Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان افغان صدارتی امیدوار امر اللہ صالح پر حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان افغان صدارتی امیدوار امر اللہ صالح پر حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے افغان بھائیوں کےساتھ کھڑا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں جمہوری عمل کی بھرپورحمایت کرتا ہے، افغانستان میں دہشتگردحملہ صدارتی امیدوارامراللہ صالح پرکیا گیا ہے،


    ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے،

  • عمران خان نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، کن امور سے متعلق ہوں گے فیصلے؟ اہم خبر

    عمران خان نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، کن امور سے متعلق ہوں گے فیصلے؟ اہم خبر

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نےوفاقی کابینہ کا اجلاس 30 جولائی کو طلب کر لیا ہے، اجلاس میں9نکاتی ایجنڈےپرغورکیاجائےگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں قومی کمیشن برائےحقوق اطفال کےقیام پرغورکیاجائےگا، اجلاس میں ایم ڈی پاسکوکی تعیناتی کی سمری پیش کی جائےگی، انٹرٹینمنٹ اورتحائف فنڈختم کرنےسےمتعلق معاملہ زیرغورآئےگا،

    کابینہ اجلاس میں رولزآف بزنس1973میں ترامیم پرغورکیاجائےگا، وفاقی سیکرٹریٹ سےمتعلق بھی رولزآف بزنس میں ترمیم پرغورکیاجائےگا، قومی کمیشن برائےانسانی حقوق کےچیئرپرسن،ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، متبادل توانائی ترقیاتی بورڈکےسی ای اوکی تعیناتی پرغورکیاجائےگا،

  • بلڈ پریشر اور دل کے دورے کے بارے میں نئی تحقیق سامنے آ گئی

    بلڈ پریشر اور دل کے دورے کے بارے میں نئی تحقیق سامنے آ گئی

    واشنگٹن : بلڈ پریشر اور ہارٹ اٹیک سے متعلق نئی تحقیق کے مطابق اوپر اور نیچے والے دنوں طرح کے بلڈ پریشر میں اضافہ دل کی مختلف بیماریوں اور دورے کا سبب بن سکتا ہے۔

    امریکہ میں‌ہونے والی اس تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات دل کی بیماریوں اور دورے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ امریکہ میں ہر سال 6 لاکھ افراد اس کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    ختم نبوت کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن کا ساتھ نہیں‌دیں‌گے ، خرم دستگیر ، نفیسہ شاہ نے صاف صاف بتادیا

    سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق دل کی ایک چوتھائی بیماریوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی روک تھام ممکن ہے۔

    امریکی ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر پر نظر رکھنے کے لیے اس کی ریڈنگز انتہائی اہم ہیں۔ بلڈ پریشر کو اس کی نچلی اور اوپر کی ریڈنگ کی مدد سے جانچا جاتا ہے اور یہ دونوں ہی بلڈ پریشر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جنہیں قابو کرنا ضروری ہوتا ہے۔

    سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق بلڈ پریشر میں اوپر کی ریڈنگز دل کی دھڑکن کے دوران خون کی رفتار کو جانچتی ہے جبکہ نیچے کی ریڈنگ دل کی دھڑکن میں درمیانی وقفے کا بتاتی ہے۔

    ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر بلڈ پریشر کی ریڈنگ 120/129 کے درمیان ہو اور 80 سے کم ہو تو وہ بلڈ پریشر میں اضافہ کو ظاہر کرتی ہے اور اگر بلڈ پریشر کی اوپری رفتار 130 سے زیادہ اور نچلی رفتار 80 سے زیادہ ہو تو وہ ذہنی دباؤ کو ظاہر کرتی ہے۔

    سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق ڈاکٹر ہائی بلڈ پریشر کو اس وقت خطرناک قرار دیتے ہیں جب اوپر کی ریڈنگ زیادہ ہو اور خصوصاً بزرگ افراد کے لیے یہ زیادہ نقصان دہ صورتحال ہوتی ہے۔

    سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق اس سے قبل کی گئی تحقیق صرف بلڈ پریشر کی اوپر کی ریڈنگ کو خطرناک قرار دیتی تھی تاہم اب نئی تحقیق میں بلڈ پریشر کی نچلی ریڈنگ کو بھی دل کی بیماریوں کا سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

  • جنرل قمر باجوہ کو تین سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، بین الاقوامی میڈیا کا دعویٰ، حکومت کا موقف سامنے نہیں آسکا

    جنرل قمر باجوہ کو تین سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، بین الاقوامی میڈیا کا دعویٰ، حکومت کا موقف سامنے نہیں آسکا

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوبعض بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے تین سال کیلئے توسیع دیے جانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے تاہم حکومت کی طرف سے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو تین سال کی توسیع دیے جانے کا دعویٰ سب سے پہلے نامور صحافی اور تجزیہ نگار عارف نظامی کی جانب سے کیا گیاجنہوں نے تین دن قبل یہ بات نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل باجوہ کے پیشرو فوج میں دھڑے بندی پر یقین رکھتے تھے اور پرویز مشرف بھی مبینہ طور پر صرف اپنے یاروں دوستوں کو پرموٹ کرتے تھے لیکن قمرجاوید باجوہ میرٹ پر پوسٹنگ اور ٹرانسفر کرتے ہیں۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ میری مستند اطلاع یہ ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کے بعد بھی ایک سال کے لئے نہیں بلکہ تین سال کیلئے ہمارے آرمی چیف رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے نواز شریف کے ساتھ اچھے ورکنگ ریلیشن تھے لیکن معاملہ ڈان لیکس پر آکر خراب ہوا کیونکہ میاں نواز شریف نے کہا کہ فلاں آدمی کو فارغ کریں اور فلاں آدمی معافی مانگے۔

    عارف نظامی نے نواز شریف کی اپنے ہی لگائے ہوئے آرمی چیفس کے ساتھ نہ بننے کے حوالے سے بتایا کہ ’جب انہیں جنرل وحید کاکڑ نے فارغ کیا تھا تو اس وقت سابق وزیر اعظم کے طور پر نواز شریف نے مجھے کہا عارف صاحب، اب میں کسی جنرل پر اعتماد نہیں کروں گا۔عاف نظامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنرل وحید کاکڑ کی جانب سے نواز شریف کو فارغ کیے جانے کے بعد ہم نے دیکھا کہ نواز شریف کی جنرل جہانگیر کرامت سے نہیں بنی، مشرف کے ساتھ تو سب نے دیکھ ہی لیا۔ ان کی جنرل راحیل شریف اور قمر جاوید باجوہ سے بھی نہیں بنی۔

    سینئر صحافی عارف نظامی کے اس دعویٰ کے بعد ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں یہ بحث چھڑ گئی ہے اور آج گلف نیوز سمیت دیگر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو 29نومبر کے موقع پر ریٹائرمنٹ کی بجائے تین سال کی توسیع دے دی جائے گی تاہم یہ بات بھی واضح رہے کہ ان سب خبروں کے باوجود ابھی تک حکومت کی طرف سے اس سلسلہ میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

  • جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کو اگست تک مہلت دیدی.

    کوئٹہ بلوچستان کے دارالحکومت میں ملین مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا آخری ملین مارچ ہے اور اب ہمارا اگلا قدم اسلام آباد میں ہوگا انہوں نے حکومت کو مہلت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اگست میں استعفیٰ دے تو مارچ سے بچ جائے گی، اگر اگست میں استعفیٰ نہ دیا تو اکتوبر میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، پورا ملک اسلام آباد کی طرف مارچ کرےگا اور یہ آزادی مارچ ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن دھاندلی زدہ ہیں اور اسے تسلیم نہیں کرتے، تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ نئے انتخابات کرائے جائیں جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف کمر توڑ مہنگائی ہے تو دوسری طرف ٹیکسوں کی بھرمار ہے، 50 ہزار روپے کی خریداری پر بھی شناختی کارڈ دینا ہوگا، یہ دستاویزی معیشت نہیں بلکہ غیر ملکی ایجنڈا ہے اور عالمی مالیاتی ادارے ہر گلی کوچے کے دکانداروں کی جیب تک پہنچنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیب مشرف دور میں بھی احتساب کرتا رہا ہے اور ملک کے بچے بچے کو نیب کا کردار معلوم ہے، نیب کبھی ایسے بےنقاب نہیں ہوا جیسے موجودہ دور میں ہوا ہے۔

  • ختم نبوت کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن کا ساتھ نہیں‌دیں‌گے ، خرم دستگیر ، نفیسہ شاہ نے صاف صاف بتادیا

    ختم نبوت کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن کا ساتھ نہیں‌دیں‌گے ، خرم دستگیر ، نفیسہ شاہ نے صاف صاف بتادیا

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ختم نبوت کے معاملے پر جمعیت العلمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دینے سے انکار کردیا . ایک نجی ٹی کے پروگرام ’ بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں‌ اینکر کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا ان کی جماعت ختم نبوت کے معاملے میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں کھڑی۔

    ن لیگ کے رہنماء خرم دستگیر نے ختم نبوت پر پارٹی پالیسی کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں مذہبی کارڈ کا استعمال نہیں کرنا چاہتے، مولانا فضل الرحمان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وہ ایک الگ تحریک چلا رہیں اور اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہمارا تعلق مولانا سے ہے ان کی اس مذہبی تحریک سے نہیں۔

    نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ناموس رسالت کا معاملہ کسی سیاست کا محتاج نہیں ہے پوری قوم اس پر متفق ہوتی ہے لیکن اس وقت ملک میں یہ مسئلہ موجود نہیں۔

    پروگرام میں‌ اینکر کے سوال کے جواب میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے بھی صاف الفاظ میں کہا کہ ان کی پارٹی ناموس رسالت کے معاملے میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں یہ جے یو آئی کا ذاتی معاملہ ہے۔


    نفیسہ شاہ نے بھی مولانا فضل الرحمن سے لاتعقلی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی ان معاملات پر مولانا کے ساتھ ہے جو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے طے کیے اور ناموس رسالت کا مسئلہ اس میں شامل نہیں ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ گناہ گار ہم بھی ہیں لیکن مولانا ہم سے زیادہ ہیں کیوں کہ وہ ناموس رسالت کا استعمال کر کے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے ،

    پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان مذہبی نعرے کا استعمال کر کے جھوٹ بول رہے ہیں اس کا مقصد صرف حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے، یہ لوگ بات اسلام کی کرتے ہیں اور چاہتے اسلام آباد کو ہیں۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں‌ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ حصول پاکستان کے لیے بھی کلمہ طیبہ کا نعرہ لگایا گیا تھا۔آپ ایک ملک بنانے اور آزادی کے لیے کلمہ طیبہ کا نعرہ لگاتے ہیں تو کیا اس کو بچانے کے لیے نہیں لگایا جاسکتا۔

  • مولانا فضل الرحمن کا ایک ہی مطالبہ ہے ’’سانوں وی کھڈاؤ نہیں تے کھیڈ مکاؤ‘‘، فردوس عاشق اعوان

    مولانا فضل الرحمن کا ایک ہی مطالبہ ہے ’’سانوں وی کھڈاؤ نہیں تے کھیڈ مکاؤ‘‘، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فسادا ور انتشار پھیلانےکےبجائےتبلیغ برائےاصلاح کافریضہ سرانجام دیں،

    اگست میں جعلی حکومت مستعفی نہ ہوئی تو اگلا پڑاؤ کہاں ہو گا؟ مولانا فضل الرحمن نے واضح اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ مولاناصاحب کاایک ہی مطالبہ ہے’’سانوں وی کھڈاؤ نہیں تے کھیڈ مکاؤ‘‘، انتخابات میں اپنی شکست اورسیاسی محرومی کابدلہ جمہوری نظام سےنہ لیں، سازش کےبجائےان اسباب پرغورکریں جن کی وجہ سےآپ الیکشن ہارے،

    الطاف حسین نہ بنیں ایسا نہ ہو آپ کو لیبیا جانا پڑے، فواد چوہدری کا مولانا فضل الرحمن کی تقریر پر ردعمل

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اکتوبرمیں اسلام آبادکارخ کرنےوالےاکتوبر99میں کہاں تھے؟ الیکشن کےلیےبےتاب اس لیےہیں کیونکہ1988کےبعدپہلی بارایوان سےباہرہیں، اقتدارکی پچ پرکھیلنےوالوں کوسرکاری وسائل کےبغیررہنےکی عادت ڈالناہوگی،

  • 14 اگست کو مساجد پر قومی پرچم، ملک کا آرمی چیف دینی مدرسے کا فارغ التحصیل ہونا چاہیے ، یہ کس نے کہا ؟ باخبررہئیے

    14 اگست کو مساجد پر قومی پرچم، ملک کا آرمی چیف دینی مدرسے کا فارغ التحصیل ہونا چاہیے ، یہ کس نے کہا ؟ باخبررہئیے


    لاہور: مساجد مدارس پر قومی پرچم لہرانے کے حوالے سے مولانا طاہر اشرفی نے سب کو حیران کردیا . پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مدارس اور جامعات کو وزارت تعلیم سے منسلک کیا، 14اگست کو مساجد کی چھتوں پر قومی پرچم لہرایا جائیگا۔

    الحمراء ہال میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے، انہوں نے کہا کہ شرانگیز اور نفرت انگیز کتابوں اور لٹریچر پر پابندی لگانی چاہیے۔


    چیئرمین علماء کونسل نے کہا کہ امریکا کی طرف سے مذہبی آزادی کے نام پر پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھنا مسترد کرتےہیں، مسئلہ کشمیر کو عمران خان نےعالمی سطح پر اُٹھایا ہے۔ سعودی حکومت نے روڈ ٹو مکہ پروگرام شروع کیا، جس پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ حکومت اور آرمی چیف نے دینی مدارس کو وزارت تعلیم سے منسلک کیا، صرف مدارس ہی نہیں پورے ملک میں ایک نصاب ہونا چاہیے۔

    حافظ طاہراشرفی نے مزید کہا کہ علما کرام سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا ان کی خواہش ہے کہ کبھی ملک کا آرمی چیف دینی مدرسے کا فارغ التحصیل ہو، اپنی گفتگو میںحافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاک فوج نہ ہوتی تو آج ہمارا حال بھی لیبیا اور عراق جیسا ہوتا۔

  • عرب امارات نے غیرملکی مردوں کی خوشیوں کا بندوبست کردیا ، کیسے ؟ ضرور جانیئے

    عرب امارات نے غیرملکی مردوں کی خوشیوں کا بندوبست کردیا ، کیسے ؟ ضرور جانیئے

    دبئی:متحدہ عرب امارات نے کام کرنے والی غیر ملکی خواتین کو سپانسر کرتے ہوئے اجازت دے دی ہے کہ اب وہ اپنے مرد حضرات بھی ورک پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

    یو اے ای وزارت انسانی وسائل کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ نئے قانون کے تحت خاندان کی اسپانسر شپ پر آنے والے مرد حضرات بھی ورک پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

    حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آجروں کو اس سلسلے میں ورک پرمٹ کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔آجروں کو ایسے افراد کو روزگار پر رکھنے کی اجازت ہوگی جو اپنے خاندان کی اسپانسرشپ پر متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ورک پرمٹ صرف ان خواتین کو دیے جاتے تھے جو اپنے خاندان کی اسپانسرشپ پر یواے ای میں مقیم تھیں۔دوسری طرف وزارت انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ اس قانون کو متعارف کرانے کا مقصد کمانے کے لیے وسائل فراہم کرنا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم خاندان مستحکم رہ سکیں۔

  • کیا کبھی کسی جوتے صاف کرنے والے کو پھانسی ہوئی ہے؟ مریم نواز نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    کیا کبھی کسی جوتے صاف کرنے والے کو پھانسی ہوئی ہے؟ مریم نواز نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں جانتی ہوں آپ کہاں سے آ رہے ہیں؟ میں یہ بھی جانتی ہوں کے پھانسیاں انہیں کو دی جاتی ہیں جو آئین اور قانون کی سر بلندی کے لیے سٹینڈ لیتے ہیں۔ کبھی کسی جوتے صاف کرنے والے کو پھانسی ہوئی آج تک؟


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سیلیکٹڈ کون ہوتا ہے اس پر فیصلہ کرنے والا؟ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر نہیں، فیصلے آئین کے مطابق ہونے چاہیں۔ یہ دو لوگوں کی ذات کا معاملہ نہیں، ملک کا معاملہ ہے۔


    انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے نا کسی کو نکالنے کا کہا تھا اور نا ہی کسی کو معافی مانگنے کو کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں عاجز انسان ہوں اور نہیں چاہتا کہ کوئی مجھ سے معافی مانگے ہاں مگر Rejected والا ٹویٹ عوام کے منتخب وزیر اعظم اور آئین کی تذلیل ہے اور یہ واپس ہو گا۔