برامپٹن: شاہد خان آفریدی نے کینیڈا میں کھیلی جانے والی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں برامپٹن والوز کی نمائندگی کرتے شاندار آل راؤنڈ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا، اس میچ میں شاہد آفریدی نے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 10 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے اور اپنی تیم کا ٹوٹل 20 اوورز میں 207 تک پہنچا دیا، اور انہوں بالنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں 31 رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی اور میچ کے بہترین کھلاری قرار پائے
دوسری جانب گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے آفیشل اکاونٹ نے جب شاہد خان آفریدی کی شاندار اننگز کی جھلکیاں ٹوئٹر پر پوسٹ کیں تو شاہد آفریدی نے اس پوسٹ کو اس فقرے کے ساتھ ری ٹویٹ کیا کہ”شیرابھی زندہ ہے”، شاہد آفیدی کے مداحوں نے ان کی میچ وننگ پرفارمنس کو بہت پسند کیا ہے،
Author: +9251
-

شیر ابھی زندہ ہے ، شاہد آفریدی
-

صبورعلی نے فلموں میں کام کر نے کے لیے شرط رکھ دی
پاکستانی ڈرامہ اداکارہ صبورعلی نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن ساتھ ہی شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اچھا اسکرپٹ ملا تو ضرور فلموں میں کام کروں گا-
ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے صبور علی نے کہا کہ میں ایک ایرونا ٹیکل انجینئربننا چاہتی تھی لیکن میرا اداکارہ بننا محض ایک اتفاق تھا کیوں کہ میں بہت شرمیلی تھی لیکن شروع سے ہی اداکاری کی بہت شوقین تھی ،میرے ساتھ ہونے والا اتفاق میرے لیے بہترین ثابت ہوا اب میں اس شعبے میں ڈھل چکی ہوں اور اس سے محبت بھی کرتی ہوں-
ان کا مزید کہنا تھا کہ سلوراسکرین نے مجھے بہت کچھ سکھایاہے لیکن بڑی اسکرین پر کام کرنا ہراداکارہ کا خواب ہوتا ہے اگر مستقبل میں اچھا اسکرپٹ ملا تو فلموں میں ضرور کام کروں گی- -

1000 سی سی سے اوپر کی گاڑی رکھنے والے ہو جائیں ہوشیار…
اسلام آباد: ٹیکس گوشوراے برائے 2018-19 جمع کروانے کی آخری تاریخ میں صرف پانچ دن باقی رہ گئے بہں اور حکومت کی طرف سے اس تاریخ میں مزید توسیع کا کوئی امکان نہیں، اور ان پانچ دنوں کے بعد حکومت تمام ٹکس ڈیفالٹرز کے خلاف سخت کاروائی کا ارادہ رکھتی ہے
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کے مطابق انک تکس کے قانون کے تحت وہ تمام لوگ جو 500 گز سے بڑا گھر اور 1000 سی سی سے بڑی گاڑی رکھتے ہیں سب کو اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے ہوں گے اور خلاف ورزی کرنے والے تمام لوگ کریک ڈاؤن کے دائرے میں آئیں گے اور کسی فرد کو کسی قسم کی کوئی ٹیکس چھوٹ نہیں دی جائے گی -

کابل میںسیاسی جماعت کےدفترپرحملےمیں ہلاکتوں کی تعداد20ہوگئی،50زخمی.
کابل میںسیاسی جماعت کےدفترپرحملےمیں ہلاکتوں کی تعداد20ہوگئی،50زخمی.
تفصیلات کے مطابق کابل میںسیاسی جماعت کےدفترپرحملےمیں ہلاکتوں کی تعداد20ہوگئی،50زخمی ہو گئے.
افغان دارالحکومت کابل میں سابق انٹیلی جنس سربراہ کے دفتر اور شادی ہال کے قریب ہونے والے حملوں میں مجموعی طور پر 20افراد ہلاک ہوگئےجبکہ زخمیوں کی تعداد 50 ہو گئی،افغان صدر اشرف غنی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں امراللہ صالح کی حملے میں محفوظ رہنے کی تصدیق کی ہے ۔یہ دھماکے صدراتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کے باقاعدہ اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی افغان دارالحکومت میں ہوئے ہیںسرکاری اہلکاروں اور عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ بھاری اسلحے سے لیس متعدد خود کش بمبار افراد نے افغان خفیہ ایجنسی (این ڈ ی ایس) کے سابق سربراہ امراللہ صالح کی سیاسی تحریک ’’افغانستان گرین ٹرینڈ‘‘ (AGT) کے دفتر پر دھاوہ بول دیا۔ امراللہ صالح افغانستان کے آئندہ صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر اشرف غنی کے ساتھ نائب صدر کے منصب کے امیدوار ہیں۔یہ واقعہ صدر اشرف غنی اور امراللہ صالح کی کابل میں ایک انتخابی ریلی میں شرکت کے چند گھنٹے بعد پیش آیا
-

کیلی فورنیا، بار میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 13 افراد ہلاک
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد میلے میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا کے قریبی علاقے میں واقع فوڈ فیسٹیول میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور لوگ دیوانہ وار باہر کی جانب بھاگنے لگے۔
پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی شہر پٹس برگ میں واقع یہودی عبادت گاہ میں نامعلوم حلہ آور کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔بپولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی شناخت 46 سالہ مسلح رابرٹ براؤر کے نام سے ہوئی تھی جیسے زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا تھا۔
-

بورس جانسن حکومت کی اخوان المسلمون بارے نئی پالیسی کیا ہوگی اہم سوال…؟
نئی برطانوی حکومت کی پالیسی اخوان المسلمون بارے کیا ہو گی اس بارے عالمی دنیا خصوصا عرب دنیا میں کئی قسم کے سوالات جنم لے رہے ہیں ،اب بورس جانسن کے آتے ہیں برطانوی حکومت اخوان بارے کیا پالیسی اپناتی ہے یہ بات کافی اہم ہے.
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی ذرائع ابلاغ میں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن اور ان کی جماعت کنزر ویٹیو پارٹی عرب دنیا کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرے گی؟یہ سوال ایک ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے کہ بورس جانسن نے 23 جولائی کو وزارتِ عظمٰی کا منصب سنبھالا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بورس جانسن کی زندگی، ان کے نظریات، مذہبی جماعتوں کے بارے میں ان کے افکارپرروشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن کا سیاسی پس منظر ان کے خاندانی واقعات سے کم دلچسپ نہیں۔
بورس جانسن ایک مصنف اور دانشور بھی ہیں جو خطے اور علاقائی وعالمی سیاست پربھی گہری دست رست رکھتے ہیں۔انہوں نےسنہ 2006ء میں رومن سلطنت کےحوالے سے ایک کتاب تالیف کی۔ انہوں نےاس میں لکھا کہ دنیا کے بعض خطوں میں ترقیاتی عمل میں رکاوٹ کا ایک سبب اسلام سمجھا جاتا تھا۔ اس کے نتیجے میں اسلام کی مظلومیت کی بات کی گئی اور یہی تاثر دنیا میں جنگوں کا موجب بن گیا۔
برطانیہ کی طرف سے اخوان المسلمون کے حوالے سے اپنائے گئے موقف پر بھی بہت سے سوالیہ نشان ہیں۔ کئی ممالک جن میں مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دوسرے ملکوں میں اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ ایسے میں بعض ممالک اخوان کو پناہ اور تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اخوان کے رہ نمائوں اور ارکان کی بڑی تعداد قطر، ترکی اور برطانیہ میں موجود ہے اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی کیونکہ یہ ممالک اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیتے۔ -

سفیر یا مداری،،، شمالی مقدونیہ کے اسرائیلی سفیر کے کرتب حیران کردیں
شمالی مقدونیہ کے لئے اسرائیل کے سفیر ڈان اوریان صدر سٹیوو پیڈارووسکی سے ملاقات میں سر کے بل کھڑے ہو گئے
تفصیلات کے مطابق شمالی مقدونیہ کے لئے اسرائیل کے سفیر ڈان اوریان نے 6 مئی کو عہدہ صدارت سنبھالنے والے سٹیوو پیڈارووسکی سے سفارتی آداب کے حوالے سے ایک غیر معمولی ملاقات کی۔
خبر کے مطابق اوریان ماضی میں جمناسٹک کھلاڑی رہ چکے ہیں اور پیڈارووسکی کے ساتھ ملاقات میں وہ سر کے بل کھڑے ہوئے۔
پیڈارووسکی نے ملاقات کی تصویر کو ان الفاظ کے ساتھ اپنے فیس بُک صفحے سے شئیر کیا ہے کہ ” سرکے بل کھڑے اسرائیلی سفیر کی یہ تصویر نہ صرف ذریعہ الہام ہے بلکہ ورزش کی اہمیت اور بعض اوقات کس قدر مضحکہ خیز ہونے کی بھی عکاسی کرتی ہے”۔
-

ایران اور سلطنت عُمان کا آبنائے ہرمز میں مال بردار جہاز رانی جاری رکھنے پر اتفاق
خلیجی ریاست سلطنت عُمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے کہا ہے کہ ایران اور عُمان نے آبنائے ہرمز میں تیل برداراور دیگر تجارتی بحری جہازوں کی آمد ورفت جای رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سلطنت عُمان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئےوزیر خارجہ بن علوی نے کہا کہ ہم ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان ثالثی نہیں کررہے مگر موجودہ حالات میں ہم دوسروں کی نسبت آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد ورفت برقرار رکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے سب کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہیں۔ تمام ممالک نے موجودہ بحران سے نکلنے اور خطے کے تحفظ و استحکام کی خواہش کااظہار کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں یوسف بن علوی نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر خطے کے استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ کوئی بھی غلطی یا غیر ذمہ دارانہ اقدام آبی ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کے ساتھ پوری دنیا کے لیے نقصان کاباعث بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کے تحفظ کے برطانوی مشن کے حامی ہیں: ڈنمارک -

عراقی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کے مطابق عراقی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ عراق کے صدر ڈاکٹر برہام صالح جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے عراقی ہم منصب کو دورے کی دعوت دی ہے۔ عراق میں پاکستانی سفیر ساجد بلال نے عراقی صدر سے ملاقات کی اور انھیں باضابطہ دعوت نامہ پہنچایا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عراقی صدر نے جلد دورہ پاکستان کی حامی بھر لی ہے۔ برہام صالح نے صدر پاکستان کے نام تہنیتی پیغام دیا اور دعوت پر اظہار تشکر کیا۔عراقی صدر نے پاکستانی سفیر کیساتھ دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور بین الاقوامی امور میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا۔
-

ایران کا آراک بھاری پن جوہری ری ایکٹر آپریشنل کرنےکا فیصلہ
ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے پارلیمان کے نمایندہ ایک اجلاس میں بتایا ہے کہ آراک میں واقع بھاری پن کے جوہری ری ایکٹر میں جلد دوبارہ سرگرمیاں شروع کردی جائیں گی۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی نے اجلاس میں شریک پارلیمان کے متعدد ارکان کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ واضح رہے کہ بھاری پن کو جوہری ری ایکٹرز میں پلوٹونیم کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پلوٹونیم کو ایندھن کے طور پر جوہری وار ہیڈز کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔
اس آزاد دھڑے کے ترجمان مہرداد لاہوتی نے بتایا ہے کہ تفصیلی غوروخوض کے بعد آراک میں جوہری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور علی اکبر صالحی نے بھی جوہری سرگرمیاں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس جوہری توانائی پیدا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے اس سال مئی میں امریکا کی سخت پابندیوں کے ردعمل میں عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کے تقاضوں سے پہلوتہی کے لیے سلسلہ وار اقدامات کا اعلان کیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال مئی میں ایران سے طے شدہ اس جوہری سمجھوتے کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا تھا اور نومبر میں ایران کے خلاف سخت پابندیاں عاید کردی تھیں۔