راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقے میں ترنول کے قریب گاڑی ٹرین کی زد میں آگئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ترنول کے قریب کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کی زد میں گاڑی آنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ڈی ایس ریلوے منور شاہ نے کہا کہ گاڑی کو ہٹا کر ٹریک کلیئر کر دیا ہے۔ ٹرینوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے.
Author: +9251
-

راولپنڈی گاڑی ٹرین کی زد میں آگئی
-

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بھارت میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر معین الحق سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کی روشنی میں پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات پرامن بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر معین الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ تعمیری رابطہ کاری کے ذریعے پاکستان خطے میں امن و خوشحالی لانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا،پاکستان نے کرتارپور راہداری (جو کہ پاکستان میں دربار صاحب کرتارپور کو بھارت میں ڈیرہ بابا نانک کے ساتھ منسلک کرے گی) کھولنے کا فیصلہ کرکے اس سمت میں ایک مستحسن فیصلہ کیا ہے، اس کے ذریعے سکھوں کو اپنے سب سے زیادہ مقدس مذہبی مقام تک رسائی حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام جنوبی ایشیاء کیلئے بڑی تبدیلی ثابت ہو سکتا ہے اور اس کے ذریعے خطے میں محاذ آرائی کے بجائے تعاون، دشمنی کی بجائے امن اور نفرت کی بجائے دوستی کو فروغ حاصل ہو سکتا ہے۔ صدر مملکت نے نامزد ہائی کمشنر کیلئے بھارت میں کامیاب قیام کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ بھرپور جذبے اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے اور خطے کے عوام کے مفاد میں علاقائی استحکام اور پرامن بقائے باہمی کیلئے حکومت پاکستان کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
-

حکومت نے پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی
مہنگائی سے بے حال عوام پر پیٹرول بم گرانےکی حکومت کی تیاری، تیل مصنوعات میں اضافے کی سفارشات
باغی ٹی وی رپورٹ حکومت کا پاکستانیوں پر تیل بم گرانے کی تیاری، تیل مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی گئی. پیٹرول 5 روپے 15 پیسے ،لائٹ ڈیزل میں 8 روپے 65 پیسے، مٹی کے تیل میں 5 روپے 15 پیسے.ہائی سپید ڈیزل 5 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے
-
ملتان: ہسپتالوں مریضوں سے بھرنے کی وجہ معلوم ہو گئی ہے
ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 700سے زائد مریض داخل
تفصیلات کے مطابق ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 700سے زائد مریضوں کاعلاج کیاگیا۔شہری حالیہ بارشوں اور حبس کی وجہ اس مرض کا شکارہورہے ہیں۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نشترہسپتال میں 139، شہبازشریف ہسپتال میں 65 اورچلڈرن کمپلیکس میں 343 مریض زیرعلاج ہیں۔اسی طرح پیر کے روز سول ہسپتال اورفاطمہ جناح خواتین ہسپتال میں مزید39 مریضوں کاعلاج کیاگیا جبکہ 75 مریضوں کا ٹاؤن ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ڈاکٹر فخرالاسلام اور ڈاکٹر وقاص ارقم نے شہریوں کو بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلنے اور مصالحے دار کھانوں سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے شہریوں کو صاف پانی پینے کی بھی ہدایت کی۔ -
ملتان : ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری ہے
ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) ادارے کے استحکام کے لیے سیلف انکم میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر زاہد اکرام نے کہا ہے کہ پارکس میں بحالی اور سہولیات کی فراہمی تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں زیب النساء پارک کا بجلی میٹر بحال کردیا گیا ہے۔امیرآباد پارک میں گھاس اور پودوں کی شجرکاری، تراش خراش اور ڈینگی سروے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دولت گیٹ گرین بیلٹ پر صفائی اور مٹی کی بھرائی کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ پارکس میں بحالی و سہولیات کی فراہمی مشن ہے جس کو مشن سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں۔پارکس بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مون سون اور شجرکاری کے لیے موافق موسم کی آمد آمد ہے جس کے لیے مکمل تیاری کر لی گئی ہے اور اب بھرپور انداز سے شجرکاری کریں گے۔گرین بیلٹس کو شجرکاری کے لیے موافق بنانے کے لیے صفائی اور تراش خراش کا عمل جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ ادارے کے استحکام کے لیے سیلف انکم میں اضافہ ناگزیر ہے جس کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ادارے کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔اگست میں پبلسٹی ٹھیکہ 2019-20ء کی کامیاب بولی کے لیے پر امید ہیں آمدنی سے ادارے کو مالی تقویت ملے گی۔ -

چین نے پاکستان کے ساتھ یوتھ ایکسچینج پروگرام کا آغاز کر دیا
چین کا پاکستان کے لیے اچھا اعلان جس سے پاکستانی نوجوان خوش ہو جائیں کہ چین نے پاکستان کے ساتھ یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے چینی سفارتخانے کے وفد نے ملاقات کی جس میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں کا وفد چین بھیجنے کا فیصلہ ہوا۔
عثمان ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چینی وفد کے ساتھ پاکستانی اور چینی نوجوانوں کے درمیان رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال نومبر میں 100 پاکستانی نوجوانوں کا وفد چین کا دورہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ دورے کے ذریعے نوجوانوں کو جدید رجحانات سے واقفیت کا موقع ملے گا، بہت جلد ترکی ملائشیاء اور دیگر ممالک کے ساتھ بھی ایکسچینج پروگرام شروع کریں گے۔
-

سرگودہا میڈیکل کالج کو میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا میڈیکل کالج کو میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔ میڈیکل کالج کو کسی صورت میں بھی فیصل آباد نہیں جانے دیا جائے گا۔ میڈیکل کالج کو منتقل کیا گیا تو بھرپور احتجاج اور مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا میڈیکل کالج کے قیام کیلئے ڈاکٹر کے ساتھ سول سوسائٹی نے بھرپور انداز میں کردا ادا کیا تھا اور اب اس کالج کا الگ ہسپتال بنانے کے بجائے اسکو فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے تحت کیا جارہا ہے۔ جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کی انتظامیہ اپنی نااہلی کی سزا یہاں کے شہریوں کو دے رہی ہے۔ دس سال سے زائد عرصہ میں الگ ٹیچنگ ہسپتال نہیں بنا سکی اور اب میڈیکل کالج کو بھی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ پی ایم اے اور ڈاکٹرز کمیونٹی سرگودھا میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کے حق میں ہے اور اگر میڈیکل کالج کو یہاں سے منتقل کرنے کی کوشش کی گئی اور ہسپتال نہیں بنایا گیا تو بھرپور احتجاج کے ساتھ ساتھ مکمل ہڑتال بھی کی جائے گی۔
-

کشمیر، بھارتی فوج کی طرف سے گولہ باری کا سلسلہ جاری
کشمیر پر لائن آف کنٹرول کے آر پار ہیوی مارٹرشیلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبوضہ کشمیر، سوپور میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری شہید
کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں پاک بھارت افواج کے درمیان ہیوی مارٹر شیلنگ و فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی لیپا اور وادی نیلم کے کئی علاقے بھی بھارتی گولہ باری کی زد میں ہیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے نوسیری تک گولے داغے جا رہے ہیں ۔بھارتی فوج کی طرف سے نوسیری نیلم جہلم پروجیکٹ پر دس کے قریب گولے داغے گیے جو پانی میں لگنے سے ناکارہ ہوے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔
پاک فوج نے وادی نیلم جانیوالی شاہراہ کو پنجگراں سے بند کر دیا ہے۔
علاوہ ازیں وادی لیپہ کی دونوں یونین کونسلیں شدید فائرنگ کی زد میں ہے۔ نوکوٹ اور کیسر کوٹ میں ہیوی مشین گنوں کی شیلنگ کی گئی۔
نیلم، سالخلہ اٹھمقام، چوگلی ، چلہانہ، سیماری، باڑیاں،ڈیم کوٹ، کیلگراں اور تہجیاں سیکٹر میں بھی انڈین آ رمی کی شدید گولہ باری جاری ہے۔
عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ -

کراچی بارش کی وجہ سے غریب آباد انڈرپاس بند کرنا پڑا
بارش کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام تباہ ہونے سے غریب آباد انڈرپاس بند کرنا پڑگیا۔
کراچی میں بارش کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام تباہ ہونے سے غریب آباد انڈرپاس بند کرنا پڑگیا۔
مون سون اسپیل کی موسلا دھار بارش نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا پول کھل گیا ، گزشتہ روز کی بارشوں نے سارا شہر جل تھل کردیا ،نکاسی آب کے انتظامات نہ ہونے کے باعث علاقے تالاب بن گئے ۔بلدیاتی اداروں کی جانب سے عملے کی 24 گھنٹے موجودگی کے دعوے بھی غلط ثابت ہوئے ، بارش نے محکمہ بلدیات اور شہری حکومت کی کارکردگی کو بھی بے نقاب کردیا ، نالوں کی صفائی کیلئے لائی گئی مشینیں جواب دے گئیں اور بڑے نالوں سے کچرا صاف نہیں کیا جاسکا ، جس کے باعث نکاسی کا سسٹم بُری طرح تباہ ہوگیا ۔
-

شہرت کیلئے مسلسل محنت کرنا پڑتی ہے،فرزانہ تھیم
اداکارہ فرزانہ تھیم کا کہنا ہے کہ کسی اداکار کیلئے شہرت حاصل کرنا آسان نہیں بلکہ اس کیلئے مسلسل کئی سال محنت کرنا پڑتی ہے.کامیابی کی صورت میں پرستاروں کی امیدیں بھی بڑھ جاتی ہیں نام اور مقام کو برقرار رکھنے کیلئے اس سلسلے میں تسلسل رکھنا پڑتاہے-
ایک انٹر ویو میں اداکارہ فرزانہ کا کہنا تھا کہ میں خود اپنے کام کا تنقیدی جائزہ لیتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ ایک پراجکیٹ میں جو کردارادا کیا ہے اگلے پراجکیٹ میں اس سے بہتراداکاری کی جائے-ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سے ڈرامہ سیریل میں کام کیاہےاور مداحوں سے بہت پیار ملا-