Baaghi TV

Author: +9251

  • جاپان میں شدید گرمی سے 11 افراد ہلاک ہو گئے

    جاپان میں شدید گرمی سے 11 افراد ہلاک ہو گئے

    جاپان میں شدید گرمی کی وجہ سے گذشتہ ہفتے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5 ہزار 664 افراد کو سن اسٹروک کی وجہ سے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق . آفات انتظامیہ کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے گذشتہ ہفتے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    خبر کے مطابق گرمی سے متاثرہ 5 ہزار 664 افراد کو ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاہم ان میں سے 119 افراد کم از کم 3 ہفتے تک ہسپتالوں میں داخل رہیں گے۔

    حکام نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ تیزی سے بڑھتے درجہ حرارات کے مقابل حفاظتی اقدامات اختیار کریں اور جسم میں پانی کی کمی کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔

  • کراچی میں بارشیں، سندھ حکومت کا، کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    کراچی میں بارشیں، سندھ حکومت کا، کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی میں بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ سے جتنا ہوگا کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی وسیم اختر کا وفاقی حکومت کو خط ’ٹوپی ڈرامہ‘ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے شہریوں کو بھی بارش کے باعث تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، بارش ہوتے ہی پورے شہر میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

    وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ جتنا ممکن ہوسکا جنریٹرز کے ذریعے پمپنگ اسٹیشنز کو چلایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل شام سے بارش نہیں ہوئی جس کے باعث پانی کم ہوگیا ہے تاہم صورت حال بہتر کرنے میں مزید 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیاں کررہے ہیں۔
    واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے باعث صرف دو روز میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں اب تک 20افراد جاں بحق ہوگئے۔کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہریوں کی جانیں ضائع ہونے لگیں.

  • اقوام متحدہ کا فلسطینی بچے کو گولیاں مارے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کا فلسطینی بچے کو گولیاں مارے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن نے اسرائیل سے مطالبہ کیاہے کہ وہ 9 سالہ فلسطینی بچے کوگولیاں مار کر شدید زخمی کرنے کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرائے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔
    غزہ پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق
    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق رابرٹ کولفیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے 100 میٹر دور سے فلسطینی بچے کو گولیاں ماریں۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں دو روز قبل ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران 9 سالہ فلسطینی بچے عبدالرحمان کووحشیانہ طریقے سے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔

  • سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ کرپٹ سینئر سرکاری افسران کے لیے بری خبر

    محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی میگا کرپشن اسکینڈل کیسز کی تحقیقات میں تیزی! میگا کرپشن اسکینڈل ،سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ اور ملوث کرپٹ سینئر سرکاری افسران و اہلکاران کے خلاف کاروائی کا آغاز!

    ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ،زوہیب مشتاق، کی خصوصی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی جانب سے میگا کرپشن کیس سکینڈل میں 500 کنال سے زائد کا رقبہ غیر قانونی طور پر سکیم میں شامل کر کے دھوکہ دہی، فراڈ اور جعل سازی سے فروخت کرنے اور سرکاری خزانے کو اربوں کا سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ اور ملوث کرپٹ سرکاری افسران و اہلکاران کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ میگا کرپشن اسکینڈل کیس کی فائل کو کرپٹ مافیا کی جانب سے اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے دبا دیا گیا تھا۔ جس پر تحقیقات کا آغاز کر کے ملوث کرپٹ سینئر افسران کی ذمہ داری کا تعین کیا جا رہا ہے۔ میگا کرپشن اسکینڈل کیس میں جلد بڑی گرفتاریاں متوقع!

    اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، زوہیب مشتاق نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے کرپشن فری پاکستان کے وژن کے عین مطابق اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سید اعجاز حسین شاہ کی ہدایات کے مطابق صوبہ پنجاب میں میگا کرپشن کاروائیوں کی تحقیقات میں تیزی کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں گوجرانوالہ ریجن بھر میں تما م ڈپٹی دائریکٹرز اور سرکل افسران کو فیلڈ میں پوری طرح سے متحرک کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر اور ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔ کرپٹ مافیا کو کسی صورت چھوڑا نہیں جائے گا۔ ان سے لوٹی ہوئی رقم، ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔ سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کو جلد قانون کے کٹہر ے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

  • چوری بھی شہ زوری بھی ، چیف جسٹس بھی حیران رہ گئے ، کیسے ؟ جانیئے اس خبر میں

    چوری بھی شہ زوری بھی ، چیف جسٹس بھی حیران رہ گئے ، کیسے ؟ جانیئے اس خبر میں

    اسلام آباد:قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عظمت سعید اس وقت حیران رہ گئے جب ایک کیس کی سماعت کے دوران ان کو بتایا گیا کہ ملزم ببانگ دہل گیس چوری کرتا ہے اور اگر محکمہ والے پوچھنے آئیں تو پستول تان کر ان کو بھگا دیتا ہے.

    کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے لکی مروت کے رہائشی عالمگیر خان کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس چوروں کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ملزم چوری کی گیس سے بجلی بنا کر فروخت کرتا تھا، متعلقہ محکمہ پوچھنے آئے تو پستول تان لیتا تھا جبکہ ان کے گھر سے جنریٹر بھی برآمد ہوا۔

    دوسری طرف ملزم کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ لکی مروت میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اس لیے جنریٹر رکھنا سب کی مجبوری ہے۔سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ملزم پورے محلے کو بجلی فروخت کرتا تھا۔

    قائم قام چیف جسٹس کے مطابق ملزم پر عائد جرم ثابت ہوگیا تو 14 سال قید کی سزا بنتی ہے، میرے حساب سے تو گیس چوروں کیلئے 14 سال سزا کم ہے۔ بتاو ملزم سزا کا مستحق ہے کہ نہیں‌

    اس کے جواب میں ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ چھاپہ میرے مؤکل کے گھر مارا گیا اور جنریٹر بھی وہیں سے برآمد ہوا، گھریلو استعمال کے جنریٹر پر مقدمہ نہیں بنتا یاد رہے کہ لکی مروت کے عالمگیر خان کے خلاف رواں سال مارچ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

  • بھارت، نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے متعلق علماء کا بڑا فیصلہ

    بھارت، نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے متعلق علماء کا بڑا فیصلہ

    بھارتی شہر علی گڑھ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے علماءنے فیصلہ کر لیا ہے اور شہر کے مفتی محمد خالد حمید نے شہر بھر کی مساجد انتظامیہ کومسجدوں کی چھت پر نماز جمعہ ادا کرانے سے متعلق انتظام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    یہ فیصلہ مسلم کمیونٹی کے اراکین کی ضلعی انتظامی افسران سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

    مفتی محمد خالد حمید نے کہا کہ سڑکوں پر نماز ادا کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے، لیکن کبھی کبھی لوگ مسجد کے اندر جگہ کی کمی کے سبب ایسا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا ”میں نے تمام مساجد کی انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر انھیں مسجد کی چھت پر انتظام کرنا ہوگا۔“

    مفتی حمید نے مزید کہا کہ ”عید اور عیدالاضحیٰ جیسے خاص مواقع پر مسلمان جامع مسجد اور عیدگاہ کے برابر سڑکوں پر نماز ادا کر سکتے ہیں۔“

    یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سڑکوں پر سبھی مذہبی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔
    اسی طرح ضلعی مجسٹریٹ سی بی سنگھ نے بھی کہا تھا کہ خصوصی مواقع کے لیے مسجدوں یا کسی دیگر مذہبی ادارے کو پہلے سے اجازت لینی ہوگی جو انھیں دی جائے گی۔

  • حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتوں کوایمبولینس کی بجائےموٹرسائیکل ریڑھے پرکیوں ہسپتال منتقل کیاگیا؟

    مظفرگڑھ میں تیزرفتار آئل ٹینکر نے سائیکل کو ٹکر ماردی،حادثے میں سائیکل پر سوار شخص اور اس کی 10 سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے.مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں تیزرفتار آئل ٹینکر نے سائیکل سوار کو ٹکر دے ماری.پولیس کیمطابق حادثے میں سائیکل پر سوار شخص رحیم اور اسکی10 سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی. لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے سرکاری ایمبولینس مہیا نہ کی گئی تو لاشوں کو موٹر سائیکل ریڑھے پر لاد کر دیہی مرکز صحت سنانواں منتقل کیاگیا.پولیس کے مطابق حادثے کے بعد آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے.

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
    تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزارت غذائی تحفظ ملک میں گندم کے ذخائر اور طلب و رسد پر تفصیلی بریفنگ دے گی، ملکی کپاس کی پیداواربڑھانے کیلئے امدادی قیمت مقرر کرنے کی سمری پر غور کیا جائے گا، درآمد کے ذریعے مقامی مارکیٹ میں کپاس کی قیمت میں کمی روکنے کیلئے اقدامات زیر غور آئیں گے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کپاس کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس عائد کرنے کی سمری پر غور کیا جائے گا، ایل این جی ٹرمینلز کو مکمل استعداد پر چلانے اور مزید ایل این جی درآمد کی سمری زیر غور آئے گی، اجلاس میں ریونیو ڈویژن کے نئے اکنامک آپریٹرز پروگرام پر غور کیا جائے گ

  • برطانیہ تشدد ، بغاوت پروان چڑھنے لگی،14 سال کے ہزاروں بچوں نے چاقو اٹھالیے

    برطانیہ تشدد ، بغاوت پروان چڑھنے لگی،14 سال کے ہزاروں بچوں نے چاقو اٹھالیے

    لندن : برطانیہ میں‌ بھی تشدد ، بغاوت اور نفرت عروج پر ، برطانوی بچے بھی ایک دوسرے کی جان کے دشمن ہونے لگے ، برطانوی دفتر داخلہ نے تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں 17 ہزار 500 نابالغ بچے چاقو اور دیگر اسلحے سے مسلح ہوتے ہیں۔

    ملک میں‌چھوٹے بچوں میں‌ تشدد کی پیدا ہونے والی سوچ اور ملک میں‌پھیلنے والی نفرت آمیز فکر کو سامنے رکھتے ہوئے برطانوی دفتر داخلہ نے ملک بھر میں بڑتی ہوئی چاقو زنی اور دیگر جرائم کی وارداتوں کے سدباب کے پیش نظر تحقیقاتی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق برطانیہ کے 14 سال سے کم عمر کے ہزاروں بچے اپنے ہمراہ چاقو یا دیگر اسلحہ لے کر گھومتے ہیں۔

    برطانوی وزارت داخلہ کی طرف سے تحقیقاتی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پر تشدد وارداتوں میں وہ بچے یا نوجوان زیادہ ملوث ہیں جن کے چار یا اس سے زیادہ بہن بھائی ہیں جبکہ کچھ بچوں کے جرائم پیشہ وارداتوں میں ملوث ہونے کی وجوہات میں بچوں سے بدسلوکی، زبردستی اور ڈانٹ ڈپٹ شامل ہے۔

    اس سے پہلے بھی ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں‌برطانوی دفتر داخلہ کا کہناتھا کہ ملک کی 3اعشاریہ 47 فیصد آبادی اپنے ساتھ اسلحہ رکھتی اور استعمال کرتی ہےجب میں 71اعشاریہ 3 فیصد افراد رمرد ہیں۔

    بچوں کے حقوق کے کام کرنے والے کمشنر کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 10 برس سے 17 برس کی عمر کے ایسے 27ہزار بچوں کی شناخت ہوئی جو صرف انگلینڈ میں جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ ہیں۔

    برطانوی حکومت اس بات پر بہت پریشان ہے کہ دس سال میں 40 ہزار سے زائد چاقوزنی کی وارداتیں ہوئیں جس میں 730 افراد لقمہ اجل بنے۔برطانیہ میں یومیہ 2 افراد چاقو کے حملوں میں جان کی بازی ہارتے ہیں، جبکہ ان حملوں میں گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد میں سے صرف 8 فیصد کو چارج کیا گیا۔

    ان رپورٹس کے منظر عام کے آنے کے بعد برطانوی دارلحکومت لندن سمیت مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی چاقو زنی کی واردات نے حکام کے لیے بڑا چیلنچ کھڑا کردیا، جس کی روک تھام کے لیے حکومت نے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • میر واعظ عمر فاروق نے مساجد و مذہبی امور کے خلاف کسی بھی اقدام کے حوالے سے دوٹوک اعلان کر دیا

    میر واعظ عمر فاروق نے مساجد و مذہبی امور کے خلاف کسی بھی اقدام کے حوالے سے دوٹوک اعلان کر دیا

    حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے پولیس کی طرف سے مساجد ، منتظمین و اماموں کی فہرست طلب کرنے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد ومذہبی امور کے خلاف کسی بھی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

    اپنے ایک ٹوئٹ میںانہوں نے کہا کہ ’اضافی فوج کی تعیناتی کے بعد انتظامیہ کی طرف سے لوگوں میں خوف پیدا کرنے کے لئے روزانہ بنیادوں پر حکم نامے جاری کرنے پر فکر مند ہوں، ہماری مساجد اور ہمارے مذہبی امور کے خلاف کسی بھی اقدام کا ریاست کے لوگ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، صورتحال کو جان بوجھ کر نہ بگاڑا جائے‘۔

    یاد رہے کہ سری نگر کے ضلع پولیس صدر دفتر کی طرف سے جاری ایک خط میں تمام پولیس سپرنٹنڈنٹس سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے علاقے کی مساجد، انتظامیہ اور وہاں تعینات امام کی ساری معلومات بھیجیں۔