Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے 31 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کردیئے

    سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے 31 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کردیئے

    سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے 31 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کردیئے

    کراچی ۔ 28 جولائی (اے پی پی) سندھ کے صوبائی وزیر برائے زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے 31 کروڑ 90لاکھ روپے جاری کردیئے ۔ جاری اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت، روینیو، کمشنرز، ضلعی انتظامیہ،آبادگار اورپلانٹ پروٹیکشن پرمشتمل کمیٹیان بنادی گئی ہیں ،کمیٹیان روزانہ کے بنیاد پرسندھ حکومت کو رپورٹ دے رہی ہیں ۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اسپرے، گاڑیاں اوردیگرسامان خریدے گی، سندھ کے 4 متاثر ڈویژن حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نواب شاہ کے لئے بھی پیسے منظور کرلیئے گئے ہیں ۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ میں جہاں بھی ٹڈی دل کی اطلاع مل رہی وہاں سندھ حکومت اسپرے کروارہی ہے، ننگرپارکر، چھاچھرو، ڈاہلی کے 12 دیہات میں اسپرے کروایا گیا ہے ۔ سندھ حکومت کی جانب سے کئی اضلاع میں اسپرے بھی کیا جارہا ہے، ٹڈی دل نے سندھ کے کسی بھی علاقے میں ابھی تک فصل کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ۔

  • حج کیلئے سائیکلوں پر سفر کرنے والے نوجوان مصر پہنچ گئے ، اس قافلے میں کتنے پاکستانی ہیں ، جان کرخوشی ہو گی

    حج کیلئے سائیکلوں پر سفر کرنے والے نوجوان مصر پہنچ گئے ، اس قافلے میں کتنے پاکستانی ہیں ، جان کرخوشی ہو گی

    قاہرہ :لندن سے 8 نوجوانوں کا ایک قافلہ جو تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل سائیکلوں پر حج کی ادائیگی کیلئے مصر پہنچ گیا ہے، قافلے میں 7 نوجوان پاکستانی نڑاد شامل ہیں جبکہ آٹھویں کا تعلق سری لنکا سے ہے۔ان نوجوانوں نے اس سال سائیکل پر حج کرنے کا ارادہ کیا تھا جس پر عمل جاری ہے.

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائیکل سواروں کا اصل مقصد حج کے ساتھ ساتھ 5 ممالک کے غریب اور نادار لوگوں کے لیے چندہ اکھٹا کرنا ہے۔سائیکل سوار قافلے کے سربراہ 45 سالہ طاہر حسن اختر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سفر ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا

  • فلڈ وارننگ سیل ہائیڈرولوجی ایریگیشن ڈویژن پشاور کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ

    فلڈ وارننگ سیل ہائیڈرولوجی ایریگیشن ڈویژن پشاور کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ

    فلڈ وارننگ سیل ہائیڈرولوجی ایریگیشن ڈویژن پشاور کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ

    پشاور ۔ 28 جولائی (اے پی پی)سیلاب سے خبر دار کرنے والے صوبائی ادارے فلڈ وارننگ سیل ہائیڈرولوجی ایریگیشن ڈویژن پشاور کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف دریاءوں میں سیلاب کا صورت حال مندجہ زیل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ میں درمیانے درجے کا سیلاب بالترتیب 56800،97900 کیوسک،دریائے سندھ تربیلا میں inflow)) نچلے درجے یعنی309000کیوسک سیلاب،دریائے سندھ تربیلا میں (outflow) نارمل درجے یعنی162400کیوسک،دریائے سندھ چشمہ میں inflow))نچلے درجے یعنی274860کیوسک سیلاب،دریائے سندھ چشمہ میں outflow))نچلے درجے یعنی264721کیوسک سیلاب،دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقام پرنچلے درجے یعنی241140کیو سک سیلاب،دریائے پنجکوڑہ دیر کے مقام پرنچلے درجے یعنی18112کیو سک سیلاب،دریا ئے سوات میں خوزہ خیلہ کے مقام پرنچلے درجے یعنی20250کیو سک سیلاب،دریائے سوات چکدرہ کے مقام پرنچلے درجے یعنی22300کیوسک سیلاب،دریا ئے سوات منڈہ ہیڈ ورکس میں نارمل یعنی 21555کیوسک سیلاب،دریائے سوات خیالی میں چارسدہ روڈ کے مقام پرنارمل درجے یعنی18850کیوسک سیلاب،دریائے شاہ عالم میں تختہ آباد کے مقام پر نچلے درجے یعنی5089کیو سک،دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پردرمیانے در جے یعنی48064کیوسک سیلاب،دریائے ناگمان میں چارسہ روڈ کے مقام پرنارمل درجے یعنی3491کیوسک سیلاب،دریائے بدنائی نالے میں چارسدہ روڈ کے مقام پرنارمل یعنی375کیوسک،دریائے جندی میں چارسد کے مقام پرنارمل یعنی430کیوسک سیلاب،کلپانی نالہ میں مردان شہر بغدادہ کے مقام پرنارمل یعنی1999کیوسک سیلاب، کلپانی نالہ میں چوکی رسلپور کے مقام پر نارمل درجے یعنی3460کیوسک سیلاب،دریائے سیران میں داریل کے مقام پرنارمل یعنی1160کیوسک سیلاب،دریائے ہارو میں جبوڑی بوہر کے مقام پرنارمل درے یعنی2900کیوسک سیلاب،دریائے کنہر بالاکوٹ کے مقام پرنارمل ےعنی6720کیوسک سیلاب،دریائے گمبیلا میں گمبیلا پل کے مقام پرنارمل درجے یعنی639کیوسک سیلاب،دریائے باڑہ میں چمکنی کے مقام پرنارمل درجے یعنی150کیوسک سیلاب،کو ہاٹ توئی میں تھندہ;7222387;کے مقام پرنارمل در جے یعنی141کیوسک سیلاب،دریائے کر م میں کر م گڑھی ہیڈ ورکس کے مقام پرنارمل درجے یعنی 7499کیوسک سیلاب اوربدری نالہ میں صوابی مردان روڈ کے مقام پر نارمل در جے یعنی 128کیوسک سیلاب ریکارڈ کیاگیا ۔

  • سعودی فرماں روا : یمن کے شہید فوجیوں کے 2000 اقارب کے لیے خصوصی حج کا اعلان

    سعودی فرماں روا : یمن کے شہید فوجیوں کے 2000 اقارب کے لیے خصوصی حج کا اعلان

    ریاض:سعودی عرب نے یمنی مسلمانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے شہدا کے رشتہ داروں کے لیے خصوصی طور پر حج کے لیے دعوت دے دی ہے. ذرائع کے مطابق سعودی فرماں روانے اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کردیئے ہیںِ ،

    سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے جاری کردہ حج پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد شہید ہونے والے فوجیوں کے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرنا ہے۔ شاہ سلمان کی طرف سے ماضی کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے یمنی فوج کے شہداء کے 2000 اقارب کے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    دوسری طرف خادم الحرمین الشریفین حج پروگرام کے جنرل سپروائزر اور وزیر برائے مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ یمن کے جن شہریوں کے سرکاری حج کا انتظام کیا گیا ہے ان میں یمن میں شہید ہونے والے فوج کے شہداء کے لواحقین شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ سعودی فرمانروا کی طرف سے ہرسال فلسطین اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے شہریوں کی بڑی تعداد کو اسلامی اخوت اور جذبہ خیر سگالی کے تحت خصوصی حج کا انتظام کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل فلسطین، سوڈان اور دوسرے ملکوں کی شخصیات کے خصوصی حج کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • صوابی،ضلع کونسل ہال میں پبلک لیزان کمیٹی کی اجلاس

    صوابی،ضلع کونسل ہال میں پبلک لیزان کمیٹی کی اجلاس

    صوابی،ضلع کونسل ہال میں پبلک لیزان کمیٹی کی اجلاس

    پشاور ۔ 28 جولائی (اے پی پی)ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع کونسل ہال شاہ منصور میں تھانہ زیدہ ، تھانہ اتلہ گدون اور تھانہ یارحسین کے پبلک لیزان کمیٹی کی میٹنگ منعقدہوئی ۔ میزان کمیٹیوں کا الگ الگ اجلاس ہوا جس میں ڈی ایس پی لاہور سجاد حسین ، ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز کیڈٹ ، ڈی ایس پی صوابی لقمان خان،ایس ایچ اوز لیاقت شاہ، راز محمد اور آصف خان کے علاوہ لیزان کمیٹیوں کے ممبران اور عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر پولیس آفسران نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک اور جرائم کے خاتمے کیلئے تعاون کرنے پر پی ایل سی کی خدمات قابل تعریف ہیں ، معمولی تنازعات کو حل کرنے، عوام کو مشکلات سے بچانے اور سستا انصاف فراہم کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر کمیٹی کے مشکور ہیں ۔

  • چارسدہ،ڈپٹی کمشنر کی بارشوں سے متاثرہ زخمی افراد کی عیادت

    چارسدہ،ڈپٹی کمشنر کی بارشوں سے متاثرہ زخمی افراد کی عیادت

    چارسدہ،ڈپٹی کمشنر کی بارشوں سے متاثرہ زخمی افراد کی عیادت

    پشاور ۔ 28 جولائی (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ نے تحصیل تنگی میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے اور وقوعہ میں زخمی ہونے والے افرادکی عیادت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے تحصیل تنگی کے علاقہ سور کمر میں مکان کی چھت گرنے کے واقعہ کے فوری بعد اپنے ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور چھت گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں افراد کی عیادت کی،اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان کو کھانے پینے کی اشیا دیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہائی بھی کرائی ۔ یاد رہے کہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے چھ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں دو افراد کو تشویشناک حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ۔

  • مولانا فضل الرحمن کے پیچھے عوامی طاقت، دوسری جماعتیں ساتھ ملیں تو سمجھیں کھیل ختم، مریم نواز

    مولانا فضل الرحمن کے پیچھے عوامی طاقت، دوسری جماعتیں ساتھ ملیں تو سمجھیں کھیل ختم، مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مولانا کے پیچھے بہت بڑی عوامی قوت ہے۔ دوسری جماعتیں بھی شامل ہو گئیں تو ان شاءاللہ کھیل ختم! طاقت کے زعم میں مبتلا جانتے ہیں کہ عوام سے جنگ نہیں کی جا سکتی۔ سازش کا انجام بھیانک ہو گا ان شاءاللہ،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے یہ بات ارشد وحید چوہدری کی طرف سے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کی ہے جس میں‌ لکھا گیا ہے کہ اسا ے کہتے ہیں مکافات عمل ٹھیک ایک سال بعد اپنے وقت کے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفی مانگنے والے وزیر اعظم عمران خان سے مولانا فضل الرحمان نے استعفی طلب کر لیا ، اکتوبر میں اسی طرح ؛ آزادی مارچ؛ کے ذریعے اسلام آباد کا رخ کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی جیسے خان صاحب نے کیا تھا،

    مریم نواز نے ارشد وحید چوہدری کی ٹویٹ کے جواب میں‌ مزید لکھا ہے کہ مگر اس مارچ میں عمران اور اس کے پیچھے سازش میں شامل افراد کا علاوہ عوام شامل نہیں تھی۔

  • صارفین بجلی کے بقایاجات اوربل کی بروقت ادائیگی کویقینی بنائیں ‘عبدالرف خان

    صارفین بجلی کے بقایاجات اوربل کی بروقت ادائیگی کویقینی بنائیں ‘عبدالرف خان

    صارفین بجلی کے بقایاجات اوربل کی بروقت ادائیگی کویقینی بنائیں ‘عبدالرف خان

    پشاور ۔ 28 جولائی (اے پی پی)ا یگزیکٹیو انجینئرپیسکوآپریشن لکی مروت عبدالرف خان نے واپڈاکے دیگرافسران کے ہمراہ 132کے وی تاجہ زئی گرڈ سے لکی سٹی تھری فیڈربجلی منصوبے کا افتتاح کرکے چالوکیاگیا اس موقع پرایس ڈی اوای ٹی گرڈسٹیشن حبیب اللہ ، ایس ڈی او ایم این ٹی جمیل خان،ایس ڈی اورفیع اللہ خان،سیف اللہ برادران کے کوآرڈینیٹرامیرمشال خان اورانچارج تاجہ زئی گرڈجلیل خان ودیگربھی موجودتھے مذکورہ فیڈرایک کروڑ70لاکھ 34ہزارروپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالابجلی کایہ منصوبہ سیف اللہ برادران کے کوششوں سے منظورہواہے جس کی منظوری 9دسمبر2016کواس وقت کے چیف ا یگزیکٹیوکے پی انوارالحق یوسفزئی نے ہمایوں سیف اللہ خان کی درخواست پردی تھی ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بجلی کے بقایاجات اوربل کی بروقت ادائیگی کویقینی بنائیں ۔

  • جماعت اسلامی تھرڈ آپشن اور متبادل قوت ہے، حکومت گرانا ہمارے لئے مشکل نہیں، سراج الحق کا دعویٰ

    جماعت اسلامی تھرڈ آپشن اور متبادل قوت ہے، حکومت گرانا ہمارے لئے مشکل نہیں، سراج الحق کا دعویٰ

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت گرانا ہمارے لیے مشکل نہیں ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ قوم کوتیارکرنا چاہتے ہیں تاکہ پھل قوم کی جھولی میں گرے کوئی اورنہ کھائے، اچھاہواتحریک انصاف کوموقع مل گیا،اپوزیشن میں اس طرح بےنقاب نہ ہوتی،

    سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی تھرڈآپشن اورمتبادل قوت بن چکی ہے،

  • چارسدہ،ڈپٹی کمشنر کی بارشوں سے متاثرہ زخمی افراد کی عیادت

    چارسدہ،ڈپٹی کمشنر کی بارشوں سے متاثرہ زخمی افراد کی عیادت

    چارسدہ،ڈپٹی کمشنر کی بارشوں سے متاثرہ زخمی افراد کی عیادت

    پشاور ۔ 28 جولائی (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ نے تحصیل تنگی میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے اور وقوعہ میں زخمی ہونے والے افرادکی عیادت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے تحصیل تنگی کے علاقہ سور کمر میں مکان کی چھت گرنے کے واقعہ کے فوری بعد اپنے ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور چھت گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں افراد کی عیادت کی،اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان کو کھانے پینے کی اشیا دیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہائی بھی کرائی ۔ یاد رہے کہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے چھ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں دو افراد کو تشویشناک حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ۔