Baaghi TV

Author: +9251

  • بدین میں طغیانی کے بعد سیم نالے میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔

    بدین میں طغیانی کے بعد سیم نالے میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔

    بدین میں کراچی ہائی وے کے قریب طغیانی کے بعد سیم نالے میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔
    کراچی کے علاوہ بدین میں بھی بارش نے نظام درہم برہم کر دیا .سندھ کے ضلع بدین میں بارشوں کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، سیم نالہ گونی پھلیلی آؤٹ فال ڈرین بارش کے پانی کا دباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے ٹوٹ گیا۔

    محکمۂ ڈرین بدین کے ذرائع کے مطابق گونی پھلیلی آؤٹ فال ڈرین ضلع بدین کا دوسرا بڑا سیم نالہ ہے جس کے ذریعے ٹنڈو محمد خان اور ماتلی کی زرعی اراضی کا فاضل پانی سمندر میں چھوڑا جاتا ہے۔

  • صادق آباد اسسٹنٹ کمشنر کاشف ڈوگرکی صدارت میں اجلاس

    صادق آباد اسسٹنٹ کمشنر کاشف ڈوگرکی صدارت میں اجلاس

    صادق آباد اسسٹنٹ کمشنر کاشف ڈوگرکی صدارت میں اجلاس ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ،چوہدری سجاد احمد وڑائچ ،چیف آفیسر بلدیہ محمود علی،پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او ،بلدیہ کے شعبہ واٹر سپلائی کے ذمہ داران بھی موجود تھےاجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام نے زیر تکمیل جامع واٹر سپلائی اسکیم کے منصوبے کے اب تک ہونے والے کام بارے بریفننگ دی اور نقشہ کی مدد سے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اجلاس میں واٹر سپلائی منصوبے کو مکمل کرکے فوری چالو کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ صادق آباد کے عوام کو پینے کے میٹھے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے

  • کراچی :فوج کے جوان کشتیاں لے کر شہریوں کی امداد کو پہنچ گئے

    کراچی :فوج کے جوان کشتیاں لے کر شہریوں کی امداد کو پہنچ گئے

    پاک فوج کے جوان کشتیاں لے کر کراچی شہر پہچ گئے.لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے جوان کشتیاں لے کر کراچی شہر پہچ گئے.لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں.فوج جب عوام کی مدد کو پہنچی تو لوگوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کرد یے. شدید بارش کی وجہ سے کراچی شہر مٰیں لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں.جہاں اب بجلی بھی نایاب ہے لوگوں کے لیے کھانےپینے اور رسد کی اشیاء کا مسئلہ ہے.
    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، شہر کی صورتحال سنگین ہوگئی۔ سرجانی ٹاؤن پانی میں گھر گیا، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔
    لائنز ایریا اور لیاقت آباد میں بارش ایک گھمبیر مسئلہ بن گئی، گٹر ابل گئے، ہر گلی نالے کا منظر پیش کرنے لگی، اس تبدیلی نے مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا، تمام ادارے سو رہے ہیں۔ دوسری جانب سر جانی ٹاون، ناظم آباد، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاون سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔
    بارش اوار پانی کی وجہ سے بجلی کانظام معطل ہو کر رہ گیا ہے

  • مولانا فضل الرحمٰن کا رہنماء مولوی عبدالرحیم بازئی کی وفات پر اظہار تعزیت.

    کوئٹہ۔(اے پی پی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن منگل کو سابق صوبائی وزیر بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مولوی عبدالرحیم بازئی مرحوم کی رہائش گاہ پرگئے اور ان کے مرحوم کے انتقال پر ان کے خاندان سے اظہار افسوس وہمدردی کا اظہار کیا۔سابق وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان، رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین حاجی نواز کاکڑ،حاجی اصغر ترین اور دیگر پارٹی رہنماء بھی مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ تھے۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق صوبائی وزیر بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مولوی عبدالرحیم بازئی کے انتقال پر ان کے بیٹوں،بھائیوں اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مولوی عبدالرحیم بازئی نے کھٹن اور مشکل دور میں جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے لوگوں دینی مدارس کے طلباء اور علماء کرام کی خدمت کا فریضہ بخوبی سرانجام دیا ان کی دینی خدمات اور پارلیمانی جدوجہد جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

  • بلوچستان حکومت شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے.

    پاک فوج کے تربیتی طیارے کا حادثہ بڑا سانحہ ہے
    صوبائی وزراء کی ”اے پی پی“سے گفتگو
    (اے پی پی)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حاجی نور محمد دمڑ، وزیربلدیات سردار صالح بھوتانی،وزیرخوراک وبہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھیتران،مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی اور مشیر ایکسائز وٹیکسیشن محمد نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت راولپنڈی میں طیارے کے حادثے کے شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،پاک فوج کے تربیتی طیارے کا حادثہ بڑا سانحہ ہے اور ہم حادثے میں شہید ہونے و الے پاک فوج کے افسران اور شہریوں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کرتے ہیں۔ منگل کو ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزراء نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے پر افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت پاک فوج کے افسران اور شہریوں کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

  • تین طلاق بل بھارتی راجیہ سبھا میں پیش

    تین طلاق بل بھارتی راجیہ سبھا میں پیش

    بھارتی لوک سبھا سے منظوری کے بعدتین طلاق بل راجیہ سبھا میں پیش کر دیا گیا۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان کے لئے تاریخی دن ہے۔ 20 سے زیادہ اسلامی ممالک میں تین طلاق پر پابندی عائد ہے لہذا ہندوستان جیسے ملک میں اسے جاری نہیں رکھا جا سکتا ہے۔
    بھارت، راجیہ سبھا میں آج تین طلاق بل پیش کیا جائے گا

    کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس بل کی پرزور مخالفت کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت کی چنداتحادی جماعتوں نے بھی اس بل کی مخالفت کی ہے۔جے ڈی یو (جنتا دل یونائٹیڈ) نے تو تین طلاق بل کی مخالفت میں ایوان سے واک آوٹ بھی کیا ہے۔

    راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے ارکان پارلیمان کی جانب سے بھی بل میں ترمیم کے لیے کئی تجاویز دی گئی ہیں ۔

  • وہاڑی : ترقیاتی کاموں کی حقیقت کھل گئی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ایک طرف تو ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سمینار کر رہے ہیں.
    دوسری طرف وہاڑی شہر کی سب سے بڑی پیپلز کالونی کے وائی بلاک میں سابق سٹی کونسلر ظفر اقبال قریشی کے گھر کے سامنے سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے پوری گلی گندے پانی کے جوہڑکا منظر پیش کر رہی ہے مسجد میں نماز پڑھنے والے کے لیے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےمگر افسوس بلدیہ وہاڑی سب اچھے کے دعوے کر رہی ہے محلے داروں نے بار بار بلدیہ وہاڑی میں شکایات درج کروائی ہے مگر بلدیہ کا ادارہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔گندہ پانی میں کھڑا ہونے سے بدبو اور کئی جلدی بیماریاں پھیل رہی ہیں گندہ پانی کھڑے ہونے سے راہگیر کا گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہےوائی بلاک کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این اے طاہر اقبال چوہدری۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی سےفوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • راولپنڈی حادثہ میں شہید شہریوں کا تعلق کس خاندان سے ہیں

    راولپنڈی حادثہ میں شہید شہریوں کا تعلق کس خاندان سے ہیں

    راولپنڈی:بحریہ ٹائون فیز7کےنواحی گائوں جبی ضلع راولپنڈی کےطیارہ حادثہ کےنتیجے میں نائب امیرجماعت اسلامی پی پی13ضلع راولپنڈی قاری مقبول احمد کی فیملی کے 13 افرادشہید ہوئےاور4فیملی ممبرزشدیدزخمی حالت میں سی ایم ایچ ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔امیر جماعت اسلامی راولپنڈی راجہ جواد نے کہاکہ عوام اس افسوسناک حادثےمیں زخمی ہونےوالوں کی جلد صحتیابی اورشہداء کے لیےدعائےمغفرت کریں۔

  • لودھراں : موٹرسائیکلوں کے جلنے کی وجہ معلوم ہو گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے قصبہ دھنوٹ میں سلنڈر پھٹ گیا

    تفصیلات کے مطابق دھنوٹ شہر میں گیس سلنڈر گرنے کی وجہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب کھڑے دو موٹر سائیکل آگ کی لپیٹ میں آ کر مکمل تباہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    ضلع لودھراں میں گیس کی غیر قانونی ری فیلنگ سے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں تاہم انتظامیہ کی طرف سے کوئی سخت کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی

  • دنیاپور: سینئر صحافی خالق حقیقی سے جا ملے

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے سینئر صحافی محمد اعظم بھٹہ وفات پا گئے ہیں صحافت کے میدان میں بے شمار خدمات سرانجام دیں دنیاپور پریس کلب کے کئی دفعہ اعلی عہدوں پر بھی فائر رہے

    اعظم بھٹہ کافی عرصے سے علیل تھے اور کئی دن بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں آئی سی یو میں داخل تھے انہوں نے مشہور مقامی اخبار کارنامہ متعارف کروایا وہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت تھے علاقائی مسائل کے حل کیلئے لکھتے رہے

    ان کا نماز جنازہ آج ساڑھے پانچ بجے جوئیہاں والا قبرستان دنیاپور میں ادا کی جائے گی