Baaghi TV

Author: +9251

  • بائیو میٹرک تصدیق کیلئے فون آئے تو بنک صارفین کیا کریں؟ اسٹیٹ بنک نے فراڈ سے بچنے کا طریقہ بتا دیا

    بائیو میٹرک تصدیق کیلئے فون آئے تو بنک صارفین کیا کریں؟ اسٹیٹ بنک نے فراڈ سے بچنے کا طریقہ بتا دیا

    اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر آپ کو بائیومیٹرک کیلئے کال آئے تو معلوم فراہم کرنے کی بجائے تو خود بینک صارف 111727273 پر آگاہ کرے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کوای میل پربھی آگاہ کیا جاسکتاہے، واضح‌ رہے کہ اسٹیٹ بینک نے خبردار کیا ہے کہ بینک صارفین کی معلومات حاصل کرنے کیلیےجعل ساز متحرک ہیں، بینک صارفین کوبائیومیٹرک تصدیق کیلیےفون کیےجارہےہیں،

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جعل سازبینکوں کےبہروپیےہیلپ لائن اوررجسٹرڈنمبرسےفون کررہےہیں، صارف ان کالزکوحقیقی سمجھ کراپنااکاونٹ،پاس ورڈ،شناختی کارڈنمبردےرہےہیں،

    اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ صورتحال سے صارف کو اپنی رقم سے ہاتھ دھونا پڑرہا ہے، جعل ساز،اسٹیٹ بینک،آرمی یااعلیٰ عدالت کےنمایندےبن کرفون کررہےہیں، صارفین معلومات دینےکےبجائےاپنےبینکوں کوخودکال کرکےآگاہ کریں، بائیومیٹرک تصدیق فون پرنہیں کی جارہی ہے،

  • مانسہرہ لینڈ سلائیڈنگ: اداروں کی غفلت سے سیاحوں کے پھنسنے کا انکشاف

    مانسہرہ لینڈ سلائیڈنگ: اداروں کی غفلت سے سیاحوں کے پھنسنے کا انکشاف

    مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں نے موسمی حالات کی ایڈائرزی پر عملدرآمد نہ کیا جبکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

    پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور موسلا دھار بارشوں سے قبل ایڈوائزری جاری کی گئی جس میں تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم موسمی حالات وخطرات سے نمٹنے کے اقدامات نہیں کیے گئے۔

    پی ڈی ایم اے ہزارہ ڈویژن کی رپورٹ میں پیش کردہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں حادثات سے بچنے اور نقصانات پر قابو پانے کے لیے ضلعی سطح پر مواصلاتی نظام تشکیل دیا جائے۔ مقامی افراد اور سیاحوں کو آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا، مقامی ریڈیوز اور ٹریفک پولیس سٹیشنز سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔
    واضح رہے کہ جمعرات کے روز ہونے والی شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے سبب بند ہو جانے والی سڑکوں کو کم از کم دو دن بعد کھولا جاسکا جا سکا تھا۔

    لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مانسہرہ-ناران-جل کھڈ-چلاس روڈ (ایم این جے سی) روڈ پر ناران سے جل کھڈ سیری کے تقریباً 47 کلومیٹر کے علاقے میں کم از کم آٹھ مقامات پر سڑکیں بلاک رہی تھیں
    2000 افراد سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے محصور ہو گئے تھے جن میں سیاح، گلگت بلستان آنے جانے والے مسافر اور مقامی لوگ شامل تھے.

  • بینک صارفین ہو جائیں محتاط، جعل ساز کس طرح کر رہے ہیں فراڈ؟ اسٹیٹ بنک نے خبردار کر دیا

    بینک صارفین ہو جائیں محتاط، جعل ساز کس طرح کر رہے ہیں فراڈ؟ اسٹیٹ بنک نے خبردار کر دیا

    اسٹیٹ بینک نے واضح‌ طور پر کہا ہے کہ بینک صارفین کی معلومات حاصل کرنے کیلیےجعل ساز متحرک ہیں، بینک صارفین کوبائیومیٹرک تصدیق کیلیےفون کیےجارہےہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جعل سازبینکوں کےبہروپیےہیلپ لائن اوررجسٹرڈنمبرسےفون کررہےہیں، صارف ان کالزکوحقیقی سمجھ کراپنااکاونٹ،پاس ورڈ،شناختی کارڈنمبردےرہےہیں،

    اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ صورتحال سے صارف کو اپنی رقم سے ہاتھ دھونا پڑرہا ہے، جعل ساز،اسٹیٹ بینک،آرمی یااعلیٰ عدالت کےنمایندےبن کرفون کررہےہیں، صارفین معلومات دینےکےبجائےاپنےبینکوں کوخودکال کرکےآگاہ کریں، بائیومیٹرک تصدیق فون پرنہیں کی جارہی ہے، کال موصول ہونےپربینک صارف 111727273 پرآگاہ کریں،

  • چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی جائے، یہ روایت اچھی نہیں‌، اعظم سواتی

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی جائے، یہ روایت اچھی نہیں‌، اعظم سواتی

    وفاقی وزیرپارلیمانی امورسینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کادورہ امریکا اپنی مثال آپ تھا، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی ہمارے لیے ٹیسٹ ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌نے کہاکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ماحول میں بہت فرق ہے، سینیٹ میں مخالفت بھی تہذیب کےدائرے میں ہوتی ہے، اپوزیشن سےگزارش ہےچیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتمادکی تحریک واپس لے، عدم اعتمادکی تحریک سے اچھی روایت نہیں پڑیگی،

    اعظم سواتی نے کہاکہ صادق سنجرانی نےبطورچیئرمین سینیٹ ہاؤس کوبہت اچھےطریقے سے چلایا ہے، جےیوآئی(ف)میں ہوتےہوئےبھی میں نےآصف زرداری کوووٹ نہیں دیا، مجھےیقین ہےکہ میرےدوست اوربہنیں صادق سنجرانی کوسپورٹ کریں گی، میں سرکاری گاڑی یا ٹی اے ڈی نہیں لیتا،

  • تنہائی کا شکار ترکی یورپ کے لیے قابل اعتماد شریک نہیں ہو گا : دی اکنامسٹ

    تنہائی کا شکار ترکی یورپ کے لیے قابل اعتماد شریک نہیں ہو گا : دی اکنامسٹ

    امریکی جریدے "دی اکنامسٹ” نے اپنے ایک تازہ مضمون میں ترکی کو تنہائی کی طرف جانے والا ملک قرار دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق جریدے کے مطابق ایردوآن کی جانب سے اقتدار اور اختیارات پر قبضے کی کارروائیوں کے نتیجے میں ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کی درخواست ایک مذاق کے مترادف بن چکی ہے۔ اس حوالے سے آخری دو واقعات نے معاملات کو بدترین بنا دیا ہے۔ پہلے 12 جولائی کو ترکی کی فضائیہ نے روس سے S-400 دفاعی میزائل سسٹم حاصل کیا اور پھر 15 جولائی کو یورپی یونین نے اپنے رکن ملک قبرص کے اطراف پانی میں گیس کی تلاش میں ڈرلنگ کرنے پر ترکی پر پابندیاں عائد کر دیں۔

    واضح رہے کہ ترکی کے روس کے دفاعی نظام ایس 400 لینے کے بعد امریکا اور یورپ نالاں نظر آتے ہیں.جبکہ ترکی کو غیر محسوس انداز سے اپنی رفتہ مشرقی روایات کی طرف لے جانے کی وجہ سے بھی اردوان کو کافی تنقید کا سامنا ہے. اس سب کے پیچھے طیب اردوان کی حکومت اور تحریک ہے سیکولر پہلے کی نسبت کافی کمزور ہیں اور اسلام پسندوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے.

  • قادیانیت اور سوشل میڈیا پر ایک نظر ۔۔۔ حافظ عبدالرحمٰن منہاس

    قادیانیت اور سوشل میڈیا پر ایک نظر ۔۔۔ حافظ عبدالرحمٰن منہاس

    پہلے کبھی اخبارات کا دور تھا جو کچھ ہوتا تھا سامنے آ جاتا تھا لیکن آج کل سائنس و ٹیکنالوجی نے ہم کو سوشل میڈیا کا زمانہ دے دیا نہ جانے آگے چل کر اور کیا کیا ایجاد ہو گا نہ جانے اس لیے کہا کہ ہم لوگ صرف فرقہ واریت ، لسانیت اور نہ جانے کن کن لڑائی جھگڑوں میں پڑے ہوئے ہیں اور جن کو ہم اپنا دشمن کہتے ہیں وہ سائنس و ٹیکنالوجی میں دن بہ دن ترقی کرتے جا رہے ہیں ہم اس معاملے میں کوئی مقابلہ نہیں کر پا رہے

    _______________________
    خیر بات تھی قادیانیوں کی تو میرے دوستو سوشل میڈیا پر فیس بک ہو یا پھر ٹویٹر ہر جگہ ہمارے پاکستانیوں کے اکاونٹ ہیں اور شاید نماز بھی پڑھیں یا نہ پڑھیں لیکن فیس بک اور ٹویٹر پر اکاونٹ بنانے والے ہم لازمی اپنا سٹیٹس اپڈیٹ کرتے ہیں یا پھر کسی نہ کسی کی پوسٹ پر کمنٹ اور لائک تو لازمی کرتے ہیں دیکھا جائے تو ہر طرح کے گروپس اور پیجز بنے ہیں اور ہر طرح کی آئی ڈیز بھی بنی ہیں اب اگر ہم آئی ڈیز کے ناموں پر غور کریں تو لازمی بات ہے اپنے نام پر ہی آئی ڈی بنائیں گے یعنی میں مسلمان ہو تو میرا نام بھی اسلامی ہو گا تو میری آئی ڈی اسلامی نام سے ہی بنے گی اور میں جہاں بھی کسی بھی گروپ یا پیجز میں کمنٹ یا لائک کروں گا تو دیکھنے والے یا میرے کمنٹ کا جواب دینے والے سمجھ جائیں گے کہ یہ مسلمان ہے

    بالکل اسی طرح قادیانی جن کو الحمد اللہ پاکستان کے قانون کے مطابق غیر مسلم قرار دے دیا گیا تھا جو آج بھی اسی قانون کے اندر آتے ہیں پاکستان کے قانون کے تحت کافر ہی ہیں ___________مگر قادیانی خود کو کافر نہیں سمجھتے بلکہ وہ خود کو مسلمان ہی سمجھتے ہیں لہذا اسی کی بنیاد پر قادیانی اپنے نام بھی مسلمانوں کے ناموں کی طرح ہی رکھتے ہیں تو جس طرح ہم مسلمان فیس بک ٹویٹر استعمال کرتے ہیں بالکل ایسے ہی قادیانی بھی کرتے ہیں اب نام ہمارے اور قادیانیوں کے ایک جیسے ہی ہیں اسی بات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے قادیانی سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹوں پر کمنٹ کرتے ہیں اور ایسے پیجز اور گروپس بھی چلاتے ہیں جو مسلمانوں میں فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہوں جو پاک فوج کے خلاف باتیں کرتے ہوں لیکن ہم کو علم نہیں ہوتا کہ یہ قادیانی ہے یا نہیں جس کی وجہ سے ہم بھی مسالے دار فرقہ واریت کی باتوں میں آ کر قادیانیوں کا ساتھ بھی دیتے ہیں اور اپنی آخرت بھی خراب کرتے ہیں

    اب یہ کام بہت بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے بلکہ قادیانیت کے زیر سایہ ایسے ادارے بھی چلائے جا رہے ہیں جن کا کام ہی صرف یہ ہے کہ مسلمانوں کو جتنا ہو سکے آپس میں لڑواؤ کیوں کہ قادیانیوں کا عقیدہ ہے کہ جو قادیانی نہیں وہ مسلمان ہی نہیں

    لہذا میرے دوستو فرقہ واریت ،لسانیت ،مذہب ، پاکستان اور پاک آرمی پر تنقید کرتے ہوئے یا بحث کرتے ہوئے اس بات کا خیال بھی رکھا کریں کہ جو بات میں کر رہا ہوں کیا اس بات سے یا اس کو آگے پھیلانے سے میرے دین اسلام میرے وطن پاکستان کو نقصان تو نہیں ہو گا یہ سوچ کر کمنٹ ،لائک اور شئیر کیا کریں کہ جو پوسٹ میں شئیر کر رہا ہوں کیا اس سے مسلمانوں کا آپس میں نقصان تو نہیں ہو گا ،اور مسلمانوں میں آپس میں نفرتیں تو نہیں بھریں گی ان ساری باتوں کا خاص خیال رکھنا بہت لازمی ہے

    کیوں کہ ہم بلاوجہ ہی کفار کی سازشوں کا شکار ہو رہے ہیں اگر کوئی ایک ادارہ چلا رہا ہے مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کے لیے تو ہم سب مل کر اُن کی سازشوں کو پروان چڑھا رہیں ہیں

    ہم کو سوچنا ہو گا بلکہ قدم قدم سوچ رکھنا ہو گا کیوں کہ ہمارے بڑوں نے بہت زیادہ قربانیاں دے کر یہ وطن عزیز پاکستان حاصل کیا بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اللہ نے مسلمانوں کو پاکستان ایک خاص تحفہ دیا ہے اب تحفے کی حفاظت ہمارا کام ہے۔

  • کراچی میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم، سڑکوں‌ پر پانی جمع، رینجرز مدد کیلے سڑکوں پر نکل آئی

    کراچی میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم، سڑکوں‌ پر پانی جمع، رینجرز مدد کیلے سڑکوں پر نکل آئی

    کراچی میں بارش کی وجہ سے شہر کی سڑکوں‌ پر پانی جمع ہو گیا ہے، رینجرزعوام کی مدد کے لیے سڑکوں پر نکل آئی اور ان کی مدد کر رہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنرہاؤس کے قریب پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا جا رہا ہے، گورنرہاؤس اوراطراف کی سڑکوں پرپانی جمع ہونےسےشہریوں کومشکلات کاسامنا ہے، میئروسیم اختر نے گورنرسندھ کےساتھ شہرکےمختلف علاقوں کادورہ کیا ہے،

    میئرکےاپنےعلاقےجمشیدٹاؤن میں گٹراُبل پڑے ہیں، پی ای سی ایچ ایس بلاک6میں سیوریج اوربارش کاپانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، سیوریج کابوسیدہ نظام،وسیم اخترکےعلاقےکی گلیاں تالاب کےمناظرپیش کرنےلگیں،

  • نوجوانان پاکستان اور اقبال ۔۔۔ عبدالحفيظ چنیوٹی

    نوجوانان پاکستان اور اقبال ۔۔۔ عبدالحفيظ چنیوٹی

    کچھ روز پہلے سفر کیلئے نکلا گھر سے تو دوران سفر اک تعلیمی ادارے کی دیوار پر لکھے گئے شاعر مشرق کے اشعار اور اک ملی نغمہ کے جملے پڑھے،

    شاعر مشرق کے اشعار

    نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر

    تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

    اقبال کے شاہین اور قائداعظم کی امیدوں کے محور و مرکز نوجوان جنہیں قائداعظم اور اقبال ؒ قوم کا سرمایہ قوم کا معمار اور قوم کا مستقبل کہتے تھے ، اقبال اور قائد کو اس ملک کے نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ تھی ، قائداعظم چاہتے تھے کہ نوجوان سیاست میں شامل ہو کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں لیکن افسوس قیام پاکستان کے بعد ہماری وڈیرہ شاہی اورہماری اشرافیہ نے نوجوان نسل کوروکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے ان کو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر تعلیمی اداروں میں بھی استعمال کیا گیا ان کو استعمال کرکے اپنی گندی سیاست کا بازار چمکایا گیا نوجوان نسل کو ایسے مشغلے ایسا نصاب اور ایساکلچر دیا گیا کہ وہ قیام پاکستان کا مقصد ہی بھول گئے ہندو دوستی کا ایسا راگ الاپا گیا کہ ہمارے نوجوان یہ سوچنے پر مجبورہوگئے کہ اگر ہندو اتنے ہی اچھے تھے تو اتنی قربانیاں دے کر علیحدہ وطن حاصل کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔ ہمارے نوجوان جن کے ہیروز قائداعظم ، علامہ اقبال ؒ خالد بن ولید اور محمد بن قاسم ہونے چاہیے تھے آج ان کے ہیروز غیر مسلم ہیں آج وہ ہندو کلچر کے دلدادہ بن چکے ہیں آج کا نوجوان اس ملک کے حالات کو دیکھ کر صرف کڑھ سکتا ہے کیونکہ اسے مجبوریوں میں ایسے مقید کردیا گیا کہ وہ چاہتے ہوئے بھی کچھ نہیں کر سکتا اعلی ڈگریاں لے کر اسے سڑکوں پر ذلیل کیا جارہا ہے حالانکہ اسی ملک میں جعلی ڈگریوں والے اونچی اونچی اقتدار کی کرسیوں پر فائز ہیں 
    آج کا نوجوان اس ملک سے دور بھاگنے کی کوشش کرتا ہے آج ہماری نوجوان نسل بیرون ملک کے خواب دیکھتی نظرآتی ہے رشوت ، سفارش ، اور اقربا پروری کے زہر نے اسے ملک سے بدظن کر دیا ہے،
    حالانکہ یہ ملک ٹیلنٹ کے لحاظ سے بہت زرخیز ہے ارفع کریم جیسے نام ہماری نوجوان نسل کیلئے تابندہ مثال ہیں بس آج کے نوجوان کو اچھی اور مخلص لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔ اچھی لیڈر شپ ہی نوجوانوں کو قومی دھارے میں لا سکتی ہے اور ان شاءاللہ میں اس بات سے بالکل مایوس نہیں آج کا نوجوان ضرور اس ملک کو دشمنوں کی سازشوں اور اپنوں کی عنایتوں سے بچائے گا اور ہم من حیث القوم آپس کے تمام اختلافات کو چاہے و ہ فرقہ بندی کے ہو لسانی ہو جیسے بھی ہو بھلا کر ایک ہو کر اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں اور یہ وقت دور نہیں

    اور دوسرا ملی نغمہ شعر تھا

    اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں

    اور میں سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ ہم اس پرچم کے سائے تلے کہاں کہاں ایک ہیں؟
    ہم تو اپنی اپنی برادریوں اور سیاسی وابستگیوں میں الجھے ہوئے ہیں اور ہم غیر برادری اور سیاسی کارکنوں سے الجھنے والے اور سیاسی تماش بینوں کے لیڈروں کے دفاع میں ملکی مفاد اور ملک کی املاک کو نقصان پہنچانے کا سبب بن کر
    نعرہ لگانے والے ہیں کہ
    اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں،

    ہم سب کو اپنی اپنی اصلاح کرکے ملکی ترقی کیلئے کام کرنا چاہئیے تاکہ
    ہم یہ کہنے میں ذرا بھی شرم اور جھجک محسوس نا کریں
    نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر

    تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

    اور۔۔۔۔۔۔۔۔

    اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں

  • کس وزیر اعظم نے امریکہ جا کر کہا آپ ڈرون حملے کریں ہم احتجاج کرتے رہیں گے؟ مراد سعید نے بھانڈا پھوڑ دیا

    کس وزیر اعظم نے امریکہ جا کر کہا آپ ڈرون حملے کریں ہم احتجاج کرتے رہیں گے؟ مراد سعید نے بھانڈا پھوڑ دیا

    وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سابق حکمران امریکہ این آر او کیلیے جاتے تھے آج وزیراعظم جاتے ہیں تو کشمیر پر بات ہوتی ہے،وزیراعظم کےدورہ امریکاسےمسئلہ کشمیرسےمتعلق واضح تبدیلی نظرآئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد سعید نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوسف رضا گیلانی نے امریکا جا کر کہا آپ فاٹا میں ڈرون حملے کرتے جاتے ہیں ہم ایوان میں احتجاج کرتے رہینگے، یہ وہاں جاکر پراپرٹیز بناتے تھے پاکستانیوں کے سر جھکاتے تھے،

    مراد سعید نے کہاکہ یہ سعودی عرب مل لگانے جاتے تھے ،عمران خان وہاں جاکرمزدوروں کی بات کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ قوم پاک فوج کےشہیدجوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتی ہے،

  • ہانگ کانگ پولیس کا ایکشن، لاٹھی چارج اور آنسو گیس سے کئی مظاہرین کی حالت غیر

    ہانگ کانگ پولیس کا ایکشن، لاٹھی چارج اور آنسو گیس سے کئی مظاہرین کی حالت غیر

    ہانگ کانگ کی سڑکیں ایک بار پھر میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی تو مشتعل افراد نے وہی شیلز دوبارہ واپس پھینک دیئے تاہم کئی مظاہرین کی حالت غیر ہو گئی۔

    ہانگ کانگ کی سڑکوں پر پولیس اور مظاہرین ایک بار پھر آمنے سامنے، ملزموں کی دوسرے ملک حوالگی کے متنازعہ قانون سے شروع ہونے والے احتجاج کے بعد مظاہرین کے مطالبات میں مزید اضافہ ہو گیا۔
    واضح رہے کہ چین کو ملزمان کی حوالگی کے نئے بل کے خلاف ہانگ کانگ کی 15سالہ تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی دھرنا ہواتھا ۔ ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں بچوں اور بڑوں سمیت 10 لاکھ سے زائد افراد دھرنادیاتھا۔ مظاہرین نے پیلے رنگ کی چھتریاں اٹھا کر چین کے تسلط سے آزادی کے لیے مزاحمت کی ایک جھلک دکھائی.

    مظاہرین نے چین کو ملزمان کی حوالگی سے متعلق ملک کے نئے بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس دوران مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔