Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر، قابض انتظامیہ کی پولیس کو مساجد کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت

    مقبوضہ کشمیر، قابض انتظامیہ کی پولیس کو مساجد کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت

    مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے پولیس کا ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام مساجد کی فہرستیں مرتب کرے اور اسے ریاستی انتظامیہ کے پاس جمع کروائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قابض انتظامیہ نے سری نگر کے پانچ زونوں کے پولیس سپرنٹنڈٹ حضرات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود مساجد کی فہرست تیار کرکے اُسے اعلیٰ حکام کو سونپ دیں۔

    اس سلسلے میں سینئر سپر نٹنڈنٹ آف پولیس، سری نگر کی طرف سے سبھی زونل ایس پیز کے نام ایک آرڈر میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود مساجد اور اُن کے منتظمین کی فہرست تیار کریں تاکہ اُسے اعلیٰ حکام کو سونپ دیا جائے”۔

    مقبوضہ کشمیر میں ریاستی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مذکورہ آرڈر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا ہے جس کی وجہ سے اُن افواہوں کو تقویت ملی ہے جو ریاست کی خصو صی پوزیشن کو ختم کرنے کے سلسلے میں گشت کررہی ہیں، واضح رہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں ان دنوں قتل و غارت گری میں تیزی پیدا کر رکھی ہے،

  • ضلع بھر کی تمام مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور جانوروں کیلئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری

    ضلع بھر کی تمام مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور جانوروں کیلئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری

    سرگودھا۔ 29 جولائی (اے پی پی) حکومت پنجاب نے سرگودہا سمیت صوبہ بھر کے تمام ا ضلاع کی تمام مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور جانوروں کیلئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سرگودہا سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مویشی منڈیوں میں جانوروں اور بیوپاریوں کیلئے پینے کے پانی، چارہ، صفائی کے بہتر انتظامات، چھاؤں اور بجلی کا مناسب انتظام کریں تاکہ بیوپاریوں اور جانوروں کیساتھ ساتھ خریداروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • امریکا پاکستان میں گیس و بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا

    امریکا پاکستان میں گیس و بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا

    وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورۂ امریکا کے اثرات سامنے آنے لگے، دونوں ممالک نے اپنی دو طرفہ تجارت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے
    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکا کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں، ایف 16 کی امداد کے بعد دونوں ممالک نے تجارت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد نے واشنگٹن کو گیس و بجلی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی آفر کی ہے جسے امریکی حکام نے قبول کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق امریکا نے پاکستان میں گیس اور بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکا نے پاکستان کو گوشت، کپاس اور سویا بین کی برآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    اُدھر پاکستان نے خصوصی سہولیات ملنے کے بعد امریکا سے ٹیکسٹائل شعبے کے لیے بھی مارکیٹ رسائی مانگ لی ہے.
    واضح رہےکہ اسے پہلے امریکا نے پاکستان کےایف سولہ طیاروں کیلیےتکنیکی،لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا ہے،امریکا ایف سولہ طیاروں کیلیے 125 ملین ڈالر کی سپورٹ فراہم کریگا.

  • ترقیاتی سکیموں کے اجراء کیلئے ایس ڈی اے کے اقدامات شروع

    ترقیاتی سکیموں کے اجراء کیلئے ایس ڈی اے کے اقدامات شروع

    سرگودھا۔ 29 جولائی (اے پی پی) سرگودھا سمیت ضلع بھر میں ترقیاتی سکیموں کے اجراء کیلئے ایس ڈی اے نے اقدامات شروع کردیئے ہیں ایس ڈی اے کی حدود میں سیوریج، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولتوں کو یقینی بنایا جائیگا ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت سرگودھا میں سب سے اہم مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے سیوریج کا ہے جو پینے کے پانی کی خرابی کا بھی موجب ہے اگر سیوریج کے مسئلہ پر قابو پالیا گیا تو پینے کے پانی کا مسئلہ بہت حد تک حل ہوجائیگا الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ ایس ڈی اے نے حکومت پنجاب کو مختلف سکیمیں روانہ کی ہیں جن کی منظوری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

  • ٹرین کے ہارن کی آواز سن کر بھاگنے والے قربانی کے جانور ٹرین تلے کچلے گئے

    ٹرین کے ہارن کی آواز سن کر بھاگنے والے قربانی کے جانور ٹرین تلے کچلے گئے

    چنیوٹ
    کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کو چنیوٹ کے علاقہ محلہ غفور آباد کے قریب حادثہ پیش آگیا ۔ٹرین کے ہارن کی آواز سن کر بھاگنے والے قربانی کے جانور ٹرین تلے کچلے گئے حادثہ کے باعث ملت ایکسپریس آدھا گھنٹہ کےلئے رکی رہی
    کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس جب چنیوٹ کے علاقہ محلہ غفورا ±باد کے قریب پہنچی تو ریلوے ٹریک کے قریب چارہ کھاتے قربانی کے جانور اچانک ٹرین کے ہارن کی آواز سن کر ڈر کر بھاگ نکلے اور ٹرین سے ٹکرا گئے جس سے قربانی کی ایک گائے اور تین بکرے ملت ایکسپریس ٹرین تلے کچلے جانے سے ہلاک ہوگئے جس کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ سے ملت ایکسپریس آدھا گھنٹہ کے لئے رکی رہی ،اہل علاقہ نے ٹرین تلے آجانے والے جانوروں کو ٹریک سے ہٹایا ۔مسافروں کے مطابق ملت ایکسپریس کو دو گھنٹے کے دوران تیسرا حادثہ پیش آیا ہے

  • پی ٹی آئی حکومت نے زراعت پر ایمر جنسی پروگرام شروع کر رکھا ہے، جہانگیر ترین

    پی ٹی آئی حکومت نے زراعت پر ایمر جنسی پروگرام شروع کر رکھا ہے، جہانگیر ترین

    پی ٹی آئی حکومت نے زراعت پر ایمر جنسی پروگرام شروع کر رکھا ہے، جہانگیر ترین

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملتان میں رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ زراعت پر پوری توجہ دی جا رہی ہے . کپاس کی فصل پہلے سے زیادہ ہو گی،قپاس کی قیمت کا تعین ایک ہفتے میں ہو جائے گا. امید ہے کپاس کے کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ ملے گا..

    ا نہوں نے کہا کہ زرعت پر ایمرجنسی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے..پی ٹی آئی حکومت نے زراعت پر پوری توجہ دی ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ان اقدام سے زراعت کو ترقی ملے گی.

  • داعش پھر سر اٹھانے لگی، عراق میں آئل فیلڈ پر حملہ

    داعش پھر سر اٹھانے لگی، عراق میں آئل فیلڈ پر حملہ

    داعش پھر سر اٹھانے لگی ،عراق میں داعش نے شمالی صوبے صلاح الدین میں آئل فیلڈز کو حملے کا نشانہ بنایا ہے یہ 2017 میں تنظیم کی شکست کے بعد اپنی نوعیت کا پہلہ حملہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بغداد آپریشنز کی کمان میں ایک عسکری ذمے دار کے مطابق داعش تنظیم نے صلاح الدین صوبے میں "عجيل” اور "علّاس” کی آئل فیلڈز کو چھوٹے اور درمیانے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

    ذمے دار نے بتایا کہ علاقے میں گشت کرنے والے پولیس کے دستے کی گاڑی میں دھماکا خیز مواد پھٹ گیا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔

    عراقی پولیس کے اعلان کے مطابق داعش کے ارکان کو تیل کی تنصیبات تک پہنچنے سے روک دیا گیا۔ تنظیم کے عناصر نے علاقے پر دھاوے سے قبل آئل فیلڈز کی حفاظت پر مامور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی.
    واضح رہے کہ داعش جیسی خطرناک تنظیم نے عراق اور شام کے علاقے میں کئ شہروں اور علاقوں کے اپنے قبضے میں لے رکھا تھا اور اس تنظیم نے ان خطوں میں بہت وہشت ناک کاروائیاں کر رکھی ہیں اور جسے اتحادوں نے دو سال پہلے ختم کرنے کا دعوی کر رکھا ہے

  • کھلے ریلوے پھاٹک پر حادثہ مو ٹرسائیکل کو ٹرین کی ٹکر، خاتو ن ہلاک شو ہر و بھا نجھا زخمی

    کھلے ریلوے پھاٹک پر حادثہ مو ٹرسائیکل کو ٹرین کی ٹکر، خاتو ن ہلاک شو ہر و بھا نجھا زخمی

    سرگودہا۔ 29 جولائی (ا ے پی پی)کھلے ریلوے پھاٹک پر حادثہ مو ٹرسائیکل کو ٹرین کی ٹکر خاتو ن ہلاک شو ہر و بھا نجھا زخمی تفصیلا ت کے مطا بق سلانوا لی کے نواحی گا ؤ ں ہر یاں وا لا کے قریب کھلے ریلوے پھاٹک پر موٹرسائیکل سوار فیملی سا ندل ایکسپر یس کی زد میں آگئی جس کے نتیجہ میں زینب بی بی ہلاک اور ا س کا شو ہر محمد اقبا ل اور بھا نجھا شد ید زخمی ہو گئے محمد اقبال اپنی اہلیہ اور بھا نجے کے ہمرا ہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شاد ی میں شر کت کیلئے سلانوالی کے گا ؤ ں آ یا ہو اتھا شاد ی سے وا پس جاتے ہو ئے قصبہ ہر یاں وا لا کے قریب کھلے ریلوے پھاٹک پر موٹرسائیکل ٹرین کی زد میں آگئی زینب بی بی مو قع پر جاں بحق ا س کا شو ہر محمد اقبا ل اور بھا نجھا اسد نعما ن شد ید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال سرگودہا منتقل کر د یا گیا۔

  • کا شت کا ر ستمبر کا شتہ کما د کی کا شت جلد مکمل کریں، زرعی ماہرین

    کا شت کا ر ستمبر کا شتہ کما د کی کا شت جلد مکمل کریں، زرعی ماہرین

    سرگودہا ۔ 29 جولائی (اے پی پی)ز رعی ماہرین نے کما د کے کا شت کا رو ں کو ہدا یت کی ہے کہ و ہ فرور ی کا شتہ فصل کو 15تا 22دن کے وقفہ سے آپیاشی جاری رکھیں اگر ستمبر کا شت کما د مکمل نہ ہوئی ہو تو اس کو جلد مکمل کریں صرف محکمہ زراعت کی منظور شد ہ اقسام ہی کا شت کریں ستمبر کا شت کیلئے در میانی زمین میں یور یا سو ا 3بور ی ڈ ی اے پی 2بور ی پو ٹاش 2بو ر ی یا یو ریا 4بور ی ٹی ایس پی 2بو ر ی پو ٹا ش 2بور ی فی ایکڑ استعما ل کریں فاسفورسی اور پو ٹا ش کھادوں کی پور ی مقدار بوقت بیجائی جبکہ نائٹرو جنی کھاد کا 1/3حصہ اگا ؤ کے بعد نومبر میں جبکہ باقی ما ر چ اور اپریل میں ڈا لیں۔

  • با را نی علاقوں میں چنے کی کا شت ستمبر کے آخر ی ہفتہ سے اکتو بر کے آخری ہفتہ تک کی جا تی ہے،ز ر عی ما ہر ین

    با را نی علاقوں میں چنے کی کا شت ستمبر کے آخر ی ہفتہ سے اکتو بر کے آخری ہفتہ تک کی جا تی ہے،ز ر عی ما ہر ین

    سرگودہا۔ 29 جولائی (اے پی پی)ز ر عی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ با را نی علاقوں میں چنے کی کا شت ستمبر کے آخر ی ہفتہ سے اکتو بر کے آخری ہفتہ تک کی جا تی ہے تھل میں چنے کی بو ائی اکتو بر کے پو ر ے مہینے میں کی جا سکتی ہے آپیا ش علاقوں میں ا س کی بو ائی وسط اکتو بر سے نو مبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کر لینی چا ہیے چنے کی فصل بہتر نکا س وا لی ریتلی اور میراز مینوں پر خو ب پھلتی پھو لتی ہے یہ بھار ی میرا ز مینوں پر بھی اچھی پیداوار د ے جاتی ہے بشر ط ز مین ا چھی طرح تیار کر لی جا ئے زیادہ زر خیز ز مینوں میں ا س کے پو دے بہت بڑھ جاتے ہیں پھو ل کم لگتے ہیں اور پیداوار کم ہو جا تی ہے سیم ز د ہ ٹھو ر اور کلر ا ٹھی ز مین ا س کی کا شت کیلئے مو ز وں نہیں چنے کی فصل کا شت کیلئے ز مین کی ز یا د ہ تیار ی کی ضرورت نہیں ہو تی کیو نکہ ا س کی کا شت ریتلی اور ہلکی میراز مین پر کی جا تی ہے ا س لیے اسے ز یا د ہ ہلوں کی ضرورت نہیں ہو تی آ پیاش علاقوں میں ا یک دو با ر گہرا ہل چلا کر جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی کر لینی چا ہیے اور ز مین ہمو ا ر بھی کر نی چا ہیے با رانی علاقوں میں بارشوں سے پہلے یہ با ر ش کے مو سم کے دورا ن ا گر گہرا ہل چلا یا جا ئے تو ا س سے نہ صرف ز مین میں نمی محفوظ کی جا سکتی ہے بلکہ سو کے اثرا ت بھی کم ہو جاتا ہے ز یاد ہ گہرا ہل چلا نے سے جڑ ی بو ٹیاں بھی تلف ہو جاتی ہے 16تا 20کلو گرا م صا ف بیج ا یک ایکڑ کیلئے کا فی ہو تا ہے ز مینی بیمار یو ں سے بچا ؤ کیلئے بیج کو بینی لیٹ یہ وا ئیٹا و یکس بحسا ب تین گرام فی کلو بیج میں ا چھی طرح ملا کر کا شت کر نا چا ہیے چنا کو را یہ کیراکے طریقہ سے کا شت کر نا چا ہیے ا گر بارانی علاقوں میں چنا بذ ریعہ پو ر ا یک فٹ کی لا ئینوں میں کا شت کیا جا ئے تو بہت ا چھے نتا ۂج حاصل کیے جا سکتے ہیں ا گر بوا ئی کے و قت وتر کم ہو تو بوا ئی کے پہلے بیج کو چا ر سے پانچ گھنٹے بھیگو نے سے بہتر رو ئید گی حاصل کی جا سکتی ہے