شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) سنرجی پیپر مل میں نوجوان رولر مشین کی زد میں آنے سے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جو حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث مشین کی زد میں آیا۔
18 سالہ نوجوان علی عمران گزشتہ چھ ماہ سے اسی فیکٹری میں کام کر رہا تھا۔
دیگر ملازمین نے بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کے نہ تو سوشل سکیورٹی کارڈ ہیں نہ ہی کسی قسم کے حفاظتی انتظامات موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ مذکورہ نوجوان مشین کی زد میں آیا جس سے وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
Author: +9251
-
دو بہنوں کا اکلوتا بھائی دردناک موت کا ہوا شکار، یہ ظلم آخر کب ہوگا بند؟
-
فیصل آباد صفائی کی اہمیت و آگاہی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے ایف ڈبلیو ایم سی کمپلیکس میں صفائی کی اہمیت و آگاہی کے موضوع پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری لطیف نذرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مقررین میں چیف ایگزیکٹیوآفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی علی احمد سیان،جی ایم آپریشنز ایف ڈبلیو ایم سی کرنل (ر)عماد اقبال گل،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(وومن)رضیہ تبسم،ڈی ای او سکینڈری چوہدری خالد اختر،ڈپٹی ڈی ای او صدر ڈاکٹر حنا ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار محمد ساجد کے علاوہ ضلع بھر کے ایجوکیشن افسران بھی موجود تھے۔رکن صوبائی اسمبلی چوہدری لطیف نذر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صفائی کا عمل ایک قومی فریضہ ہے جو کہ مکمل ذمہ داری کا متقاضی ہے تا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک صاف ماحول فراہم کیا جا سکے۔دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو اخلاقی اور معاشرتی اقدار و زندگی گزارنے کے اصولوں سے روشناس کروانے میں اساتذہ کرام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے زریعے ہی اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔بچوں میں صفائی کا شعور بیدار کرنے کیلئے صفائی کے موضوع پرسکولوں میں آگاہی سیمینار کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات پر شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کے پروگرامز بھی مرتب کئے جا رہے ہیں تا کہ ویسٹ جنریشن میں کمی لائی جا سکے۔ سکول آگاہی مہم میں اساتذہ کی شرکت سے کمیونیکیشن پروگرامز کی افادیت میں اضافہ ہو گا۔کمپنی کی جانب سے سوشل موبلائیزرز کی 2ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ایجوکیشن اتھارٹی کے تعاون سے سکولوں میں آگاہی سیمینارکو یقینی بنائیں گی۔سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی علی احمد سیان نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی سے متعلق شعور بیدار کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی 10اگست سے 15 اگست تک ہفتہ صفائی منا رہی ہے جس میں سکول اساتذہ کو ہائی جین انڈیکیٹر ز کے اہداف پورے کرنے کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔ موجودہ حکومت کی کلین اینڈ گرین مہم میں ایجوکیشن اتھارٹی کے اساتذہ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔سکول کی سطح پر کلین اینڈ گرین سوسائیٹیز تشکیل دے دی گئی ہیں۔سیمینارکے شرکاء نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کئے گئے حکومتی اقدامات کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہارکیا۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی مینجمنٹ کا سکول آگاہی پروگرامز میں بھرپور تعاون پر تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔
-

بلڈ کینسر کے مریض نے لاہور بورڈ کا امتحانی طریقہ کار ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ، کیوں کیا ؟ ضرور جانیئے
لاہور : بلڈ کینسر کے مریض کے مریض نے لاہور بورڈ کے امتحانی طریقہ کار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جواب میں عدالت نے لاہور بورڈ کے ایگزامینشن رولز 14 دو کو کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کر دی اور درخواستگزار کو چیئرمین لاہور بورڈ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق اس کیس میں جسٹس مزمل اختر شبیرنے بلڈ کینسر کے مریض طالبعلم شیردل محمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار نے پنجاب حکومت، سیکرٹری تعلیم، چئیرمین لاہوربورڈ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ بلڈ کینسر کا مریض اور دسویں کلاس کا طالبعلم ہے۔
بلڈ کینسر کے مریض کے مریض شیردل محمد نے کہا کہ وہ مرض کی شدت کے باعث میٹرک کے چارپیپرزنہ دے سکا جس پر فیل کر دیا گیا، درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت لاہور بورڈ کے امتحانی طریقہ کار اور ایگزامینیشن رولز 14 دو کو کالعدم قرار دے ، لاہور بورڈ کے لیگل ایڈوائزر محبوب اظہر شیخ ایڈووکیٹ نےموقف اختیارکیا کہ درخواستگزار نے چیئرمین لاہور بورڈ سے رجوع نہیں کیا۔
ہائی کورٹ نے اس درخواست کے جواب میں کہا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کئے بغیرعدالت میں درخواست دائرنہیں کی جاسکتی، لیگل ایڈوائزر لاہور بورڈ نے استدعا کی کہ عدالت درخواست کو ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کےدلائل سننے کے بعد چیئرمین لاہور بورڈ کوقانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پٹیشن نمٹا دی۔
-

ترکی کے فوجی دستے شامی سرحد پر پہنچ گئے
ترک فوج کی طرف سے ملک کی شامی سرحد پر مزید فوجی دستے پہنچ گئے ہیں۔ یہ فوجی دستے سرحد پر متعین فوجی یونٹوں کے لئے بکتر بند گاڑیوں اور کمانڈو یونٹوں کی کمک کے طور پر بھیجے گئے ہیں۔
ترکی افواج کا شمالی عراق میں پنجہ آپریشن 72 جنگجو ہلاک
بکتر بند گاڑیوں اور بسوں سمیت کل 12 گاڑیوںپر مشتمل کانوائے ضلع شان لی عرفا کی تحصیل جیلان پنار پہنچ گیا ہے جیلان پنارپہنچنے کے بعد کانوائے فرسٹ فرنٹئیر ڈویڑن کمانڈ آفس پہنچ گیا۔ -

بارش اور سیلاب نے روس میں بھی تباہی مچادی، 29 ہزار افراد بے گھر
پاکستان بھارت اور جنوبی ایشیائی ممالک میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچانے کے ساتھ ساتھ روس میں بھی تباہی مچا دی
تفصیلات کے مطابق روس کے علاقے ارکٹسک میں سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد لا پتہ ہو گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق سیلاب نے گیارہ ہزار سے زائد گھر تباہ کر دیئے ہیں جسکی وجہ سے 29 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں، مقامی دریا میں پانی کی سطح ایک میٹر مزید بڑھ گئی ہے۔حکام کے مطابق اگلے کچھ دنوں میں خراب موسم کے سبب صورتحال مزید ابتر ہونے کا امکان ہے تاہم علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرہ افراد کو خیموں کے علاوہ کھانے پینے کا سامان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
-

پسند کی شادی ہائیکورٹ تماشہ بن گئی .کیا فیصلہ ہوا ، ضرور جانیئے اس رپورٹ میں
لاہور: لڑکی کی والدہ روتے رہ گئی جبکہ لڑکی نے والدہ اور خاندان کو ٹھکراتے ہوئے شوہر کے ساتھ جانے کا اعلان کردیا .تفصیلات کے مطابق لڑکی کی جانب سے اغوا کے الزام کی تردید کے بعد عدالت نے شوہر کے ساتھ جانے کا حکم دیدیا، لڑکی کی والدہ فیصلے پر مایوس ہیں، چیخ و پکاراورگریہ سے آسمان سر پر اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے رضیہ بی بی کی درخوست پرسماعت کی ، ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دی دی، عدالتی حکم کے بعد لڑکی کی والدہ کی احاطہ عدالت میں چیخ و پکار، سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو سکیورٹی روم منتقل کردیا۔
درخواستگزار کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کی ہے کسی نے اغوا نہیں کیا، گھر والوں نے شوہر پر اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، جانے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے لڑکے اور لڑکی کے حق میںفیصلہ دیتے ہوئے ان کی شادی کو قانونی قرار دیا
-
میاں بیوی کی لڑائی میں شوہر کی موت کا انوکھا واقعہ
گوجرانوالہ : تھانہ تتلے عالی میں میاں بیوی کے ساتھ ایک انوکھا واقع بیوی کے دھکا مارنے سے شوہر نالے میں ڈوب کر ہلاک ۔
پولیس کے مطابق تھانہ تتلے عالی کے علاقہ میں عبدالرشید اور اس کے بیوی کھیتوں سے کام کر کے واپس آ رہے تھے کہ گاؤں قاسم پور سیم نالہ کے قریب ان کا کسی وجہ سے جھگڑا ہو گیا اور دونوں میاں بیوی آپس میں گھتم گھتا ہو گئے ۔ اسی دوران جھگڑا کرتے کرتے بیوی نے اپنے شوہر عبدالرشید کو دھکا دے دیا جس سے اس کا شوہر عبدالرشید نالے میں گر گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نالے میں پانی گہرا ہونے کی وجہ سے اس کا شوہر ڈوب کر ہلاک ہو گیا ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس کی ڈیڈ باڈی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے
-

بھارت: سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 216 تک پہنچ گئی
بھارت میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی کیفیت ہے اور اب تک صوبہ بہار اور صوبہ آسام میں ہلاکتوں کی تعداد 216 تک پہنچ گئی ہے۔
بھارت، ممبئی میں موسلادھار بارشیں، کاروبار زندگی شدید متاثر
ہندوستان ٹائمز کے مطابق صوبہ بہار سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 130 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ آسام میں ہلاکتوں کی تعداد 86 افراد ہے۔حکام کے مطابق بہار کے 13 علاقے زیر آب ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 8.8 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔دریں اثنا صوبہ آسام کے 864 دیہات متاثر ہوئے ہیں اور صوبے میں417 امدادی کیمپوں میں 30 ہزار 925 افراد پناہ گزین ہیں۔
صوبہ آسام میں سیلابی پانی کی سطح گرنا شروع ہو گئی ہے تاہم بعض دریاوں میں طغیانی تاحال جاری ہے۔
-

ابھی تو سلسلہ شروع ہوا ہے ’شریف خاندان کے بارے میں ابھی مزید حقائق سامنے آنے ہیں‘ میاں اسلم اقبال
لاہور:ابھی تو سلسلہ شروع ہوا ہے شریف خاندان کی کرپشن کی داستانیں بہت طویل ہیں. ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے ملاقاتوں کے دوران ان کا کیا . میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کا واویلا ’چور مچائے شور‘ کے سوا کچھ نہیں ہے، دوسروں کو عدالت جانے کا کہنا ’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘ کے مترادف ہے۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بلاامتیاز احتساب کو یقینی بنا رہے ہیں، بدعنوانی کے مرتکب افراد کی کوئی چال کامیاب نہیں ہو سکے گی، انہیں حساب دینا پڑے گا۔شریف خاندان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹ کے واقعی پاؤں نہیں ہوتے، اب ثابت ہو گیا ہے کہ شہباز شریف لندن کی کسی عدالت سے رجوع نہیں کریں گے۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد صرف کرپشن چھپانے کے لیے ہے۔ اس اتحاد کی وجہ سے دونوں جماعتیں عوام میں اپنی رہی سہی ساکھ بھی کھو بیٹھیں گی۔
-
ظلم کی انتہاء!! ظالموں نے گونگی بہری خاتون کے اوپر پیٹرول ڈال کر آگ لگادی
مظفرگڑھ میں گونگی اور بہری خاتون پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی،آگ لگنے کے باعث خاتون کے جسم کا تقریباً 50 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میرہزار میں گونگی اور بہری شادی شدہ خاتون پر مبینہ طور پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی.پولیس ذرائع کیمطابق آگ لگنے کے باعث خاتون کے جسم کا تقریباً 50 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے.متاثرہ خاتون رخسانہ بی بی کو پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی منتقل کیاگیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا.متاثرہ خاتون کے اہلخانہ کیمطابق نامعلوم افراد رات کے اندھیرے میں انکے گھر داخل ہوئے اور گھر کے صحن میں سوئی ہوئی رخسانہ بی بی پر تیل چھڑکنے کے بعد آگ لگا کر فرار ہوگئے.پولیس کیمطابق واقعے کا مقدمہ خاتون کے بھائی محمدارشاد کی مدعیت میں تھانہ بیٹ میرہزار میں درج کرلیاگیا ہے لیکن تاحال کو گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

