پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہےکہ افغان دھڑوں کومذاکرات کی میزپرلائیں، افغان سرحد پرباڑ لگاتے ہوئے کئی جوان شہید ہوچکے ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بارڈرکی دوسری طرف ایسےعناصرموجودہیں جوپاکستان مخالف کارروائی کرتےہیں، افغان صدرسےبہت اچھےماحول میں ملاقات ہوئی، امریکا افغانستان کا مسئلہ فوج کےذریعے حل کرنا چاہتا تھا، وزیراعظم عمران خان نےامریکاجاکرپاکستان کاموقف پیش کیا،
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ طالبان مذاکرات کی میزپرآچکےہیں، پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کارکاکرداراداکررہاہے، طالبان کی جانب سےمثبت جواب آیا ہے،





سرگودہا(نمائندہباغی ٹی وی) پی ٹی آئی رہنما راؤ ساجد کے بھائی اور مشہور بزنس مین راؤ عثمان کے گھر دن دیہاڑے ڈاکو گھس گئے مسلح ڈاکو دن 2 بجے کے بعد کچہری روڈ پر واقع بنگلہ نمبر 10 میں راؤ عثمان کے گھر دو گاڑیوں پر سوار ہو کے آئے اسی اثناء میں ملازمہ نے دیکھ لیا اور اندر سے دروازہ بند کر لیا راؤ عثمان اور انکی اہلیہ گھر پر موجود نہ تھے جبکہ دو چھوٹے بیٹے ایک ملازمہ اور ملازم گھر پر تھے ڈاکو پچھلے دروازے سے گھر میں داخل ہوئے اور بڑے بیٹے کو پکڑ لیا چھوٹے بیٹے نے اندر سے دروازہ بند کرکے اپنے ماموں کو کال کر دی بندوق کے زور پر ڈاکو گھر مین گھس گئے اسی اثناء میں بچوں کے ماموں پہنچ گئے اور ہوائی فائر کیے فائر سے ایک گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے جسے موقع پر چھوڑ کر ڈاکو فرار ہو گئے بعدازان تھانہ صدر کی پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کے تین عدد موبائل بھی بر آمد کرلیے اور مقدمہ درج کر لیا 



