمل ہونے تک لوگوں کو عبادت کے لیے جگہ فراہم کرنا ہے۔

    انجینئروں اور ڈیزائن ماہرین کے گروپ "گینسلر” کے مطابق منصوبے کی منظوری کی صورت میں اس کو مکمل کرنے میں چھ ماہ کا عرصہ لگ جائے گا۔

    عارضی چرچ کا رقبہ 1600مربع میٹر ہو گا اور اس سے روزگار کے کئی مواقع پیدا ہوں گے۔

    ڈیزائننگ کی ایک کمپینی فیلپ بیرے نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جلی ہوئی لکڑی کا انتخاب اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ قدیم تکنیک لکڑی کو آگ کے اثرات سے محفوظ بناتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلی ہوئی لکڑی سے معاونت کے ساتھ ساتھ جدید ترین ٹکنالوجی کا بھی استعمال کیا جائے گا تا کہ "ایک کم وزن تنصیب” حاصل کی جا سکے

  • شادی کارڈ چھپ جانے کے باوجود سلمان‌خان کی شادی کیوں نہ ہوسکی؟

    شادی کارڈ چھپ جانے کے باوجود سلمان‌خان کی شادی کیوں نہ ہوسکی؟

    بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اپنی نئی گرل فرینڈ لولیا وانترکو ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں دینے کی افواہوں کے باعث ایک بار پھر خبروں میں ہیں لیکن اسی کے ساتھ ہی تقریباََ پچیس سال پہلے ہونے والے واقعے کا چرچہ ایک بار پھر ہونے لگا ہے جب سلمان خان کی شادی کے کارڈ تک چھپ گے تھے لیکن شادی نہ ہو سکی-
    یہ 1994 کی دہائی کا واقعہ ہے جب اُس زمانے کی سپر اسٹار اورفلم”تری مورتی میں اوئے اوئے گرل کی حثیت سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی اور خوبصورت مرد سلمان خان کی دوستی اس مقام تک آن پہنچیں کہ دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا-
    سلمان خان کے والد سلیم خان اور سوتیلی ماں ہیلن بھی اس رشتے سے خوش تھے شادی کے کارڈ بھی تقسیم کیے جا چکے تھے لیکن عین وقت پر سنگیتا بجلانی نے سلمان خاان پر بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے شادی کرنے سے انکار کر دیا.سنگیتا کا کہنا تھا کہ سلمان خاان شادی تو کیا دوستی کے بھی قابل نہیں-کہہ جاتا ہے کہ اس وقعے کے بعد سلما ن خان کسی بھی دوسری لڑکی کے ساتھ گھر بسانے کی حد تک سنجیدہ نہیں ہو سکے-
    اب دیکھنا یہ ہے کہ لولیا وانترکے ساتھ سلمان خان کا رشتہ شادی کے بندھن تک پہنچ پائے گا یا نہیں ؟

  • اسرائیلی دہشت گردی، غزہ میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران کتنے فلسطینی نشانہ بنے

    اسرائیلی دہشت گردی، غزہ میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران کتنے فلسطینی نشانہ بنے

    اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران غزہ میں 54فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 12بچے اور 4خواتین شامل ہیں۔ اسی طرح اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے3 ہزار 723 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 226 بچے اور 179 خواتین شامل ہیں۔
    غزہ، اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 56 فلسطینی زخمی
    زیادہ تر فلسطینیوں کی شہادتیں مظاہروں کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی جبکہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے فلسطینیوں کی بڑی تعداد شہید یا زخمی ہوئی۔

    اس عرصہ میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینی ماہی گیروں پر بھی 207 حملے کیے گئے ۔ 15 فلسطینی ماہی گیر زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے28 ماہی گیروں کوگرفتار کیا جب کہ ماہی گیروں کی 11 کشتیاں بھی قبضہ میں لے لی گئیں۔

    اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 22 بچوں سمیت 88 فلسطینیوں کو بھی گرفتارکیا۔