Baaghi TV

Author: +9251

  • حوثی باغیوں کا اتحادی افواج کے  ہیڈ کوارٹر پر بیلسٹک میزائل حملہ

    حوثی باغیوں کا اتحادی افواج کے ہیڈ کوارٹر پر بیلسٹک میزائل حملہ

    صنعا : حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں اتحادی فوجیوں کے ہیڈ کوارٹر پر بیلسٹک میزائل سے ٹارگٹ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سیری نے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کی جنوبی تحصیل نجران میں سعودی زیر قیادت اتحادی افواج کے ہیڈ کوارٹر کو مختصر مسافت کے بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس حملے میں کمانڈروں سمیت کثیر تعداد میں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہدف بنایا گیا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب ۔ یمن سرحد پر جھڑپوں کے کمانڈ مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں حوثی سعودی ائیر ڈیفنس سسٹم کی طرف سے ناکار بنائے جانے والے درمیانی اور مختصر مسافت کے بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرون طیاروں کے ساتھ بھی سعودی عرب کے بعض علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

  • چین میں‌بھی ہلاکتیں‌، تعداد 36 سے تجاوز کرگئی ، کیسے ہوئیں ؟ ضرور جانیں

    چین میں‌بھی ہلاکتیں‌، تعداد 36 سے تجاوز کرگئی ، کیسے ہوئیں ؟ ضرور جانیں

    بیجنگ : بارشوں نے ایشیا کے کی ممالک میں‌ تباہی مچا دی . بھارت، نیپال اور پاکستان کے بعد اب چین میں‌بارشوں سے کافی نقصان ہورہا ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے گیوجیو میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36 سے تجاوز کرگئی ہے . 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور زخمی ہونے والے 11افراد کا علاج جاری ہے۔

    دوسری طرف چین کے ٹیلی ویژن چینل CCTV کے مطابق صوبہ گیوجیو سے منسلک شہرلیوپان شوئی کی تحصیل شیوچنگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 تجاوز کرگئی ہے ، 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور زخمی ہونے والے 11افراد کا علاج جاری ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں گذشتہ ہفتے کے اواخر میں پیش آنے والے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں 23 میں سے 21 گھر بھی مسمار ہو گئے تھے۔اطلاع کے مطابق مذکورہ 23 گھروں میں 77 افراد رہائش پذیر تھے علاوہ ازیں 8 افراد کام یا تعطیل کی وجہ سے علاقے میں موجود تھے۔لینڈ سلائیڈنگ کے وقت علاقے میں موجود کُل 85 افراد میں سے 23 آفت زدہ جگہ سے باہر تھے ۔

  • روس میں‌ احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، 300 مظاہرین گرفتار

    روس میں‌ احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، 300 مظاہرین گرفتار

    روس:روس میں‌احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے 300 مظاہرین گرفتار ، روس کے شہر ماسکو کے سٹی کونسل انتخابات میں آزاد امیدواروں کی رجسٹریشن کی منسوخی کے خلاف کئے گئے بلا اجازت احتجاجی مظاہرے میں تقریباً300 افراد اس وقت پولیس کی حراست میں‌ہیں.

    روس وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دارالحکومت ماسکو میں کئے گئے بلا اجازت احتجاجی مظاہرے میں تقریباً 3 ہزار 500 مظاہرین نے شرکت کی۔بیان کے مطابق تقریباً 300 افراد کو پبلک آرڈر کی خلاف ورزی کی وجہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    حراست میں لئے جانے والوں میں آزاد امیدواروں میں سے روسی انتظامیہ مخالف ایکٹیوسٹ الیکسے ناوالنی کے قائم کردہ "کرپشن کے خلاف جدوجہد فنڈ” کے وکیل لوبوو سوبول، الیا یاشین، یولیا گالیامینا، ایوان دانوف اور دمتری گدکوف بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ انتظامیہ مخالف ایکٹیوسٹ الیکسے ناوالنی اس سے قبل بھی مظاہروں کے اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے 30 دن جیل کاٹ چکے ہیں۔ماسکو کے سٹی کونسل انتخابات میں آزاد امیدواروں کی رجسٹریشن نہ کئے جانے پر گذشتہ ہفتے منعقدہ باقاعدہ مظاہرے میں ناوالنی نے عوام کو ماسکو بلدیہ کے سامنے احتجاج کی دعوت دی تھی۔

  • پی ٹی آئی کو سخت دھچکا ، اہم رہنماء ڈار نے استعفیٰ دے دیا

    پی ٹی آئی کو سخت دھچکا ، اہم رہنماء ڈار نے استعفیٰ دے دیا

    لاہور: پارٹی انتخابات پر اختلافات کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما عمر ڈار نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا۔رہنما پی ٹی آئی عمر ڈار کو نئی تنظیم سازی میں گوجرانوالہ ڈویژن کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل بنایا گیا تھا جبکہ عمر ڈار اس سے قبل سینڑل پنجاب کے صدر اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔

    گوجرانوالا سے پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی پر مقامی قیادت سے اختلافات تھے ۔ عمر ڈار کو پارٹی کے مرکزی عہدوں پر رہنے کے بعد گوجرانوالہ ڈویژن کا عہدے پر تنذلی پر اعتراض ہے۔واضح ہے کہ عمر ڈار کے تنظیم سازی کے معاملے پر پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے اختلافات بھی چل رہے ہیں۔

  • سر کے بل کھڑا ہو کر اسرائیلی سفیر نے دنیا کو حیران کردیا ، یہ سفیر کون اور کہاں ہے ؟ جانیئے

    سر کے بل کھڑا ہو کر اسرائیلی سفیر نے دنیا کو حیران کردیا ، یہ سفیر کون اور کہاں ہے ؟ جانیئے

    شمالی مقدونیہ کے لئے اسرائیل کے سفیر ڈان اوریان نے 6 مئی کو عہدہ صدارت سنبھالنے والے سٹیوو پیڈارووسکی سے سفارتی آداب کے حوالے سے ایک غیر معمولی ملاقات کی۔

    مقدونیہ سے ذرائع کے مطابق اوریان ماضی میں جمناسٹک کھلاڑی رہ چکے ہیں اور پیڈارووسکی کے ساتھ ملاقات میں وہ سر کے بل کھڑے ہوئے۔اسرائیلی سفیر کے اس فن نے سفیر کی فٹنس کو دنیا بھر میں‌سراہا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کو لائیک کیا جارہاہے

    ذرائع کے مطابق پیڈارووسکی نے ملاقات کی تصویر کو ان الفاظ کے ساتھ اپنے فیس بُک صفحے سے شئیر کیا ہے کہ ” سرکے بل کھڑے اسرائیلی سفیر کی یہ تصویر نہ صرف ذریعہ الہام ہے بلکہ ورزش کی اہمیت اور بعض اوقات کس قدر مضحکہ خیز ہونے کی بھی عکاسی کرتی ہے”۔

  • بھارت : مسلمان کیپٹن کو رات کے اندھیرے میں‌ لوہے کے راڈ مار کر مار دیا.

    بھارت : مسلمان کیپٹن کو رات کے اندھیرے میں‌ لوہے کے راڈ مار کر مار دیا.

    نئی دہلی . اترپردیش میں‌ریٹائرڈ مسلمان کپیٹن کو گھر میں‌گھس کر قتل کردیا گیا . اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کے امیتھی ضلع کے رہائشی کیپٹن ریٹائرد امان اللہ کو چند نامعلوم افراد نے گھر میں‌گھس کر سر میں‌لوہے کا راڈ مار کر قتل کردیا . یہ واقعہ ہفتہ کی شام کو پیش آیا

    اترپردیش پولیس کے مطابق گوڈیاں کا پروا میں یہ واقعہ پیش آیا پولیس نے قتل کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے. امان اللہ کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ کو سخت ضربیں لگائی گئیں .پولیس حکام کے مطابق اس گھر میں‌یہ تینوں‌ماں بیٹا اور والد رہتے تھے. پولیس نے قاتلوں تک پہنچنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے.

  • صارفین بجلی کے بقایاجات اوربل کی بروقت ادائیگی کویقینی بنائیں ‘عبدالرف خان

    صارفین بجلی کے بقایاجات اوربل کی بروقت ادائیگی کویقینی بنائیں ‘عبدالرف خان

    صارفین بجلی کے بقایاجات اوربل کی بروقت ادائیگی کویقینی بنائیں ‘عبدالرف خان

    پشاور ۔ 28 جولائی (اے پی پی)ا یگزیکٹیو انجینئرپیسکوآپریشن لکی مروت عبدالرف خان نے واپڈاکے دیگرافسران کے ہمراہ 132کے وی تاجہ زئی گرڈ سے لکی سٹی تھری فیڈربجلی منصوبے کا افتتاح کرکے چالوکیاگیا اس موقع پرایس ڈی اوای ٹی گرڈسٹیشن حبیب اللہ ، ایس ڈی او ایم این ٹی جمیل خان،ایس ڈی اورفیع اللہ خان،سیف اللہ برادران کے کوآرڈینیٹرامیرمشال خان اورانچارج تاجہ زئی گرڈجلیل خان ودیگربھی موجودتھے مذکورہ فیڈرایک کروڑ70لاکھ 34ہزارروپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالابجلی کایہ منصوبہ سیف اللہ برادران کے کوششوں سے منظورہواہے جس کی منظوری 9دسمبر2016کواس وقت کے چیف ا یگزیکٹیوکے پی انوارالحق یوسفزئی نے ہمایوں سیف اللہ خان کی درخواست پردی تھی ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بجلی کے بقایاجات اوربل کی بروقت ادائیگی کویقینی بنائیں ۔

  • روپے کو مصنوعی طاقت دینے پر اسحق ڈار کو الزام نہ دیں، اسد عمر

    روپے کو مصنوعی طاقت دینے پر اسحق ڈار کو الزام نہ دیں، اسد عمر

    سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ‏عمران خان حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جا کر غلطی کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے بغیر معاملات حل ہو رہے تھے اور عمران خان کو اسکا الگ حل پیش کیا تھا جو بہتر تھا، انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے روکا ان پر الزام نہیں دیا جا سکتا یہ کام ہر حکمران نے کیا ہے،

    انہوں نے کہا کہ سال کے وسط میں عالمی مارکیٹ کے حالات بھی ایمرجنگ مارکیٹ کے لیے ساز گار تھے اور آئی ایم ایف کے بغیر معاملات بہتر ہو رہے تھے لیکن آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے اعلان کے بعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں، اسد عمر نے کہاکہ پانڈا بانڈ سکوک پر کام ہو رہا تھا لیکن آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسے موخر کرنا پڑا، میں نے وزیراعظم عمران خان کو ساری صورتحال بتائی کیونکہ فیصلہ انہیں کرنا تھا،

  • دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، اسد قیصر

    دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، اسد قیصر

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) برائے ایشین ریجن کی پانچویں کانفرنس کا مقصد خطے کےعوام کی خوشحالی کےلیےایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسد قیصر نے کہاکہ ممبرممالک کی پارلیمانوں کی کانفرنس میں بھرپورشرکت خوش آئند ہے، قانون سازاداروں کوقریب لانےکے لیےاس کانفرنس کا انعقاد اہم سنگ میل ہوگا، خواتین کی نمائندگی،پائیدارترقی کےاہداف کےحصول پربھی بات ہوگی،

    واضح رہے کہ یہ کانفرنس 29 جولائی سے 2 اگست، 2019 تک اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے، یہ کا نفر نس قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کے زیر اہتما م منعقد ہو گی، اس کانفرنس میں‌ دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے رکن مما لک کے 180 قومی ، صوبائی اور علاقائی قانون ساز اداروں کے اراکین اور عملے کے سا تھ CPAکے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے منسلک ہے، دولت مشترکہ کی پا رلیما نی ایسوسی ایشن 19ویں صدی کے اوائل میں قائم کی گئی اور یہ ایک صدی سے زائد عرصے سے رکن مما لک میں جمہو ریت کے فروغ اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے کا م کر رہی ہے، یہ تنظیم دولت مشترکہ کے قانون ساز اداروں کی 180 برانچوں پر مشتمل ہے جو پارلیمانی جمہوریت کے فروغ کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہیں،

    دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن برائے ایشین ریجن بنگلادیش ، پاکستان اور سری لنکا کی وفاقی پارلیمان و ںسمیت پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ہے۔ دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کا مقصد پارلیمانی جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے آگاہی اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے جس کے لیے ایک باشعور اور باخبر پارلیمانی معاشرے کی تشکیل کے ذریعے ممبر ممالک کی پارلیمانوں اور قانون ساز اداروں کے مابین تعاون کو فروغ دینا ہے،

  • اسرائیل کی امداد بند کی جائے، امریکی سینیٹراورصدارتی امیدوار برنی سینڈرزنے ٹرمپ سے مطالبہ کردیا

    اسرائیل کی امداد بند کی جائے، امریکی سینیٹراورصدارتی امیدوار برنی سینڈرزنے ٹرمپ سے مطالبہ کردیا

    واشنگٹن:سینیئر امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے وائٹ ہاؤس سے اسرائیل کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسرائیل کی حمایت امریکا کی پالیسی نہیں ہونی چاہیے۔ اسرائیل کی مدد کرنا ظالم کی مدد کرنے کے مترادف ہے.

    2020 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹس کے نامزد امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنے ایک انٹرویو میں بتا یا کہ امریکہ کو چایئے کہ وہ اسرائیل کی حمایت کرنا چھوڑ دے اسرائیلی وزیراعظم اور ا ن کی کابینہ نسل پرست ہے اسرائیل کی حمایت کبھی بھی امریکی پالیسی نہیں ہونا چاہیئے۔

    صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم کے نسل پرستانہ رجحانات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کو مشرق وسطی کی تمام قوموں اور ملکوں کے ساتھ تعاون کی پالیسی اختیار کرنا چاہیے. انہوں نے کہا امریکی حکومت اپنی پالیسوں پر غور کرے