Baaghi TV

Author: +9251

  • بارش اور پانی کی وجہ  لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

    بارش اور پانی کی وجہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

    کراچی میں بارش اور پانی کی وجہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، شہر کی صورتحال سنگین ہوگئی۔ سرجانی ٹاؤن پانی میں گھر گیا، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔
    لائنز ایریا اور لیاقت آباد میں بارش ایک گھمبیر مسئلہ بن گئی، گٹر ابل گئے، ہر گلی نالے کا منظر پیش کرنے لگی، اس تبدیلی نے مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا، تمام ادارے سو رہے ہیں۔ دوسری جانب سر جانی ٹاون، ناظم آباد، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاون سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔
    بارش اوار پانی کی وجہ سے بجلی کانظام معطل ہو کر رہ گیا ہے.اس کے علاوہ بچے آج سکول بھی نہیں جا سکے جس وجہ سے سندھ گورنمنٹ کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کرنا پڑی.

  • میرے والد جاوید شیخ شوبز کی بہترین شخصیت ہیں،اداکارہ مومل

    میرے والد جاوید شیخ شوبز کی بہترین شخصیت ہیں،اداکارہ مومل

    اداکارہ مومل شیخ نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے اپنے والد جاوید شیخ کو شوبز کی بہترین شخصیت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے والد کو ٹی وی پر اداکاری کرتے دیکھ کر ان کا بھی شوبز کا حصہ بننے کا دل کرتا ہے اور وہ اپنے والد کی بہت بڑی مداح ہیں-

    بہترین اداکار کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ شہروز سبز واری اور شہزاد شیخ میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کر سکتیں کیونکہ وہ دونوں ہی بہترین اداکار ہیں-ان کا کہنا تھا کہ وہ پروڈکشن اور اداکاری کی نسبت ہدایتکاری کو زیادہ مشکل سمجھتی ہیں،اس لیے وہ ہدایتکاری کی خواہش مند نہیں ہیں-

  • ایتھوپیا میں ایک دن میں اتنے درخت لگائے گئے کہ سب دنگ رہ گئے

    ایتھوپیا میں ایک دن میں اتنے درخت لگائے گئے کہ سب دنگ رہ گئے

    اس وقت ایتھوپیا کا 4فیصد سے بھی کم حصہ جنگلات پر مشتمل ہے جو کہ انیسویں صدی کے آخر میں 30فیصد تھا۔

    ایتھوپین حکام کے مطابق ایتھوپیا کے شہریوں نے ایک ہی دن میں ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ درخت لگا دیے ہیں۔

    جدت و تکنالوجی کے وزیر، ڈاکٹر گیہون میکوریہ نے کہا کہ پیر کی شام تک 353 ملین درخت لگائے جا چکے ہیں ،جبکہ ابتدائی طور پر ہدف 200ملین درختوں کا تھا۔

    ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ آج ہماری کوششوں کی وجہ سے ایتھوپیا عالمی ریکارڈ توڑنے جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ ایتھوپیا میں مئی اور اکتوبر کے درمیان 4 ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    زرعی عہدیداروں کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2.6 بلین سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔ اس مہم میں مختلف بین الاقوامی تنظیمیں اور کاروباری برادری بھی شامل ہوگئی ہیں۔

  • ملتان: بچیوں کی تشویشناک حالت کس وجہ سے ہوئی ؟

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) میاں بیوی میں جھگڑا، ماں نے بچیوں کو زہریلی چیز کھلادی
    تفصیلات کے مطابق ملتان میں میاں بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد بیوی نے طیش میں آکر دوبچیوں کو زہریلی چیز کھلادی جنھیں تشویشناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔ریسکیو1122 کے ذرائع کے مطابق حامد پور کنورہ انڈسٹریل سٹیٹ کے علاقے کے رہائشی اعجاز کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا جس پر طیش آکراس کی بیوی نے اپنی بچیوں 9سالہ سعدیہ اور 5سالہ رخسانہ کو زہریلی چیز کھلادی جس سے ان کی حالت خراب ہوگئی۔ بچیوں کو تشویشناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔

  • فیصل آباد پولیس، رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 19228 مقدمات درج

    فیصل آباد(اے پی پی) فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دورا ن جنوری سے جون تک19228مقدمات درج کئے ہیں۔سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے منگل کے روز اے پی پی کو بتایاکہ ماہ جنوری میں 2711، فروری میں 4219، مارچ میں 3342، اپریل میں 3124،مئی میں 2929 اور جون میں 2903مقدمات کا اندراج کیا گیا۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ عرصہ کے دوران کرائم برخلاف اشخاص کے مجموعی طور پر 2024مقدمات درج کئے گئے جن میں جنوری میں 250، فروری میں 302، مارچ میں 375، اپریل میں 334،مئی میں 349 اور جون میں 414مقدمات درج کئے گئے۔ انہوں نے بتایاکہ اسی عرصہ کے دوران کرا ئم برخلاف پراپرٹی کے مجموعی طور پر 3205مقدمات درج کئے گئے جن میں جنوری میں 505، فروری میں 472، مارچ میں 3577، اپریل میں 519،مئی میں 570 اور جون میں 562مقدمات درج کئے گئے۔انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد پولیس نے لوکل اینڈ سپیشل لا ء کے تحت مجموعی طو ر پر 8227مقدمات کا اندراج کیا جن میں جنوری کے 894، فروری کے2609، مارچ کے1387، اپریل کے1217،مئی کے1103 اور جون کے1017مقدمات شامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ متفرق کرائم کے کھاتے میں مجموعی طور پر 5772مقدمات درج ہوئے جن میں جنوری میں 1062، فروری میں 836، مارچ میں 1003، اپریل میں 1054،مئی میں 907 اور جون میں 910مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

  • طلباء کا انسٹرکٹرز کے ہمراہ ریسکیو 1122 فیصل آباد کے مرکزی دفتر کا دورہ

    فیصل آباد (اے پی پی) سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنے والے طلباء نے منگل کے روز انسٹرکٹرز کے ہمراہ ریسکیو1122 فیصل آباد کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور ریسکیو 1122کے ورکنگ امور کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر ریسکیو ایمرجنسی آفیسر، سیفٹی آفیسر اور انسٹرکٹرز نے سول ڈیفنس کے طلباء کو بریفنگ بھی دی۔اپنے دورہ کے دوران 100 کے قریب طلباء نے سول ڈیفنس فیصل آباد کے لیڈنگ فائرمین، فائرپریوینشن اینڈ سیفٹی کے شعبہ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ معلوماتی دورے کے دوران طلباء کیلئے ایمرجنسی آلات کی نمائش کے اہتمام کے ساتھ ساتھ انہیں کنٹرول روم، وہاں موصول ہونے والی ایمر جنسی اطلاعات اور فوری ریسکیو سروس کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔اس دوران ریسکیو ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود ریسکیو سیفٹی آفیسر طارق صدیق اور ریسکیو انسٹرکٹرز نے طلباء کو ایمرجنسی میں آلات کے استعمال اور ایمرجنسی حالات میں نبرد آزما ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔بعد ازاں سول ڈیفنس کے انسٹرکٹرز اور طلبہ نے ریسکیو1122 کے ایمرجنسی آلات اور ایمرجنسی ہینڈلنگ پر بریفنگ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دورہ سے انہیں اپنی سکل کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

  • رحیم یار خان ڈی پی او عمر سلامت کا  خدمت مرکزلیاقت پور  کا دورہ

    رحیم یار خان ڈی پی او عمر سلامت کا خدمت مرکزلیاقت پور کا دورہ

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت نے خدمت مرکزلیاقت پور کا دورہ کر کے کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی ایس پی غلام دستگیر لنگاہ، انچارج خدمت مرکز سب انسپکٹر مزمل حسین بھی موجود تھے۔ڈی پی او عمر سلامت نے کام کے لیے آئےشخص سے بھی گفتگو کی۔

  • پاک بلاگرز فورم شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہے,احمد آزاد

    پاک بلاگرز فورم شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہے,احمد آزاد

    لاہور:راولپنڈی طیارہ حادثہ ,پاک بلاگرز فورم شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہے, صدر پاک بلاگرز فورم احمد آزاد نے کہا کہ طیارے کی معمول کی پرواز کے دوران ہونے والے حادثے کی وجہ سے تمام شہداء خصوصاً لیفٹیننٹ کرنل وسیم، لیفٹیننٹ کرنل ثاقب ، نائب صوبیدار افضل ، حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔ دکھ کی اس گھڑی میں اہل قلم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ شہادت ایک اعلیٰ وارفع مقام ہے جو صرف قسمت والوں کو نصیب ہوتا ہے ۔ پاک فوج ہمارا مان ہے اور ہم پوری دنیا میں فخر سے سراٹھاکر اپنی آزادی کا اظہار اسی فوج کی وجہ سے کرتے ہیں

  • مظفرگڑھ میں ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں نجی ٹی چینل کے رپورٹر کابھائی جاں بحق

    مظفرگڑھ میں ہیڈمحمد والہ کے قریب دوموٹر سائیکلوں کے مابین خوفناک تصادم کےنتیجہ میں دو موٹر سائیکل سوارجاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئےتفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میں ہیڈمحمد والہ کےقریب دومخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئیں۔تصادم کے نتیجہ میں دوموٹر سائیکل سوار جام عنصر اور ستار موقع پرجاں بحق ہوگئےجبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ریسکیو 1122کی ایمبولینسز کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ۔جاں بحق ہونے والےموٹرسائیکل سوار جام عنصر نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے ملتان میں رپورٹر جام بابر کےبھائی تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

  • ایچ آئی وی کو روکنے کے لیے ایک ارب کا فنڈ قائم

    ایچ آئی وی کو روکنے کے لیے ایک ارب کا فنڈ قائم

    کراچی: سندھ میں‌ایچ آئی وی کی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نےایک ارب روپے سے انڈونمنٹ فنڈ قائم کردیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ سندھ میں ایچ آئی وی کے حوالے سے اسکریننگ کرائی جائے گی اورعلاج معالجہ کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ‌سندھ مراد علی شاہ نے یہ بات عالمی ادارہ صحت کے اعلیٰ سطحی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ڈبلیو ایچ او وفد کی قیادت ای ایم آر او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد سلیم سیف المیندھری نے کی۔وفد میں ای ایم آر او کے ڈائریکٹر پروگرام مینجمنٹ ڈاکٹر رانا احمد حجاہ الکیبی اور ڈبلیو ایچ او کے ہیڈ آف مشن ان پاکستان ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا سمیت دیگر شامل تھے۔

    عالمی ادارہ کے اعلی سطحی وفتد سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک ارب روپے کی مالیت سے قائم کردہ فنڈ سے متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی اوران کے لیے ضروری ادویات کی خریداری ممکن بنائی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اسپتال کا فضلہ مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس بات کو بھی یقیینی بنا رہے ہیں کہ عطائی اور حجام اپنی دکانوں پر کام کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کو لازمی مدنظر رکھیں۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی ادارہ صحت کے اعلیٰ سطحی وفد کو بتایا کہ اس ضمن میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی جا چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بلڈ بینکوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے جو قواعد و ضوابط کو پیش نظر نہیں رکھتے ہیں۔